بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم سمیت 11شخصیات کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔ وزیر اعظم سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف قتل کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست محض تشہیر اور سنسنی پھیلانے کے لئے دائر کی گئی ہے اس لئے اسے خارج کیا جائے۔ تحریک انصاف کے وکلاء کا کہنا تھا کہ 27 جون 2014 کو بہاولپور میں عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ 14 اگست کا اجازت نامہ ملنے پر دھرنا دیا گیا، 19 اگست کی شام کو دھرنا پر امن طور پر شاہراہ دستور پر منتقل کیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

دہشتگردی عالمی خطرہ، انسداد کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، نواز شریف،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بڑافوجی آپریشن شروع کررکھاہے اورپوری قوم پرعزم ہے،کشمیرکابنیادی مسئلہ حل کرناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے،کشمیری آج بھی حق خودارادیت اورعالمی برادری کی قراردادوں پرعملدرآمدکے منتظرہیں، بھارت کی جانب سے مذاکرات سے انکارکوپوری دنیانے دیکھا،خارجہ سیکٹری سطح پربھارت کی جانب سے مذاکرات ملتوی ہونے پرافسوس ہوا، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

انہوں نے کہاکہ خطے میں پائیدارامن کے لئے کشمیرکے مسئلے کوحل کرناہوگااورعالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکوحل کرے ،مقبوضہ کشمیرکے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدکے منتظرہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عدلیہ کوبطورریٹرننگ افسرا ن کی بجائے بیوروکریسی کواستعمال کرنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی حکومت کوہی کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کاذمہ دار قراردے دیا،مقناطیسی سیاہی استعمال بارے اپنے بیان کوڈی جی نادرانے خود ہی غلط تسلیم کرتے ہوئے واپس لے لیا،بیلٹ پیپرز کی باہر سے چھپائی بارے عمران خان کے بیان کوبھی الیکشن کمیشن نے سختی سے مستردکردیا، عوام کے تحفظات دورکرنے کے لیے تمام ترآئینی وقانونی اختیارات کوبھرپورطریقے سے استعمال کرنے کافیصلہ ،آئندہ کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں بھی آئین کے آرٹیکل 62,63پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائیگا،اجلاس میں فیصلے

آرمی چیف راحیل شریف سے الطاف حسین کے 14اہم سوالات ،تشدد سے کارکنان کو ہلاک کرنے والے کتنے افسران اور سپاہیوں کو سزادی گئی،میرے بھائی اور بھتیجے کو کس قصور اور جرم میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا،سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت قتل کرنے کا لائسنس کوئی بھی حکومت نہیں دیتی،ہم مہاجروں کو آخری بار بتایا جائے کہ ہم کیا کریں، الطاف حسین

لائن آف کنٹرول پر کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا موثر جواب دیا جائے گا‘ جنرل راحیل شریف،قوم کو مادر وطن کی حفاظت کیلئے تعینات سپاہیوں پر فخر ہے‘ چیف آف آرمی سٹاف کی لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورہ پر گفتگو، لائن آف کنٹرول کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کاگ جوانوں کی تیاریوں اور نطریہ پر مکمل اطمینان کا اظہار

ہمارا اصل مقصد ”گو نواز گو“ نہیں بلکہ ”گو نظام گو“ ہے، عمران خان،ظالم حکمرانوں نے پورے ملک سے 30 ہزار گلو بٹوں کو بلوا کر ہمارے نوجوانوں پر تشدد کروایا، جو کچھ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں ہو رہا ہے یہ جمہوریت نہیں مک مکا ہے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

وزیراعظم کا نیویارک میں مصروف دن، مختلف سربراہان، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں، جمہوریت کیلئے جلاوطنی وجیل کاٹی ، آنچ نہیں آنے دوں گا،وزیراعظم ، انتخابات میں ان کی جماعت نے حزب اختلاف کی حیثیت سے شرکت کی تھی دھاندلی کے الزامات بے بنیادہیں، دھرنوں کے باوجود حکومت پوری طرح فعال ہے‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

پاکستان کا زمین سے زمین پر مارکرنے والے ملٹی ٹیوب میزائل حتفIX نَصْر کا کامیاب تجربہ ،تجربہ میں چارمیزائل ایک جدید ملٹی ٹیوب لانچر سے یکے بعد دیگرے Salvo Mode میں لانچ کیے گئے،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے تمام سائنسدانوں اور انجینئرزکو خطے میں امن کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ، تمام متعلقہ افراد کی فنی صلاحیتوں کو سراہا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے لئے 52 کروڑ90 لاکھ روپے (529 ملین روپے) کے اضافی پیکج کی منظوری دے دی،کمیٹی نے ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد 1 لاکھ85 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی،گیس کی قلت،ملک میں ربیع کے موسم برائے 2014-15 کے دوران یوریا کھاد کے 6 لاکھ ٹن شارٹ فال کا خدشہ ہے،وزارت صنعت و پیداوار

طاہر القادری نے اسلام آباد شیلنگ واقعہ پر بنائی گئی حکومتی تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کردی،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرز پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، حکمران، پنجاب اور اسلام آبادپولیس ہمارے قاتل ہیں اعتماد نہیں کرسکتے، دھرنا بے جان نہیں تنقید کرنیوالے زندہ لاشیں بن چکے، ملنگ آدمی ہوں غریبوں میں رہنا پسند کرتاہوں،گرد و غبار کے باعث منہ پر ر ومال رکھا ، گزشتہ 20سال سے سردیوں میں بھی چھتری استعمال کررہاہوں، تنقید کرنیوالے اپنے لوگو ں سے استفسار کرلیں، حکمران میری طرح زندگی نہیں گزار سکتے، شیخ الاسلام کا خطبہ جمعہ،دھرنے سے خطاب اورایک نجی ٹی وی سے گفتگو

پی ٹی آئی کے دیئے گئے استعفوں کو دیر سے منظور کرنا غیر آئینی ہوگا ،جاوید ہاشمی، شاہ محمود نے استعفیٰ نہ دیا تو میں ان کا استعفیٰ لینے سپریم کورٹ بھی جاؤنگا،عمران خان اچھے آدمی ہیں ان کے پروگرام اور پالیسیاں اچھی ہیں مگر شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین جیسے لوگ انہیں بہکا رہے ہیں، عمران خان کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں صرف شاہ محمود قریشی اپنی ملتان کی سیاست کو بچانے کیلئے عمران خان کا ملتان میں جلسہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے انتخابی نظام کے بارے میں کوئی دعوے سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ سو فیصد درست ہے اس میں تبدیلیاں ہونی چاہیں، مہران بینک سکینڈل میں میرا نام نہیں ہے جنرل درانی زندہ ہیں وہ بھی بتا سکتے ہیں میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،جب بھی میں سعودی عرب جاتا ہوں تو سب سے پہلے مدینے نبی کریم ﷺ کے روضہ پر حاضری دیکر ان کی سفارش لیکر خانہ کعبہ جاتا ہوں،ساری زندگی اصولوں کی سیاست کی ہے ملتان کے لوگوں کے لوگوں کی خدمت کی ہے ، پریس کانفرنس

ملکی معیشت کا انحصار ٹیکس نظام اور اس کی وصولی پر ہے شہریوں کو ٹیکس دیتے ہوئے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے،چیف جسٹس ناصر الملک، عوام غیر قانونی طور پر حاصل کردہ رقم حکومت واپس کرنے کی پابند ہے ۔جج کا کام محض قانون کی تشریح کرنا ہی نہیں بلکہ آئین کا تحفظ کرنا بھی ہے ۔چیف جسٹس کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب

عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ،تحریک انصاف کے استعفے جمع نہ کرانے والے تین رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کر دی، تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے اپنے استعفے رضا کارانہ طور پر جمع نہیں کرائے ۔سپیکر پر لازم ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل64 کے تحت استعفوں کی تصدیق کرے، یہ اطمینان کرے کہ استعفے اصلی ہیں یا جعلی اور کیا ارکان اسمبلی نے کسی دباؤ کے تحت دیئے ہیں یا رضا کارانہ طور پر دیئے ہیں،سپیکر

موجودہ سیاسی بحران اور سیلاب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات اور نقصانات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے خزانہ کا اجلاس، موجودہ صورت حال میں معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے فوری طور پر ایکسچینج ریٹ پر فرق پڑا ابتدائی طور پر سٹاک مارکیٹ کو دھچکا لگا تھا تاہم اب نقصانات کو فوری طور پر پورا کر لیا گیا ہے ، وقار مسعود،یکم ستمبر سے افراط زر 7 فیصد پر آگیا ہے لیکن قیمتیں اب بھی مستحکم نہیں ۔IMF کے ساتھ چوتھی قسط کا ستمبر کے آخر تک معاہدہ ہوناتھا لیکن تعطل پیدا ہو گیا ہے جس سے 25 کروڑ ڈالر تاخیر کا شکا ر ہوئے اور سُو ک بانڈ عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے فروخت کرنے تھے میں دو سے تین ہفتوں کی تاخیر ہو گئی ہے جسے اکتوبر میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے تین اہم صدور کے دورے ملتوی ہو گئے، گزشتہ 14 ماہ میں حکومت نے جو معاشی کامیابیاں حاصل کی کمی کو حالات سدھرنے پر جلد پورا کرلیں گے اس بات پر سٹیٹ بینک نے بھی مانیٹری پالیسی میں خدشات کا اظہار کیا ہے ،سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ

امریکہ کی جانب سے پاکستان کی پولیس ، انسداد منشیات اور قانون کی حکمرانی کیلئے 41ملین ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی ، آج کا دن امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل شراکت میں سنگ میل کی حیثیت حاصل کرگیا ،ہم غیر قانونی منشیات کی نقل وحرکت کی روک تھام کیلئے پاکستان کی طویل جدوجہد کو سراہتے ہیں ، رچرڈ اولسن

ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ، پی آئی اے میں نئے جہازوں کی خریداری، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے اور پی آئی اے کے عملے کی اسمگلنگ کے متعلق جاری ہونے والی خبروں کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا،پی آئی اے کوئی نیا جہاز نہیں خرید رہا اور نہ ہی ہماری کوئی ایسی پالیسی ہے ادارے نے تین ایئر بیس ڈرائی لیز پر لئے ہیں دو جہاز مل چکے ہیں او ر تیسرا 15 اکتوبر کو مل جائے گا نئے اے ٹی آر جہاز لیز پر لینے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ملک میں ایک جہاز ویٹ لیز پر چل رہا ہے قطر کی کمپنی سے آٹھ جہاز لیز پر حاصل کیے جائیں گے پچھلے سال چار جہاز ویٹ لیز پر چل رہے تھے جو مارچ میں واپس چلے گئے ہیں،اگلے سال پندرہ جہاز مزید لیز پر حاصل کر کے ملک میں جاری کمی کو پورا کر لیا جائے گا ۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کی کمیٹی کو بریفنگ،قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد سے کاشغر جہاز چلائے جانے والے جہاز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کر لیں

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور،وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہیں انھیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست گزار، نا اہلی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہو گی

افغانستان میں جب عبدالغنی اور عبداللہ عبداللہ مفاہمت کیلئے تیار ہوسکتے ہیں ، جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا مفاہمت کرسکتے ہیں تو پھر حکومت اور دھرنے والے مذاکرات کی میز پر کیوں نہیں بیٹھ سکتے،سراج الحق، 68 سالوں میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کے رنگ ، ڈھنگ اور پارٹیاں تبدیل ہوئیں لیکن نظام تبدیل نہیں ہوسکا۔ اس ملک میں 2002ء میں پہلی بار صوبائی وزیر بناتھا میں نے اسلام آباد کو بہت قریب سے دیکھا ہے وہاں انتظامیہ اور بیوروکریسی اپنے مفاد کیلئے کام کرتی ہے اور زیادہ سے زیادہ مراعات لوٹنا چاہتی ہے ،،جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب

پاکستان نے سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے قبل حریت رہنماؤں سے ملاقات کر کے سارا کھیل خراب کر دیا ۔سشما سوراج

عمران کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف

مقناطیسی سیاہی معیار کے مطابق تھی، پی سی ایس آئی آر

عمران خان نے دھرنے میں جعلی بل جلا کر قوم کو دھوکہ دیا ، پرویز رشید ،چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک کے گھر کا بل جمع کرادیا ، حکومت نے صوابدیدی اور سیکرٹ فنڈز ختم کردیئے ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے 45 دنوں میں قوم کو نقصان دیا ، دنیا کے ممالک میں پاکستان کے بارے میں برا تاثر پیش کیا ، دنیا دہشتگردوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے اس لیے پاکستان کے وزیراعظم کا خطاب بہت اہم ہے جس میں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بات کی جاتی ہے، وزیر اطلاعات ونشریات کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

شام میں پاکستانی شہری بھی موجود ہیں ‘ امریکہ، پا کستا نی دولتِ اسلامیہ کی مدد کر رہے ہیں یا نہیں اس با رے میں کو ئی معلو ما ت نہیں ، شام میں امریکی شہریو ں کے علاوہ یورپ سے ایک ہزار افراد گئے ، اکثریت مشرق وسطیٰ کے شہریوں کی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ڈیلس:امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو20سال کی سزا سنادی ،ڈاکٹر طارق محمود کو میڈی کیئر اور میڈی کیٹڈ سے 101 ملین ڈالر فراڈ کے مقدمہ میں سزا دی گئی

وزیراعظم نواز شریف کی اوبامہ سے ملاقات کی حسرت دل ہی میں رہ گئی،وزیراعظم اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شرکت سے بھی محروم

نیویارک، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے باہرگونوازگو“”نونوازنو“کے نعرے

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے، دو باراتیں راولپنڈی ایک تلہ گنگ جائیگی، ڈاکٹر طاہر القادری نے دلہنوں کو سلامی دیتے ہوئے ناموں کے آگے انقلابیہ لگادیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔