بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ نومبر

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے استعفے کی شرط سے دستبردار ہوگیا ہوں: عمران خان

عمران خان سے 20 یورپی سفیروں کی ملاقات میں سوالات کے انبار، اسلام آباد میں دھرنے اور 30 نومبر کے جلسے سے سفارتکار پریشان، کپتان کہتے ہیں حکومتی سرد مہری نے لانگ مارچ پر مجبور کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ملاقات میں شامل فرانس، جرمنی، اٹلی، سویڈن اور ڈنمارک سمیت 20 یورپی ممالک کے سفیروں نے اسلام آباد دھرنے اور 30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور سوالات کے انبار لگا دیے۔ یورپی سفیروں نے سوال کیا کہ دھرنا کب تک چلے گا اور یہ کیسے برقرار رہے گا؟ جس پر عمران خان نے انھیں بتایا کہ دھرنے کی وجہ سے تحریک انصاف کو ناقابل یقین کامیابی ملی ہے۔ تحریک انصاف کا دھرنا نوجوانوں، خواتین اور دیہی سطح پر سیاسی شعور بیدار کرنے کا سبب ہے۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک دھرنا جاری رکھوں گا۔ 30 نومبر تک تحقیقات شروع نہ ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے 5رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ،سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ٹیم کی سربراہی کرینگے ، ٹیم میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے نمائندے شامل ہیں ۔ ٹیم وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزراء سمیت 21 افراد سے تحقیقات کرے گی، عوامی تحریک نے حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا ،جے آئی ٹی ٹیم کی تفتیش میں شریک ہوں نہ ہی بیان دینگے ٹیم کی تشکیل کے لیے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا حکومتی ٹیم سے مطمئن نہیں ہیں، رحیق عباسی

رحیق عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی ٹیم کی تفتیش میں شریک نہیں ہوں اور نہ بیان دینگے ٹیم کی تشکیل کے لیے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا

دھرنے حکومت نہیں بلکہ پاکستان کو گرانے کیلئے ہیں ، پاکستان کو پسماندہ رکھنے کی کوششیں ناکام ہونگی،نواز شریف ، حکومت نے پاکستان میں توانائی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا عزم کررکھا ہے، سرمایہ کاروں کو مناسب نفع جبکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرینگے،،توانائی بحران پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،حکومت کے اقدامات سے خطے میں امن اور استحکام قائم ہوگا،اقتصادی ترقی کی راہیں بھی کھل جائینگی،پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ہم مل کر قوم کو غربت اور جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتے ہیں، وزیراعظم پاکستان ک کا پاکستان ، برطانیہ توانائی ڈائیلاگ و سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب، صحافیوں سے بات چیت

سپریم کورٹ کی مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت کو 24نومبر تک مہلت، اگر تقرری نہ کی گئی تو سپریم کورٹ کے جج ازخود واپس ہوجائینگے،چیف جسٹس کا انتباہ، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ایک ضلع اور دیگر علاقوں میں روایتی طریقے استعمال کرکے انتخابات کرانے بارے خیبر پختونخواہ جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد ، حلقہ بندیوں پر پنجاب اور سندھ سے یکم دسمبر تک جواب طلب، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات دسمبر 2015ء تک ممکن نہیں،روایتی طریقے سے مئی 2015ء کے پہلے ہفتے میں شیڈول جاری ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن، بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ممکن ہے کہ نومبر 2015ء تک چلا جائے ، چیف جسٹس،سال گزر گیا ابھی تک مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہیں کی گئی قائم مقام کیلئے اپنا جج دے کر عدالت کا بہت سے معاملات متاثر ہورہے ہیں،ریمارکس

پاکستان کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو(حتف VI)کا کامیاب تجربہ ،تجریہ آرمی سٹرٹیجک فورسز کی فیلڈ تربیتی مشق کے دوران کیا گیا ، میزائل 1500کلو میٹر تک روایتی اور جوہری وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ،پاکستان کی سٹرٹیجک فورسز کسی بھی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی سلامتی کے تحفظ کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژنز کا تجربے کے موقع پر سائنسدانوں اور علاقے میں موجود جوانوں سے خطاب، صدر اور وزیر اعظم کی سائنس دانوں اور انجینئروں کو اس غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد

30 نومبر کے تاریخی جلسے سے خوفزدہ ہوکر منفی پروپیگنڈا کرنا شروع کر دیا گیا ہے، مجھ سمیت پرویزخٹک اور دیگر پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں ،حکومت پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کا ثبوت پیش کرے سیاست چھوڑدوں گا، پی ٹی وی حملہ فکسڈ تھا،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی کے 14 کارکنوں کو قتل کیاگیا اور سینکڑوں کارکن زخمی ہوئے لیکن کسی کیخلاف کاروائی نہیں ہوئی نہ ہی سانحہ میں ملوث لوگوں کے ورانٹ جاری ہوئے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پارلیمنٹ ہاوٴس اورپی ٹی وی پرحملے سے ریاست کوچوٹ لگی ، پوری دنیامیں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ،پرویزرشید،عمران خان کودھرنوں کااتناہی شوق ہے تو اپنادھرناڈی چوک میں دینے کے بجائے بنی گالہ میں جاکردیں ،عمران خان کو2018ء تک ناچاہتے ہوئے بھی انتخابات کاانتظارکرناہوگا، میڈیاسے گفتگو

شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے قائم راشن کیمپ میں بدنظمی پر ہنگامی آرائی،فائرنگ شلینگ لاٹھی چارج اور پتھراؤ سے 12پولیس اہلکاروں ،صحافیوں سمیت 22افراد زخمی ،100سے زائدمظاہرین گرفتار ، وزیراعظم نے بنوں میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین پر تشدد کا نوٹس لے لیا،نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آیا جائے ،نواز شریف

رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہلی کیس میں آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا

حکومت کو بھاولپور اور سرائیکی صوبے کے متعلق بھی سوچنا چائیے، پیر پگارا ،نئے صوبوں کے لئے اسمبلیوں میں کوششیں کرنی چائیں، سندھ حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو پورا صوبہ تھر میں تبدیل ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ کے اپنے ضلع خیرپور اور معاشی حب کراچی میں صورت حال یہ ہے کہ ہر شخص غروب آفتاب سے قبل اپنی منزل کو پہنچنے کی کوشش کرتا ہے، جو پولیس افسر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتا ہے اسے تبدیل کردیا جاتا ہے،کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی، مبینہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی

عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری موخر کرنے کا فیصلہ،گرفتاری وزارت داخلہ کے احکامات سے مشروط

شمالی وزیرستان میں ازسرنو تعمیر کے لیے دو سال لگیں گے ، سربراہ این ڈی ایم اے، املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ازسر نو تعمیر کے لیے 75 ارب روپے درکار ہوں گے ،بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور وہاں تعمیر نو دو مرحلوں میں ہو گی،پہلے مرحلے میں بے گھر افراد کو واپس لے جانے کے لیے شہری علاقوں کو رہائش کے قابل بنایا جائے گا،دوسرے مرحلے میں پورے علاقے کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جائے گی،میجر جنرل محمد سعید علیم

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر عدم اعتماد کا اظہار،اگلے اجلاس میں مشین لے کر آنے کی ہدایت، الیکشن کمیشن سے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب، الیکشن کمیشن بائیو میٹرک سسٹم کی گارنٹی دے تو پھرقانون سازی کی جا سکتی ہے ،کمیٹی

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے افغانستان کے وزیر خزانہ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان تجارتی و اقتصادی تعاون کی نئی راہوں کو فروغ دیں :شہباز شریف،دونوں ملک نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں،رابطوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے:وزیراعلیٰ پنجاب

معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، نوازشریف،خطے میں امن کیلئے افغانستان کی قیادت سے رابطے میں ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،برطانوی وزیر خارجہ سے گفتگو،پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں،برطانوی وزیرخارجہ ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستانی پاسپورٹ پر 91افغان باشندوں کے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھجوا دئیے گئے ،سکاٹ لینڈ یارڈ اور برطانیہ کے وفد کی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے پاکستان آ مد، تحقیقات مکمل ہونے کے قریب پہنچنے پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے تفتیشی آفیسر کو ایف آئی اے سے واپس پنجاب پولیس میں بھیج دیا گیا ، تحقیقاتی ٹیم پریشان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفاقی وزیر داخلہ کے ناروا رویہ پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار، وزیراعظم میاں نوازشریف کو خط لکھ دیا،مولانافضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے ، چوہدری نثار کے رویہ کے باعث مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے، سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے، خط کا متن

دھرنے والوں کو پاکستان دشمنوں کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف،عمران خان اب اعلان خان بن چکے ہیں اور ان کا جنون صرف طاقت کے حصول کے سوا کچھ بھی نہیں، امید ہے حکومت کی کوششوں سے پاکستان تین سال میں توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوگا،صحافیوں سے گفتگو

شانگلہ میرا گھر ہے،میرا بچپن شانگلہ میں گزرا اور بچپن کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی ،ملالہ یوسف زئی،شانگلہ میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بہترین سکول اور کالج تعمیر کریں گے ، شانگلہ میں زیادہ تر بچے غر بت اور تعلیمی سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے زیور تعلیم سے محرو م ہیں، ملالہ ایجو کیشن سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

بلوچستان میں بد امنی کے پیچھے بلیک واٹر کا ہاتھ ہے ،ایرانی میڈیا ، طالبان کے حامی عسکریت پسند اور بلوچ عسکریت پسند گروہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں ،پریس ٹی وی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔