بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

تازہ ترین خبریں

بھٹو ازم پاکستان کی بقاء ہے، میاں صاحب! ضیاءازم چھوڑ کر بھٹو ازم اپنا لیں، وزیراعلیٰ پنجاب مارتے بھی ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے، میں باغی ہوں، میں بھٹو ہوں، جتنے چاہے ظلم کرو: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم سے لے کر بی بی شہید تک ایک ہی مشن رہا ہے کہ عوام کی طاقت عوام کو دینی ہے، اسلام ہمارا دین، مساوات ہماری معیشت، طاقت کا سرچشمہ عوام اور شہادت ہماری منزل ہے، بھٹوازم پاکستان کو بچا سکتا ہے، میں باغی ہوں، میں بھٹو ہوں، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم نے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا لیکن قائداعظم کو زندگی نے اتنا موقع نہ دیا کہ وہ جمہوریت کا تحفہ دیتے تاہم قائداعظم کا مشن پورا کرنے کیلئے ذوالفقار علی بھٹو میدان میں آئے اور 73ءکا آئین دے کر بابائے قوم کا نامکمل خواب پورا کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دو قوتیں رہیں، بھٹوازم اور آمریت کے پجاری، 18 اکتوبر 2007ءوہ دن تھا جب آمریت کے مارے ہوئے لوگوں کو امید کی روشنی نظر آئی، وہ دن جب بھٹو کی بیٹی، پاکستان کی پہچان، وہ بی بی جو اپنے وطن کے سارے بچوں کی ماں تھی، اپنے لوگوں کی خاطر ان کے پاس آئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

نواز شریف پنجاب میں اورہم خیبرپختونخوا میں الیکشن کراتے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،عمران خان کا چیلنج، افتخار چوہدری اور نگران حکومت نے الیکشن میں جو دھاندلی کی،صاف شفاف تحقیقات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘ الیکشن کمیشن میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جب تک ان سے چھٹکارا نہیں مل جاتا صاف شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی، 6 سال قبل ہر پاکستانی پر 25 ہزار او رآج 88 ہزار کا مقروض ہے، تعلیم کو عام اورنوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے خصوصی ادارے بنائیں گے،سرگودھا سپورٹس اسٹیڈیم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب

عمران خان نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی گردشی قرضے بڑھتے جارہی ہیں بجلی کی 80 فیصد قیمت بڑھائی گئی

خطہ میں امن چاہتے ہیں مگر اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف ،دہشتگردوں کاملک بھر میں پیچھا کیا جائے گا ،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے،بہت جلد ملک میں اجالا ہی اجالا ہوگا،نیول وار کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر، سیکرٹری ماحولیات اورپورٹس اینڈ شپنگ سمیت درجنوں تبادلے،سکندر اسماعیل سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز ‘ایڈیشنل سیکرٹری مرزا سہیل احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری مذہبی امور ‘ عابد علی چیف سیکرٹری آزاد کشمیرتعینات،خضر حیات کو سیکرٹری پورٹس ، آفتاب انور بلوچ کو چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی ‘حسیب اطہر کوسیکرٹری وفاقی محتسب‘ راشدہ ملک کو سیکرٹری ماحولیات لگادیاگیا

بلوچستان، ایرانی فورسز کی پاکستانی علاقے میں ایک بار پھر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید ، 3زخمی ، فائرنگ تحصیل مند کے علاقے چوکاب میں کی گئی ، ایف سی کی ایک گاڑی بھی تباہ ، ایرانی فورسز نے لشکریاب گاؤں پر دھاوا بول کر مکینوں کو حراساں اورزدوکوب بھی کیا، واقع قابل مذمت ، آئندہ کسی بھی بلاجواز،غیرقانونی جارحیت کا بھرپوراندازمیں جواب دیا جائے گا، آئی جی ایف سی

پاکستان کا بھارت کی کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر خلاف و رزیوں پر سخت تشویش کا اظہار ،عالمی برادری کو آگاہ کر دیا، دنیا کو بھی اس پر تشویش ہے،دفتر خارجہ،ایران کے الزامات مسترد، پاکستان سے کسی دہشت گرد کے ایران جانے کے کوئی شواہد ملے اور نہ ہی ایران نے کوئی ثبوت فراہم کیے،ترجمان کی پریس بریفنگ

عام انتخابات 2013ء میں 20 حلقوں میں منظم اور جزوی دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ء میں ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق جامع رپورٹ شائع کردی، الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات 2013ء میں ہونے والے چودہ حلقوں میں انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا

پاکستان اور چین آئندہ ماہ پاور پلانٹس کے منصوبوں پر دستخط کر یں گے، حکومت چین سے ایک پیسہ کا بھی قرضہ نہیں لے رہی،دھرنوں کا مقصد ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کو روکنا تھا، دھرنوں کے زریعے ملک میں10 ہزار میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں منصوبوں کو روک کر قومی خزانہ کو اربوں روپے کے نقصانات سے دوچار کرنا تھا ، دھرنوں سے پاک - چین تعلقات کوخراب کر کے ملک دشمنوں کوفائدہ پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی،،، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس

آپریشن ضرب عضب، اکاخیل میں فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، ایک اہلکار شہید ، 12شدت پسندہلاک اور2ٹھکانے تباہ کردیئے گئے

19اکتوبر مینار پاکستان سے انقلاب کا جہازاونچی اڑان پکڑے گا، طاہر القادری، عوامی تحریک کے شہدا کی دیت نہیں قصاص لیں گے،خون کا بدلہ خون ہو گا، عوام نے ثابت کر دیا کہ اب جاوید ہاشمی جیسے سازشی عناصر کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں حکومت سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ،سیلاب متاثرین کا برا حال ہے،حکومت نے جو امدادی چیک دیئے تھے وہ کیش نہیں ہو رہے، امداد متاثرین کی بجائے کرپٹ حکمرانوں کی جیبوں میں چلی گئی اور رہی سہی کسر مہنگائی اوربجلی کے بلوں نے نکال دی ،فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ سے دھرنے میں واپسی پر خطاب

ایوان بالا میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ پر اپوزیشن کا شدید احتجاج،بھارتی فائرنگ سے 24 افراد شہید ہوگئے حکومت نے تعزیت کے لئے ایک لفظ نہیں کہا ۔ با بر اعوا ن، بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے اس حوالے سے دئیے جانے والے حکومتی بیانات ایوان بالا میں پیش کریں گے،راجہ ظفرالحق

چینی سفیر سن وی ڈونگ کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبا دلہ خیا ل

ملک میں توانائی بحران حل کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر حکومت کے اولین منصوبوں میں شامل ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم کی تعمیر انتہائی اہم ہے، دورہ امریکہ سے دیامر بھاشا ڈیم کے حوالہ سے امریکی سرمایہ کاروں میں شعور پیدا ہوا ، دورے کی کامیابی کیلئے فالو اپ تیار کیا جائے گا،صحافیوں سے گفتگو

بھارتی فوج کا پاک فوج پر کنٹرول لائن سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کرنے کا ایک اور نیا الزام، پونچھ سیکٹر میں دونوں افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارتی فوجی عہدیدار

سپیکر قومی اسمبلی کسی کے اشاروں کی بجائے قانون کے مطابق تحریک انصاف کے استعفے منظور کرے، استعفوں سے کوئی بحران نہیں آئیگا، فضل الرحمن ،دھرناوالے ایسے ناکام ہوئے کہ انہیں اب کوئی احتجاج ختم کرنے کو بھی نہیں کہہ رہا، رسوائی چھپانے کیلئے جلسوں کا سہارا لے رہے ہیں، مڈم ٹرم انتخابات کا کوئی امکان نہیں،دھرنوں کی سیاست جاری رہنے کی صورت میں کشمیر کی جنگ نہیں جیت سکیں گے ، ضرب عضب آپریشن میں اب تک 8سے 10 جنگجوہی مارے گئے، بتایا جائے کب تک متاثرین گھروں کوواپس جائینگے، کوئی بتائے کہ ملالہ نے تعلیم کی کیا خدمت کی، نوبل انعام ملالہ نہیں مغربی تہذیب کو دیاگیا، میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، اپنی نظریات وتہذیب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ایم ایم اے بحالی کیلئے فی الوقت کوئی رابطے نہیں ہوئے،پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرائینگے، ن لیگ سے بھی بات چیت چل رہی ہے، جاوید ہاشمی نے سازش ناکام بنادی، انتخابات کیلئے باغی کی سٹرٹیجی درست نہیں تھی،امریکہ و مغرب صرف مسلمانوں کو ہی دہشت گرد قرار دیتاہے، انہیں اسرائیل و بھارت کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے، امریکہ کی چھتری کے نیچے چین کیخلاف دہشتگرد تیار ہورہے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف) کی غیر رسمی گفتگو

پاکستان میں 80فیصد پولیو کیسز موجود ہیں ، عالمی ادارہ صحت ، پاکستان پولیو پر قابو پانے میں ناکام رہا،شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بچوں تک پولیو ویکسنیشن کی رسائی میں ناکامی مہم پر پابندی اور پولیو ورکرز کو مارنے کے باعث اس مہم کو کامیاب بنانے میں ناکامی ہوئی، رپورٹ

ترقی پزیر ممالک کوغیر امتیازی ، فریم ورک پر مبنی طریقہ کار کے ذریعہ سول نیوکلیئرتوانائی تک رسائی فراہم کرنا چاہئے کیونکہ یہ ان ممالک کی اپنی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی عالمی راہنماؤں سے ملاقاتوں میں اصرار،پاکستان نے جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام کے لئے با مقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے عزم پر قائم رہتے ہوئے بالغ نظری اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طارق فاطمی

عمران خان پورے ملک میں دھرنے کی اپیل کریگا، شٹر ڈاؤن کرنے کے علاوہ پہیہ جام بھی کریگا، شیخ رشید کا نیا انکشاف، عمران خان نواز شریف سے استعفیٰ لیکر ہی پیچھا چھوڑے گا ،خواجہ آصف کو نہیں نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں میں خواجہ آصف کی کمیشن بھی ثابت کردونگا پی ٹی آئی کے جلسہ کے دھرنے کی وجہ سے نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہوگئے ہیں، جلسہ سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے آ ج مزار قا ئد پراپنی سیا سی طا قت کا مظا ہر ہ کر ے گی، جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، 30ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، جلسے میں ڈرون کیمروں کی اڑان پر پابندی،جلسہ گاہ اور اطراف کی نگرانی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی سے لیس کنٹرول روم وین بھی استعمال کی جائے گی۔ ملک بھر سے قافلے کرا چی پہنچ گئے

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے، سردار یوسف ، اس سال حاجیوں نے شکایات کے بجائے دعائیں دیں،حج انتظامات کوانتہائی شفاف بنایاگیا تھا،42ہزارحجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں،واپسی کاعمل جاری ہے، وزیر مذہبی امور

میں شہیدوں کا وارث اور دھرتی کا رکھوالا ہوں، بلاول بھٹو ،اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے ادھورے سفر کو مکمل کروں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی

عمران خان کو الزامات کیلئے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے چودہ دن کے بعد مزید کارروائی ہوگی،سید خورشید شاہ ،عمران خان معصوم ہے، ابھی ابھی نیا سیاست میں داخل ہوا ہے،کراچی میں مہاجر اور اردو بولنے والوں میں فرق نہیں ہونا چاہیے،کسی مہاجر کو بھارت نہیں جانے دینگے کیونکہ سندھ ہم سب کا گھر ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو

حکومت نے اخراجات کم کرکے وصولیوں میں اضافہ کیا، خواجہ آصف ، عمران خان بل جلاکرملک کوتاریک کررہے ہیں،وفاقی وزیر دفاع

آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہونگے، وفاقی وزیر اطلاعات ، دھرنوں کی سازش ناکام،عمران خان تعصب،انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، پرویزرشید

عمران خان جھوٹوں کا شہنشاہ اس کا نام بھی ہم نے عمران جھوٹے خان رکھ دیا، عابد شیر علی،حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی‘ دھرنوں اور لانگ مارچوں کے ذریعے دنیا بھر میں حکومت ختم کرنے کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے، کسی غریب آدمی کا بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹا جاسکتا ہے تو عمران خان کا کیوں نہیں،میڈیا سے گفتگو

سیاسی جماعتیں اپنے معاملات اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں،گورنر پنجاب، اپوزیشن اور حکومت کی نیت پر شک نہیں ، ملک کو درپیش جو مسائل سب مل کر حل کرسکتے ہیں،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا احساس ہے، جاوید ہاشمی نے اپنی شکست تسلیم کرکے جمہوریت پسندی کا مظاہرہ کیا ،چوہدری سرور کی سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگو

لفظ مہاجر کو گالی نہیں دی،میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، خورشید شاہ ،میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں، قائد حزب اختلاف

رحمان ملک کی انوکھی منطق، ملتان میں پی پی کی جیت کا دعویٰ، لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ عامر ڈوکر پیپلز پارٹی چھوڑ گئے ہیں، سابق وزیر داخلہ

کشمیر اور اروناچل پردیش بھارت کے ناقابل تنسیخ حصے ہیں ، سشما سوراج ، پاکستان اور چین بھارتی علاقوں پر قابض ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔