بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

تازہ ترین خبریں

دھرنے والوں کی پاکستان کو جکڑ کر رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئی: وزیراعظم

انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا توانائی کانفرنس سے ماہرین اور سرمایہ کاروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ کانفرنس کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا توانائی اور مواصلات صنعتی ترقی کیلے ریڑھ کی ہڈی ہیں ہمیں سرکاری، نجی شعبے کی شراکت داری بڑھانے کے عمل کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ترقی یافتہ ملکوں کے تجربات سے استفادہ کریں گے پاکستان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا توانائی مسئلے کے حل کیلے سب کو اکھٹا ہونا چاہیے۔ سمجھنے والوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ توانائی بحران سے ساری قوم کو فائدہ ہوگا اور دھرنے حکومت کو نہیں بلکہ پاکستان کو ڈی ریل کرنے کی سازش تھی۔

آج کا اخبار

اسلام آباد، انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت سے عمران خان ، طاہرالقادری ،رحیق عباسی اورشیخ رشیدسمیت دیگر وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری ٹی وی کے مطابق عمران خان ،طاہرالقادری ،شیخ رشیداوررحیق عباسی سمیت دیگرملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں

پاکستان کے مسائل دھرنوں کی وجہ سے نہیں ملک کی مشکلات نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ہیں،عمران خان، ضمانت نہیں کراؤنگا، جب چاہو آکر گرفتار کر لو، نواز شریف گو نواز گو کے نعرے کو غلط سمجھ بیٹھے ، اس کا مطلب ان کا استعفیٰ تھا لیکن وہ گو لندن ، گو چائنا ، گو برلن سمجھ بیٹھے ، عدلیہ سے گلہ ہے کہ 18ماہ سے انصاف نہیں ملا ، عدلیہ کو آزاد اور غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں ، حکومت نے 5مطالبات مان لئے تھے ، نواز شریف کے استعفے پر بات رکی تھی ،نئے پاکستان میں ہماری تمام پالیسی گیارہ کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے ، چھوٹے کسانوں کی مدد کرنے اور زراعت کے لیے بجلی سستی کرنے کے لیے ہوگی ہم کمزور طبقے کے لیے پالیسی بنائینگے، ہم پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی طرح بنائیں گے ۔ ننکانہ میں جلسہ عام سے خطاب

عوامی مینڈیٹ کے خلاف زور زبردستی کی گئی تو انتشار پیدا ہوگا،ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، نواز شریف،پاکستان اگر منزل کی جانب چل رہا ہے تو سب کو ساتھ دینا چاہییے، ملک کو پٹڑی سے نہیں اتارنا چاہیئے، جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ عجیب و غریب ہے، چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ چکا ہوں‘ ایسے مطالبے نہ پہلے پورے ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے، بجلی کے مسئلے پر قابو پالیں گے ،وزیراعظم کی لندن میں میڈیا سے بات چیت

دہشت گردوں کے صفایا تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،کورکمانڈرز کانفرنس،دہشت گردوں کو دوبارہ اکٹھے ہونے یا اس علاقہ میں آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،کورکمانڈرز کا عزم،آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی گھروں کو واپسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،آرمی چیف

مریم نوازنے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے رضاکارانہ طورپراستعفیٰ دیدیا،عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،مریم نواز

دھرنو ں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل اور ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا ،اسحاق ڈا ر ،حلفاً کہتا ہوں طاہر القادری کو دھرنا ختم کرنے کیلئے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ایک پائی تک نہیں دیا ‘ منی لانڈرنگ کے حوالے سے بیان بازی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہوں مگر ہمارے سامنے معیشت سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے چیلنجز ہیں ان سے نمٹنا ضروری سمجھتے ہیں‘ او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نجکاری موخر کرنے کے بعد اب متبادل کی تلاش میں ہیں‘ سکوک بانڈز کی نیلامی رواں ماہ ہو گی‘ ذر مبادلہ کے ذخائر31 دسمبر تک 15 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے ‘ آئی ایم ایف کے ساتھ چوتھے اور پانچویں جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کئے‘دباوٴ میں نجکاری نہیں کرینگے ‘پہلے بھی کہہ چکا ہوں پاکستان کاچارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے‘عمران خان کا وزیر اعظم کے استعفیٰ سے پیچھے ہٹنا مثبت تبدیلی ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد پر 20 فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے اور ملک میں موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی کی برآمدکی اجازت دے دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈالرز میں ادائیگی کی شرط پر افغانستان کو برآمدات کے لئے زمینی راستہ استعمال کر نے ، گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کرنے کی بھی منظوری بھی دے دی،ای سی سی کی تمام متعلقہ صوبائی حکومتوں پر مل مالکان کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کوتمام واجبات کی بروقت ادائیگیاں کرنے اور گنے کی کرشنگ کا آغاز بروقت کرنے پر زور

خیبر ایجنسی ‘جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری‘اہم کمانڈرز سمیت 19 دہشت گرد ہلاک‘ 5 ٹھکانے تباہ

بھارتی فوج نے پانڈو سیکٹر کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں بھی گنوں کے منہ کھول دیئے، بارہ سالہ وقفہ کے بعد چکوٹھی سیکٹر میں ہونے والی گولہ باری کے باعث پاہل کے سرحدی علاقہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ،کئی گھنٹے تک جاری رہی، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،بھارتی گولہ باری کے باوجود دوطرفہ تجارت کا سلسلہ جاری رہا، بین الاقوامی برادری فی الفور بھارتی گولہ باری رکوانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے، صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ

(ن) لیگ کی ڈیڑھ سال کی حکومت میں صوبے بکھر گئے، پرویز مشرف ، وفاق ٹوٹ رہا ہے‘ بدقسمتی سے مجھے سیاسی مقدمات میں پھنسایا گیا اپنی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔ اگلے سال مڈ ٹرم الیکشن ہونے چاہئیں، ملتان میں پارٹی ورکروں سے خطاب

حج کے دوران پاکستانیوں نے پارٹی سے بالاتر ہوکر حکومت کے حق میں نعرے لگائے ہیں، سردار یوسف،مدارس کے حوالے سے اصلاحات کے لیے علماء سے مشاورت جاری ہے،اسلام آباد میں جلد ہی قرآن کمپلیکس تعمیر ہوگا،آئندہ عید سے قبل رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیں گے اور عید ایک ہی دن ہوگی،وفاقی وزیر برائے مذہبی کا تقریب سے خطاب

روس پاکستان کو ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا،ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا معاہدہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مفید ثابت ہو گا، روسی سفیر

جرمنی میں پولیس کے چھاپے، ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد گرفتار، تمام افراد کو دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کے شبے میں گرفتار کیا گیا ، پولیس ،گرفتار ہونے والوں میں 58 سالہ پاکستانی مرزا تیمور ’بی ،ایک جرمن شہری بھی شامل

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات علاقائی استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں، رچرڈ اولسن ، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ،مستحکم افغانستان ہی جنوبی اور وسطی ایشیاء میں معاشی ترقی کیلئے سازگار ہوگا، افغانستان‘ پاکستان اور خطے میں اپنے کردار کو اپنا دیرپا عزم سمجھتے ہیں جو ہمارے اپنے اور خطے کے ملکوں کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے،امریکی سفیر کا نسٹ میں تقریب سے خطاب

نادرا میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں نے لیپ ٹاپ کے ا ستعمال کر کے جعلی شناختی کا رڈ بنوائے گئے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف،لیپ ٹاپ میں ڈیوائس لگا کر ڈیٹا ان کے پاس چلاجاتا ہے، اسرائیل ،امریکہ ،بھارت اور ایران نے مرضی کے لوگوں کے شناختی کارڈ ایشو کروائے ہیں، قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، نادرا ملازمین کو نکالنے اور کم معاوضہ دینے کے معاملے کی رپورٹ پندرہ روز میں طلب

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔