بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

تازہ ترین خبریں

خلیجی ممالک، یورپ ،امریکہ سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،عراق سمیت پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدلاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، امریکہ اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آج جبکہ بعض کمیونیٹیز اتوار کوعید منائیں گی، پشاور میں افغان مہاجرین ، قبائلی علاقوں اور کراچی میں بوہرا جماعت نے نماز عیدالاضحی ادا کر دی، برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لاکھوں مسلمان آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحٰی کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ، مکہ مکرمہ میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں امامت کے فرائض ڈاکٹر سعود الشریم نے ادا کئے ، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی ، ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ متحدہ عرب امارات، مصر اور عراق سمیت کئی خلیجی ممالک میں بھی آج مسلمان سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانورقربان کریں گے۔ برطانیہ میں اس بار بھی تین عیدیں ہوں گی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا خصوصی آپریشن ہوگا ، سی ڈی اے کے دو ہزار سے زائد عملے کی چھٹیاں منسوخ، آپریشن تین دن جاری رہے گا
سیالکوٹ ،بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ
ڈیرہ ،عیدالالضحیٰ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پردیسی گھروں کولوٹ آئے‘سنت ابراہیمی کیلئے جانوروں کی خریداری آخری مراحل میں داخل
جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے خصوصی کاوئنٹر قائم عید کی چھٹیوں کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کو یہ سہولت صبح 8تا دوپہر 3بجے تک میسر ہوگی: پرنسپل پی جی ایم آئی، حکومت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے، علمائے کرام سمیت نوجوانوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،میڈیا ایسے پروگرام نشر کرے جن میں ماہرین صحت شہریوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکیں: پروفیسر انجم حبیب وہرہ

آج کا اخبار

مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، ، امامِ کعبہ،معاشرے میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے خوارج ہیں:کسی انسان کا قتل سب سے بڑا فتنہ اور حرام ہے،داعش خوارج اورانسانیت کے دشمن ہیں،اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا، سلمان حکمران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور یہ نہ بھولیں کہ وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں،ہماری ابتری کی بڑی وجہ اپنے مسائل کا حل دشمنوں سے تلاش کرنا ہے ،میدان عرفات میں خطبہ حج،مسجد نمرہ میں دنیابھرسے 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے میدان عرفات میں وقوف کرکے فریضہ حج کا رکن اعظم ادا کیا، سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی دین اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہاکہ داعش خوارج اورانسانیت کے دشمن ہیں،اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا،جنہوں نے لوگوں کی عزتیں لوٹیں، مال لوٹااورناحق قتل کیا ان کا کوئی دین نہیں

کچھ عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں، نواز شریف ، علماء کرام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، مری میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا‘ حکومت مری کے خوبصورت تفریحی مقام کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے 16 منصوبوں پر کام کر رہی ہے‘ مری کے محلقہ علاقوں اور آزاد جموں و کشمیر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور ہسپتال تعمیر کیا جائے گا وزیراعظم کی علماء کے وفد سے گفتگو، مری میں اجتماع سے خطاب

اپنی محنت کی فصل کسی اور کو نہیں کاٹنے دینگے، 50 روزہ مہم کامیاب ہوگئی، اب انتخاب و انقلاب ساتھ چلیں گے،طاہر القادری، دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں انقلاب کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے انقلاب کاخطرہ نہ ٹلا ہے نہ ٹلے گا، عوام پرذمہ داری بڑھ گئی، شرکاء انقلاب کو ساری عمل دس نفلی حج کا ثواب ملے گا، مسلمان کا اصل کام دکھی، مظلوم انسانیت کی خدمت اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ ہے، شاہراہ دستور پر خطبہ جمعہ سے خطاب

طاہرالقادری نے کراچی اور لاہور کے کارکنوں کو دھرنے سے جانے کی اجازت دیدی،کراچی میں محرم کے بعد سیاسی جلسہ کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری

آصف علی زرداری کی سراج الحق سے ملاقات، پاکستان کی سیاست اور جمہوری کلچر میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی یہ نئی روایت ڈالی جارہی ہے، جمہوریت بہت بڑی نعمت ہے لیکن پاکستان میں عام آدمی کو اس کا کوئی ثمر نہیں مل رہا،آصف زرداری اور سراج الحق کی منصورہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، صرف بے گھر افراد کی بحالی اور ان کودوبارہ رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 2ارب امریکی ڈالرز کی ضرورت ہے،محمد اسحاق ڈار ،ملک میں شمالی وزیرستان آپریشن کے نتیجہ میں بے گھرہونے والے افراد کی تعداد ان ہزاروں لوگوں کے علاوہ ہے جو کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں سے متاثرہو ئے ہیں،بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے، بین الاقوامی برادری پر لازم ہے کہ وہ بے گھر افراد کی بحالی کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ملکر کام کرے ساتھ ہی ساتھ اس بات کی بھی قوی توقع ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، چین، اقوام متحدہ، ایشیائی بینک اور جائیکا نے متاثرین کی بحالی میں تعاون کا یقین دلایا دیا ہے۔اجلاس میں گفتگو

سندھ کی تقسیم کامطالبہ ہمارا نہیں لیکن 4 کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا، الطاف حسین، آج شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہی ایم کیوایم زندہ ہے، ٹیلی فونک خطاب

بلدیاتی انتخابات کے انعقادپرتاخیرپر سپریم کورٹ برہم ،وفاق اورصوبوں سے جواب طلب کرلیا،اٹارنی جنرل ،سندھ ،پنجاب اور کے پی کے ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری اورچودہ اکتوبرتک حکومت سے نئی ہدایات حاصل کرکے عدالت میں رپورٹب پیش کرنے کاحکم ،صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں جان بوجھ کر تاخیرکررہی ہیں اور عدالتی حکم پر عمل نہیں کیااگر قانون سازی نہیں ہوگی تو15نومبرتک بلدیاتی انتخابات کیسے ہوں گے آرڈیننس آئیگاتوحلقہ بندیاں ہوں گی ،بلدیاتی انتخابات کے لیے پنجاب ،سندھ اورکے پی کے نے تاحال کچھ نہیں کیا،چیف جسٹس ناصرالملک کے ریمارکس،عدالتی حکم دیتی ہے مگر صوبائی حکومتوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ،کیاوفاق اورصوبائی حکومتیں آئین وقانون کی خالف ورزی نہیں کررہی ہیں عدالتی حکم پرعمل کی بجائے حکومتیں مسلسل عذرپیش کرنے میں مصروف ہیں کیااب ہم اداروں میں جاکرعدالتیں لگائیں آخر آئین وقانون پرکب عمل ہوگا،جسٹس عظمت سعید شیخ

سعودی عرب، 20لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا‘ آج مصروف ترین دن گزاریں گے،حجاج کرام آج شیطان کو کنکریاں مارنے اور جانور قربان کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے

حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو 88 ہزار روپے کا مقروض بنا دیا ،عمران خان ،کوئی احمق ہی ملک سے باہر جا کر اکیاون روز تک سڑک پر بیٹھنے کا منصوبہ بنا سکتا ، دھرنے میں عید میری زندگی کی بہترین عید ہوگی، عوام حقوق کیلئے نکلنے کو تیار ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک، جیٹ طیاروں نے جمرود اور باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی،میر علی، میرانشاہ سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ کلیئر کرایا لیا گیا، ترجمان پاک فوج

ملک میں سازش کی فضا قائم کی جارہی ہے ، عمران خان ،قادری اور دیگر سیاسی قائدین پاکستان کو خون سے نہ نہلا دیں، عوام کے مابین نفرتیں پیدا نہ کرے،جاوید ہاشمی،اس بات کا انکشاف بعد میں کروں گا کہ کونسی قوتیں دھرنوں کو لیکر چل رہی ہیں،۔کچھ لوگ چاہتے تھے کہ کسی ایسی بڑی شخصیت کو قتل کیا جائے ، میرے جلسے میں ایک نامعلوم شخص نے نعرے لگانے کی کوشش کی جس پر عوام ٹوٹ پڑے لیکن میں نے خود اس کو بچایا ۔پریس کانفرنس

پاکستان میں پولیو کے حوالے سے 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بلوچستان میں 6، پنجاب 2، فاٹا 135، کے پی کے 140 ، سندھ سے 19 کیسز سامنے آئے ہیں، اداراہ صحت

بھارتی فورسز کی بیدوالی اور چار واہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، کوئی نقصان نہیں ہوا

پارلیمنٹ اور تمام سیا سی جماعتوں کی حمایت کے باوجود نواز شریف سخت پریشان ہیں،سراج الحق ،دھرنوں نے پورے ملک کو جام کررکھا ہے ،مزدور کام نہ ملنے کی وجہ سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے حالات کا رونا رو رہے ہیں ،اجتماع سے خطاب

نواز شریف کا برطانیہ میں کوئی کارو بار ہے نہ وہاں کو ئی ٹیکس دیتے ہیں ،عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں ،پرویز رشید

تحریک انصاف کی مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،خواجہ سعدرفیق ،عمران خان ابھی تک سیاسی طورپربالغ نہیں ہوئے ،انہیں کسی سیاسی انسٹیٹیوشن میں تربیت لینے کی ضرورت ہے ، بیان

پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا پرویز خٹک کیخلاف دھرنے کااعلان ،دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا، جاویدنسیم

خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،غلاف کعبہ کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبدالقادرالشیبی کے حوالے کیا، غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور چاندی جب کہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی، غلاف کعبہ کا سائز 657 مربع میٹر ہے جو کہ 47 حصوں پرمشتمل ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ دیا جا تا ہے،1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی

خوشحال اور پرامن پاکستان کے خواہاں ہیں، بھارت،دہشت گردی سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، وزیرداخلہ

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، عوامی انقلاب کا خطرہ نہیں ٹلا، بوئی فصل پکنے کے بعد کسی اور نہیں کاٹنے دینگے،اپنے حق کیلئے ”گھسن “ بھی استعمال کرینگے،دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری نے کس کو مخاطب کیا، سیاسی پنڈتوں نے سر جوڑ لئے، قائد عوامی تحریک نے تنقید کرنیوالے دوستوں کو خطاب کے ذریعے پیغام پہنچادیا، ذرائع،خطاب میں لیٹر کا بھی تذکرہ

انقلاب دھرنا سے شرکاء کی واپسی کا سلسلہ جاری ، درجنوں خاندان آبائی علاقوں کو روانہ، کچھ انقلابی بیٹھے رہنے پر بضد، فیصل آباد کے لوگوں کوخصوصی طور پرجلسہ کی تیاریوں کیلئے پہلے اجازت دیدی گئی ہے، ترجمان غلام علی

رحمان ملک کا ارجمند اظہر کی برطرفی کے معاملے پر اظہار لاتعلقی ، برطرفی سے میرا کوئی، پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے، چیئرمین سینیٹ ،رجمند اظہر کو خط

ڈاکٹر طاہر القادری نے کالی ٹوپی اتار کر ”انقلابی کلہ“ پہن لیا، اٹھتے ہوئے مائیک لگ گیا، ناک پر چوٹ آگئی، قائد کو”نظر“ لگ گئی، کارکنان بے ساختہ بول پڑے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔