بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنیوالا گروہ پکڑاگیا، سیاسی صورتحال سے فوج کا کوئی لینادینانہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے ملالہ یوسفزئی اوراُن کی ساتھیوں پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد گروہ کو حراست میں لے لیاہے ، موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی لینا دینانہیں ، ضرب عضب شروع کرنے سے قبل ہی جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیاتھا۔  پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل عاصم باجوہ نے میڈیابریفنگ میں بتایاکہ ملافضل اللہ نے ملالہ یوسفزئی پر حملے کا منصوبہ بنایا، وہ افغانستان میں بیٹھ کر دہشتگردی کررہاہے ، ملافضل اللہ کی ہدایت پر شوریٰ کے نام سے جانیوالے 10رکنی گروہ کے دوارکان نے ملالہ یوسفزئی کو شناخت کے بعد نشانہ بنایا۔اُنہوں نے بتایاکہ شوریٰ میں شامل تمام دہشتگردمالاکنڈ کے رہائشی ہیں اور وہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہیں ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -عجیب و غریب -بزنس -

آج کا اخبار

سیلاب سے جھنگ اور ملتان کی مزید سینکڑوں آبادیاں متاثر، مظفرگڑھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ،اٹھارہ ہزاری بند میں شگاف ڈالنے کے بعد سیلابی پانی تحصیل کے 80 فیصد دیہات زیر آب آگئے، بالائی علاقوں میں پانی کے بہاوٴ میں بتدریج کمی ،منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 77 ہزار 103 جبکہ اخراج 62 ہزار744 ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، 7ہیلی کاپٹرز اور 100کشتیاں امدادی کا مو ں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی کارروائی کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، آ ئی ایس پی آ ر

۔سیلاب کے باعث ملتان کے قریب حفاظتی بندوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ضلع بھر میں 150 سے زائد آبادیاں متاثر ہوئی ہیں

دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے لیکن ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں،نواز شریف،مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ہمیں ان دھرنوں سے نکل کر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے،جاں بحق ہونے والے خاندان فی کس 10 لاکھ امداد دیں گے،آزادکشمیر کے بجٹ سمیت تمام فیصلے اسلام آباد میں نہیں بلکہ مظفرآباد میں ہونے چاہئیں ،وزیراعظم کا حویلی میں سیلاب متاثرین سے خطاب،حویلی میں یونیورسٹی کے قیام اور اسلام آباد سے مظفر آباد ٹرین منصوبہ کا اعلان

کراچی نیول بیس پر حملہ میں ملوث3نیوی اہلکار افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا، کمیٹیاں سن لیں ! وزیر اعظم کے استعفے تک نہیں جائیں گے، ہفتے کو طاہرہ آصف کے قتل سے متعلق انکشاف کروں گا: عمران خان

آئین وقائد کے نظریے سے بغاوت کی جارہی ہے، تاریخی انقلاب بہت جلد آنے والا ہے،طاہر القادری ، موجودہ حکمران قائد اعظم کے باغی ہیں جنہوں نے جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے، ان سے ہر ظلم کا حساب لیا جائے گا، اگر پولیس گردی اور شر پسندانہ نظام ختم نہ ہوا تو ان کا حشر بہت بھیانک ہو گا ،انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب

سیاسی جرگے نے اپنی تجاویز حکومت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو بھجوادی ہیں ،اپوزیشن جرگہ،تجاویز کو منظر عام پر لانا قبل ازوقت ہوگا ، مسائل کے حل کا آسان راستہ دیا ، تینوں فریقین ٹھنڈے دماغ سے غور کریں ،سراج الحق

چینی صدر کا دورہ موخر ہوا ملتوی نہیں، نئی تاریخوں کا جلد اعلان کردیا جائے گا ،ترجمان دفتر خارجہ،دہشتگردی کیخلاف آپریشن بلاامتیاز ہورہا ہے، بھارتی وزیراعظم نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا، تعاون کی پیشکش کی وزیراعظم نے جوابی خط میں مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا، ایران کی جانب سے آئی ایس آئی ایل میں جانے والے پاکستانیوں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں،ہفتہ وار بریفنگ

صدر ممنون حسین کی سیلاب کے کنٹرول کیلئے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کو مزیداقدامات کرنے کی تلقین،تمام محکمے آپس میں بات چیت اور پیشگی انتباہ کے نظام کو بہتر بنائیں تا کہ مستقبل میں سیلاب سے آنے والی تباہ کاری سے بچا جا سکے،سابق ڈی جی محکمہ موسمیات سے ملاقات ،سابق ڈی جی نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے اہم سفارشات صدر کو پیش کردیں ،پاکستان کی اعلی سطح پر نمائندگی کے لئے ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن میں زیادہ تجربہ کارعملے کی ضرورت، وزیر اعظم نواز شریف کی ستمبر میں نیو یارک میں ماحولیاتی سربراہی کانفرنس 2014 میں شرکت کی اہمیت سمیت دیگر سفارشات شامل ، صدر کی سفارشات پر عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی

اگست میں پاکستان کاسالانہ افراط زر 7فیصد ریکارڈ کیا گیا،ای سی سی اجلاس کو بریفنگ، پیٹرول،مٹی کے تیل، ہائی سپیڈ ڈیزل،گندم، آلو، پیاز،لہسن،دال مونگ،دال مسئور، خوردنی گھی،ٹماٹر اور سرخ مرچ کے نرخوں میں کمی ، باسمتی چاول(ٹوٹا)،چاول (ایری-6)، خشک دودھ نیڈو،سرسوں کے تیل،کھانا پکانے کے تیل، گھی(ٹن)، نمک، اور دال ماشکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی،ہول سیل پرائس انڈیکس 3.3 فیصد ، سیسیٹو پرائس انڈیکس 5.2 فیصدریکارڈ ، جبکہ جولائی اگست 2014-15 ء میں ورکرز کے ترسیلات زر 2.97 ارب ڈالرزجو کہ گذشتہ برس اسی مدت میں 2.64 ارب امریکی ڈالرز تھے ریکارڈ کئے گئے ہیں،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سی این جی سیکٹر کو ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے سمری کی اصولی منظوری دیدی گئی

ملک کے تمام ستونوں کی ایک سمت ہونی چاہئے ،عمران خان ،طاہرالقادری اپنی اناکی وجہ سے دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں ، احسن اقبال ،ملک کاعام شہری اس دھرنے میں شریک نہیں ،حکومت کوپانچ سال پورے کرنے دیں باربارباری لینے سے ملک کی ترقی رک سکتی ہے، میڈیاسے گفتگو

مو لانا فضل الرحمن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملا قات ،دھرنوں سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،حکومت دھرنوں کیخلاف جو بھی قدم اٹھائے گی وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے،مولانا فضل الرحمن

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤ داوگلو پا کستا نی ہم منصب کو ٹیلفو ن،سیلابی تبا کا ریو ں پر اظہا رافسوس ،سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی پیشکش

مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس، استغاثہ کے آخری گواہ کا بیان ریکارڈ،تحقیقاتی ٹیم نے ایوان صدر سمیت تین نومبر کے اقدامات کا ریکارڈ تمام متعلقہ محکموں سے مانگا مگر نہیں ملا،اے ڈی ایف آئی اے، مشرف نے بطور آرمی چیف ایمرجنسی نافذکی،بطور صدر ججز کا پی سی اوحلف نامہ جاری کیا

تحریک انصاف کے ایم این ایز کے استعفے،الیکشن کمیشن کی استعفے نوٹیفکیشن کے روز سے منظور کرنے کی تجویز،استعفے کی منظوری کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا،ذرائع،پرانی تاریخوں سے استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخابات کے حوالہ سے آئینی بحران کھڑا ہو سکتا ہے، ذرائع

جے یو آئی(ف) کی نئی مجلس عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس،آئین،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کا دفاع ایوان کے اندر اور باہر کرنے کا فیصلہ،تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے لائی جاسکتی ہے،دھرنوں اور پرتشدد واقعات سے منتخب جمہوری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا،فضل الرحمن،قرآن وسنت کے نظام کیلئے ایوان کے اندر اور باہر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کسی صورت اس ملک میں بیرونی ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دیں گے،مجلس عاملہ سے خطاب

اسلام آباد ہائیکورٹ، نجی ٹی وی چینل جیو کیخلاف دائر درخواست خارج ،نجی چینلوں کے اینکر پرسنز درمیان لڑائی ختم ہوجائے تو میڈیا میں امن قائم ہوجائے گا، آئی ایس آئی اور فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے‘ انتہائی نازک حالات چل رہے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس

وقت گزرنے کے ساتھ معاملہ ٹیڑھاہوتاجارہاہے ،معاملے کوجلدحل ہوناچاہئے ،قمرزمان کائرہ ،سینئرسیاستدانوں پرمشتمل 4سے 5رکنی کمیٹی بنائی جائے ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پاکستان چاہے تو دوبارہ بامعنی مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے، بھارت ، سرحد پار ہمسائیہ ملک بھارت سے درپیش خطرات سے سختی سے نمٹا جائیگا ، راجناتھ سنگھ

متاثرین کی سیلاب کی امداد کیلئے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاسی جماعتوں نے بھی کمر کس لی، متاثرہ علاقوں میں جماعت اسلامی، جماعة الدعوة ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، شیعہ علماء کونسل ،تحریک منہاج القرآن اور اہل سنت والجماعت نے امدادی کیمپ لگالئے،مرکزی قیادت نے اپنے کارکنوں کو بلا رنگ و نسل و مذہب امداد دینے کی ہدایات کردیں، متاثرین میں خیمے، کمبل، ادویات اور اشیائے خورو نوش کی تقسیم جاری

ملک میں خانہ جنگی پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف ،حکومت کی نرمی کی وجہ سے دھرنے ایک ماہ مکمل کررہے ہیں، چاہتے تو پولیس آپریشن کرکے دھرنے ختم کردیتے اور ریڈزون میں داخل بھی نہ ہونے دیتے،طاہرالقادری مذہبی ہیں نہ سیاسی،مذکرات کا مرحلہ دونوں جماعتوں کے ساتھ چل رہا ہے، امید ہے سیاسی بحران کا حل نکل آئے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

مذاکرات میں تعطل کی وجہ وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں،عرفان صدیقی ،تحریک انصاف ’مخصوص‘ 30 حلقوں کی تحقیقات کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے تمام حلقوں کی تحقیقات کی پیشکش کو بھی تسلیم نہیں کر رہی،مشیر وزیر ا عظم کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو ،پی ٹی آئی چند‘ حلقوں کی تحقیقات کروانا چاہتی ہے لیکن حکومت اپنی طرف سے یا مجوزہ تحقیقاتی کمیشن اپنے طور پر مزید حلقوں کو شامل کرنا چاہے تو کوئی اعتراض نہیں ،شفقت محمود

عمران خان منشیا ت کے عا دی ، الزام غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ کر ان کی شاگردی کرلوں گا، حنیف عباسی ،آکسفورڈ کے پڑھے لکھے شخص کی زبان ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے والے کی زبان سے بھی بد تر ہے عمران خان خود ٹیکس چور ہیں،ان کے بچے باہر پڑھتے ہیں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

اقوام متحدہ اور امریکا کی مالی معاونت سے شکیل آفریدی پر فلم کی تیاری،نیشنل جیوگرافک کے نمائندوں نے پاکستان آکر دستاویزی فلم پر کام مکمل کرلیا، ذرائع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔