بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف نے سربراہ عمران خان نے بھی آزادی مارچ کے شرکا کو وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ابھی صرف میں اور نوجوان جائیں گے جبکہ خواتین اور بچے پیچھے ہی رہیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا ان کا جمہوری حق ہے اور جس طرح ریڈ زون میں آئے تھے اسی طرح پر امن طریقے سے وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے۔عمران خان نے فوج اور پولیس کو بھی پرامن رہنے اور مارچ کے شرکا کے خلاف تشدد کا استعمال نے کرنے کی اپیل کی۔قبل ازیں طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ 14اگست کو لاہور سے نکلے تھے اور آج تک 17دن ہوگئے ہیں ، اب پرامن دھرنے کو پرائم منسٹر ہاﺅس کے سامنے منتقل کرنے کااعلان کرتے ہیں ، اب یہاں سے منتقل ہورہے ہیں لیکن تمام لوگ پرامن رہیں ، وہ بھی پرامن ہیں

ریڈزون میں شیلنگ شروع ہونے کے بعد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار ،مائیں اپنے بچوں کو بچاتی رہیں۔۔۔ پارٹی قیادت کے ڈٹے رہنے کے مطالبے کے باوجودتحریک انصاف کے ٹائیگرز نے ڈی چوک کے عقبی راستے سے پہلے راہ فرار اختیار ، عوامی تحریک کے مرد و خواتین کارکنان پولیس کے سامنے ڈٹے رہے،پولیس افسران وائرلیس کے ذریعے بار بار آنسو گیس کے شیلزمنگواتے رہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میدان جنگ کا منظر بن گیا۔۔ مشتعل کارکنان کا ریڈ زون میں واقع اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر پتھرا،درختوں کو آگ بھی لگا دی گئی
مظاہرین سے چھریاں، کٹر، ہتھوڑے اور بڑے بڑے کلہاڑے برآمد ہوئے ہیں،قائم مقام آئی جی اسلام آباد... مظاہرین کے عزائم خطر ناک ہیں مگر ریاست کی علامت عمارتوں پر اگر حملہ ہوگا تو قانون ضرور حرکت میں آئے، دونوں جماعتوں کی قیادت کو چاہئے اپنے مظاہرین کو روک لیں،جھڑپوں کے دوران کو ئی خاتون جاں بحق نہیں ہوئی،مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ضرورت کے مطابق ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد، پولیس نے 110سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا
چوہدری شجاعت کی شیلنگ کے باعث طبیعت خراب

آج کا اخبار

آرمی چیف سے حکومت نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا، ترجمان پاک فوج،ترجمان پاک فوج نے موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے موجودہ سیاسی بحران پر آرمی چیف کے ثالثی سے متعلق کردار پر وضاحت دیتے ہوئے کہا

آئی ایس پی آر کا بیان حکومت کی مشاورت اور باقاعدہ طور پر وزیراعظم کی اجازت سے جاری کیا گیا ،چوہدری نثار علی خان ، فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی البتہ سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی حکومت نے اجازت دی، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے حکومت کے موقف کی تائید ہوئی ہے اور اس سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میری اور وزیراعظم کی تقریر و وضاحت موجود ہے ، اس کے باوجود جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے ، غلط فہمی پھیلانے اور پاک فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے ،پاک فوج آرٹیکل 245کے تحت پہلے سے ریڈ زون میں موجود ہے مگر عمران خان اور طاہر القادری ذاتی انا کی فصیل کھڑی کرنے کے علاوہ کچھ کرنے کو تیار ہی نہیں ، فریقین پارلیمنٹ ہاؤس ، جمہوریت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، الیکشن ٹربیونل اور سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت کسی ادارے کو تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں ، عمران خان اور طاہر القادری پاک فوج کے اگر اتنے ہی ہمدرد ہیں تو فوج کو گلی کوچوں میں کھڑا ہونے سے بچائیں ، ریڈ زون میں اس سے آگے ریڈ لائنز ہیں اگر ان کو عبور کیا گیا تو سکیورٹی فورسز قانون اور سکیورٹی ادارے اپنے فرض کو پورا کرنے کیلئے حرکت میں ضرور آئینگے ، موجودہ بحران کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

ایک نہیں دس حکومتیں بھی قربان کرسکتا ہوں،مشکل وقت گزرنے کے بعد میں یوٹرن نہیں لوں گا،اصولوں اور نظرئیے پر سودے بازی نہیں کریں گے،نوازشریف، آئینی اداروں کی طرف دھرنا دینے والوں کے رخ کرنے کی صورت میں فوج اور پولیس اپنی ذمہ داری سنبھالے گی،اسمبلی سے خطاب،دھرنا دینے والے پارلیمنٹ ہاؤس کو جلانا چاہتے ہیں تو جلانے دیں مصلحت سے کام نہ لیں، عمران اور قادری نے آرمی چیف سے ملاقات کیلئے کہا تو فوج وضاحت کرے، خورشیدشاہ،محمود خان اچکزئی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ،وزیراعظم کی طرف سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لینے کا دکھ ہے،اسمبلی میں اظہار خیال

اگر اقتدار بھی چلا جائے تو غیر آئینی بات پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ،وزیراعظم نواز شریف ،حکومت کی جانب سے پاک فوج کو ثالث یا ضامن بنانے کیلئے کوئی درخواست نہیں دی حکومت انکوائری کرے گی کس چینل پر اور کیسے بات ہوئی اور کیوں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں،پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں گفتگو

تحریک انصاف کی اپیل ، عوامی تحریک نے ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی،عمران خان کے پیغام کا احترام کرتے ہیں، دشمن ہمیں تقسیم کرکے مقصد سے ہٹانا چاہتے ہیں ہمیں صبر اور اتحاد کا تھامنا ہوگا،طاہرالقادری ، وزیراعظم نے رات کے 12 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے یہ سب عوام کا دباؤ ہے میڈیا نے بھی ان حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتاردیاہے، دھرنے سے خطاب

تحریک انصاف کی پاکستان عوامی تحریک کو کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریزکی اپیل، یوٹرن کے بعد حکمران اخلاقی جنگ ہار چکے ، اب ہمیں ملکر فیصلہ کرنا ہوگا حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں یا حکومتی اشتعال انگیزی کے باوجود صبر کا دامن تھامے رہیں اور حکمرانوں کو کوئی ایسا موقع فراہم نہ کریں جس کو بنیاد بناکر وہ ہمیں پرتشدد ثابت کرسکیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا ، جو سلوک تحریک انصاف کے ساتھ کیاگیا وہ بھی سب کے سامنے ہے، پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن خود وزیراعظم نے اپنے خطاب سے وقار مجروح کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب ،عوامی تحریک کے کارکنان نے صبر کی اپیل مسترد کر دی آگے بڑھنے کا مطالبہ

عمران خان کا حکومت مخالف تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ ، آج کراچی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد میں مظاہر ے ہونگے،ہمیں بند گلی میں کہنے والے آج خود بند گلی میں پھنس چکے، نواز شریف اپنی کرسی اور دولت بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں اگر وہ مستعفی ہوگئے تو انہیں اپنی دولت کے کھو جانے کا ڈر ہوگا ، سربراہ تحریک انصاف

عوامی تحریک اور حکومت میں فوج کی ثالثی کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات بھی ناکام ،24 گھنٹے کی مہلت دی لیکن نواز،شہباز مستعفی ہوئے نہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہماری شرائط کے مطابق درج ہوئی، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اب فیصلہ عوامی جرگہ کریگا،، ملک میں جمہوریت کے نام پر کرپشن کا مک مکا چلایا جارہاہے، طاہر القادری

ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم نواز شریف کو جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا،آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا کبھی اظہار نہیں کیاحکومت کی درخواست پر فوج ثالثی کیلئے آئی‘ میں جھوٹا ہوں تو فوج مجھے گرفتاربصورت دیگر نواز شریف کے جھوٹ کا نوٹس لیں‘ نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی‘ شام تک وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب مستعفی نہ ہوئے تو پھر ثالثی والے مذاکرات معطل ہوجائیں گے،جھوٹے شخص کو کوئی حق نہیں کہ وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے،اراکین پارلیمنٹ ان کا گریبان پکڑیں، نواز شریف اور چوہدری نثار کے قومی اسمبلی سے خطاب پر ردعمل

ججزنظربندی کیس میں پرویز مشرف کو 19 ستمبرکو عدا لت میں پیش ہونے کا حکم،عدم پیشی پر ملزم پرویز مشرف اور ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وکیل استغاثہ

آرمی چیف نے حکومت کی اجازت سے عمران اور قادری کی درخواست پر ملاقات کی ،چوہدری نثار،صورت حال کو گھمبیر کرنے کے بجائے ان کے مطالبے پر حکمت عملی بنائی ،فوج نے نہیں بلایا آرمی چیف سے ملاقات خود ان کی درخواست پر ہوئی، دھرنے والوں کا مطالبہ مان لیا تو کل کوئی اور گروہ ایسا کرے گا ، لشکر کشی کرکے مطالبے نہیں منائے جاسکتے، آج یہ ریت پڑگئی تو کیا ضمانت ہے کہ کل بڑا گروہ آکر ایسا مطالبہ نہیں کرے گا،اڑھائی ہزار خواتین 200 بچوں کے ہمرا حصار بنا کر بیٹھی ہیں، لشکر کشی کرنے والوں کا ایجنڈا نظام لپیٹنا ہے، انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کو ہتھیار بنالیا ہے،قومی اسمبلی میں خطاب

آرمی چیف نے پاک چین ایس ایس جی مشترکہ مشقیں دیکھیں ، پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی، جنرل راحیل شریف

پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام ،مثبت سوچ لے کر آئے تھے ، اعتماد کا فقدان ہو تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ،شا ہ محمود قریشی ، حکومت آرمی چیف کے ثالثی کے کردا ر کی وضاحت کرے ، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ،حکومتی کمیٹی والے آتے ہیں مسکراتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین نے بھی قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا، آئین اور جمہوریت کے چکر میں پڑنے سے ملک کو نہ نقصان پہنچ جائے۔ کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوج مداخلت کرے، خدایا پاکستان کو بچایا جائے،الطاف حسین

عوامی تحریک کاکوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیاجائیگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ، اسحاق ڈار، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ انہیں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کاکہاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جتناجلدی ہوسکے اس مسئلے سے نکلاجائے تاکہ معیشت بہترہوسکے حکومتی ٹیم وزیراعظم کومذاکرات بارے آگاہ کریگی،میڈیاسے گفتگو

راحیل شریف نے بڑے پن کا ثبوت دیا، نواز شریف ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، شجاعت حسین ،پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آرمی چیف نے معاملہ کے پرامن حل کیلئے حکومتی پیشکش قبول کی، خون خرابہ کے بعد قبضہ کر لیتے تو یہ مٹھائیاں بانٹتے ، نوازشریف ہر موقع پر پاک فوج کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، آنے والے وقت میں بہتری کی امید ہے، میڈیا سے گفتگو

لاہور ،سابق صدر آصف علی زرداری کا سراج الحق کو فون ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ماڈل ٹاؤن واقعہ کی ایف آئی آر میں وہی دفعات لگائی گئیں جن کی استدعا منہاج القرآن نے کی ،ترجمان حکومت پنجاب

مذاکرات‘ مذاکرات اور صرف مذاکرات سے ہی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاسکتا ہے، آصف علی زرداری،خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں،سیاست میں انتہائی حد تک چلے جانے پر یقین نہیں رکھتے، چین میں تقریب سے خطاب

تمام سیاستدان ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک کیلئے افہام تفہیم سے کام لیں، سراج الحق ، آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے ملک کو درپیش موجودہ تشویشناک صورتحال سے نکالا جائے، امیر جماعت اسلامی ،مغربی سرمایہ دارانہ نظام اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے اسلامی تحریکیں دنیا کا مستقبل ہیں، لیاقت بلوچ کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب

پاکستان کیساتھ شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ کی بنیادوں پر کشمیر سمیت تمام مسائل بارے مذاکرات کیلئے تیار ہیں‘ بھارت

پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش سے پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر کچھ مختصر المدت اثرات پڑے ہیں،آئی ایم ایف،پاکستان نے اقتصادی اصلاحات جاریرکھ کرآئی ایم ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،ترجمان گیری رائس

ملک کے اندرونی حالات و معاملات بہت حساس ہیں میڈیا اور سیاست دان ذمہ داری کا ثبوت دیں،جاوید ہاشمی، میں پارٹی سے ناراض ہوکر ملتان نہیں آیا بلکہ اپنے بچوں سے ملنے ملتان آیا ہوں، میں چند روز بعد اپنے علاج کیلئے چائنہ جانے والا ہوں، میڈیا سے گفتگو

پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں تشدد سے باز رہیں ، امریکہ،پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے،ترجمان مریکی محکمہ خارجہ

پاکستان بھارت کے صبر کا امتحان لے رہا ہے‘ راجناتھ سنگھ،سرحدوں کو جھنڈے لہرانے کی بجائے گولی کاجواب گولی سے دینے کا وقت آگیا ہے‘ صحافیوں سے گفتگو

فوج ہماری اپنی ہے وہ کبھی بھی خون خرابہ نہیں چاہے گی ،خواجہ سعدرفیق ،فوج کوکس نے کہا کہ اس مسئلے میں پڑنے کے بجائے ہمیں یہ سوچناچاہئے کہ یہ مسئلہ حل کیسے ہواورلوگ واپس گھروں کوجائیں دھرنے والے افواج کومتنازعہ نہ بنائیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

آئی ایس پی آر کا بیان ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ، ڈاکٹر طاہر القادری، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا ، ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ، نواز شریف نے آج اخلاقی قدروں کا جنازہ نکال دیا ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

امین فہیم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے آئین میں ترمیم کرکے عبوری وزیراعظم بنانے کی تجویز دیدی

قادری کی ٹیم نے کپتان کی ٹیم کو ہرا دیا ، دھرنے کے دوران ٹی 20میچ کا انعقاد ، عوامی تحریک نے آسانی سے جیت لیا ، دھرنے کے شرکاء نے اپنی ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔