بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

تازہ ترین خبریں

کور کمانڈر کانفرنس ،پاک فوج کا جمہوریت کو بھرپور حمایت کا اعلان، سیاسی بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عسکری قیادت نے موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی توقع ظاہر کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کی ہنگامی کانفرنس ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سمیت پرنسپل اسٹاف کے افسران نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں عسکری قیادت نے موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ اسلام آباد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے موجودہ بحران کو سیاسی طور پر حل کیے جانے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے رائے دی کہ وقت ضائع کیے بغیر مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے جبکہ اس میں مزید کوئی طاقت کا استعمال نہ کیا جائے

اہم خبریں -

آج کا اخبار

اسلام آباد ، دھرنے کے شرکاء اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا،شیلنگ و پتھراؤ سے 294افراد زخمی،زخمیوں میں پولیس و ایف سی اہلکار،خواتین و بچے بھی شامل ،مظاہرین گیٹ توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،فوج نے پارلیمنٹ ہاوٴس سمیت اہم عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھال، مظاہرین سے چھریاں، کٹر، ہتھوڑے اور بڑے بڑے کلہاڑے برآمد ہوئے ہیں،قائم مقام آئی جی اسلام آباد، تحریک انصاف نے آج ملک گیر ہڑتال ، ایم کیوایم نے یوم سوگ کا اعلان کردیا

پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ہسپتال میں 170زخمی لائے گئے جن میں سے 89مرد،32خواتین اور 24پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ پولی کلینک ہسپتال میں124زخمیوں کو منتقل کیا گیا جن میں 25خواتین ،10پولیس اہلکار اور 7بچے بھی شامل ہیں

عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ چوھری نثار کے خلاف مظاہرین پر شیلنگ کروانے پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان

میں نے ،پاک فوج ،پولیس اور رینجرز نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے،چوہدری نثار ،ریڈ زون میں واقع اہم ریاست کی علامت عمارتوں اور مقامات کی سیکورٹی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت پر بار بار واضح کیا گیا کہ یہاں سے آگے ریڈلائن ہے،احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ ریاست کی علامت،بلڈنگ اور آئین پاکستان پر یلغار کردی جائے،مظاہرین کو یہاں سے آگے ایک انچ نہیں بڑھنے دیاجائے گا چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے مگر ریاست پاکستان اورآئین پاکستان پر حرف نہیں آنے دیں گے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمہوریت کیخلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے‘ پوری قوم کا مینڈیٹ لینے والی جماعتیں یرغمال نہیں بن سکتیں‘ نواز شریف،ہیجانی کیفیت ہے چند روز میں ختم ہوجائے گی‘ ایسے مطالبات کئے جارہے ہیں جو میرے اختیار میں بھی نہیں‘ جلد ہی ساری چیزیں سامنے آجائیں گی‘ دھرنے والوں نے قوم کی خوشحالی کے سفر میں خلل ڈالا،میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان

ریڈزون میں شیلنگ شروع ہونے کے بعد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار ،مائیں اپنے بچوں کو بچاتی رہیں، پارٹی قیادت کے ڈٹے رہنے کے مطالبے کے باوجودتحریک انصاف کے ٹائیگرز نے ڈی چوک کے عقبی راستے سے پہلے راہ فرار اختیار ، عوامی تحریک کے مرد و خواتین کارکنان پولیس کے سامنے ڈٹے رہے،پولیس افسران وائرلیس کے ذریعے بار بار آنسو گیس کے شیلزمنگواتے رہے، پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے میدان جنگ کا منظر بن گیا ، مشتعل کارکنان کا ریڈ زون میں واقع اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر پتھرا،درختوں کو آگ بھی لگا دی گئی

مظاہرین سے چھریاں، کٹر، ہتھوڑے اور بڑے بڑے کلہاڑے برآمد ہوئے ہیں،قائم مقام آئی جی اسلام آباد،مظاہرین کے عزائم خطر ناک ہیں مگر ریاست کی علامت عمارتوں پر اگر حملہ ہوگا تو قانون ضرور حرکت میں آئے، دونوں جماعتوں کی قیادت کو چاہئے اپنے مظاہرین کو روک لیں،جھڑپوں کے دوران کو ئی خاتون جاں بحق نہیں ہوئی،مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ضرورت کے مطابق ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، میڈیا سے گفتگو

آزادی یا موت کا فیصلہ کرچکا ہوں، عمران خان، ہم جمہوریت کو کمزور نہیں بلکہ اسے مضبوط کرنے آئے ہیں ،آزادی حاصل کیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائیں گے،ہم نوازشریف کو نہیں بھگا رہے بلکہ احتساب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،تحقیقات کا نتیجہ دھاندلی نکلا تو عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے ہر شخص کو سزا ملے گی ،دھرنے کو وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے سے قبل شرکاء سے خطاب

ضرب عضب نے عارضی طور پر دشمن کے پاؤں اکھاڑدئیے ہیں ،افغانستان فرار ہو گئے‘ امریکہ، شمالی وزیرستان میں عسکری کارروائیوں پر کوئی فیصلہ کرنا تاحال قبل از وقت ہے، پاکستان کی فوج بدستور اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں ہے، جنرل جوزف ڈنفورڈ ، جنرل مارٹن ڈیمپسی

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری ،3ٹھکانے تباہ ،32دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ اور گولہ بارود کے 4ذخائر اور بارود سے بھری 23گاڑیاں بھی تباہ

پاکستان عوامی تحریک کا ڈیڈ لائن میں مزید تو سیع اور مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ، اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل،عمران خان کو بھی پیغام بھجوادیاگیا،اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے، وقت ثابت کریگا ہیجانی کیفیت کیا رنگ لائیگی، ملک کا آئین و قانون صرف محلات میں رہنے والوں کیلئے ہے، آئین کہتاہے عوام کے حقوق غصب کرے اسے اٹھا کر پھینک دیں، انصاف میسر نہ ہو ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے ، حکومت اور اسمبلیاں غیر آئینی ہیں تحلیل ہونا چاہیے، انقلابی موجودہ نظام کیلئے ملک الموت ثابت ہونگے، علامہ طاہرالقادری کا انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی کوششیں تیز‘ دونوں اطراف کے اعلی فوجی کمانڈروں کے درمیان دوسری فلیگ میٹنگ کا انعقاد‘ گولہ باری روکنے اور خاموشی اختیار کرنے پر اتفاق

عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کیلئے پورے پارلیمان کی ضمانت کی پیشکش ، دھاندلی ثابت ہوگئی تو پوری حکومت کو جانا ہوگا‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا‘ عمران خان نے اس تجویز پر ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی

اسلام آباد، پولیس نے 110سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا

عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان ٹرک کے ذریعے پارلیمنٹ ہاوٴس کا مرکزی دروازہ توڑ کر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوگئے، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مظاہرین کو فوری گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا

سیاسی معاملات میں فوج کو دعوت دینا آئیڈیل نہیں ہے، مارشل لاء کو دعوت دینا غیر سیاسی و غیر جمہوری رویہ ہے، سراج الحق، پنڈی کی طرف دیکھنا سیاست اور سیاستدانوں کی ناکامی سیاسی قائدین نے بحران کے حل کیلئے کوئی فیصلہ نہ کیا تو عوام کی عدالت موجود ہے، پھر فیصلہ انہی کا ہو گا، پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد میں سیاسی تھیٹر سے پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد خراب ہوا ہے جسے بحال کرنے میں حکومت کو ایک عرصہ د رکار ہوگا، خرم دستگیر خان ، عمران خان مسلم لیگ ن کی قیادت بارے ٹیکس نہ دینے کی فرضی کہانیاں پھیلاتے تھے آج پوری قوم کو سول نافرمانی اور ٹیکس ادا نہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں جس سے ملک کا بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے،چند ہزار کا مجمع اکٹھا کر کے وزیر اعظم کو استعفے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ،جائز مطالبات تسلیم کر لینے کے باوجود دھرنے والوں کی ضد اور ہٹ دھرمی سے ثابت ہو گیا دھرنے والوں کا مقصد انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ منتخب حکومت کو گرانا تھا، بیان

عالمی بینک کی بچوں کی خوراک فراہمی بہتر بنانے کیلئے پاکستان کو48ملین ڈالر کی امداد

اگر عمران خان 28اگست 2013ء کو چیف جسٹس کے سامنے نہ جھکتا تو تمام مسائل حل ہوجاتے، آصف علی زرداری، مسئلے کا حل مذاکرات اور صرف مذاکرات ہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پیپلز پارٹی اپنا مثبت کردار ادا کریگی ،بیان

اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرول 1روپے 22پیسے کمی کی سفارش کردی، قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری آج دی جائے گی ، اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا

ریڈ زون کی صورتحال، غیر ملکی سفراء شدید پریشان، اپنے سفارتخانوں میں محبوس ہو کر رہ گئے

اسلام آباد کا موجودہ منظر افسوسناک اور شرمناک ہے ، سراج الحق،ریاست، فرد یا گروہ کی طرف سے تشدد قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر بیان

ہماری کنپٹی پر بندوق رکھ کر مذاکرات نہیں کئے جاسکتے، اب مسئلہ بات چیت سے حل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف ،ریاست کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ضرور پڑی تو فوج کو بھی استعمال کرسکتے ہیں، مظاہرین نے اہم عمارتوں پر حملہ کیا، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ لوگ مسلح ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

الطاف حسین نے نواز شریف کے فوری استعفی کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ہاوٴس تبدیلی لے آئیں تاکہ جمہوریت چلتی رہے،بیان

عمران خان اور طاہرالقادری نے وعدہ خلافی کرکے پارلیمنٹ پر چڑھائی کی اور حکومتی عمارات پر حملہ کیا،آصف کرمانی

نواز شریف کے سخت ترین مخالف ہیں مگر اس صورتحال میں انہیں مشورہ ہے اب ڈٹ جائیں،کسی صورت استعفی ٰنہ دیں، اعتزاز احسن

افسوس تحریک انصاف مذاکرات کا وعدہ کرکے منحرف ہوگئی،آج پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے،احسن اقبال،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وہ لیڈر کہاں ہیں جنہوں نے اپنے سینوں پر گولی کھانے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ بلٹ پروف کنٹینروں میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں،پولیس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی،میڈیا سے گفتگو

نیپالیوں نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام‌آباد، وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے والے تحریک انصاف، عوامی تحریک کے کارکنوں نے آگ لگائی ہوئی ہے۔

اسلام‌آباد، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے وزیراعظم ہاؤس منتقلی کے بعد جھڑپوں میں زخمی ہونےوالا ایک شخص۔

اسلام‌آباد، پاک فوج کے جوان آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیشقدمی کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد، وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے والے تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک کے کارکن قومی اسمبلی کے باہر جمع ..

اسلام‌آباد، وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھنے والے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد دھویں کے بادل بنے ہوئے ہیں۔

اسلام‌آباد، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن وزیراعظم ہاؤس جاتے ہوئے راستے میں کھڑی رکاوٹوں کو کاٹ ..

اسلام‌آباد، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن وزیراعظم ہاؤس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔