بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

تازہ ترین خبریں

اورکزئی ایجنسی:سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک، چھ اہلکار شہید

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ، تین زخمی ہوگئے ، بیس شدت پسند بھی مارے گئے ، باجوڑ ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے سے لیویز اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا۔ اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقعے علاقے شیرین درہ میں شدت پسندوں نے علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے سیکورٹی فورسز کے چھ جوان موقع پر شہید ، تین شدید زخمی ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بیس دہشتگرد مارے گئے ادھر باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند کے نواحی علاقے کمرسر میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، وزراء کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش۔وزیراعظم کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ،پٹرول کی قیمت میں9 روپے 43 پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل میں8 روپے16 پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 14 روپے68 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی،وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان ،وزیر اعظم کا بجلی کی قیمتوں اور بجلی کے اووربلنگ پر عدم اطمینان کا اظہار ، رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت، دھرنے والوں نے اپنا مفاد سوچا ملک کا کچھ نہیں سوچا ۔دھرنے نہ ہوتے تو بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہو چکا ہوتا۔بجلی کا بحران ختم کرنے میں تاخیر کے ذمہ دار دھرنے والے ہوں گے،نواز شریف کا کابینہ سے خطاب وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس چھ نومبر کو طلب

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین خالد خان نے کہا کہ وزیر اعظم کی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اقدامات کو سراہاتے ہیں ۔کرایوں میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں

پاکستان کے لئے داعش نیا خطرہ ہے، طالبان تیزی سے تنظیم میں شامل ہورہے ہیں، الطاف حسین ،پنجاب کے جنوب سے اسلام آباد تک داعش کے بے پناہ جھنڈے نظرآئیں گے،سردجنگ کے بعدامریکی سی آئی اے نے سوویت یونین توڑنے کیلئے پاکستان سے طالبان بنانے کاکہا، طالبان مجاہدین کوامریکا،سعودی عرب اورپاکستان سمیت کئی ممالک نے سپورٹ کیا، قابو نہ پایا گیا تو روانڈا جیسا قتل عام ہوگا،طالبان نے ڈکیتیاں،کارلفٹنگ،بینک لوٹنے سمیت دیگرجرائم سے پیسہ جمع کیا، بازاروں اورگلیوں کولہو لہان کیاگیا،پولیس اہلکاروں اورفوجیوں کوماراگیا، امام بارگاہوں،مزارات اوربزرگان دین کی قبروں کوبموں سے اڑایاگیا،ری مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف تاریخ کی بہت بڑی جنگ لڑرہی ہے، نائن زیرو پر ٹیلی فون پر پریس کانفرنس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہمارے دھرنے کی وجہ ہوئی ، عمران خان ، دھرنانہ ہوتا تو حکومت ایک روپیہ بھی کم نہ کرتی، پی ٹی آئی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آواز بلند کرے گی،گو نواز گو کا نعرہ ظالم نظام کے خلاف ایک آواز ہے جو کہ ہر پاکستانی شہری کی زبان پر ہے، فضل الرحمان اسلام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ، دھرنے سے خطاب

شہرقائد،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے،گارڈن میں عوام کے ہاتھوں 2ڈاکو پکڑے گئے ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید5افراد جان کی بازی ہارگئے،گلشن اقبال پولیس موبائل اور لیاری میں امام بارگاہ پر دستی بموں سے حملے دستی بم پھٹنے سے 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگانے کے اقدام میں شریک ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر فیصلہ 21 نومبر کو سنایا جائے گا،فریقین نے تفصیل کیساتھ دلائل دئیے ایک ہفتے میں فیصلہ نہیں ہوسکتا اس کیلئے کافی وقت کی ضرورت ہوگی،جسٹس فیصل عرب ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی تقریر کی ڈی وی ڈی بھی عدا لت میں پیش

بلنگ کے کمرشل طریقہ کار پر تمام ڈیسکوز کا سخت ترین آڈٹ کیا جارہا ہے کہیں بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عابد شیر علی، اپوزیشن لیڈر کیساتھ مل کر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے، ایوا ن میں اظہا ر خیا ل ،پی ایم اینڈ ڈی سی کی موجودہ باڈی کی قانونی حیثیت متنازعہ ہے ، وزارت قانون سازی کررہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن

گلو بٹ کو جیل میں برتن دھونے پر لگادیا گیا

متحدہ اپوزیشن کا دوسرے روز بھی کالی پٹیاں باندھ کر ایوان میں احتجاج، منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے‘ وزیر داخلہ اپنے روئیے پر نظرثانی کریں‘ اراکین کے اعتراضات کو تماشا اور آستین چڑھانے کے مترادف سمجھنے سے گریز کریں‘ حکومتی روئیے پر ایوان سے واک آؤٹ اور کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں‘ شازیہ مری‘ انجینئر طارق اللہ اور حاجی غلام احمد بلور کی تقاریر،ایم کیو ایم نے بائیکاٹ میں حصہ نہیں لیا، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کررہے ہیں نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا‘ پولیس تشدد کی رپورٹ تحقیقات کے بعد ایوان میں پیش کی جائے گی‘ پانچ سال تحمل کا مظاہرہ کیا‘ پیپلزپارٹی سمیت دیگر بھی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں،شیخ آفتاب

قومی اسمبلی اجلا س ،سندھ میں آئے روز معذور لڑکیوں کے اغواء پر اقلیتی اراکین کا احتجاج،سندھ حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ میں ناکام رہی ‘ وفاقی حکومت ایکشن لے‘ مسئلے کے حل کیلئے ایوان اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے،ڈاکٹر رمیش کمار ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے بھی حمایت کردی‘ ڈپٹی سپیکر نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھجواتے ہوئے رپورٹ آئندہ اجلاس میں طلب کرلی

دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،شہباز شریف، سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے، لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات میں اظہارخیال

عمران خان کی درخواست پرسپیکر ایاز صادق کے حلقے کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران بیلٹ پیپرز، کاوٴنٹرز، ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا،حکام

نوازشریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی، چوہدری اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفیٰ دیا ،عمران خان اور طاہرالقادری کے بہت سے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں کے ذریعے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگنا درست نہیں ، عمران خان کا 30 نومبر کا احتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گا،قائد حزب اختلاف

دھرنے نہ ہوتے تو حکومت پٹرول 20 اور ڈیزل15 روپے مزید سستاکرتی ، خواجہ آصف، اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچا ، ، وفاقی وزیر دفاع

محرم الحرام کا احترام ،تحریک انصا ف کا سوموار اور منگل کو جلسے نہ کرنے کا اعلان

ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد،کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا،مشاہد اللہ، چھوٹی موٹی نارضگیوں یا ذاتی آراء کو پارٹی اختلافات کا رنگ دینا مناسب نہیں،دھرنوں کے نتائج سے مایوس بعض عناصر مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، پارٹی کے اندر رہتے ہوئے کسی فیصلے سے اختلاف ہونا بغاوت نہیں ہوتا بلکہ اختلاف ِ رائے ہی سے بہتر اور حتمی فیصلوں تک پہنچا جاتا ہے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن

ترکمانستان کی وارننگ پر پی آئی اے نے بل ادا کر دیا،ترجمان

پاکستان نے 29افغان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کر دیا ، ان تمام افغانیوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا گیا تھا، ، دوران تفتیش زیر حراست افراد پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا کوئی تعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ، آئی ایس پی آر

صوبائی دارلحکومت میں جزوی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی کم کی گئی قیمتوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔