بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

تازہ ترین خبریں

آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر غیر ملکیوں کی آنکھیں کھل گئیں، وزیراعظم

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا آئیڈیاز 2014ء متاثر کن نمائش ہے، پاکستانی مصنوعات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔  عالمی 8ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ دفاعی نمائش میں شرکت کر کے خوشی ہو رہی ہے ، یہ ایک متاثر کن دفاعی نمائش ہے ، نمائش میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں پاکستانی انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود مختاری کا تحفظ خود مختار ملک کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ نواز شریف نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں ممالک کو دہشتگردی کے نئے چیلنجز درپیش ہیں جس کے لیے موثر دفاعی نظام بہت ضروری ہے۔ پاکستان افواج آپریشن ضرب عضب سے ملک کو دہشتگردی کے کینسر سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور نیک مقصد کے لیے کئی جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ ممالک کی سیکیورٹٰی کیلئے اعلیٰ فوج اور جدید ہتھیار بہت ضروری ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ہتھیار جدید اور اعلیٰ کوالٹی کے ہیں۔ نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں کہ پاکستان دفاعی نظام میں اس قدر آگے نکل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ہتھیار اور دفاعی آلات کوالٹی میں بہترین اور کم قیمت ہیں جس کی وجہ سے عالمی کمپنیاں اس میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

2015 نئے پاکستان کا سال ہوگا، عمران خان ، 4دسمبر کو لاہور،8کو فیصل آباد اور12کو کراچی جبکہ 16دسمبر کو پورا پاکستان بند کردینگے، پلان سی کا اعلان ،گیند اب نوازشریف کے کورٹ میں ہے،مذاکرات کرکے دھاندلی کی انکوائری کرائے،پلان سی پر عمل نہ کیا تو پلان ڈی دینگے،نوازشریف اور آصف علی زرداری نے ملک کا اربوں روپے لوٹا ہے،لوٹ مار کرنے والوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا ہو، سربراہ تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب

انہوں نے کہا کہ شیلنگ اورلاٹھی چارج سے اپنے نوجوانوں اور خواتین کو زخمی ہوتے ہوئے دیکھا،ہمارا احتجاج جمہوری میں بہتری کیلئے ہے

وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی رائے ونڈ میں ملاقات ،جلسے کے بعد پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات پر اتفاق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،عوام نے دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا،مسلم لیگ (ن) جلسے کے بعد مذاکرات کرے گی ،وزیر اعظم

گو نواز گو کا نعرہ اچھا لگتا ہے ، نوازشر یف کو ”عزیز ہم وطنوں “ سے بہتر سمجھتا ہوں ، آصف زرداری، ہمیں ابھی جلد ی نہیں ”کپتان “کو باؤلنگ کروانے اور پچ بنانے دیں ، ہم بھی پھر باؤلنگ کروائیں گے ‘نوا زشر یف کی حکومت تب ہی گر ے گی جب پیپلزپارٹی گرانے میدان میں آئیگی ، کوئی او ر (ن) لیگی حکو مت کو نہیں گراسکتا ‘ کسی امپائر کی انگلی سے کوئی لینا دینا نہیں ‘پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری کا بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقر یب سے خطاب

وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا، کمی کا اطلاق شروع ،پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے39 پیسے سے ہائی سپیڈ کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے،ھائی آکٹین کی 10روپے18پیسے،مٹی کے تیل میں 4 روپے 34 پیسے، فی لیٹر کمی کر دی گئی

تعلیمی ادارو ں کوذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والوں کے گلے میں پھنداڈالیں گے ، الطاف حسین،حیدرآباد کے نوجوان تعلیم سے محروم کردیئے گئے، پانچ سال تک وزیرتعلیم رہنے والا شخص اس بات پر بضد رہا کہ کسی قیمت پر ضلع حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم نہیں کی جائے گی، کا رکنو ں سے ٹیلیفونک خطاب

حکومت آئے ہم مذاکرات کیلئے تیار بیٹھے ہیں، ،سپریم کورٹ کے ماتحت کمیشن کی دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے ،حکومت نہ مانی تو دھرنا جاری رہے گا،پلان سی سے حکومت پر کافی فرق پڑے گا ، یہ پلان دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 30 ستمبر کو میڈیا انٹرویوز

تقریروں کاوقت ختم ہوچکا ،فیصلے کاوقت آگیاہے،شاہ محمود قریشی ،ملک میں تبدیلی آنے تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،حکمرانوں کوپارھا پارھاکرکے منزل پائیں گے ،حکومت تحریک انصاف کے آگے نہیں ٹھہرسکتی،نوازشریف کاایک مداری ہے جس نام زرداری ہے ،جلسے سے خطاب

مشرف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چل سکتا ہے تو وزیراعظم نواز شریف پر کیوں نہیں ، شیخ رشید احمد ، سانپ کی چال اور نواز شریف کی حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے،خود کش سیاستدان ہوں ہر وقت تابوت اپنے کندھے پر لیے چلتا ہوں، پی پی پی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں ،تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

نواز شریف حکومت کے پی کے حکومت کا آئینی حق نہیں دے رہی ہے صوبے کے حقوق لینے کے لیے سپریم کورٹ میں جاؤں گا، پرویز خٹک،ن لیگ کی حکومت نے ایک صوبے کے وزیراعلی کو اشتہاری قرار دیدیاہے، ن لیگ کے درباریوں کو عمران خان پر الزامات لگانے کے بجائے ن لیگ کی قیادت کا بیرون ملک میں پڑا ہوا اربوں ڈالروں کا پیسہ واپس لایا جائے، فضل الرحمان میں جرات ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرے ،جلسے سے خطاب

طاہر القادری کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرحکو مت نے انہیں ائیر ایمولینس بھجوانے کی پیشکش کر دی، طاہر القادری اور ان کے ورثاء کی جا نب سے اس پیشکش کا تا حا ل کوئی جواب نہیں دیا گیا ، ذرا ئع

دسمبر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی پروگرام کوبڑا دھچکالگنے کا خدشہ، ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز، دسمبر میں علاج کی غرض سے امریکہ چلے جائینگے،5 دسمبر کو سرگودھا کا ہونے والا جلسہ منسوخ کردیاگیا، صحت درست نہ ہوئی تو مانسہر ہ اور کراچی کے جلسوں میں آمد مشکل ہوگئی،ترجمان عوامی تحریک نے بھی خرابی صحت کی تصدیق کردی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی اپیل پر خالد سومرو کے قتل کے خلاف ملک کے کئی علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال،مظاہرین نے پشاور موٹروے سمیت اہم شاہراہیں بند کردیں ، کئی مقامات پر میں تحریک انصاف کے قافلوں اور مظاہرین کے درمیان جھٹرپوں میں متعدد کارکن زخمی ،کوئٹہ چمن شاہراہ کی بند ش ، ہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل،وزیر داخلہ کی خاموشی سے لگتا ہے وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، پارٹی رہنماؤں پر حملوں کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیاجارہا، حکومت سنجیدہ رویہ اختیار کرے، تحریک انصاف کی قیادت ہمارے لیڈروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے ، خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے رہنما عبد الغفور حیدری اور دیگر کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب

عمران خان نے دس لاکھ افراد جلسے میں لانے کا دعویٰ کیا تھا ایک لاکھ بھی نہیں لاسکے ،پرویز رشید ، مشرف اور عمران خان کو پلان دینے والا ایک ہی شخص ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ملک بند کرنے کی دھمکیاں، وزارت داخلہ عمران خان اور دیگر مر کزی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے تحت گرفتاریوں کی اجازت مانگے گی،ذرائع

عمران خان کا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان، وزیراعظم نوازشریف کا آئندہ 72گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ،حتمی فیصلہ آج دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد کریں گے

نواز شریف اور نریندر مودی کو ہاتھ ملانے پر آمادہ کرنے کیلئے سارک راہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ، نیپال نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو ذہنی طور پر قریب لانے کی بھی کوشش کی،نیپالی وزیر خارجہ مہندرا بہادر پانڈے کا بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں انکشاف

تحریک انصاف میری توقعات پر پورا نہیں اتری، جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد،شیخ رشید قائد حزب اختلاف بننے کے لئے تحریک انصاف سے ملے،عمران خان ایک تخیلاتی شخصیت ہیں،انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی ایک وجہ صحیح امیدواروں کا انتخاب نہ ہونا ہے ، انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے احتجاج کے پلان سی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ وار لاہور، فیصل آباد، کراچی کو بند کیا جائے گا جبکہ بعد میں 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کی دھمکی ہے، آپ کے خیال عمران خان کی اس سنگین دھمکی کا ملکی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان اپنے مطالبات میں حق بجانب ہے۔ حکومت کو دھمکی پر عمل ہونے سے پہلے شکایات دور کرنی چاہئیں۔
عمران خان کے اعلان سے حکومت کی بجائے پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ملکی معیشت اتنے بڑے نقصان کو نہیں سہہ سکتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔