بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

تازہ ترین خبریں

کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان خودکش حملے میں محفوظ، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان محفوظ رہ رہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی فارق اعوان حملے میں محفوظ رہے اور ان کے ہاتھ پر معمولی فریکچر آیا ہے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

لندن پلان بری طرح ناکام اور عیاں ہو گیا ،وزیراعظم نواز شریف، لندن پلان کا جو حال ہوا وہ پورے ملک اور قوم نے دیکھ لیا ،ملک کی ترقی کا سفر جاری رہے گا، میڈیا سے مختصر گفتگو

وزیراعظم گزشتہ روز لندن سے واشنگٹن روانہ ہوئے جہاں وہ آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرینگے ۔

عمران خان پارلیمان سے بھاگ گئے،مرضی کے عوام اور پارٹ ٹائم ہجوم کے سامنے الزام لگا کر بنی گالہ واپس چلے جاتے ہیں، بہتان خان کو چیلنج ہے کہ وہ ہماری ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں،پرویز رشید،انتخابات کے حوالہ سے الزامات کا جواب، ”ٹروتھ بی ہائینڈ پی ٹی آئی “ جاری ،بین الاقوامی سازشیوں نے اقتصادی طور پر ملک کو توڑنے میں ناکامی پر ان دو افراد کو ڈھونڈا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر سکیں،اسحاق ڈار،مبصرین کی رپورٹس میں مثبت باتیں بھی کی گئیں مگر عمران نے نظرانداز کردیا،انوشہ رحمان،وفاقی وزراء کی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس

شمالی وزیرستان‘ دتہ خیل میں گاڑی اور گھر پر امریکی ڈرون حملہ‘ 8 افراد ہلاک، ہلاک ہونے والوں میں 6 غیرملکی دہشت گرد بھی شامل،پاکستان کی دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت ،پاکستان ان حملوں کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، شمالی وزیرستان میں جاری فیصلہ کن کارروائی کے بعد ایسے حملوں کی کوئی ضرورت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

افسر اورجوان فوج کے روایتی غیر متزلزل جذبے اور پختہ عزم کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں ،جنرل راحیل شریف،چیف آف آرمی سٹاف کا گلگت کا دورہ ، نادرن لائٹ انفینٹری رجمنٹل سینٹر بنجی میں کمانڈنگ افسروں کی سالانہ کانفرنس میں شرکت،آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش ،یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

لندن پلان ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان میثاق جمہوریت کے نام پر بنا تھا،عمران خان ، پلان میں اقتدارکی باریاں لینے کامعاہدہ طے ہواتھا،ہماراپلان عوام کی حدودسے حکمرانوں کوشکست دیناہے ، جمعہ کوڈی چوک میں انسانوں کا سمندرپہنچے گا،11کروڑپاکستانیوں کوغربت سے نکالیں گے، جومرضی ہوجائے نوازشریف کے استعفے کے بغیرنہیں جائیں گے، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

وزیراعظم نے امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹل کو اپنی قیام گاہ بنایا ، یومیہ خرچ 8 لاکھ ہے، قوم کا پیسہ عوام اور تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے عیاشیوں پر صرف کیا جارہاہے،ڈاکٹر طاہر القادری ، نوازشریف کہتے ہیں معلوم نہیں دھرنا والے کیا چاہتے ہیں ، وزیراعظم بتائیں ایسا کیا کریں کہ آپ کو سمجھ آجائے، ہم ملک میں مساوی قانون، حقوق چاہتے ہیں، چاہتے ہیں ہر گاؤں میں سکول ہو اور ہر شخص کو باعزت روزگار ملے، موجودہ جمہوریت وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کیلئے ہے، موجودہ نظام میں کوئی صحیح معنوں میں غریب کا نمائندہ ایوان اقتدار تک نہیں پہنچ سکتا، عوام کو اپنے پیٹ کی فکر ہے، بھارت، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے کئی گنا زائد یہاں بے روزگاری ہے، حکمران جھوٹے اعدادو شمار سے قوم کو گمراہ کرتے ہیں۔ انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب

الیکشن کمیشن نے 2013کے عام انتخابات کی کوئی رپورٹ شائع نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن، ویب سائٹ پر رپو رٹ نہیں سفارشات تھیں جنہیں ان دیکھے رپورٹ بنا دیا گیا ، بیان ،الیکشن کمیشن کا انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے مفصل رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ ، 26ستمبر کو الیکشن کمیشن کا اجلا س طلب ، اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی ، انگھوٹوں کی تصدیق سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے پی ٹی آئی کے اجتماعی مستعفی اراکین کو بلانے کامطالبہ مسترد کر دیا،شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے آگاہ کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے استعفیٰ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کا انفرادی طور پر سپیکر قومی اسمبلی کے روبرو پیش ہونے سے انکار ،سپیکر قومی اسمبلی سب کو ایک ساتھ طلب کریں

چین نے دھرنوں کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے، شہباز شریف

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 29پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،قیمتوں میں کمی کا اطلاق نیپرا کے جاری نوٹیفکیشن کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور پچاس یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان‘ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور جعلی ڈگری پر نااہل قرار، میٹرک سے لیکر گریجویشن سمیت تمام دینی اسناد درست ہیں ، الیکشن ٹریبونل ڈیرہ اسماعیل خان نے بھی ان کو اصل قرار دیا ہے۔سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور ، ناہلی سے متعلق فیصلہ محض معمولی وجوہات پر دیا گیا ہے جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں،وضاحتی بیان

پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے، ایئر چیف ، آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ دشمنوں پر کاری ضرب لگارہی ہے، فضائیہ جدیدسازوسامان سے آراستہ ،کیڈٹس ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا‘ ہمیں روایتی ہتھیاروں جرات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، طاہر رفیق بٹ کارسالپورمیں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطا ب

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملک میں فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے ،چوہدری شجاعت حسین،قومی حکومت کی تشکیل پر (ن) لیگ کی نمائندگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، لندن پلان پروپیگنڈہ ہے،صدر ق لیگ

چار لائنوں کا شوکاز نوٹس موصول ہوا ہے، جاوید ہاشمی، پارٹی کا منتخب صدر ہوں، مجھے پارٹی کا غیر منتخب ، غیر آئینی جنرل سیکرٹری کسی قسم کا شوکاز نوٹس دینے کا آئینی اختیار نہیں رکھتا اور نہ ہی نوٹس میں پارٹی نے مجھ پر کوئی الزام لگایا ہے،نوٹس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں،دھرنوں کی سیاست نے ملک ، قوم اور معیشت کو تباہ کردیا ہے ، حکومت اور دھرنے والے ملک اور معیشت اور اسلام آباد کے لوگوں پر ترس کھائیں،غریبوں کو درپیش جو مشکلات ہیں ان کو دور کیا جائے،تحریک انصاف کے باغی صدر

ہمیں نیاپاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہئے،سراج الحق،ملک میں خوف کی فضاء ہے‘حکمران اورعوام محفوظ نہیں،عوام پھرگلی کوچوں کی سیاست سے بالاترہوکرملک اورامت کے مفاد کیلئے یکجا ہو ں ،موجودہ صورتحال پرقابونہ پایا گیا تو خدانخواستہ ملک میں عراق اورشام کی طرح لشکربنیں گے،صحافیوں سے گفتگو

پی ٹی آئی ، پیٹ کے دھرنوں کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے اسحق ڈار ، بعض قوتیں پاکستان کو مستحکم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں،جب بھی ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے تو لانگ مارچ اور دھرنے شروع کر دیئے جاتے ہیں، ملک کو روپے کی قدر میں چار فیصد کمی کے نتیجہ میں 240 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے، وزیر خزانہ

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی ، صحت کیلئے واک کرنے کا مشورہ، قائد عوامی تحریک نے شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی، ٹیلیفونک رابطے میں دھرنوں کی آئندہ حکمت عملی پر بھی غور کیاگیا،بڑے کزن نے چھوٹے کو اپنے کنٹینر میں مدعو کرلیا،چیئرمین تحریک انصاف نے دعوت قبول کرلی

افتخار محمد چوہدری کی لیگل ٹیم نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ ،مقدمہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دائر کیاجائے گا ،تیاری کی جارہی ہے ، شیخ احسن

جرگہ نے تینوں فریقوں کو اپنی تجاویز تحریری طور پر دے دی ہیں، جوابات کی روشنی میں جرگہ اپناآئندہ کاکردار ادا کرے گا، سراج الحق، حالات سے مایوس نہیں ہیں،ان شا اللہ کوئی رستہ ضرور نکلے گا۔ میڈیا سے بات چیت

سینیٹ کی امور کشمیر کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مسلمانوں کے ساتھ بھارت کے امتیازی سلوک پر شدید احتجاج، عالمی برادری سے بھارتی حکومت کی یکطرفہ کارروائی کا نوٹس لینے اور حکومت پاکستان سے اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ، مستقبل میں بہتر حکمت عملی و کنٹرول کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی موسمیات جبکہ معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے دفتر خارجہ کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب

عوام کا پیسہ شفاف انداز میں ترقی کے منصوبوں پر لگایا جائے‘ احسن اقبال،حکومت عوام کے سوالوں کی جواب دہ ہے۔ معیار‘ کام اور خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سندھ پولیس میں خاتون اہل کاروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے،آئی جی سندھ ، پولیس میں خواتین کی بھرتی کا حکم نہیں دیا، صرف سندھ حکومت کو مشورہ دیا تھا،بلاول

پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے حکومت او ر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں،عابد شیر علی، 60 دنوں تک بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بنی گالہ کی بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا، عمران خان قانون سے بالاترنہیں ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

پاکستان کا گلوبل کاونٹر ٹیررزم فورم کی مکمل حمایت کا اعلان، دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے ساتھ ہیں ، انتہا پسندانہ رحجانات کے خاتمے کیلئے ترقی پسند سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری

سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظرآگیا،عیدالاضحیٰ ہفتہ 4اکتوبرکوہوگی، اس سال حج اکبرہوگا، وقوف عرفہ 3 اکتوبر کو ہونے کا امکان،13لاکھ عازمین متوقع ہیں،وزارت حج،علماء اسلامی تعلیمات دنیاتک پہنچائیں،مفتی اعظم

وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے، (کل)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے،خطاب میں مسئلہ کشمیر، بھارت و افغانستان سے تعلقات، علاقائی وعالمی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے،نریندرمودی سے ملاقات کا امکان نہیں، اوبامہ سے استقبالیہ میں مختصر ملاقات ہوگی

عمران خان نادرہ کو غیر ضروری دباؤ میں لانے سے اجتناب کریں ، انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل جاری رکھا ہے حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل کرے گا ،ترجمان نادرا

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے جاوید ہاشمی کی باتوں کی تصدیق کردی ،عمران خان ایسی باتیں کارکنوں کو جوش دلانے کیلئے کہتے تھے، اسد عمر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

سانحہ ماڈل ٹاوٴن ایک سازش ، بھانڈا جلد پھوٹ جائیگا، پرویز رشید ، تحریک انصاف، عوامی تحریک خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہیں ہیں، دھرنوں کاکوئی اصلاحی ایجنڈانہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، عوام نے جمہوریت کیخلاف ہونے والی اس سازش کومستردکردیاہے ،،چونکہ عوام جان چکے ہیں چندسیاسی چال بازایسے مذموم مقاصدکیلئے جمہوری نظام کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں، وزیر اطلاعات کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

پشاور، غیرسرکاری رویت کمیٹی کااجلاس،5اکتوبرکو عیدمنانے کااعلان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔