بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ کا عسکری کارروائیاں ختم کر نے کااعلان ،باقی طالبان گروپ بھی عسکری کارروائیاں تر کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں ،عصمت اللہ معاویہ کا بیان

 کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ نے عسکری کارروائیاں ختم کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ہفتہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے عسکری کارروائیاں کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کے دیگر گروپوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی عسکری کارروائیاں تر کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

موجودہ سیاسی بحران کا فوج سے تعلق جوڑنا درست نہیں فوج کا سیاسی معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، اسکرپٹ رائٹر والی باتوں پر افسوس ہوا سہولت کاری کا فیصلہ قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوا تھا ،آرمی چیف آئین کی پاسداری اور جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں، سیاسی معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیئے ، سیاسی جماعتوں نے سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے ،ملالہ یوسفزئی زیارت ریذیڈنسی سمیت دیگر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ،دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی،ترجمان پاک فوج کی بریفنگ

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس میں بڑا فرق ہے حکومت نے جن پانچ عمارتوں کی حفاطت کی ذمہ داری دی تھی ان عمارتوں میں پی ٹی وی کاذکر نہیں تھا

ملتان اور مظفر گڑھ کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند اور ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈال گیا ، درجنوں دیہات زیر آب، ملتان شہر کا کئی شہروں سے زمینی رابطہ منقطع

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کی بحالی کے امدادی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت،حکومت کی اولین ترجیح متاثرین سیلاب کی بحالی ہے، متاثرین کے گھروں کو ددبارہ آباد کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،محمد نواز شریف، امدادی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، جب تک متاثرین کے مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہو جاتے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے،،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون حکومت کے خلاف کن بنیاد پر محاذ ارائی کی کوشش کر رہا ہے، باشعور پاکستانی عوام نے ترقی کے دشمنوں کو پہلے کی طرح اب بھی مسترد کر دیا ہے۔ سرگودھا اور چنیوٹ کے دورے کے موقع پر متاثرین سیلاب سے خطاب ،وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

آزاد عدلیہ کے بغیر عوام کو حقوق نہیں مل سکتے، حکومت کی دہشت گردی سے عدالتیں ہی عوام کو بچاتی ہیں، عمران خان ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے دھاندلی پر سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا مگر وہ خود میچ فکسنگ میں ملوث تھے، خود کش حملہ آوروں سے نہیں نواز شریف کی دہشت گردی سے خطرہ ہے، پرویز مشرف کی آمریت نواز شریف کی جمہوریت سے بہتر تھی، نظام نہ بدلہ تو طالبعلموں کا مستقبل اندھیرے میں ہے، شاہ محمود کو مشورہ دیتاہوں حکومتی ٹیم سے اب مزید بات چیت نہ کریں ، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

چینی صدر کا دورہ پاکستان کے عزم کا اظہار ،بہت جلد دوست ملک کا دورہ کرکے وزیراعظم نواز شریف سے ملنا چاہتا ہوں ، پاک چین دوستی سٹریٹیجک اور سدا بہار ہے،پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تعاون کرتے رہیں گے،دوشنبے میں سرتاج عزیز سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،متا ثر ین کے لئے عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے تا کہ نقصانا ت سے کم سے کم ہوں۔سندھ میں جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر ا عظم کی ہدایت،چیئرمین این ڈی ایم اے کی سیلابی صورت حال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ،سیلاب کی تباہ کاریوں سے پنجاب کے دس اضلاع متاثر ہوئے،274 افراد جاں بحق اور 43 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا،سیلاب سے 3 ہزار دیہات اور 11 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔چیئرمین این ڈی ایم اے،کا بینہ نے 37 اقتصا دی معا ہدو ں کی بھی منظو ری دیدی، وزیر اعظم نے مبینہ بجلی چوری، اور بلنگ کی شکایا ت کی بھی آ ئندہ اجلا س میں رپو رٹ بھی طلب کر لی، کا بینہ کا اجلا س 19 ستمبر کو دوبا رہ ہو گا

پاکستان ٹیلی ویژن حملہ کیس ، دفعہ 144کی خلاف ورزی اور وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کے سنگین خطرات کے پیش نظر وفاقی پولیس تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک مظاہرین سمیت دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن ،گزشتہ 36گھنٹوں میں 200سے زائد اہلکاروں کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا ،گرفتار ملزمان میں تحریک انصاف کی دھرنوں و جلسوں میں میوزک کی دھنیں بکھیرنے والے ڈی جے بٹ بھی شامل ،عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے ان کے خلاف حکومتی ایکشن قرار دیتے ہوئے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کر دیئے ، تحریک انصاف کاتمام گرفتار کارکنان کی فوری کا مطالبہ ، اسلام آبادپو لیس نے پانی چوری کا بھی ایک نیا مقدمہ درج کرلیا، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کو نامزد کیا گیا

ایک ماہ سے اسلام آباد میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہاہوں،سراج الحق،تینوں فریق اپنی اپنی جگہ سے ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں تو معاملہ حل ہو جائے گا، باریاں لگانے والے ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے اور مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک ‘ مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے باعث حکومت اور پی اے ٹی میں ہونے والا پانچواں مذاکراتی دور معطل کردیا گیا ‘، اگر ہمارے کارکنان کو آج تک رہا نہیں کیا گیا کور کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ڈاکٹر رحیق عباسی، گرفتاریاں سراج الحق ‘ رحمن ملک سمیت اپوزیشن جرگہ کے منہ پر طمانچہ ہیں‘ حکومتی کارروائیاں ہمارے جذبوں کو متذلزل نہیں کر سکتیں، علامہ امین شہیدی

لوگ سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور عمران خان جشن منارہے ہیں، شہبازشریف،عمران خان سے انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جشن کا فیصلہ واپس لیں، وزیر اعلی پنجاب

آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پوری قوم کی خواہش ہے کہ دھرنے ملتوی کر دیے جائیں، اعتزاز احسن، ملک میں اس وقت سیلاب کی صورت حال ہے، رہنما پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ، شاہ محمود قریشی، اب کسی مذاکراتی نشست کی ضرورت نہیں ، گیند حکومت کی کورٹ میں ہے،میڈیا سے گفتگو

سعودی عرب، غلاف کعبہ کو پھٹنے اور کترنے سے بچانے کیلئے تین میٹر اونچاکر دیا گیا

ساڑھے 5مطالبات منظورکرنے کی باتوں میں پسپائی نہیں ،حکومت ہماری بات بالکل نہیں مان رہی ،پرویزخٹک،ہم کسی غلط مطالبے پراصرارنہیں کررہے ،ہم جانناچاہتے ہیں دھاندلی کیوں اورکیسے ہوئی اوراس سے کس کوفائدہ پہنچا،نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اجلاس،جن علاقوں سے سیلابی پانی اتر جائے وہاں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے فوری طو رپر سروے شروع کیا جائے ، شہبازشریف کی ہدایت ،متاثرین کو 3وقت کا پکا پکایا کھانا ہر صورت میں فراہم کیا جائے ، متاثرہ دیہات میں میکنیکل تندور لگانے کا انتظام کیا جائے ، وزیراعلیٰ

لیبیا کی جیلوں میں قید226پاکستانی رہا، لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانی باشندوں کی رہائی پر مناسب توجہ دی جارہی ہے،دفتر خارجہ

پاکستان کو سیاسی نہیں ، آبادی سے شدید خطرہ ہے ، بر طا نو ی اخبا ر ،پاکستان کئی افریقی ممالک جیسا ہے جہاں تباہ کن آبادی نے ان کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان کی 2050تک زیادہ سے زیادہ آبادی 39کروڑ50لاکھ جبکہ کم از کم 26 کروڑ 60 لاکھ نفوس تک جا سکتی ہے،پاکستانی سیاستدان طویل مدتی منصوبہ بندی یا سوچ نہیں رکھتے ، ان کی سوچ صرف انتخابی مدت تک محدود ہوتی ہے، آبادی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان میں غربت ، مذہبی انتہاء پسندی ،بڑھتی آبادی کا ایک خطرناک اورغیر مستحکم مرکب بن جائیگا،فنانشل ٹائمز

پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے کا امکان،پاکستان، بھارت کو باقاعدہ رکن بنانے پرممبر ممالک کا اتفاق، ایران کامعاملہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کاشکار

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کیلئے جاری فنڈز ختم ہوگئے، وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ سے مزید 26 کروڑ مانگ لئے، وزارت خزانہ نے مزید فنڈز دینے سے انکار کردیا

دھرنوں کا کرشمہ، ایوان صدر کے عین سامنے اوپن ائیرحمام ، دھوبی گھاٹ،، ڈینگی وائرس کی افزائش کا بڑاخطرہ بن چکے،کہیں صابن کی جھاگ بن رہی ہے تو کہیں میل خوب رگڑ رگڑ کر اتارا جارہاہے، جگہ جگہ کھڑے پانی کی نکاسی کاکوئی بندوبست نہیں ،یہ صورت حال بیماریوں کومدعوکررہی ہے، یہ ماحول حفظان صحت کے لئے ناقص ہے،۔چیئرمین ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی پروفیسر جاوید اکرم

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔