بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل ستمبر

تازہ ترین خبریں

آئیں ملکر مصیبت اور مشکلات میں گھرے بھائیوں کی خدمت اور مدد کریں،وزیر اعظم کی دھرنے والوں کو دعوت ،دھرنے والے دھرنے دیتے رہیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ،نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دھرنے دینے والوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ملکر مصیبت اور مشکلات میں گھرے بھائیوں کی خدمت اور مدد کریں ، دھرنے والے دھرنے دیتے رہیں گے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ،سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جتنی بھی رقم خرچ ہوئی کی جائے گی ،متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، حکومت سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے نقصانات کا پورا ازالہ کریگی ۔منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھیں اس مووقع پر وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ حافظ آباد سے گیارہ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔ حافظ آباد میں دس طبی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کے مال مویشیوں کو بھی محفوظ جگہوں تک منتقل کیا جائے

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

پنجاب میں سیلاب نے کئی بستیاں اجاڑ دیں، سرگودھا ،خوشاب میں ہائی الرٹ جاری،اٹھارہ ہزاری بند توڑے جانے کا امکان

چنیوٹ پل سے سات لاکھ کیوسک سے زیادہ کا ریلا ہیڈ تریموں کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے جھنگ میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔ اٹھارہ ہزاری بند توڑنے کے امکان کے پیش نظر قریبی آبادیاں خالی کرا لی گئی ہیں۔

نوازشریف کا راولاکوٹ کا دورہ‘ شدید بارشوں اور سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہار، مالی امداد انسان کی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی ،مسائل سے گھبرانے والے نہیں ، قوم دھرنوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھ رہی ہے ، ہم ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ، متاثرین سے خطاب ،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، صحافیوں سے گفتگو

شرپسندعناصر کے ایک گروہ کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ،ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کا شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب ،دو شرپسند مارے گئے جبکہ چار زند گرفتار،پاک بحریہ کا ایک پیٹی آفیسر شہید،ایک آفیسر اورچھ سیلرز زخمی ،زخمیوں کی حا لت خطرے سے باہر

آئندہ الیکشن میں فضل الرحمان کی سیاست کا وجود ختم کردیں گے،عمران خان،سیلاب کے ذمہ دار بار بار باریاں لینے والے ہیں، بوٹ پہن کر پانی میں کھڑے ہونے کے ڈرامے بند کرکے ملک میں ڈیم بنائے جائیں،ظالموں کا آخری دم تک مقابلہ کروں گا، قوم نے مجھے تنہا نہیں چھوڑا اور قوم پہلی مرتبہ ظالموں کے خلاف نکل چکی ہے،کارکنو ! تیاری کر لو، حکومت کنٹینرز ہٹا دے ورنہ آج ہم ہٹا دیں گے، چیف جسٹس کنٹینرز پر از خود نوٹس لیں،آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

آئین کی بات کرنے‘ عوام کو حقوق کی آگاہی دینے پر مجھے گالیاں دی جارہی ہیں ، طاہر القادری ،پارلیمنٹ کو کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت عوام پر مظالم پر آواز بلند کریں‘ نام نہاد جمہوریت بچاؤ کیلئے گٹھ جوڑ کرلیا گیا ہے، ہم نے آج تک آئین سے ماورا کوئی مطالبہ نہیں کیا، افسوس حکمرانوں نے آج آئین پر عملدرآمد نہیں کرایا‘ پارلیمنٹ کا اجلاس اکیسویں ترمیم کردے حکمران یا پولیس سمیت دیگر ریاستی ادارے عوام کا قتل عام کردے تو انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا اپنا دھرنا ختم کردوں گا‘ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ آئین کو محض کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پاؤں کے تلوؤں کے نیچے رگید رہے ہیں‘ اب سیلاب انقلاب اپنے مقاصد کے حصول تک نہیں رکھے گا، انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات مکمل، ڈیڈ لاک برقرار، ایک مطالبے پر بات نہیں ہو سکتی: اسحاق ڈار

ریاستی ادارے آئین کے تابع رہیں، آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس ناصر الملک، آئین کو بلاخوف و خطر بچانے کی قسم کھائی ہے،ضرورت پڑے تو آئینی حقوق پر بھی قدغن لگائی جا سکتی ہے،انصاف کی فراہمی میں ہرگز تاخیر نہیں کی جائے گی، وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوام کو سستا، جلد اور غیرجانبدار انصاف فراہم کیا جائے، چیف جسٹس کا نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب

آپریشن ضرب عضب، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ کا ذخیرہ اور پانچ گاڑیاں تباہ

اسلام آبادمیں دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کانقصان ہوچکاہے ، گورنرپنجاب ، حکومتی ٹیم کے تحریک انصاف سے مذاکرات تقریباًطے ہوچکے ہیں،جلدہی تحریک انصاف اپنادھرناختم کردیگی، فیصل آبادمیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ سے خطاب

این ڈی ایم اے نے حالیہ سیلاب سے تباہی اور امدادی کاموں سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی ، اب تک سیلاب کی تباہ کاریوں میں اب تک 205افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی ہوئے،1168 مکانات جزوی، 352مکانات مکمل تباہ ہو گئے ،رپورٹ

حکومت اور عوامی تحریک کے مذاکرات میں پیش رفت، مذاکرات آج پھر ہونگے،بات چیت کا عمل آگے بڑھ رہا ہے ،امید ہے نتیجہ خیز حل نکال لیں گے،احسن اقبال ،کوشش کر رہے ہیں ہمارے تمام مطالبات مانے جائیں،رحیق عباسی

دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بے گھر افراد کی بحالی پر 1.5 سے2 ارب امریکی ڈالرز کے اخراجات آئیں گے، اسحاق ڈار ، بحالی اور تعمیر نو کے اس عمل کی دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،حکومت نے ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آسٹریلیا اور برطانیہ کے لئے نامزد پاکستانی سفیروں سے ملاقات میں گفتگو

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نااہل قرار دینے کیخلاف دائر انٹرکورٹ اپیل مسترد ، اسمبلی معا ملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی ،عدالتی ریما رکس

جموں و کشمیر 60 سال بعد آنے والے قہر انگیز سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،ریاستی راجوری اودھم سمیت دیگر علاقوں میں مزید30 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد160 سے تجاوز کرگئی ۔صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ نے ریڈ الرٹ کا سائرن بجا دیا،موجودہ صورت حال سخت آزمائش اور امتحان ہے ،میر واعظ عمر فاروق

عمران خان کے وزیر اعظم کونہ ماننے سے نواز شریف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا‘سعدرفیق،دھاندلی کے گھناؤنے الزامات جوڈیشل کمیشن میں ثابت نہ ہوئے تو عمران خان کو سیاست کو خیر باد کہنا پڑے گا، صحافیوں سے گفتگو

وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب کے خط کاجواب دیدیا، مقبوضہ کشمیرمیں جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس،ہرممکن ریلیف اوربحالی کی پیشکش

ملک میں جنگل کاقانون نہیں ہے ،بلوچستان میں صحافیوں پرحملہ کرنے والوں کوگرفتارکیاجائیگا،پرویزرشید،تمام چینلزبلاتعطل دکھانے والے کیبل آپریٹرہی کام کرسکتے ہیں،پی ٹی وی سمیت کسی چینل پرحملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،میڈیا سے گفتگو

حالات میں جب گرمی ہوتوحکومت کاکام بنتاہے صبروتحمل کامظاہرہ کرے،گردن نہ اکڑائیں،سینیٹرفرحت اللہ بابر،سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کوخوش آمدیدکہہ کرآگ کوٹھنڈاکرنے کی کوشش کی،اس وقت جووقوعہ ہے اس میں بنیادی وجوہات کی ذمہ داری موجودہ حکومت کی ہے ، بروقت فیصلہ نہ کرکے بحران کودعوت دی گئی ،اب اس بحران کاہوسکتاہے کہ لوگ فائدہ اٹھارہے ہوں،شاہ محمودقریشی نے جوباتیں کی وہ پارلیمنٹ میں عوامی تحریک کے خلاف ایف آئی آرتھیں، ایوان میں وزیراعظم کے استعفیٰ کامطالبہ نہیں کیا یہ مطالبہ کنٹینرسے کیاگیا، موجودہ جنگ اداروں کے درمیان طاقت کی جنگ ہے ، پارلیمان کوراستہ تلاش کرناہوگاایسے طریقے ڈھونڈنے ہونگے جس سے کسی تیسری قوت کوشکست دی جاسکے، سب سے درخواست کرتاہوں اب مذاکرات کریں ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں عروج پرہیں لہذا دھرنوں کووسیع ترقومی مفادمیں ختم کرکے فوری سیلاب متاثرین کی امدادکریں،فضل الرحمن کی اپیل

دھرنہ دینے والے بھی پاکستانی ہیں ،جن کاحل حکومت کے پاس ہے ،بابر غوری ،افواج پاکستان مضبوط ادارہ ہے جب تک وہ مضبوط ہے ملک مضبوط ہے ،پارلیمان بھی ملک کاادارہ ہے ،لندن میں کوئی میٹنگ ہوئی تھی تواس وقت سے حکومت کوبندباندھناچاہئے تھا، ن ڈیڈلاک کس بات پرہے ،یہ چیزیں سامنے آنی چاہئیں،ا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

عوام نے دھرنا سیاست مسترد کر کے جمہوریت کے پلڑے میں وزن ڈال دیا، احسن اقبال، دھرنے والوں کو چاہیئے کہ و ہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر دھرنے ختم کرنے کا اعلان کریں ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،عمران خان جیسے قد کے سیاستدان کو بغیر تحقیق کے بیان نہیں دینا چاہئے‘اس سطح کے سیاستدانوں پر دنیا کی نظر ہوتی ہے، صحافیوں سے بات چیت

داعش میں شمولیت کیلئے ایرانی سرحد سے عراق میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی اور افغانستان شہریوں کو گرفتار کیا ہے‘ ایران

حکومتِ جاپان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس، تعاون کی پیشکش

کراچی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور بینکوں سے لئے گئے قرضوں کے باعث ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا بوجھ 65 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

پاک فوج کاسیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف ،ریسکیوآپریشن جاری ،اب تک 17ہزارسے زائدلوگوں کوریسکیوکیاگیا،آئی ایس پی آر

ایم کیو ایم کی رکن صوبائی ارم عظیم فاروقی نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی دیدیا،سوشل میڈیا پر اعلان

شریف فیملی کسی بنک کی ایک روپے کی بھی ڈیفالٹر نہیں ہے،ترجمان شریف فیملی،عمران خان نے حسب عادت ایک اور جھوٹ بولا ہے‘ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،بنکوں پر ڈاکے ڈالنے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے عمران خان کے اردگرد موجود ہیں،بیان

عام انتخابات میں سنگین مسائل میں 35حلقوں میں مستردووٹ زائد93پولنگ سکیموں کی تبدیلی کی گئی 1600غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں،فافن ممبر کا انکشاف

وزیراعلیٰ کامنڈی بہاوٴالدین کی تحصیل پھالیہ بستی مخدوم،قادر آباد،سرگودھا اورچنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا 8گھنٹے طویل دورہ ،وزیراعلیٰ کا پھالیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 3ہزار مزید خیمے بھجوانے کا اعلان ،سیلاب متاثرین کی توقع سے پہلے نقصانات کا ازالہ کردیں گے،سازشیں ہوں یا سیلاب ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا،ایسا وزیراعلیٰ نہیں ہوں جو مصیبت زدہ عوام کو چھوڑ کر رات کو اسلام آباد میں گانے بجانے میں مصروف رہوں،عمران خان ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں ،ڈیفالٹرز ہم نہیں ان کے دائیں بائیں موجود افراد ہیں :شہباز شریف،لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے‘ جانوروں کیلئے بھی چارے او رادویات میں کمی نہ آنے دی جائے،وزیراعلیٰ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔