بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

تازہ ترین خبریں

دھرنے والے پہلے نیا خیبرپختونخوا تو بنائیں، بہت جلد کیچ آئوٹ ہو جائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے اور چند ہزار لوگ استعفیٰ مانگ رہے ہیں، استعفے کے لیے اتنے ہی لوگ لانا پڑیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔  اوچ شریف میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دورہ کے دوران خطاب میں انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے مکانات کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کے لئے اربوں کے فنڈز مختص کیے گئے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھر اجڑے دیکھے ، جن کے گھر اجڑے سیلاب ان کا سب کچھ لے گیا۔متاثرین کے گھروں میں آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد ان پر احسان نہیں ، متاثرین کے گھر اجڑ جائیں اور میں اسلام آباد بیٹھا رہوں ، ایسا نہیں ہو سکتا۔دھرنے والے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میرے ساتھ نکلیں۔ غریبوں کی بات کرنے والے اسلام آباد میں ٹھنڈے کنٹینروں اور کمروں میں بیٹھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا اور پچیس سے تیس ہزار لوگ استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اگر استعفی لینا ہے تو اتنے ہی لوگ لے کر آئو۔

اہم خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری، انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گا، بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار مل گیا ،حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی الیکشن کمیشن کے سپرد، آرڈنینس میں الیکشن کمیشن کوحلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

صدارتی آرڈیننس میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

احتجاج اور دھرنوں کی منفی سیاست نے ملک کو معاشی طور پر بڑ ا نقصان پہنچایا ہے،وزیر اعظم ، غیر ملکی سربراہوں کے دورے بھی دھرنے کرنے والوں کی غیر سیاسی سوچ کی نظر ہو گئے جس سے ملک کو اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے محروم ہونا پڑا ، وزیراعظم نواز شریف کی ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو

سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری پر اظہا ر بر ہمی،وفاقی حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے کا حکم ،28 اکتوبرتک مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہوئی تو سپریم کورٹ اپنا جج واپس بلا لے گی ، سپر یم کورٹ ، سندھ اور پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندیوں اور دیگر معاملات مکمل کرنے کیلئے اڑتالیس گھنٹوں میں قانون سازی کا حکم ،جمعرات تک ترمیمی بل اسمبلی میں جمع نہ کروایا تو پھر وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرینگے، عدالتی ریما رکس

عوام کواختیارات دینے کے لئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ،نوازشریف کے استعفے تک کنٹینرسے نہیں جاوٴں گا،عمران خان

ٹھٹھ کے قریب مسافر و مال برادرٹرین میں خوفناک تصادم ،دو افراد جاں بحق ، دو سو زخمی

پاکستان کی بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیدا شدہ صورتحال کی آزادانہ جانچ کی پیشکش، پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اپنی تشویش اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کردیا ، سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کیلئے پاکستان نہیں بھارت ذمہ دار ہے، سفیر جلیل عباس جیلانی، بھارت پر حملہ پاکستان کو مہنگا پڑیگا، بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی کا انتباہ

د شمن سیاستدان قوم کوورغلارہے ہیں ،اللہ نے پاکستان کوبہت کچھ دیا،صرف صبرکرناہے ، آصف علی زرداری،حکومت کسی کی بھی ہوہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں لڑنی ،تمام اداروں کوساتھ لیکرچلنے سے کامیابی ملتی ہے ،کوئی ملک تنہانہیں رہ سکتا،دنیاکواپنااسٹیک ہولڈربنایاہے ،عشائیہ سے خطاب

سپیکرقومی اسمبلی نے ہارمان لی، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کواکٹھے بلانے کافیصلہ

وزیر داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم، تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت ، شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، چوہدری نثار،تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں، چوہدری نثار کی ہدایت

راولپنڈی،اقوام متحدہ کے مبصر مشن گروپ کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ،مبصر مشن گروپ نے جان ومال کے نقصان کا جائزہ لیا

کوٹلی نکیال سیکٹرڈبسی میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2افرادشدیدزخمی،سرحدی کشیدگی پرپاک بھارت ڈی جی ایم اووزرابطہ، بھارتی شرانگیزی پراظہار تشویش

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ، ریونیو ، اقتصادی امور ، وماریات و نجکاری کا اجلاس، چیئر مین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اراکین کو ایس ای سی پی کے کام کرنے کے طریقہ کار اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ ، دھرنوں اور بحران کی وجہ سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سیکورٹیز کمیشن کے وفد نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ،قائم مقام چیئرمین، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ،ب ایس ای سی پی کا وفد ان سے ملنے دبئی جائے گا

سندھ نے وفاق کو گیس کیس کا معاملہ نمٹانے کے لئے خط لکھ دیا،حکومت سندھ جی آئی ڈی سی کے خلاف تاجروں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑرہی ہے مسئلہ حل نہیں ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا‘تھر کوئلے پر اینگرو کارپوریشن کے ساتھ مائننگ شروع کردی ،مزید 3بلاکس پر کام شروع ہونے والا ہے، مشیر خزانہ سندھ

سنگین غداری کیس میں شوکت عزیز سمیت پوری کابینہ کو مرکزی ملزم بنایا جائے، پرویز مشرف کو بری کیا جائے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کے دلائل،عدالت کاوقت ختم ہونے کی وجہ سے مزیدسماعت آج تک کے لیے ملتوی، فروغ نسیم آج بھی دلائل جاری ر کھیں گے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملاقات ، ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات ۔ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا،ائیر چیف کی ایڈمرل ذکا اُللہ کو وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے پاک نیوی کے ساتھ مکمل معاونت کی یقین دہانی

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور جرأت مندانہ رویہ اختیار کیاجائے،سراج الحق،ملک پر منڈلاتے مارشل لاء کے بادل چھٹ گئے ہیں مگر ابھی تک جمہوریت حالت نزع سے نہیں نکلی،امیر جماعت اسلامی پاکستان

اب پی ٹی آئی والوں کو سپیکر کے پاس نہ جانے کا کوئی جواز نہیں ،سپیکر کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے استعفے منظور کرے، جاوید ہاشمی،سولہ اکتوبر کا دن جمہوریت کا سورج لے کر طلوع ہوگا۔ پر امن پولنگ ہوگی خواتین مرد ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اور مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں گے حق اور سچ کی فتح ہوگی آئین اور قانون اور جمہوریت کی فتح ہوگی،میڈیا سے بات چیت

قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی ، اشتعال انگیز فائرنگ اور معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر سخت ردعمل کا اظہار ، مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ،وزیراعظم فوری طور پر اشتعال انگیز فائرنگ اور انسانی ہلاکتوں پر اقوام عالم سے رجوع کریں ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے ۔ کمیٹی کا مطالبہ، ایم کیو ایم کے ممبر اسمبلی نبیل گبول کاشدید احتجاج، حکومت کی جانب سے اکثریت ہونے کے باوجود دارالحکومت اسلام آباد کا لوکل گورنمنٹ کا بل منظورنہیں ہونے دیا ،متعلقہ وزیر اور سیکرٹری داخلہ کی عدم حاضری پر بھی شدید احتجاج کیا، وفاقی وزیر زاہد حامد اور نبیل گبول کے درمیان تلخ کلامی تلخ جملوں کا تبادلہ

پاکستان کے عسکری و خفیہ اداروں کے درمیان رابطوں میں کمی کا فقدان، فاٹامیں طالبان کے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا خدشہ،پاکستان کی خراب انسدادِ دہشت گردی پالیسی نے تحریکِ طالبان پاکستان کو مضبوط ہونے کا موقع دیا،فاٹا میں عسکری یونٹس کے ساتھ آئی ایس آئی کا کوئی افسر مستقل تعینات نہیں ، جمہوری نظام کے تسلسل سے ہی تبدیلی ممکن ہے،تبدیلی پاک بھارت امن عمل کیلئے بھی مددگار ثابت ہو گی؛نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن کے ڈائریکٹر ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین پروگرام حسن عباس کینئی کتاب میں انکشافات

بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر ملکی مفاد کے خلاف کو ئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق ،کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی ملنا چاہئے،طالبان سے مذاکرات کی ناکامی بعد آپریشن شروع کیا گیا،ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہئے،بھٹو نے ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ملک دوالخت ہوا،صحافیوں سے گفتگو

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اپناسرمایہ پاکستان لاناچاہئے ،چوہدری محمدسرور،گورنرکے پاس وزیراعلیٰ کی سمریوں پردستخط ،بڑے گھر،گاڑیوں اورپروٹوکول کے سواکوئی اختیارنہیں ،گورنررہا یانہ رہا پاکستان میں ہی رہوں گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

2015ء انتخابات کا سال دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید احمد ،فضل الرحمان اور آصف زرداری بھی عمران خان سے خوفزدہ ہیں ، پیپلز پارٹی نوا ز شریف کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی ، ایم کیو ایم کو بھی اپنے فیصلوں پر غور کرنا ہوگا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

دنیا کے طاقتور ٹین ایجرز میں اوباما کی بیٹیاں اور ملالہ یوسفزئی شامل

امریکی شہر شکاگو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 پاکستانی جاں بحق ،جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹرماریہ اور ان کے شوہر شامل

سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گواہان نے گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا،میری زبان کھل گئی تو بہت سے لوگ جیل جائیں گے،وردیاں بھی اتریں گی،گلوبٹ

طاہر القادری کا گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے چوک اٹھار ہ ہزاری میں کارکنان اور عوام الناس کا شاندار استقبال،گونواز گو کے نعرے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔