بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

تازہ ترین خبریں

آئندہ ماہ تیل کی قیمتیں مزید کم ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ختم کریں گے: وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے خوشی ہوئی ہے، اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں واضح کمی ہوئی اور خصوصاً کسان بھائیوں کا فائدہ پہنچا ہے جبکہ ہماری کوشش ہو گی آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں۔توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کے صدارتی خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دھرنے والے ملکی ترقی کی رہ میں رکاوٹ بن کر نکلے ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان میں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کبھی ختم نہ ہو سکے مگر میں اس حکومتی مدت میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم کر کے رہوں گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -عجیب و غریب -بزنس -

آج کا اخبار

وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس، تحریک انصاف کو 30نومبر کو جلسے کے پر امن انعقاد کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ ،مظاہرین کوریڈزون میں داخلے کی اجازت دینے یا دینے پر مزید مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے،ذرائع،پر امن احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی،نوازشریف

اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سے متعلق بھی مشاورت کی گئی

30 نومبر کو پارلیمنٹ کے سامنے عوام کا سمند ر ہوگا جسے وفاقی حکومت برداشت نہیں کرپائے گی،عمران خان،وفاق خیبرپختونخوا حکومت ناکام کرنا چاہتا ہے ، قوم 20 نومبر کو خوشخبری سنے گی، الیکشن ٹربیونل اسپیکر ایاز صادق کے حلقے کی گنتی کی تحقیقات کررہاہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، مسلم لیگ نواز اور پی پی پی مک مکاؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں، دھرنے سے خطاب ، پشاور میں میڈیا سے گفتگو

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ پینٹاگان ، امریکی فوج حکام سے ملاقات،پاک افغان سرحدی صورت حال ،ر پاک بھارت کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل راحیل کے ساتھ حکام کی بات چیت انتہائی بامقصد اور مثبت رہی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

داعش پاکستان کیلئے طالبان سے بھی بڑاخطرہ ہے جوپاکستان میں داخل ہوچکاہے،الطاف حسین، ملک کواس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کوپس پشت رکھ کراتحادکامظاہرہ کرناچاہیے، بیان

پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ افسران ، انتخابی عملہ اور سکیورٹی اہلکار ان کے ماتحت کرنے اور کسی بھی اہلکار کیخلاف شکایت کی صورت میں کارروائی کرنے کی سفارش کردی،کمیٹی کو الیکشن کمیشن کے حکام کی انتخابات کے حوالے سے درپیش مشکلات بارے بریفنگ، الیکشن کمیشن کو زیادہ سے زیادہ بااختیار اور خود مختار بنایا جائے، عام انتخابات کے دنوں میں الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران ، انتخابی عملہ اور سکیورٹی اہلکار الیکشن کمیشن کے ماتحت ہونگے،ر ان کیخلاف ملنے والی کسی بھی کارروائی پر الیکشن کمیشن کارروائی کرسکے گا ،زاہد حامد

وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال اور متاثرین آپریشن کے مسائل پر تبادلہ خیال ،آئی ڈی پیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ اس معاملے پر جرگہ بلانا احسن اقدام ہے، نواز شریف،حکومت ان علاقوں میں آئی ڈی پیز کو واپس بھجوائے جو آپریشن کے بعد کلیئر ہوچکے ہیں، مولانافضل الرحمن

اسلام آباد میں 30نومبر کا جلسہ پرامن ہو گا، ملک بھر سے لو گ شریک ہو نگے، شاہ محمود قریشی ، حکومت جلسہ سے قبل ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ٹرانسپورٹ کی بندش ، کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے یا ہزاروں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ لوگوں کو اسلام آباد روکنے کی تمام کوشش ناکام ہونگی عمران خان اس جلسہ میں آئندہ کی حکمت عملی بارے اہم اعلان کریں گے،میڈیا سے بات چیت

وزارت داخلہ کا پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر نہ بھیجنے کا فیصلہ،ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس آفسران کو روکا گیا ،ایف آئی اے، کوسٹ گارڈ، فوج اوررینجرز افسران کو مشن پر بھیجا جائے گا، حکام

امریکی سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات،خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال،اکثریتی جماعت کا حکومت کرنیکا حق اور اپوزیشن کا احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے، رچر ڈ اولسن ، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری خطے میں قیام امن کے لیے مفید ہوگی، اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوئے اب دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا، امریکی سفیر کا اظہار خیال

سپریم کورٹ ،وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج،چیف جسٹس نے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی اور چودھویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں غیر موثر قرار دے دیں

سربراہ پاک بحریہ کا سرکریک سرحد ی مورچوں کا دورہ ، فوجیوں کی پیشہ ورانہ تیاری پراظہار اطمینان

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات،عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جاتا‘ چوہدری نثار کا شکوہ

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ و وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ،ملک وقومی سلامتی کے امور اور ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر غور و حوض کیا گیا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر کی تازہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی‘ 6 دہشت گرد ہلاک‘ 3 ٹھکانے تباہ‘ متعدد عسکریت پسند زخمی

نیٹوافواج کی واپسی سے شورش زدہ افغانستان میں پاکستان اور بھارت پراکسی جنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں،پرویز مشرف ، اگر بھارت افغانستان میں نسلی گروہوں کے بعض عناصر کو استعمال کر یگا،تو پاکستان بھی ایسے گروہوں کی حمایت کرے گا اور ہمارے لئے نسلی گروہ یقیناًپختون ہوں گے، افغانستان میں بھارت کا اثرو رسوخ پاکستان کے لئے خطرناک ہے،جو پورے خطے اور پاکستان کے لئے ایک اور خطرہ بنے گا،انٹرویو

آپریشن ضرب عضب کے بعد امریکی ڈرون حملوں کا جواز نہیں، پاکستان، ڈرون حملوں میں عام لوگوں کی اموات کا نتیجہ عوام کے جذبات بھڑکنے کی صورت میں نکل رہا ہے،حملے فوری طور پر بند کیے جائیں،مسعود خان کاجنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب

حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ کیوں دبائے بیٹھے ہیں ؟ ڈاکٹر طاہر القادری،حوصلہ ہارنے والے نہیں، نظام اور حکومت گرانے کیلئے صرف حکمت عملی بدلی، لندن میں ورکر ز کنونشن سے خطاب

یونایئٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی نجکاری موجودہ حکومت کا نہایت کامیاب فیصلہ تھا،عالمی سطح پر سراہا گیا ، معروف بین الاقوامی جریدے دی ایسٹ کے مطابق یو بی ایل کے حصص کے فروخت حصص کی منڈی میں سال کی بہترین فروخت ہے، عمران خان کی جانب سے غلط پروپیگینڈا کیا جا رہاہے،اگر تعریف نہیں کر سکتے تو کم از کم ملکی معاشی مفاد کی خاطر خاموش رہیں: محمد زبیر چیئر مین نجکاری کمیشن ،الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کیلئے مالی مشیر اگلے دو ہفتے تک مقرر کر دیا جائے گا، حبیب بنک کے حصص کی فروخت پاکستان کی تاریخ میں حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی، تحریک انصاف کاوائٹ پیپر ملک کے معاشی اہداف کیلیے نقصان دہ تھا،دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے سرمایہ کاروں کے ملک پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، چیئر مین نجکاری کمیشن کا نیوز کانفرنس سے خطاب

مشیر خارجہ نے تاریخی پس منظر میں بیان دیا ، دفتر خارجہ کی وضاحت ، آپریشن ضرب عضب بغیر کسی تفریق کے تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف جاری ہے،ترجمان

مجھے دہشت گرد کہنے والے اپنے لیڈروں کی ان ملاقاتوں کو بھی یاد رکھیں جو انہوں نے میری موجودگی میں کی ہیں، شیخ رشید،مجھے زیادہ مجبور کیاگیا تو ان ملاقاتوں کے احوال قوم کے سامنے پیش کر دونگا موجودہ حکومت بجلی تیل اور پی ٹی وی تک محدود ہے، انہی اداروں کے زریعے پھنسے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

پنجاب میں ٹیکسٹائل کو گیس کی فراہمی ، خصوصی کمیٹی مسئلہ کا حل تلاش کرنے میں ناکام ،قابل قبول حل آئندہ اجلاس میں ڈھونڈا جائے گا، وفاقی وزراء خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی کا ٹیکسٹائل یونٹس کو بجلی پر منتقل کرنے پر اصرار،ٹیکسٹائل نمائندوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ، دونوں اطراف سے سخت موقف کے باعث اجلاس ڈیڈ لاک کا شکار ہو گیا، وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو حل کی تلاش تک پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری یونٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، وزیر اعظم کی ہدایت پر بننے والی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرتے ہوئے شہر کوکنٹینروں کے حصار میں تبدیل کرنے کافیصلہ ، جلسے کی سیکورٹی پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، عمران خان سمیت دیگر قائدیں کوفول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی ،پنجاب اور آزاد کشمیر کو اضافی نفری فراہم کرنے کے لیے خطوط بھی ارسال کر دیے گئے،پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے 27نومبر کوراولپنڈی اور اسلام آباد پہنچناشروع ہوجائیں گے

عمران خان اخلاقیات عبور نہ کریں،باز نہ آئے تو کھلی جنگ ہوگی، اسحاق ڈار ،منی لانڈرنگ بارے حلف نامے پر بندوقوں کے سائے میں دستخط کروائے گئے، دھرنا ناکام کرنے کیلئے کسی کو ایک روپیہ نہیں دیا،آئی بی کو انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سامان خریدنے کیلئے پیسے دئیے،تحریک انصاف کے5مطالبات میں سے ساڑھے تین پر کام ہورہا ہے،مذاکرات کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدنظمی پھیلانے والے عناصرکے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،پرویزرشید،جلاوٴ،گھیراوٴاوردھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں، بیان

ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری،قائد عوامی تحریک 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پراتریں گے اور سیدھا حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری دیں گے، روٹ اور شیڈول کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے : مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزہ پالیسی میں تبدیلی اور بائیو میٹرک سسٹم اور تصویر کی شرط سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے لاکھوں پاکستانی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ، بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے نامزد کمپنی اعتماد پر ٹریول اپریٹرز کا عدم اطمینان کا اظہار ،نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام آباد، معمر افراد کا ایک گروپ سڑک کنارے بیٹھے دھوپ میں حقہ پی رہا ہے۔

لاہور، جماعت اسلامی کے مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہونے والے سہ روزہ اجتماع عام کے شرکا کیلئے وضو کے انتظامات کئے ..

لاہور، جماعت اسلامی کے مینار پاکستان کی گراؤنڈ پر سہ روزہ اجتماع میں شرکت کرنے والے شرکا کیلئے قائم کی گئی خیمہ ..

لاہور، امیر جماعت اسلامی ہند مولانا جلال الدین عمری اجتماع عام میں شرکت کیلئے لاہور آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر ..

لاہور، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے والے خانہ بدوش بچے سارے دن کی محنت مشقت کے بعد بیٹھے گپ شپ لگا رہے ہیں۔

راولپنڈی، بارانی یونیورسٹی میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے طالبات سٹال پر اشیا دیکھ رہی ہیں۔

راولپنڈی، پی اے ایف فنشنگ سکول میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی آفیسر دیبا شہناز حادثات سے بچنے کیلئے طالبات کو ٹریننگ ..

کوئٹہ، بولان میڈیکل کالج کی طالبات نے امتحانات نے دورانیہ کم کرنے کے خلاف احتجاجا مین گیٹ بند کر رکھا ہے۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔