بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

تازہ ترین خبریں

بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد، صدارتی آرڈیننس جاری،انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گا، بلدیاتی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار مل گیا

لقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے 2 صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقوفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے اور حکومت نے 2 اہم صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے ہیں ، صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے جاری 2 ترمیمی صدارتی آرڈیننس میں حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔آرڈیننس کے مطابق انتخابی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن پاکستان خود ہی تیار کرے گاجس میں انتخابی فہرستیں اور حلقہ بندی ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے فہرستیں بنانے کے اختیارات الیکشن کمیشن کو مل گئے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کا حل بھی الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -

آج کا اخبار

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، نواز شریف، وہی حل قابل قبول ہوگا جس میں پاکستان ‘ بھارت اور کشمیری عوام شامل ہوں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تجارت ہماری ترجیح ہے ، پاکستانی اشیاء کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے ،امریکی کانگریس کے وفد سے گفتگو،ملاقا ت میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کا خود احترام کرنا چاہیے

تحریک انصاف کا اسلام آباد دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، گردشی قرضوں کی ادائیگی کے باوجو لوڈ شیڈنگ میں اضافے اور بجلی بلوں میں 70ارب کے غیر قانونی اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار،حکومت سے وضاحت طلب

حکومت میں آکر تمام اداروں کو آزاد کریں گے، عمران خان ، قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں، اصل اثاثے ظاہر ہونے سے ٹیکس چوری ختم ہو گی،میاں صاحب کو پتہ ہے ان کے استعفیٰ دیتے ہی سارے پراجیکٹس کھل جائیں گے،دھرنے سے خطاب

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی‘ اسحاق ڈار ،خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے،بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے،کافی جنگیں لڑکے دیکھ لی ہیں،اس سے کسی کافائدہ نہیں ہوا،واشنگٹن میں پریس بریفنگ

اب سیاست اس نہج پر لے آئے ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں اس سے متفق نظر آتی ہیں کہ پارلیمنٹ کو نہیں ٹوٹنا چاہیے،آصف زرداری، یہ شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی جیت ہے،انکی مفاہمت کی پالیسی کی انکی لکھی ہوئی کتاب آج دنیا میں اسکی پذیرائی ہو رہی ہے،رواداری کی سیاست نہ کرنیوالوں کو ان کی زبان میں جواب دیں گے ،سیاست میں سیاسی مخالفت ہوتی ہے نہ کہ سیاسی دشمنی، ہم پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ایشوز کی سیاست کریں گے، ہر اس حکومتی اقدام کی مخالفت کریں گے جو کہ عوام کے مفاد میں نہیں ہوگی، بھٹو ازم مسلسل جدوجہد ، مسلسل جدوجہد کا نام ہے،ہمیں اقتدار اور کرسی کی کوئی خواہش نہیں ہے اور ہم اپوزیشن کا رول زیادہ اچھے طریقے سے کرتے ہیں،ساہیوال ڈویثرن کے عہدیداروں ، کارکنوں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور ضلعی صدور سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے 11 اراکین کو دھمکی کے ساتھ بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں، فاروق ستار

سرتاج عزیز کا بھارت کی جانب سے سیزفائرکی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزبیانات پر تشویش کا اظہار، اس سے نہ صرف پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے بلکہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی عزم کیلئے بھی تباہ کن ہے،اقوام متحدہ موجودہ صورتحال میں بہتری کیلئے اپنا کردار اداکرے، بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ سیزفائر معاہدے کا احترام اور با معنی اور سنجیدہ مذاکرات کرے،مشیر خارجہ کی سلامتی کو نسل کے پانچ مستقل ممبران کے سفراء کولائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ

عالمی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کیلئے امدادجاری رکھنے کا اعادہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ‘ خطے میں سلامتی کی صورتحال اوردفاعی اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئندہ بلدیاتی اور قومی سطح کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے،طاہر القادری

دھرنے اور انقلاب والوں نے پلان اے کی ناکامی کے بعد پلان بی پر کام شروع کردیا ، اس میں بھی انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ،سعد رفیق ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی، انقلابی لیڈر کارکنوں سے ملنے کے دوران اپنے ناک پر رومال رکھ کر ملتے ہیں،ہمیں بھی عمران خان کیخلاف نعرے لگانے آتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں کرینگے،جلسے کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ،فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

سپریم کورٹ ،انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا،چیف جسٹس ناصرالملک نے بنچ سے علیحدگی اختیا ر کر لی ، مارچ اور جون میں الیکشن کمیشن میں شکوہ جواب داخل کراتے وقت خود قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تھا‘ مناسب ہوگا کہ کوئی دوسرا بنچ اس کی سماعت کرے،چیف جسٹس ناصرالملک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 149 کے ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کی پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی

سانحہ ملتان کی تحقیقات ہورہی ہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔شاہ محمود قریشی،حکومت ملتان میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ استعفے دے چکے‘ استعفیٰ اراکین کو اکٹھے بلایا جائے ،میڈیا سے گفتگو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس اسلام آبادمیں جلد ہونے پر اتفاق

سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک دہشت گردوں کو چھڑانے کا بڑا منصوبہ ناکام، جیل سے ملحقہ غوثیہ کالونی کے گھر سے بنائی گئی سرنگ پکڑی گئی ،دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑدیا گیا، کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد گرفتار

پاکستان دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب آئندہ سال ہونیوالے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کو خاموش کردیا

پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی عدم موجودگی میں دونوں جماعتوں کے دھرنوں میں شریک کارکنان کی تعداد میں خاصی کمی ہو گئی، پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنان کی ایک بڑی تعداد شاہراہ دستور سے غائب ہو گئی، کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلسوں کے لئے روانہ ہوئے ہیں، ان کے ساتھ واپس آ جائیں گے ، عہدیددارپاکستان عوامی تحریک

سانحہ ملتان افسوسناک ،سب کو اسکا دکھ ہے، بنیاد بنا کر ملتان کے ضمنی الیکشن کو ملتوی نہیں ہونا چاہیے،جاوید ہاشمی،ملتان کا ضمنی الیکشن لڑ رہا ہوں کسی صورت الیکشن ملتوی نہیں ہونے دونگا ، میں چاہتا ہوں کہ ملتان کا ضمنی الیکشن کل کی بجائے آج ہوجائے،سانحہ ملتان کے ذمہ داران کی نشاندہی، جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے قائد کو ان کے مشیر بند گلی میں دھکیل رہے ہیں،شاہ محمود نے جلسہ میری انتخابی مہم ناکام بنانے کیلئے کیامگر عمران خان نے میرے خلاف کوئی بات نہ کرکے شاہ محمود کو ناکامی سے دو چار کیا، پریس کانفرنس سے خطاب

دنیا کے 163 ممالک کے مسلمانوں فریضہ حج کا شرف حاصل کیا،حجاج کی تعداد میں انڈونیشیا پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہے ، جبل طارق، گوام، ہیٹی، عروبا، وسطی افریقا اور ماکاوٴ جیسے ملکوں سے صرف ایک ایک مسلمان فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچا

پاکستان کا کشیدگی کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع ناقابل قبول ہے ، بھارت ، باہمی تنازعات شملہ معاہدہ اور لاہور معاہدے کے تحت ہی ہوسکتے ہیں ، ترجمان وزارت خارجہ

ملالہ کے پاک بھارت وزرائے اعظم کو ایوارڈ تقریب میں مدعو کرنے بارے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا ، پرناب مکھر جی ، ملالہ یوسفزئی کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف اور انہیں نوبل انعام ملنا خوش آئند ہے ، انٹرویو

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کاآغاز تونہ ہوسکا،سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے فرزند ارسلان افتخارعمران دشمنی میں ایک بارپھرمتحرک ، عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط دیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔