بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

تازہ ترین خبریں

25دسمبر کو مزار قائدپر جلسے کااعلان ،جے آئی ٹی قاتلوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنائی گئی :طاہرالقادری

عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو مزار قائدمیں جلسہ ہو گا،ہر ضلع میں ایک دن جلسہ ہو گا اور دوسرے دن دھرنا ہو گا ،جے آئی ٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،پنجاب پولیس کی رپورٹ کیسے مان لیں وہ تو قاتل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کمیشن کی رپورٹ کو 40دنوں سے زیادہ نہیں چھپایا جا سکتا ،رپورٹ شائع نہ کیا جا سکے اس لیے حکومت نے کمیشن کی رپورٹ کیخلاف اسٹے لے لیا،باقر نجفی کمیشن نے حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قتل عام میں ملوث قرار دیا تھا لیکن نظرثانی کمیشن بنا دی گئی جس نے حکومت کو گرین چٹ دے دی اور پنجاب حکومت کو تمام الزامات سے بری قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے اور ہم حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ،حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ایک اور سانحہ ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -

تحریک انصاف کے لاڑکانہ کے جلسے میں شرکت نہیں کروں گا،شیخ رشید، عمران خان نے کہاہے جلدگھیراؤوالی پالیسی نہیں ہے ،میں اپنی تقریرکاسٹائل تبدیل نہیں کرسکتا،23مارچ تک یہ حکومت رہی توہارتسلیم کرلوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کے خلاف توہین عدالت اور سابق چیئرمین پیمرا چوہدری محمد رشید برطرفی کیس میں فریقین کے وکلاء کو تحریری دلائل عدالت میں جمع کروانے کے احکامات جاری،کیس کی آئندہ سماعیت28 نومبر تک ملتوی
پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا، ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث سیراب ہونے سے محروم، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر بننا شروع ہوگئی ، کسانوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ، میانوالی کے کسانوں کا محکمہ انہار کے سامنے سخت احتجاج اور سینہ کوبی‘

آج کا اخبار

بھارت کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف مہم پر اثر پڑ رہا ہے‘آ رمی چیف،پاکستان نے اپنی مغربی سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں، یہ یقین دلایا گیا تھا کہ بھارت سے متصل سرحد پر امن رہے گا مگر ایسا نہیں ہو ا، جنرل راحیل شریف

پاکستانی جرنیل نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ ’بھارت کی طرف سے جس طرح کی سخت کارروائی ہو رہی ہے اور جس طرح کے بیانات آ رہے ہیں وہ ہماری مہم پر اثرانداز ہو رہے ہیں

دھرنے والے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگی، وزیراعظم نوازشریف،اپنے دورحکومت میں بجلی بحران ختم کرکے دم لیں گے، اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید خاطرخواہ کمی ہوگی ،مہنگائی کی کمرتوڑیں گے، توانائی کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو

30نومبر کو حکومت پر یلغار ، توڑ پھوڑ یا عوام کو پریشان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو حکومت ان سے نمٹنے کا طریقہ بخوبی جانتی ہے،چوہدری نثار، سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا یا پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، حکومت نے اس میں کبھی بھی رکاؤٹ نہیں ڈالی بلکہ جلسے کرنے والوں کے لئے انتظامات میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے، حکومت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں اب مذاکرات بھی 30نومبر کے بعد ہونگے، پریس کانفرنس سے خطاب

30 نومبر کو نہ نکلے تو موجودہ حکومت پانچ سال نکال لے گی‘عمران خان، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے عوام باہر نکلیں 30 نومبر فیصلہ کن دن ہوگا‘پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا پارٹی عہدیداروں کے اجلاس،دھرنے سے خطاب

الیکشن کمیشن ابھی تک انتخابات میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال بارے کوئی جامع تجاویز پیش نہیں کر سکا بہت سے موضوع جواب طلب ہے، ذیلی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات ، گذشتہ چھ اجلاسوں کے دوران انتخابی حلقوں کی حد بندیوں،انتخابی فہرستوں کی تیاری و ترتیب،سیاسی جماعتوں سے متعلقہ قوانین،انتخابی نشانات کی تفویض،انتخابی مہم کے حوالے سے موجود قوانین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے حوالے سے موجود قوانین پرکام مکمل کر لیا گیا ہے، ذیلی کمیٹی جلد اپنا کام مکمل کر لے گی، ذیلی کمیٹی کی بریفنگ

فوج کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے واپس بلالیا گیا،ضرورت پڑنے پر فوج کو دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا‘ وزارت داخلہ

لاہور ، فرزانہ قتل کیس کا فیصلہ، چار ملزموں کو سزائے موت اور ایک ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی فوج کا لیجین آف دی میرٹ کا اعزاز، آرمی چیف کو اعلیٰ امریکی اعزاز بہادری ، خطے میں امن واستحکام کے اعتراف میں دیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی منصوبہ ساز تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں،ڈاکٹر طاہر القادری،پنجاب حکومت جسٹس علی باقر نجفی کی ر پورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لاتی،قاتلوں کی جے آئی ٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو،حکومت پنجاب کا وطن واپسی پر طاہر القادری کو گرفتار نہ کرنیکا اعلان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سابق دور میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے روکے گئے 10 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کو فی الفور مکمل کرنے کی سفارش ، کابینہ ڈویژن نے3 روز میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی، کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کے باعث ماحولیاتی آلودگی پھیلنے پربھی تشویش کا اظہار،عوام کی زندگیوں کو آکسیجن پہنچانے والے جنگلات کاٹے جارہے ہیں ،رانا افضال،مالیاتی اخراجات بارے تفصیلات نہ آنے پر پی اے سی کا اظہار برہمی، 15 روز کے اندر معاملات نمٹائے جائیں، سید نوید قمر کی ہدایت، آڈیٹر جنرل آفس سے بدستور کوئی حاضر نہ ہوا،این ڈی ایم اے کو مجموعی طور پر 5.2 ارب روپے فراہم کی گئی جن میں سے 5.1 ارب سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پر خرچ کردی گئی،چیئرمین این ڈی ایم اے

حکومت کا ریڈ زون میں تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے کوئی آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ ،مذاکرات کی ذمہ داری بھی وزیر خزانہ کو سونپ دی گئی ہے،اعلیٰ حکومتی ذرائع

برطانیہ پاکستانی حکومت اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل پر سرمایہ کاری کررہاہے‘فلپ بارٹن ،چیونگ اسکالر شپ پروگرام کے تحت آنے والے برسوں میں برطانوی امداد سکول جانے والی پچاس لاکھ لڑکیوں کے کام آئے گی‘برطانوی سفیرکا تقریب سے خطاب

بھارت کی جانب سے ورکنگ باوٴنڈری پر گزشتہ 5 سالوں کے دوران 157 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈی جی رینجرز پنجاب ، 31 ہزار 872 مارٹر گولے برسائے گئے ، جواب میں پاکستان نے 6 ہزار 756 مارٹر گولے فائر کئے،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو بریفنگ

سپریم کورٹ نے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے قیدیوں کے بچوں کو نہ پلانے کا نوٹس لے لیا ، چیف سیکرٹریز سے رپورٹ طلب،بچے چاہے جیلوں میں بھی ہیں ان سب کو قطرے پلائے جانے چاہئیں، زیر حراست خا تون کی بچی کو قطرے کیوں نہیں پلائے گئے اس کا ذمہ دار کون ہے،جسٹس اعجاز احمد چوہدری

سینٹ قائمہ کمیٹی دفاع کے دورکنی وفد کا سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے متاثر ہ سرحدی علاقوں کا دورہ،جب سے ہندوستان میں مودی سرکار نے اقتدار سنبھالا ہے پاکستان کے خلاف بھارتی جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے، مشاہد حسین سید،سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی بین الاقوامی سازش ہے، پاکستان بھارتی جنگی جنون اور جارحیت کے خلاف جراتمندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر بھرپور طور پر اٹھائے،چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع

وزارت مذہبی امور نے نماز کی پابندی کیلئے اوقات صلوٰ ة میں مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا، مختلف مکاتب فکر سے تجاویز بھی طلب کرلیں ، علماء سے مشاورت شروع، ذرائع ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے 13نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا، عملدرآمد کیلئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل کونسل بنائی جائیگی ، عمرہ کے حوالے سے پاکستانی عازمین کو درپیش مسائل کو سعودی حکومت سے اٹھائینگے، زائرین عمرہ کی خاطر کسی ایجنٹ کو پیسے نہ دیں ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہوتی ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،اہل تشیع کو درپیش مسائل حل اور تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی ہم آہنگی کے مسودے پر اعتماد میں لیا جائے ،شیعہ علماء،صوفی کونسل کو فعال ، مذہبی امور کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، سخی بادشاہ دربار کھولا جائے، غضنفرمہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سرتاج عزیز کے ایک بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ۔شاہ محمود قریشی، دفتر خارجہ کا بیان کافی نہیں بیان سے لاتعلق ہونا پڑے گا،سمجھ نہیں آرہی کہ دہشتگردی کیخلاف حکومت کی پالیسی کیا ہے،امریکہ میں ایک لابی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھی ہمیشہ سرگرم رہتی ہے، پریس کانفرنس سے خطا ب

پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات نارمل بنانے کیلئے بہترین کوششیں کررہاہے ،خواجہ آصف،پاکستان دولت مشترکہ کاممبرہے اوربرطانیہ کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،وفاقی وزیرکی برطانوی وفدسے ملاقات میں گفتگو

کراچی میں رواں سال کے آخر میں میٹرو بس سروس اور موٹروے کا افتتاح کردیا جائے گا، عابد شیر علی ،عمران خان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں ،پولیو خان کو30نومبر کو ویکسین پلائیں گے اور میں عمران خان کو نفسیاتی ہسپتال داخلے کے لئے وزیراعظم کو خط بھی لکھوں گا ،مسلم لیگ ن حکومت 2018 ء تک قائم رہے گی اور اگلے 5 سال بھی ن لیگ کے ہی ہوں گے، تحریک انصاف نے 30 نومبر کوشرپسندی دکھائی تو ہم بھی سختی سے نمٹیں گے ، صحافیوں سے بات چیت

30نومبر کو جہاں روکا گیا وہیں دھرناہوگا ، حکومت طاقت استعمال کرے گی تو عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے ،شیخ رشید احمد، نواز شریف اور آصف زرداری تحریک انصاف سے گھبرا گئے ہیں ، حکومت مستی کرے گی اس کا جواب مستی سے ہی دینگے ،پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں کہ آصفہ بھٹو کو آگے لے آئیں ،عمران خان دیانتدار آدمی ہیں ملک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے،پرویز رشید کو آرام کی ضرورت ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، عمران خان روتے رہیں گے ، پرویز رشید ، 30نومبر کو پاکستان پر دوسرا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے،پہلے حملے کی طرح ناکام بنا دینگے، لندن پلان نواز شریف اور آصف علی زرداری نے نہیں طاہر القادری اور عمران خان نے بنایا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا بیان

شدت پسند تنظیمیں پاکستان ہو یا امریکہ سب کے لیے خطر ہ ہیں ، امریکہ ،شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں، یہی پیغام پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو بھی دیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ

عالمی معاہدوں کی پرواہ کئے بغیر وزارت داخلہ نے عرب ممالک کے حکمران خاندانوں کو پاکستان میں نایاب پرندوں کے شکار29اسپیشل پرمٹ جاری کردیئے

سپاہ صحابہ پاکستان اور تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی 12 سال بعد ہٹا دی گئی،دونوں تنظیموں کو وزارت داخلہ سے نوٹیفکیشن کا انتظار ، 13 سال تک بلا جواز پابندی کا سامنا کرنا پڑا، ایسا کوئی جرم بھی نہیں کیا جس کی سزا بھگتے لیکن قومی سلامتی کی خاطر ایک دہائی سے زائد عرصہ کرب و تکلیف میں برداشت کیا ، ترجمان تحریک جعفریہ ، درخواست خارج ہونے کے بعد کالعدم نہیں رہے، قانونی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے،سپاہ صحابہ پاکستان، کاز لسٹ میں لگائے گئے کیسز کے ساتھ ڈیڈووڈ کا لفظ استعمال کیاگیاہے ، وزارت داخلہ کی رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، لگتا نہیں حکومت اس فیصلے کے خلاف اپیل کر ے، قانونی ماہرین کی رائے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔