بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

تازہ ترین خبریں

سیلاب سے جھنگ اور ملتان کی مزید سیکڑوں آبادیاں متاثر، مظفرگڑھ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ

دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے 80 فیصد دیہات اور ملتان کی 150 آبادیاں زیر آب آگئی ہیں جبکہ مظفر گڑھ میں بھی دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی ہورہی ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 77 ہزار 103 جبکہ اخراج 62 ہزار744 ہے جبکہ ڈیم میں پانی اس کی انتہائی سطح ایک ہزار 242 فٹ پر موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 3 ہزار جبکہ اخراج 1 لاکھ 59 ہزار کیوسک ہے اس کے ساتھ ہی اس اہم ترین ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح ایک ہزار 542 فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار کیوسک جبکہ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے جہلم میں ہیڈ رسول کے مقام پر پانی کی آمد  74 ہزار 515 کیوسک، دریائے ستلج میں میلسی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 15 ہزار 531 کیوسک ہے۔ راوی میں بلوکی میں پانی کی آمد 63 ہزار اور اخراج 48 ہزار کیوسک ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، آبادیاں ملیا میٹ، مکین دربدر، فصلیں تباہ، تریموں بیراج کو خطرہ ٹل گیا، 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دریائے جہلم اور چناب کے ریلے تریموں کے مقام پر مزید غضب ناک ہو گئے۔ جھنگ شہر کو بچانے کیلئے اٹھارہ ہزاری بند کو مختلف مقامات سے توڑ دیا گیا ہے۔

ائیر چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال، آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ پلان بنانے پر اتفاق، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے اور ان کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے گا، آرمی چیف کے عزم کا اظہار

نوازشریف سے استعفیٰ لینے کیلئے طلباء میر ے ہاتھ مضبوط کریں ،عمران خان،ایک بارتحریک انصاف کامیاب ہوجائے توسب کی سیاسی دکانداری ہمیشہ کیلئے بندہوجائیگی، بجلی کابل ادانہیں کیا اورنہ ہی اداکروں گا،شریف خاندان نے شوگرمل کیلئے ایک ٹی سی پی کو281ارب روپے نہیں دیئے ،نوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرجدوجہد ختم نہیں کریں گے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے حکومتی مذاکرا تی کمیٹی کے اراکین کی ملا قات ،عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف سے طویل مذاکرات پر بریفنگ،پارلیمنٹ کے مشترکہ ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال

شمالی وزیرستان میں دہشت گردو ں کے ٹھکا نو ں پر جیٹ طیاروں کی بمبا ری،65 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ،ضرب عضب کے تناظر میں خفیہ اطلاعات پر ملک کے دیگر شہروں میں بھی دو ہزار دو سو چوہتر آپریشن کئے، اب تک ایک ہزار کے قریب دہشتگرد ہلاک کئے جا چکے ہیں ،آئی ایس پی آر

ڈاکیارڈ پر حملہ آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہو سکتا ہے،خواجہ آصف،7دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پاک بحریہ نے بہادری سے ناکام بنایا، واقعے میں پاکستان نیوی کے ایک افسر نے شہادت پائی،ڈاکیارڈ پر حملے میں 3دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے4خود کش جیکٹیں، 3 اے کے 47 اور 9 پستول ، سیٹلائٹ فون اور مذہبی لٹریچر برآ مد ہوا، حملے میں اندر سے کسی کے شامل ہونے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتادہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، ان میں ایک نیوی کا افسر بھی شامل ہے جسے 2013میں نکال دیاگیا تھا،حملے آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہو سکتے ہیں، وزیردفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

آئین مردہ کردیاگیا ، اگر زند ہوتا تو لوگوں کو بنیادی حقوق ملتے، انقلاب کیلئے عوام نہ نکلتی،طاہر القادری، انقلاب کے بعد خاندانی اجارہ داری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایک خاندان سے صرف ایک ہی شخص منتخب ہوگا، موجودہ اسمبلی عوام کا منتخب ادارہ نہیں پھپھے کٹنوں کا اڈہ ہے ،سیلاب حکمرانوں کی کرپشن اور ناقص پالیسیوں کے باعث آتے ہیں، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئیں، انقلاب مارچ کے شرکاء میں جس کا بھی سیلاب سے نقصان ہوا اسے ہم پورا کرینگے، دھرنا انقلاب سے خطاب

کراچی میں حیدری مارکیٹ کے قریب فائرنگ، جامعہ بنوریہ کے ناظم اعلیٰ اور مفتی نعیم کے داماد مولانامسعود جاں بحق

حکومت نے نصاب تعلیم پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ہے، صدرمملکت ، امراض قلب کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، نصاب تعلیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو ملکی تاریخ سے روشناس کرایا جاسکے، میں پاکستان ہارٹ میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

درخواست نہ ہو تب بھی عدالت بنیادی حقوق کیلئے حکم جاری کرسکتی ہے،سپریم کورٹ، کیا کوئی سیاسی جماعت یا گروہ دباؤ کے ذریعے آئینی عہدیدار سے استعفیٰ مانگ سکتا ہے؟ رضاربانی کے عدالت میں تین سوال، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا، احتجاج یا دھرنے سے نہیں روکا، یہ اپوزیشن کاحق ہے مگر لوگوں کی گاڑیاں اور شناختی کارڈ چیک کرنا کسی گروہ کا حق نہیں،جسٹس ثاقب نثار

تحریک انصاف کے چھ میں سے ساڑھے پانچ نکات پر اتفاق ہوگیا تھا، وزیراعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسحق ڈار، مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل چاہتے ہیں ورنہ ریاست طاقت کا استعمال بھی جانتی ہے،عمران خان اور قادری کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے،سعد رفیق،عمران اور قادری نفرتوں کے جو بیج بو رہے ہیں جس کا خمیازہ قوم بھگتے گی ،ملک میں ڈنڈے سے تبدیلی نہیں آئے گی ،عمران خان کے صاحبزادے ملک سے باہر ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا نہیں دھاوا ہے ۔ خود ساختہ فرزند راولپنڈی نے عمران کے کان بھرے جس کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس پر لشکر کشی کی ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہیں رہا کیا جائے،پارلیمنٹ سے خطاب

بھارت کے ساتھ بیک چینل پر کوئی رابطہ نہیں‘ سرتاج عزیز،بھارت کی پوری توجہ مقبوضہ کشمیر میں 44 نشستوں کی جیت پر ہے، ‘ پاک بھارت مذاکرات بھارت کی جانب سے جلد بازی میں ختم کرنے پر دہلی کو عالمی دباؤ کا سامنا ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوران قومی سلامتی کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، سینیٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو بریفنگ

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہو سکا،جوڈیشل کمیشن کو آرڈیننس کے ذریعے بنانے پر اتفاق ، دائرہ اختیار پر اختلافات بدستور موجود

وزیراعظم کی نہیں پارلیمنٹ کی جنگ لڑ رہے ہیں،کوئی اور بھاگ بھی جائے پیپلزپارٹی آخری لمحے تک آئین کا تحفظ کرے گی،خورشید شاہ ،آرمی چیف فوج کی مداخلت کا علط تاثر دینے والوں کا نوٹس لیں،پارلیمنٹ سے ٹکرانے کا مطلب 20کروڑ عوام سے جنگ ہے،پشاور میں میڈیا سے گفتگو

نادرا نے موجودہ دور حکومت میں تمام حلقوں کی فنگر پرنٹس کی تصدیق کو ناممکن قرار دیدیا، انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے سات مراحل سے گزرنا پڑے گا، پہلے مرحلے میں کاونٹر فائل اور ووٹر لسٹ سیریل نمبر کے تحت وصول کی جائے گی،اتھارٹی ذرائع

بحیرہ ہند میں زلزلے کے باعث کراچی میں سونامی کا خدشہ ہے، چیف میٹرولوجسٹ،مکران کی ساحلی پٹی پر شدید زلزلوں کے جھٹکے کے نتیجے میں سمندر میں 7 میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے،سونامی کی صورت میں بڑی تباہی ہوسکتی ہے ، مصدقہ اطلاعات کے بعد ہی الرٹ جاری کی جائیگی ،توصیف عالم

دھرنے والوں پر طاقت کا استعمال کبھی نہیں کیا جائے گا،پرویز رشید،کوشش ہے کہ دھرنے والوں کے تمام مطالبات اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں‘ میڈیا سے بات چیت

کراچی ، پاکستان نیوی کی ڈاک یارڈ پر سندھی جہادیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف،حملہ آ ور پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کریک ڈاوٴن شروع،اندرون سندھ لاڑکانہ اور جیکب آباد سے 17ملزمان گرفتار، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا،تحقیقاتی ذرائع

حکومت پاک بھارت تعلقات کو سیاسی معاملات سے دور رکھ رہی ہے، خرم دستگیر ،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی زیر سرپرستی عالی شان پاکستان ، لائف اسٹائل ایگزیبیشن 11سے 14ستمبر تک نئی دہلی بھارت میں پراگتی میدان میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح آج بھارت میں پاکستانی ٹریڈ سیکریٹری کریں گے، سیاسی عدم استحکام ممالک کے مفادات کو تباہ کر دیتا ہے، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور دھرنوں کے باعث رواں برس کا پہلا کواٹر نقصانات کا ثابت ہو ا جس کے اثرات آئندہ 9 ماہ تک رہیں گے ، وفاقی وزیر تجارت کا پریس کانفرنس سے خطاب

مذاکرات میں حکومت کے ساتھ چار ایسے افراد بھی تھے جنہیں نہیں جانتے،جہانگیر ترین کا دعوی ،حکومتی ٹیم نے مذاکرات میں شریک 4 افراد کے بارے میں بتانے سے معذرت کی

حالیہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کے باعث کسانوں‘ کاشتکاروں اور عوام کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنر پنجاب،متاثرین کو جلد از جلد حکومت کی طرف سے مالی امداد دی جائے گی۔ ڈی سی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کا جائزہ لے کر لسٹیں تیار کریں تاکہ متاثرین کو جلد از جلد حکومت امداد فراہم کی جاسکے،نا رنگ منڈی میں متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد سے خطاب، گورنر نے جاں بحق تین افراد کے لواحقین کو سولہ سولہ لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،جمہوریت میں تھرڈ ایمپائر کا تصور نہیں،۔پارلیمنٹ کو کمزور کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،ملک میں بجلی بحران کے خاتمہ میں سیاسی جماعتوں کوکردار ادا کرنا چاہیے، طاہر حسین مشہدی

ممتازعلی بھٹو نے تحریک انصاف کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی،شاہ محمود وفد کے ہمراہ 13ستمبر کو ملاقات کریں گے، ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان،تحریک انصاف قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مستعد

نوازشریف کو ہٹائے جانے کاخطرہ ہے، امریکی تھنک ٹینک، فوج کا نرم بغاوت پر خیرمقدم کیا جاسکتا ہے، وہ خارجہ پالیسی پرزیادہ کنٹرول چاہتی ہے،سی آرایس ،پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے بھارت کے ساتھ تعلقات پر اثرانداز ہونے کاخدشہ ہے، رپورٹ

سارک گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سری نگر جا نے والی 28رکنی پاکستانی گولف ٹیم سیلا ب میں پھنس گئی، سیلاب میں پھنسی پاکستانی گالف ٹیم اورنیپال کے سفیر کو بچایا لیا ہے ، پاکستانی کھلا ڑ یو ں کو امدادی کشتیوں میں بادامی باغ کنٹونمنٹ میں پہنچایا جہاں سے انہیں لاہور بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں،بھارتی فوج

امن و امان کی مخدوش صورتحال ، توانائی بحران،پاکستانی سرمایہ کاروں نے دبئی میں سرمایہ کاری شروع کردی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام‌آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

چنیوٹ، پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقے سے ایک معمر خاتون کو محفوظ مقام پر پہنچا رہے ہیں۔

فارورڈ کہوٹہ، وزیراعظم نواز شریف سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ آزاد کشمیر کے علاقہ فارورڈ کہوٹہ میں متاثرین سے خطاب ..

فارورڈ کہوٹہ، وزیراعظم نواز شریف سیلاب اور بارشوں‌سے متاثرہ آزاد کشمیر کے علاقہ فارورڈ کہوٹہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ..

جھاوریاں، جھاوریاں کے مقام پر نہر شاہ پور برانچ میں سیلاب سے پڑنے والا شگاف ابھی تک مرمت نہیں کیا جا سکا۔

لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضا کار رچنا ٹاؤن کے علاقے میں‌ موجود سیلاب متاثرین کو کھانا دے رہے ہیں۔

لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضا کار رچنا ٹاؤن کے علاقے میں‌ موجود سیلاب متاثرین کیلئے کھانا موٹر بوٹ میں رکھ ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔