بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

تازہ ترین خبریں

ملک میں دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا :آرمی چیف راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے آئی ڈی پیزکی جلد واپسی کے لیےکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، کور کمانڈرز کانفرنس شرکا نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھا جائے ۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی کی صورتحال اور شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے اور دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہو کر بالخصوص ان علاقوں میں اور ملک کے دیگر حصوں میں کہیں بھی اکٹھے نہ ہونے دیا جائے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزکی جلد واپسی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

خیبر ، اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے ، جھڑپیں،5اہلکار شہید ، 33شدت پسند ہلاک

فورسز ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں 18 شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے زیراستعمال بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی کو بھی فورسز نے تباہ کردیا

پاکستان اور جرمنی کا دہشت گردی کے خلاف جنگ ،توانائی، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بڑی قربانیاں دے رہا ہے،اس لعنت کو شکست دیکر رہیں گے، نوازشریف،ملالہ کی تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل قدر ہیں اور پاکستان میں ملالہ کو اہم مقام حاصل ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پاکستان سے دو طرفہ تعلقات بڑھانا اور کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گے،وزیراعظم نوازشریف اور جرمن چانسلر کی ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس

سوات،بحرین سے کراچی جانے والے کوچ کو حادثہ ،58افراد جاں بحق ،متعدد زائد زخمی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا اور متاثرہ ہر گھر میں صف ماتم بچھ گیا ، تدفین کی تیاری شرو ع ،جاں بحق افراد کی نعشیں سوات پہنچانے کیلئے مسلسل صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں ،ابتدائی طور پر نعشو ں کو سوات پہنچانے کے لئے سندھ حکومت سی ون تھرٹی اور ہیلی کاپٹرز کا بندوبست کررہے ہیں،ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر

لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی تعلیمی اسناد کا ریکارڈ طلب کرلیا

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چار افراد ہلاک،پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت ،ملکی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ورزی قرار دیا

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ،جنرل راحیل شریف نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا، ترجمان پاک فوج

حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پیداوار کی شرح 4.14 تک پہنچ گئی،اسحاق ڈار، زر مبادلہ کے ذخائر تیرہ ارب چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر تک پہنچ چکے،ترسیلات زر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، دھرنوں نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو متاثر، ملک کے تشخص کونقصان پہنچایا ہے، وزیر خزانہ کا مالی پالیسیوں کے رابطہ بورڈ اجلاس سے خطاب

چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال اتفاق نہ ہو سکا، جس پر 12 نومبر سے پہلے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر تعیناتی تشکیل دیئے جانے کا امکان

پاکستان میں کرپشن مافیا نے تمام وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے،نیا پاکستان ضرور بنے گا،عمران خان،فیصلہ کرلیا،نوازشریف بھی رہیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات بھی ہوں گی،انصاف نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

ن لیگ کو جب اقتدار ملا تو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جین کیساتھ اقتصادی راہداری کے معاہدوں پر دستخط کئے، احسن اقبال ، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین میں ان تمام معاہدوں کو باقاعدہ حتمی شکل دی گئی کیونکہ ملکوں اور قوموں کی تاریخ میں ایسے سنہری مواقع بہت کم آتے ہیں جس سے ملک کی تقدیریں بدل جاتی ہیں، پاکستان جیو اسٹریٹجک گیم کا حصہ بنا ‘ افغانستان اور دیگر ملکوں کی جنگوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان معاہدوں کا فائدہ نہیں ہوا‘ پہلی دفعہ ن لیگ حکومت نے چین کے ساتھ ا قتصادی راہداری منصوبوں کو شامل کیا ہے جس سے پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی، عمران خان ہر روز کنٹرینر سے قوم کو گمراہ کررہے ہیں کہ چینی حکومت پاکستان کو قرضہ دے رہی ہے ایسی باتیں پاکستان کیلئے خطرے کی نشانی ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی کے حالات آئیدیل نہیں لیکن ماضی کے مقابلے میں بہتر ہیں،چوہدری نثار علی خان ، کراچی آپریشن کے 14 ماہ کے دوران 7 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کراچی میں جو کام ادھورا رہ گیا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،داعش نامی کسی تنظیم کا وجود پاکستان میں نہیں ،چند دہشت گرد تنظیموں کی داعش کو ہمدردی حاصل ہو سکتی ہے، پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

بھار ت کی ورکنگ باوٴنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی گنیں خاموش، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پاکستان میں داعش کی کوئی موجودگی نہیں ہے، موجودگی پائی گئی تو فوجی آپریشن کیا جائے گا، پرویز رشید،پا کستان میں پہلے ہی چند شدت پسند و دہشت گرد گروہ اپنی موجودگی رکھتے ہیں اور داعش کے آنے کے بعد ان گروہوں نے ہی اپنے اوپر داعش کا لیبل چپکا لیا ہے، تاہم ایسے گروہوں اور تنظیموں کے خلاف پہلے ہی فوجی کاروائیاں جاری ہیں اور انکو نشانہ بنایا جا ریا ہے، داعش کی مثال کو کا کولا جیسی ہے کہ ایک عالمی برانڈ ہونے کے باعث پوری دنیا میں ہر جگہ مقامی سطح پر اس کی نقل بنائی جاتی ہے، خصوصی گفتگو

عالمی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس منصوبہ متاثر ہوا، مصدق ملک، چین کو یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ پابندیوں کا خاتمہ ہوگا تو منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم نواز شریف آج برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عالمی توانائی کانفرنس میں شرکت کریں گے، ترجمان وزیر اعظم کی پریس کانفرنس

سیلاب زدگان اور آپریشن ضرب عضب کے آئی ڈی پیز کی امداد،ڈونرز کانفرنس میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی اپیل پر 70 کروڑ ڈالر کے وعدے،عالمی برادری اور اداروں کی امداد کا ایک ایک پیسہ شفاف انداز میں استعمال ہوگا ، اسحاق ڈار،ایشیائی ترقیاتی بنک نے حکومت پاکستان اور امدادی اداروں پر مشتمل پاکستان فنڈ برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی تجویز پیش کردی ،ڈونرز کانفرنس کو آپریشن ضرب عضب کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی

سپریم کورٹ، انگوٹھوں کے نشانات کے تحت ووٹوں کی تصدیق سمیت دیگر تمام مقدمات کی سما عت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

تحریک انصاف نے عدالتی کمیشن اور مشترکہ تحقیقات ٹیم کے مطالبے کو جائز اور آئینی قراردیا ،حکومتی وزراء کی جانب سے کئے پروپیگنڈہ انتہائی خطرناک اور گمراہ کن ، اسحاق ڈار کسی ذہنی عارضے کا شکار ہیں، ان بنیادی تین نکات کو بھی فراموش کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا بیان

تمام جمہوری برائیوں کی جڑ غیر آئینی الیکشن کمیشن ہے، طاہر القادری،آرٹیکل 213 کے مطابق تشکیل اور 218 کے مطابق الیکشن کا انعقاد پاکستان کے جمہوری مستقبل کیلئے ناگزیر ہے،2013 ء کے انتخابات ،آئین نہیں صوابدیدی اختیارات کے تحت ہوئے، وفود سے بات چیت

شرائط کی بنیاد پر بھارت کیساتھ بات چیت ممکن نہیں‘ سرتاج عزیز،پاکستان کی مثبت کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے‘ خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات لازم و ملزوم ہیں تاہم اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ پاکستان ہتھیار ڈال کر سمجھوتہ کرے گا، انٹرویو

دھرنوں کے دوران فوج کی مداخلت کا کوئی چانس نہیں تھا، خواجہ آصف،بجلی کا کوئی بحران نہیں دھرنوں نے معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالی،ایجنسیوں کے نمائندے کمیشن میں شامل کرنے کا مطالبہ غیر آئینی ہے،اووربلنگ کی ذمہ داری یو پی ایس پر ڈال دی ،یوپی ایس سے 3گنا بجلی خرچ ہوتی ہے لوگوں کو علم نہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

چین کی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی کی پیش کش، امن اور مفاہمت فورم قائم کیا جائے جس میں پاکستان ، چین، افغانستان اور طالبان کی نمائندگی ہو،چین کی یہ پیشکش انتہائی اہم ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق متفق ہوں،مشیرافغان صدر

ممبئی حملوں کے 9 امریکی اور اسرائیلی متاثرین کا حافظ سعید اور ذکی الرحمن سمیت دیگر مبینہ ملزمان کیخلاف مقدمہ چلانے اور ان سے 688 ملین ڈالر بطور تلافی لینے کا مطالبہ

انصار برنی کا 5سال بعد سمندر میں ڈوبنے والے16پاکستانیوں کے زندہ اور اسرائیلی جیل میں قید ہونے کا انکشاف

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔