بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ، اعلیٰ افسر سمیت5سیکورٹی اہلکار شہید، 14اہلکار لاپتہ ہونے کی اطلاعات، جوابی کارروائی میں34عسکریت پسند مارے گئے

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی پو سٹ پر حملے میں ایک اعلی افسر سمیت کم ازکم پانچ سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں ، حملے میں چودہ اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ حملے کے بعد زمینی اور فضائی کا رروائی میں 34کے قریب عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں ۔ دتہ خیل میں متعین سیکورٹی اور مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی رات دتہ خیل میں سپیرہ نامی پہا ڑی پر قائم سیکورٹی پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے راکٹ لانچروں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار میجر واصف ، صوبیدار جہانگیر ، سپاہی ایاز ، سپاہی نذیر اور سپاہی آصف اعوان شہید ہو ئے جبکہ گیا رہ دیگر زخمی ہو ئے ، واقعہ میں چودہ سیکورٹی اہلکاروں کے لا پتہ ہو نے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر میرانشاہ آرمی فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے جواب میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سات شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد علی الصبح فضائی کا روائی میں بھی سرکاری ذرائع نے ستائیس شدت پسندوں کے مارے جانے کا دعو ی کیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر مزاکرات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان اور افغانستان کاتجارت ، معیشت ، تعلیم ، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مل کر جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار ،تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے وزراء خزانہ نے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کردئیے، پاکستان ترقی اور استحکام کے سفر میں ہمارا اہم حلیف ہے ، دہشتگردی کی تکلیف کو ہم محسوس کرتے ہیں، مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے ، اپنے عوام کیلئے امن ، خوشحالی اور ترقی کی نئی بنیاد رکھیں گے، درست سمت میں پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی ، اشرف غنی ،افغانستان کے دوست ہمارے دوست اور اس کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ، امن استحکام اور ترقی کیلئے افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی وزیراعظم ہاؤس میں افغان صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے عوام بھی باصلاحیت ہیں اور ہم تعلیم ، تجارت سمیت ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگے

نواز شریف نے مذاکرات کی پیش کش کی ہے ،کسی بھی صورت بات کرنے کو تیار نہیں، عمران خان ، کیا نوازشریف ایک اشتہاری سے بات چیت کے خواہشمند ہیں؟تین باریاں لینے والوں کوقوم سمجھ گئی،حکمران قوم کو اپنا غلام بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن اور عدلیہ بتائے دھاندلی سے آنے والی حکومت ہمیں کس طرح انصاف دے گی، شریف برادران پنجاب ، آصف زرداری سندھ میں اپنے مخالفین کے خلاف پولیس کا استعمال کرتے ہیں، ہم نئے پاکستان میں ان دونوں سے ٹیکس لیں گے، ساہیوال میں جلسے سے خطاب

آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 0.5فیصد کمی سے 9.5فیصد مقرر ، بجلی پر سبسڈی کے خاتمہ اور گیس پر ٹیکس سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے،رواں سال زرعی پیداوار گزشتہ سال سے بہتر رہنے کی توقع ہے ،توانائی بحران سے صنعتی پیداوار متاثر ہوتی رہے گی،مرکزی بنک،بڑے پیمانے پر اشیا سازی کی صنعت کی شرح نمو کم رہے گی جس سے رواں برس تجارتی خسارہ دباوٴ میں رہنے کا امکان ہے ،مانیٹری پالیسی کا اعلان

وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوجائینگے ،سرا ج الحق ، حکومت نے مذاکرات کے دوران جن باتوں پر رضامند ظاہر کی ہے ان پر عمل کیلئے اقدامات کیے جائینگے ، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو ، استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں موقف بالکل الگ ہے ، استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے ،اپوزیشن والے میرے پاس آتے تو وہ پہلے انفرادی تصدیق ضرورکرتے ۔ اسدقیصر

جیل میرا سسرال ، ہتھکڑی میرزیور ہے‘ گرفتاری کا ڈر نہیں‘ شیخ رشید،خود کش سیاست دان ہوں تابوت کندھے پر لے کر سیاست کرتاہوں‘ خورشید شاہ،سرکار کا ایجنٹ‘ نواز اور زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

برمنگھم،سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ،، پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج ، سازش کے تحت پارٹی کو جلسے سے روکا گیا ، فریال تالپور ،بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی جائے، رحمان ملک

سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی ایک بار پھر بلااشعال فائرنگ، بھارتی فورسز کی جانب سے چار مارٹر گولے مقامی آبادی کے گاؤں دھمالہ اور تلسی پورہ میں گرے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی توپیں خاموش کردی گئیں

پاکستان اور چین کی جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منصوبہ بندی، دونوں ممالک لڑاکا طیارے ایک ملک کو فروخت کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ، مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کے ساتھ معاہد ہ حتمی مرحلے میں داخل ۔ 10 ممالک سے اس سلسلے میں مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوچکی‘ امریکی نشریاتی ادارے کا انکشاف،جیٹ کی فروخت کے لئے افریقہ، ایشیا، مشرق وسطی اور جنوبی امریکہ میں کلائنٹس کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت کرچکے ہیں، ایئر کموڈور خالد محمود

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا،پولیو وائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی، عالمی ادارہ صحت، پولیو سرٹیفیکٹ کے بغیر کسی کو بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے، پولیو سرٹیفیکیٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں،بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی نے پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایات جاری کردیں

اگر آئی ڈی پیز عمران خان کا مسئلہ نہیں تو دہشتگردوں کی ذمہ داری بنتی ہے،پرویز رشید، وہ آئی ڈی پیز سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکے،عمران خان خیبر پختونخواہ میں ناکام ثابت ہوئے ، شرمساری سے بچنے کیلئے ڈی چوک میں آکر لیٹ گئے ہیں، عمران خان کو چاہیے کہ مثبت سوچ اپنائیں اور منفی باتوں سے پرہیز کریں ،میڈیا سے گفتگو

کالعدم تحریک طالبان نے سابق صدر مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کرلی،حسا س ادارے کا رپور ٹ میں انکشاف، حساس ادارے نے سا بق صدر کی جان کو خطرہ بارے وفاقی وزارتِ داخلہ، وزارتِ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا

عمران خان اور طاہرالقادری کی گرفتاری کا کوئی ارادہ نہیں‘ وارنٹ گرفتاری پولیس نے نہیں عدالت نے جاری کئے ،چوہدری نثار، 30 نومبر کیلئے حکومت نے بھرپور سکیورٹی کا منصوبہ بنالیا ہے،جوڈیشل کمیشن میں خفیہ ایجنسیوں کی نمائندگی آئینی طور پر ممکن نہیں،تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کا حتمی فیصلہ اب وزیراعظم کریں گے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

مشکلات آتی جاتی ہیں، میرے ہوٹل پر جب حملے میں ٹرک سکارٹ کرکے لایا گیا جو ایک گھنٹے تک مارگلہ روڈ پر کھڑا رہا،صدرالدین ہاشوانی ،جس دن ہوٹل پر دھماکہ ہوا آصف زرداری نے نہیں آنا تھا، سیاسی جماعتوں کو پیسے نہیں دئیے،ضیاء الحق سے میرے بہت اختلافات تھے لیکن پھر بھی وہ مجھے فون کرتے تھے،ضیاء الحق کی آنکھوں میں خون نظر آتا تھا،میرے 9ہوٹل ہیں،ملتان اور حیدرآباد میں ہوٹل بنا رہا ہوں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

مذاکرات جب بھی ہوئے آئین اور قانون کے دائرے میں ہوں گے،مصدق ملک،سیاست اور ریاست میں تفریق کرنا ہوگی،ترجمان وزیراعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

آئی ایس پی آر کی فلم ’ڈیفنڈر‘ نے بہترین فلم ایوارڈ جیت لیا

چینی فوج پاک فوج کے جوانوں کی تربیت کررہی ہے، بھارت کا واویلا ، چینی فوج کو بین الاقوامی سرحد کے راجوری سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں کوہتھیار ہینڈلنگ کی تکنیک کی تربیت دیتے دیکھا گیا ، بی ایس ایف انٹیلی جنس ونگ کا دعوی،سری نگر سیکٹر میں پیرا ملٹری پوسٹس پررینجرز کی جگہ پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ہیں، حال ہی میں پنجاب کے ابوہار اور گرداسپور سیکٹرز میں پاکستان نے نئے آبزرویشن ٹاورز نصب کردیئے ہیں، بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کی مخصوص پوسٹوں پر پاک فوج کے کمانڈوز کے اسپیشل اسکواڈ تعینات کردیے گئے ہیں ،بھارتی اخبار کی رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔