بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار ستمبر

تازہ ترین خبریں

ملتان میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق

دریائے چناب میں طغیانی کے باعث باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے قریب دریائے چناب میں شیر شاہ کے قریب طغیانی کے باعث باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 50  سے زائد افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو رضاکاروں نے 22 افراد کو بچا لیا تاہم دولہے سمیت 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہا اور 2 بچے بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -کھیل -

آج کا اخبار

دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پی ٹی وی و پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیس کے100سے زائد ملزمان کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش کردیا گیا ، پی ٹی وی حملہ کیس کے سات ملزمان کی انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں شناخت پریڈ کیلئے پیش، مزید تفتیش کیلئے عدالت نے سیکرٹریٹ پولیس کے حوالے کردیا ، ڈی جے بٹ سمیت 93ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر چودہ روز کیلئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم،کارکنوں نے عارف علوی کی قیادت میں قیدیوں کی گاڑیاں روک کر ان کے ٹائروں سے ہوا نکال دی ، آئی جی اسلام آباد نے موقع پر پہنچ کرقیدیوں کو جیل بھیجا اور گرفتاریاں کرائیں،اعظم سواتی سمیت دیگر مظاہرین گرفتار،اسلام آباد کچہری میدان جنگ بن کر رہ گئی

آئی جی اسلام آباد کے آنے پر قیدیوں کی دو میں سے ایک گاڑی کو زبردستی نکالا گیا تو عندلیب عباس اور دیگر کارکنان گاڑی کے پیچھے لٹک کر گاڑی کے ساتھ ہی چلی گئیں

کارکنان کی گرفتاری،عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل مکمل معطل کرنے کا اعلان ، تحریک نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر اب کسی صورت ختم نہیں کریں گے،نوازشریف،شہبازشریف، چوہدری نثار اور طاہر عالم کو نشان عبرت بنائیں گے ،نئے پاکستان میں ان سب کا کڑا احتساب ہوگا،قوم حقیقی جمہوریت لینے کا فیصلہ کرچکی ہے،خودکش حملوں سے ڈرنے والے نہیں،کسی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے،اسمبلیوں میں بیٹھے چور ڈاکوں عوام کو اپنا غلام اور بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ شہریوں کی گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ و راستوں کی بندش کا نوٹس لے،آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

تحریک طالبان پنجاب کا پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، دیگر تنظیمیں بھی اپنی کارروائیاں ختم کردیں، آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے، امیر عصمت اللہ معاویہ کا آڈیو پیغام

مصیبت کی گھڑی میں وفاقی و صوبائی حکومت ملکر متاثرین کی مدد کررہی ہے،متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے،وزیر اعظم ، جس طرح دریائے چناب میں بڑا سیلاب آیا ہے اس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے، جب تک مصیبت یہ کی گھڑی ٹل نہیں جاتی ہم آپ کے ساتھ رہیں گے، حکومت کا آپ پر یہ کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا قومی فرض ہے،بھکر محکمہ صحت کی طرف سے قائم میڈیکل ریلیف کیمپ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو

گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں، ہمت ہے تو حکمران آئیں مجھے گرفتار کریں،طاہر القادری ، اگرایسا کیاگیا تو پھر اسلام آباد، حکومتی ایوانوں اور رائے ونڈ کا حشر پوری قوم دیکھے گی ، دھرنا کی جانب جو پولیس والا بڑھے کارکن اس کی ٹانگیں توڑ دیں، پارلیمنٹ میں 80فیصد کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، الیکشن کمیشن کرپشن کمیشن آف پاکستان ہے، پاکستان نے کرپشن کے سوا کسی محکمے میں ترقی نہیں کی، ایک جانب کرپشن کی خاطر 11جماعتوں نے اتحاد بنالیا ہے تو دوسری جانب 18کروڑ عوام اپنے حقوق کی خاطر جمع ہوگئی ہے، اب حکمرانوں کے خاتمے کے دن گنے جاچکے ہیں، چند دنوں کی بات ہے قلیل المدتی انقلاب آجائیگا، جلد طویل المدتی انقلاب کا دور بھی شروع ہوگا،انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

کوئٹہ :سریاب لنک روڈ پر گاڑی میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق،25 زخمی ،دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا ، قرینی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا، 30سے40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز اعجاز گورایا ، وزیر اعلی بلوچستان کی دھماکے کی مذمت، دہشت گردوں اور معصوم عوام کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وزیر اعلی بلوچستان کی ہسپتال انتظامیہ کو دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کارکنوں کی گرفتاریاں،تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ تمام مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ،اپنے موقف سے سیاسی جرگہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے،ملک بھر سے کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانوں اور جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے،حکمران بوکھلا گئے ہیں ،جوڈیشنل انکوائری اور استعفے کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی، حکومت نے لاقانونیت کا راستہ اپنایا تو ہم بھی قانون کے پابند نہیں رہیں گے، گرفتاریوں کا پی ٹی وی پر حملہ سے کوئی تعلق نہیں،سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ پیر کو خود عدالت جائیں گے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے عمران خان نے کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں ،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا نارووال ،شکرگڑھ ،بجوات،مظفرگڑھ اورخانیوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دس گھنٹے تک دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،پنجاب میں سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری،3لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین میں 1لاکھ 20ہزارفوڈ ہیمپرز تقسیم کرچکی ہے،آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کی جائے ،خیمہ بستیوں میں تازہ روٹیوں کی فراہمی کیلئے میکینکل تندور لگائے جائیں،سیالکوٹ سے مظفرگڑھ تک پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا ہے،اسلام آباد میں دھرنادینے والے جشن منانے میں مصروف ہیں،دھرنا دینے والوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے،ورنہ قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی:شہبازشریف، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ،املاک اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، مکمل ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے،وزیراعلیٰ کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر متاثرین سے خطاب

عوامی تحریک نے گرفتار کارکنوں کی رہائی تک مذاکرات معطل کر دیئے،گرفتاریاں کر کے حکومت اپنی قبر آپ کھود رہی ہے،جڑواں شہروں کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا گیا، ملک کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہاہے، رحیق عباسی،سیلاب زدہ علاقوں میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں، حکمرانوں کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے،انقلاب دھرنا میں میڈیا سے گفتگو

ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے ساتھیوں اور سیاسی رفقاء سے صلاح مشورے کا وقت مانگ لیا، سردار ممتاز بھٹو اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی،شاہ محمود نے اپنے موبائل فون سے عمران خان کو فون کرکے ممتاز بھٹو سے بات کروائی،ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے سربراہ ڈی جے بٹ کو بھی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

عمران کے گلا پھاڑ کر نعرے لگانے سے وزیراعظم نہیں جائیں گے، پرویز رشید،عمران خان مشرف کی نرسری میں پلے، عافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے عمران کے مرشد نے کیا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل ، عمران خان پشاور میں وزیر اعلی ہاوٴس کو عوام کے استعمال کیلئے کیوں نہیں کھولتے؟،سعدرفیق

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے، سینیٹررحمان ملک،فریقین کو اس انا لاک کے خاتمے کیلئے تھوڑی بہت لچک کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ،سیاسی بحران کا حل صرف سیاسی ڈائیلاگ کے زریعے ہی ممکن ہے،میڈیا سے بات چیت

جب پاکستان عوامی تحریک کا مطالبہ پورا ہوجائے گا تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا،شجاعت حسین ، کون کہتا ہے کہ دھرنوں کا اسکرپٹ نہیں اسکرپٹ ہے،‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد ہلاک

جاوید میانداد کاعمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،پاکستان میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں،حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، عبدالقادر کے گھر پر چھاپے پر دکھ ہوا ، میڈیا سے گفتگو

گرفتاریوں سے مذاکرات پر برا اثر پڑے گاآگے بڑے تصادم کا خطرہ نظر آرہا ہے،رحمان ملک،ایسا ہوا تو سیاستدانوں پر ناکامی کا الزام لگے گا،وزیراعظم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کریں،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔