بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار ستمبر

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا میانوالی اور ملتان میں جلسوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے کا کیس شروع ہو رہا ہے، یہ کیس تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی نے دائر کیا ہے کیونکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جھوٹ بولا۔لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی بار جھوٹ نہیں بولا، مسلم لیگ(ن) سالوں تک کہتی رہی پرویز مشرف سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس کے تحت شریف برادران سعودی عرب گئے مگر سعودی شہزادے نے سب کے سامنے وہ معاہدہ پیش کر دیا جس سے ان کا جھوٹ سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 10 ماہ سے روکی ہوئی رپورٹ بالآخر جاری کر دی ہے جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ الیکشن کے روز پولنگ بوتھ بدلے گئے تھے جس سے ووٹر اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے بلکہ ان کی جگہ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ بھی تسلیم کر لیا ہے کہ غیر قانونی طور سیکورٹی پریس کے بجائے باہر سے ووٹ چھپوائے تھے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے وزیراعظم نواز شریف ‘ شہباز شریف اور متعدد وفاقی وزراء سمیت گیارہ افراد کے خلاف قتل ‘ دہشت گرد ی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر درج کیا گیا

پولیس نے 7ATA سمیت ضابطہ فوجداری کی دفعات 302 ‘ 324 ‘ 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے

نواز شریف کا گیم جانتا ہوں ، استعفیٰ لئے بغیر نہیں جاؤنگا ، عمران خان ، شہر شہر جاؤنگا ، دھرنا ختم نہیں کرونگا ، آج فیصلہ ہوگا لاہور (ن) کا ہے یا تحریک انصاف کا آج کا جلسہ تمام ریکارڈ تو ڑ دے گا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزائیں دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ، نواز شریف کی نسبت امریکہ میں مودی کا فقید المثال استقبال ہوا ،پیپلز پارٹی اور نواز لیگ ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتی یہ صرف تحریک انصاف کرے گی ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور، عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا

اسلام آباد میں دھرنے ختم ہوجائیں تو ایک دھرنا ہم بھی دیں گے،الطاف حسین،جب دنیا بھرمیں انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتی ہے تو سندھ کو کیوں نہیں کیا جاسکتا، صاف بتایا جائے کہ مہاجر پاکستان میں برابر کے شہری ہیں یا نہیں، سربراہ ایم کیو ایم

پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون بڑھانے کیلئے سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی،پاکستان کو بھی امن وسلامتی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،متنازعہ معا ملات اقوام متحدہ میں اٹھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،خطے میں دہشتگردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں،آج بھی کئی ممالک دہشتگردوں کو پناہ دے رہے ہیں، جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کے دوران تارپیڈو اور اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربات،مشقوں کا بنیادی مقصد ہتھیاروں کے جدید نظام ، ہدف کے درست تعین اور خطرے کو جانچنا تھا، ترجمان بحریہ

حکمرانوں نے عوام کو خوف و ہراس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اس نظام کے ہوتے ہوئے ملک کے عوام کو کچھ نہیں ملے گا ،طاہرالقادری،کسی کے گھر کریک ڈاؤن کیا گیا تو لوگوں کو حکم دوں گا تھانوں سے لوگوں کو چھڑالیں ،اب لوگوں کو ایسا طرز زندگی سکھاؤں گا کہ وہ اپنا خق خود چھین لیں گے ،پارلیمنٹ میں بھی ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں ،پارلیمنٹ گلوبٹوں کوراستہ دیتی ہے اور ملک کے غریب عوام کو قتل کیا جاتا ہے ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کاروبارکو بچانے کیلئے شورمچایا جاتا رہا ،حمام میں سب ایک جیسے ہیں ،مسلم لیگ ن کے آئیڈیل صوبہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں ایک سو ایک فیصد اضافہ ہواہے ،سات ماہ میں دولاکھ جرائم کی سنگین وارداتیں ہوئیں ،ساڑھے گیارہ ہزار سنگین جرائم کا ہرروزارتکاب ہوتا ہے ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں،لوگوں کی عزت وآبرو اور جان ومال کے تحفظ کیلئے پانچ سو تیس ارب روپے خرچ کردیئے گئے امن کہیں نظر نہیں آیا ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پاکستان اور امریکہ سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کومزیدمضبوط بنانے کیلئے پرعزم،وزیراعظم نواز شریف کی نائب امریکی صدر سے ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،پاکستان اورامریکامشترکہ مقاصدکے حصول کیلیے کوشاں ہیں،نواز شریف، ٹی ٹی پی کمانڈر ملا فضل اللہ افغانستان میں روپوش ہے، امریکا اور افغان حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے،وزیراعظم کا مطالبہ،وزیر اعظم دورہ امریکہ کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موٴقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی تائید جاری رکھیں گے۔ اعزاز احمدچوہدری ،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ، بھارت کی پروا نہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے،پاکستان عالمی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار رہی۔ جس میں جوہری استحکام اور توانائی بحران پر بات ہوئی ،سیکریٹری خارجہ کی صحافیوں کو بریفنگ

آئندہ عام انتخابات 2018سے پہلے ہوں گے،شاہ محمود قریشی، اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوئے تو پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے،دھرنے کے کنٹینر کو پہیے لگیں گے اور دھرنا آزادی چوک سے آگے بڑھے گا، ہمارے دھرنے کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ وقت اور آئندہ انتخابات کریں گے،مرکزی وائس چیئرمین پی ٹی آئی

بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے کیا تھا، ترجمان وزارت خزانہ

سرتاج عزیز کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات‘ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال،چین پاکستان میں اقتصادی ترقی اور ملک کو شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت دینے کا حامی ہے‘ چینی وزیر خارجہ،پاکستانی حکومت اور عوام دونوں تعلقات کے فروغ کیلئے چین کے صدر کے دورے کے منتظر ہیں‘ سرتاج عزیز

عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ، دھرنا خاتمے پر غور، سیاسی جرگہ سے بات چیت جاری ہے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے ،قاضی فیض

دھرنوں اور سیلاب سے ملکی معیشت کو شدید نقصان،غیرملکی ذرائع سے اڑھائی ارب ڈالر کی وصولی تاخیر کا شکار ،روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 210ارب روپے کا اضافہ، دھرنوں سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کو اضافی 35کروڑ 70لاکھ روپے کے اجراء سے بجٹ خسارہ میں اضافہ ہوگا، سرکاری دستاویزات میں انکشافات

2015ء میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہونگے، عمران خان اور قادری نے ڈی چوک 99 سالہ لیز یا پٹے پر نہیں لیا ہے، عابد شیر علی،2015 ء میں مڈٹرم الیکشن نہیں ہونگے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،شیخو کی شیخی نے لال حویلی کی سیاست تباہ کردی ہے،طاہر قادری کو گلو بٹ بننے کا خیال شاید اس وجہ سے آیا ہے کہ 45 دن دھرنا دینے کے باوجود وہ اتنی شہرت حاصل نہیں کرسکے جتنی بغیر کیل ڈنڈا اٹھائے گلو بٹ نے حاصل کرلی،دھرنے والے خود توسستی شہرت حاصل نہ کرسکے لیکن 45 دن تک گلو بٹ کی گردان کرکے گلو بٹ کو انٹر نیشنل ہیرو بنادیا،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں پر کڑی تنقید

کشمیری قیادت کا نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کرنے کا خیرمقدم،نواز شریف نے کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کی ہے‘ کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں‘ بھارت منفی طرز عمل ترک کرکے پاکستان کے اقدامات کا مثبت جواب دے‘ کشمیر کو بھارت سے الگ کر ناہی واحد حل ہے‘ خطے میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے ،کشمیری راہنماؤں کا وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل

تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا،مسلم لیگ (ن )سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کے قدم ڈگمگانے لگے، عنقریب وہ ( ن )لیگ کو خیر باد کہے دیں گے، دیگر سنیئر مسلم لیگ( ن)کے رہنما وزیر اعظم نواز شریف کے رویے سے نالاں

عوام نے پی پی اور ن لیگ کو ووٹ دیئے ، وہ ان کے مسائل حل نہ کر سکیں ،سراج الحق، موجودہ پاکستان میرا اور آپ کا نہیں وڈیروں ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، مراعات یافتہ اور اشرافیہ کا ہے، ہماری حکومت آئی تو جاگیرداری نظام کا خاتمہ کر کے ہاریوں ، غریبوں اور محنت کشوں میں زمین تقسیم کریں گے، پاکستان اور سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے،امیر جماعت اسلامی

کشمیر بارے نواز شریف کے ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، بھارت ، کشمیریوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ جمہوری اصولوں کے مطابق اپنی قسمت کا فیصلہ کیا ہے ، نواز شریف کا اس فورم پر کشمیر کے حوالے سے واویلا بے سود ہے ، ابھیشک سنگھ

عمران خان نے اپنی سول نافرمانی کی خود ہی نافرمانی کردی ، خواجہ آصف ، زمان پارک میں رہائش گاہ کے تینوں بل 28اگست کو جمع کرائے گئے ، ایک میٹر کا بل 9336 روپے ، دوسرے کا 16ہزار ، تیسرے کا 15ہزار روپے ادا کیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔