بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے بارے بیان پر وزیر اعظم نے ایوان میں معذرت کرلی ، ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے ، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے ، اقتدار سے زیادہ آئین اور پارلیمنٹ عزیز ہے ، کوئی کمپرو مائز نہیں کرینگے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے حوالے سے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے ، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے ، اقتدار سے زیادہ آئین اور پارلیمنٹ عزیز ہے ، کوئی کمپرو مائز نہیں کرینگے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی جانب سے وزیر داخلہ کے بیان پر تحفظات کے اظہار کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ مجھے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے ہم نے گزشتہ روز بھی اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے دور ان ایک جھلک دیکھی اجلاس میں موفضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے جنہوں نے معاملہ کو ٹھنڈا کیا مجھے واقعہ بہت افسوس ہوا ہے ہم آئین کی سربلندی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اپوزیشن کو حکومت اور حکومت کو اپوزیشن سے گلے شکوے ہوئے ہیں گلے شکوے اپنی جگہ پر ہیں مگر ہم ایک مقصد کیلئے یہاں بیٹھے ہیں جو سب سے اہم ہے جب یہ ایشو حل ہو جائیگا تو ہم ایک دوسرے کے گلے شکوں پر بھی بات ہو گی انہوں نے کہاکہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے پہلے بھی عہد کیا تھا

آج کا اخبار

چین کے صدر کا دورہ پاکستان سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی ، چینی سفارتخانے کا تصدیق کرنے سے انکار ، لاہور کے گنجان آباد علاقے میں ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جس پر چینی صدر کا دورہ ملتوی کردیا گیا، چینی سکیورٹی ٹیم ، اسلام آباد کی صورتحال پاکستان کا نجی مسئلہ ہے ہم اسلام آباد کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں، توقع ہے کہ فریقین مسئلے کو جلد سے جلد حل کرلینگے، چینی سفارتخانہ ،چینی صدر کا دورہ فی الوقت ملتوی کیا گیا ہے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا، حکومتی ذرائع

واضح رہے کہ چینی صدر کے حالیہ دورے سے پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونا تھی

وزیر اعظم کی زیر صدارت سے اجلاس تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مطالبات اور ممکنہ معاہدے کی تفصیلات پر غور، تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، امید ہے سیاسی بحران جلد حل ہوجائیگا ، وزیر اعظم نواز شریف ، جوڈیشل کمیشن کی معاونت کیلئے پولیس اور سرکاری ایجنسیوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے ، ذرائع پہلے مرحلے میں 35 سے 50 حلقوں میں دھاندلی تحقیقات کی جائیں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو پھر حکومت کے پاس استعفوں کے سوا کوئی چارا نہیں ہو گا ، نجی ٹی وی کی رپورٹ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کر نے پر تیار ہیں واپس ڈی چوک منتقل ہو جائیں گی ، وزیر داخلہ ،وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے، استعفوں کے علاوہ دیگر 5 نکات پر آگے بڑھنے پر تیار ہیں ،چوہدری نثار

”اپوزیشن جرگہ کام کرگیا“، انقلاب و دھرنا کے اکثر مطالبات تسلیم کرلئے گئے، آج دھرنے ختم ہونے کا قوی امکان ، پارلیمنٹ کی ضمانت کے بعد عمران و قادری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردینگے، وزیراعظم میاں نوازشریف نے بھی اپوزیشن جرگہ کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیدیا،50 حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائینگی، الیکشن کمیشن کی اصلاحاتی کمیٹی جلد ازجلد کام مکمل کریگی، آرٹیکل 1 سے 40 پر عملدرآمد کیلئے بھی خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں آئیگا، منظم دھاندلی ثابت ہونے پر اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ، ذرائع ،امید ہے مذاکرات کامیاب ہوجائینگے، ہمارے اکثر مطالبات تسلیم کرلئے گئے، رہنما عوامی تحریک

پنجاب اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارش ، کرنٹ لگنے ، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 43 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی،چاہ میراں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے پنجاب حکومت کا پانچ پانچ لاکھ امداد کااعلان

تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی اورجرگہ سے مذاکرات کیلئے آج تک کی مہلت مانگ لی،حکومتی جواب پراپناموٴقف آج پیش کریں گے،جہانگیرترین

مادروطن کے تحفظ کیلئے فوجی ذہنی وجسمانی طور پر تیار رہیں، آرمی چیف ، جنگ میں قیادت کرنیوالے علم، کردار، ہمت، صلاحیت کے ذریعے ماتحتوں کی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے لانگ کورس کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم سے سراج الحق کی قیادت میں مذاکراتی اپوزیشن جرگہ کی ملاقات ،وزیر اعظم نے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم اور مذاکرات دوبارہ کرنے کے کردار کو سراہا

مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتا، کارکنان ایسا بندہ ڈھونڈ لیں جو رابطہ کمیٹی سنبھال سکے، نئی کمیٹی بنالیں، نیا سربراہ چن لیں، الطاف حسین ، متحدہ کے قائد کا کراچی تنظیمی کمیٹی ختم کرنے کا اعلان ، رابطہ کمیٹی کو رویہ درست کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت، 15 دن کیلئے آنے دیں کراچی سے لینڈ مافیا ختم کردوں گا، 6 ماہ کیلئے آنے دیں پاکستان کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کردوں گا،ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثارکے بیان پر خورشیدشاہ سے معذرت کرلی ،چوہدری نثارکے بیانات کاجواب دے سکتے ہیں لیکن تلخیاں نہیں بڑھاناچاہتے ،وزیراعظم وزراء کوسمجھائیں،اپوزیشن لیڈر،چوہدری نثارنے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ،آج پارلیمنٹ میں جواب دوں گا،اعتزاز

تحریک انصاف کے مطالبات پر جواب تیار کر لیا، وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے،چودھری نثار،دونوں جماعتوں شاہراہ دستور خالی کرنے پر راضی ہیں۔ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار پارلیمنٹ میں4دن سے ہمیں دہشتگرد قرار دے رہے ہیں لیکن کسی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پربات کرنے کی ہمت نہیں ہوئی،طاہر القادری ،چینی صدر آئیں تو استقبال بھی کریں گے اور حفاظت بھی،نہیں آتے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے،ماڈل ٹاؤن پر بننے والے کمیشن نے یکطرفہ کارروائی میں شہبازشریف کو ذمہ دار قرار دیا اس رپورٹ کو سامنے لایا جائے،اسلام آباد میں ظلم اور قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے،ظلم کے خاتمے تک واپس نہیں جائیں گے،آج سے یہاں انقلاب مارچ سکول قائم ہوں گے، طوفانی بارش میں کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں، انقلاب دھرنا کے شرکاء سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، ملک کی سیاسی اور مجموعی صورتحال آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ، پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں کر رہی، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات کیلئے تاحال کوئی نئی تاریخ طے ہو ئی نہ وزراء اعظم کی ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے، لانگ مارچ، سیاسی صورت حال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دوسرے ممالک کو تشویش کی ضرورت نہیں ہے، بیرون ممالک کے سفارت خانے بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، چینی صدر کے دورے پر توانائی اور معاشی تعاون کے معاہدے ہوں گے،ایران پر پابندیوں سے معاملات حل نہیں ہوں گے،لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہی،ترجمان تسنیم اختر کی ہفتہ وار بریفنگ

سابق صدر سے چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں،زرداری،حکومتی وزراء صبح کو گولیاں اور شام کو مذاکرات کیلئے آجاتے ہیں ۔ اسلام آباد میں گولیاں چلانے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا،چوہدری پرویز الٰہی ،مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور نہ کئے جائیں، مشاہد حسین سید،حالات بحران کے پر امن تصفیے کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان میں طاقت کے اب کئی مراکز پیدا ہو چکے ہیں، اب میڈیا بھی ایک طاقتور پلیئر ہے، آزاد عدلیہ پیدا ہو گئی ہے جو نہ جی ایچ کیو کے کنٹرول میں ہے نہ حکومت کے، سیاست اب صرف محض چند سیاسی خاندانوں تک محدود نہیں رہی، ملکی مسائل ایک شخص یا ایک جماعت یا صرف فوج یا کوئی حکومت یا ادارہ اکیلے حل نہیں کر سکتا۔پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب

حکمران دو غلا پن چھوڑ دیں، فوج کو بدنام کرنے کی سازش ناکام ہو گی ، چودھری شجاعت حسین / پرویز الٰہی ،کارکن نظر بند اورزخمی گرفتار کئے جا رہے ہیں،دن کو غلط گالیاں ، دھمکیاں ،غلط زبان کا استعمال اور پھر رات کو مذاکرات دھوکہ ہیں،اسلام آباد میں بھی سیدھی گولیاں ماری گئیں ، آصف زرداری باعزت حل چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے قائد او ر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد گفتگو

آئندہ 48 گھنٹوں میں دھرنوں کامعاملہ حل ہو نے کا امکان ہے،خواجہ آصف

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت آج دوبارہ کرے گی ، پاکستان عوامی تحریک ، پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ممکنہ ماوائے آئین اقدام کیس میں اپنا اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

مقبوضہ کشمیر کئی روز سے جاری مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث4 بھارتی فوجیوں سمیت 100 کے قریب افراد ہلاک ،سرینگر لداخ اور جموں کی شاہراہ آمدورفت کیلئے بند ، کشمیر یونیورسٹی سمیت تعلیمی ادارے بھی بند ، امتحانات ملتوی ، جہلم سندھ اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک لیول تک پہنچ گئی ،راجوڑی میں بس سیلابی ریلے کی نذر ، 60افراد کی ہلاکت کا خدشہ ، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت ، بارش کا سلسلہ کئی رو ز تک جاری رہنے کی ہدایت

دو رہنما وٴں نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے وہ کنٹینر انقلاب لا رہے ہیں ، احسن اقبال ،قائد حزب اختلاب پرتنقید کا مقصد ایوان کے تقدس اور حرمت کو پامال کرنا تھا،گھس بیٹھیوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کر کے اس کی حرمت کو نقصان پہنچایا، جمہوری طاقتوں نے اس کو ناکام بنا دیا ، اس سازش کا ایندھن بننے سے انکار کر دیا،پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ موجودہ حالات میں استعفٰے نہ دیں، رحمان ملک،الطاف حسین ایک بڑے سیاسی لیڈرہیں ان کا بڑا سیاسی ویژن ہے امید کرتا ہوں کہ وہ میری بات پر غور کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے،صحافیوں سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاویدہاشمی کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ،نشست خالی قرار دے دی گئی

چینی صدرکا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر سیاسی جماعتوں کا اظہار افسوس

پا کستا ن میں دھرنوں کا مقصد منتخب حکومت کا تختہ الٹنا ہے،برطانوی اخبار ،عمران خان اور طاہر القادری جمہوریت کے چیمپئن ہونے دعوی ٰ کرتے ہیں لیکن ان کے قول و فعل میں تضا د ہے ،سیاسی حریفوں نے عمران خان کے احتجاج کو مسترد کردیا وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہ ہونیکی وجہ سے دل برداشتہ ہے،فنانشل ٹائمز

پاکستانی احتجاج میں کمی ، سڑکوں پر بہتری نظر آئی ہے : امریکا،ہم صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، انتخا با ت کے شفا ف ہو نے با رے ہما ری پا لیسی میں کو ئی تبدیلی نہیں آ ئی، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ مکمل طور پر کھلا ہوا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بریگیڈئر کمانڈر لیول کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد

پاکستانی بچے افغانستان کے سکولوں میں داخل، متاثرہ بچوں کیلئے 80 سکول گلان نامی پناہ گزین کیمپ میں کھولے جائیں، گورنر خوست

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔