بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملہ، رینجرز اہلکاروں سمیت کم ازکم 55 افراد جاں بحق،120 سے زائد زخمی ۔۔۔۔ دھماکا زیرو پوائنٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر اندر کی جانب ہوااور عین اس وقت ہوا جب واہگہ پر فلیگ میٹنگ کی تقریب اختتام پذیر ہو ئی،سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرد ی گئی ۔۔۔ صدر مملکت ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی دھماکے کی شدید مذمت ،وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی ۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے 5,5لاکھ ،زخمیوں کیلئے 75ہزارروپے فی کس امدادکااعلان۔۔۔ دھماکے میں 10سے 15کلومیٹر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،وزارت داخلہ کی رپورٹ۔۔۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شاخ جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریب پاک بھارت مشترکہ چیک پوسٹ واہگہ قریب مارکیٹ میں خودکش حملہ آور کے دھماکے سے کم ازکم 55کے قریب افراد جاں بحق اور120سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں‘جاں بحق و زخمیوں میں رینجرز اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،دھماکا زیرو پوائنٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر اندر کی جانب ہوااور عین اس وقت ہوا جب واہگہ پر فلیگ میٹنگ کی تقریب اختتام پذیر ہو ئی‘اتوار کے روزچھٹی کی وجہ سے پرچم اتارنے کی تقریب میں لوگوں کی تعداد معمول سے زیادہ تھی ،صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم محمد نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شاخ جماعت الاحرار نے لاہور واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈ کے قریب رینجرز مارکیٹ میں ایک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 55 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے، رینجرز اہلکار، خواتین اور بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واہگہ بارڈر پر پریڈ ختم ہونے کے بعد رینجرز مارکیٹ میں ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا، اتوار کے باعث لوگوں کا شدید رش تھا، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

باڑا ،اورکزئی ایجنسی ، سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ،38شدت پسند ہلاک ،6سکیورٹی اہلکار شہید ،3زخمی ، فورسز کا سرچ آپریشن

لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شین درہ میں قائم سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر آدھی رات کو شدت پسندوں نے بھاری ہتھیار سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چھ سکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے

دھرنے نے پوری قوم کو جگادیا ہے قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے قوم ظالم اور کون مظلوم ہے،عمران خان، قوم کو ڈاکو اور چور کی پہچان ہوگئی ہے،پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے دھرنے کامقابلہ نہیں کرسکتی، دھرنے کے اثرات پارلیمنٹ اور اسمبلیوں پر پڑرہے ہیں جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت حکمران جماعت نے عوام دوست پالیساں بنانا شروع کردی ہیں،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی:زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری،پمپ مالکان کو لاکھوں روپے جرمانہ ، متعدد گرفتار ، کئی پمپ سیل کردیئے گئے ، لاہور میں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کردی گئی ، کراچی میں چینی دو روپے کلو سستی ہوگئی ، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے کرائے کم نہ ہوسکے ، وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے عام اشیاء اور کرایوں میں کمی کی ہدایت کردی

وزیراعظم سے جے یو آئی کے وزراء کی ملاقات، شکوہ جواب شکوہ،مولانا فضل الرحمن پر حملہ کے حوالہ سے وزیر داخلہ کے رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار،جے یو آئی کا چوہدری نثا رکے استعفے کا مطالبہ وزیراعظم کو پہنچادیا،وزیراعظم کا بھی جے یو آئی کی طرف سے بعض امور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے پر تحفظات کا اظہار،اب آپ حکومت میں ہیں اپوزیشن میں نہیں، نوازشریف کی یاددہانی

عمران خان ہٹلر نہ بنیں ،عوام کے منتخب نمائندوں سے استعفے نہ لیں ،سینیٹر پرویز رشید،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین دھرنا بازی سے باز آ جاتے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 فیصد قیمتیں کم کر سکتے تھے،عمران خان کوچندہ دینے والے ذرا عمران سے پوچھیں کہ وہ کس مقصد کے لئے ان کا پیسہ استعمال کررہے ہیں،نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس

موجودہ دور حکومت میں موٹروے سمیت بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ، وزیر اعظم ، منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے اقتصادی خوشحالی آئے گی، آئی جی موٹروے سے گفتگو

عمران خان، طاہرالقادری سے پہلے ہی متوسط طبقے کو اسمبلیوں میں بھیج دیا تھا، الطاف حسین

شہبازشریف کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کافائدہ براہ راست عوام کو فی الفور منتقل کرنے کے حوالے سے ہدایات ،صوبائی انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں فی الفورریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان تیارکرکے فوری عملدرآمد یقینی بنائیں ، اشیائے ضروریہ ،سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں فوری کمی کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے عمل درآمد کیاجائے، عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی کمی کافائدہ ہر صورت پہنچنا چاہیے ،کمی کے تناسب سے ہی سے عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جائے بلکہ یہ نظر بھی آنی چاہیے،انشااللہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو مزیدریلیف فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرتی رہے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان اور ایران کاتجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بیجنگ میں ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت

اوور سیز پاکستانی عوامی تحریک کو بطور سیاسی جماعت بحال کرنے کے فیصلے پر بہت خوش ہیں، طاہر القادری، دوسرے راؤنڈ کے انقلاب جلسے سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کے چاروں طبق روشن کر دیں گے، اوور سیز پاکستانی بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،انقلاب کا سفر جاری رہے گا ،کینیڈا میں وفود سے بات چیت

تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہے،جلد دھرنے ختم کرنے پر آمادہ کر لیا جائیگا، گورنر پنجاب کا انکشاف،سیاسی جماعتوں میں مذاکرات جمہوریت کا حسن ،جمہوری حکومت ہی جمہوری راستے اختیار کرتی ہے، چیچہ وطنی میں صافیوں سے گفتگو

سیاست شجرہ ممنوعہ ہے وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، سابق چیف جسٹس،عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس جلد فائل کروں گا،افتخار چوہدری

وزارت داخلہ کا 9 اور10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ، محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

گزشتہ چودہ ماہ کے دران حکومت بجلی کے شعبے میں سبسڈی بڑی حد تک کم کرنے کے قابل ہوئی ،اسحاق ڈار، اس مد میں ایک سواسی ارب روپے رکھے گئے ہیں ،یہ رقم ترقیاتی کاموں خصوصاً توانائی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی، بجلی کے معاملات پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کو سزائے موت پر گہری تشویش کااظہار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔