بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

تازہ ترین خبریں

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ثابت ہوا تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا ہے جس کے بعد دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور مقامی ہوٹل میں ہوا۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید،عبدالقادر بلوچ،زاہد حامد شامل تھے جبکہ اس بار کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی غیر موجودگی کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی، اسد عمر،پرویز خٹک،جہانگیر ترین اور عارف علوی پر مشتمل تھی۔تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں دونوں جانب سے مطالبات اور تحفظات پر غور کیا گیا اور مسئلےکے حل کیلئے قانونی اور آئینی راستہ نکالنے کے لیے بھی کوششیں کی گئیں

قومی خبریں -کھیل -

آج کا اخبار

سپریم کورٹ کا شاہراہ دستور فوری طور پر خالی کرانے کا حکم ، شاہراہ دستور کو کلیئر کرایا جائے کل ہم اسی راستے سے عدالت آئیں گے، چیف جسٹس ، دھرنے والے مطالبات منظو ر ہونے تک کسی دوسرے مقام پر بیٹھے رہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، ریمارکس ، جہاں سے انصاف ملتا ہے اسی عدالت کی دیوار پر کپڑے سکھائے جارہے ہیں، جسٹس ثاقب نثار ، اس قسم کے دھرنے شاید کینیڈا میں دیئے جاسکتے ہیں پاکستان میں نہیں، جسٹس جواد ،ڈنڈا بردار پرامن کھیل کے لئے آئے ہیں یا کہ شادی میں ڈانڈیاں کھیلنے آئے ہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور کی بندش کی وجہ سے قومی اداروں کے ملازمین کو اپنے دفاتر پہنچنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے، دھرنے کے شرکاء نے عدالت عظمی پر اپنے کپٹرے لٹکا رکھے ہیں

ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنے کو انقلاب میں بدلنے کا اعلان ، نظام کے خاتمہ،اسمبلیوں کو تحلیل، نامزد ملزمان کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کے اندراج کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈلائن دیدی،2 دن بعد دمام دم مست قلندر ہوگا اور میں کسی چیز کا ذمہ دار نہیں ہوں گا،کفن خرید لیا ہے جو یا تو میں پہنوں گا یا یہ نظام پہنے گا،غریبوں،مظلوموں، مجبوروں اور بیروزگاروں کی سننے والا کوئی ادارہ ملک میں نہیں رہا،اب ان کیلئے کفن ہی ایک حق رہ گیا ہے ،انقلاب دھرنے کے شرکاء سے انتہائی جذباتی خطاب

افتخار چوہدری پورے الیکشن کمیشن کو کنٹرول اور نواز شریف نے خرید رکھا تھا ،عمران خان ،افضل خان کے انکشافات سے د تحریک انصاف کے موقف کی تصدیق ہو گئی، نواز شریف کے پاس وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ،اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوکر دوبارہ انتخابات کروادیں، اس وقت تک یہاں سے نہیں اٹھوں گا جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہوجا تے، نواز شریف نے میڈیا پر بھی پیسہ لگایا ہے، حکومت تحریک انصاف اور پولیس کو لڑانا چاہتی ہے،(ن) لیگ کے ریلیاں نکالنے سے انتشار پھیلے گا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

حکومت کاآزادی اورانقلاب مارچ کے شرکاء کیخلاف طاقت کااستعمال نہ کرنے کافیصلہ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو عدالت عظمی کیا حکم جاری کرتی ہے اور اس حکم کے بعد ہی حکومت کی طرف سے کوئی ایکشن لیا جائے گا

شاہراہ دستور بارے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،چوہدری نثار، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ، توقع ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرلئے جائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ کی اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کے ہنگامی اجلاس میں ہدایت ، وزیرداخلہ کاریڈزون کادورہ ، پارلیمنٹ ہاوٴس ،پاک سیکرٹریٹ ،وزیراعظم ہاوٴس،سپریم کورٹ سمیت حساس اوراہم عمارتوں کی سیکورٹی مزیدسخت کرنیکی ہدایت

کراچی ،پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق انکشافات پر تشویش کا اظہار ،جمہوریت کے خلاف کوئی سازش اور غیر آئینی اقدام قبول نہیں، پیپلز پارٹی ایسے کسی اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی،سی ای سی پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریگی،جمہوریت کی حفاظت کریگی ‘ قمرزمان کائرہ ،موجودہ گھمبیر صورتحال کے خاتمے کیلئے پارٹی کی سی ای سی نے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے،کمیٹی تینوں فریقین سے مسائل کا حل نکالنے کے لئے رابطہ کریگی،سی ای سی نے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت ، اورپاک فوج کے جوانوں اور ر آئی ڈی پیزکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر عدالتی حکم کے مطابق کاٹی جانی چاہیے ، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، انتخابی اصلاحات کے لئے عوام سے بھی تجاویز طلب کی جائیں،میڈیا کو بریفنگ

عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب بھجوا دیا،ہو سکتا ہے الفاظ کے چناؤ میں ہم سے غلطی ہوئی ہو، درگزر کی استدعا ، قانون و آئین کی حکمرانی کے لئے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں،افتخار محمد چوہدری عوام کے غیر سیاسی لیڈر ہیں، حامد خان اور احمد اویس کی طرف سے6 صفحات پر مشتمل جواب بھجوا دیا گیا

جسٹس (ر) ریاض کیانی نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کے الزامات کو سازش قراردے دیا،طے شدہ منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو بدنام کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان الزامات کا ازخود نوٹس لیں‘جسٹس(ر) کیانی، مجھے بدنام کیا جارہا ہے، جسے برداشت نہیں کروں گا، افضل خان نے بے بنیاد الزامات سے میری کردار کشی کی سپریم کورٹ نے میری پنشن تکنیکی بنیاد پرروکی ہوئی ہے،میری پنشن سے متعلق افضل خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،پریس کانفرنس

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل پر غور شروع کردیا،حکومتی قانونی ماہرین کو فوری طور پر قانونی سفارشات مرتب کر نے کی ہدایت، ڈرافٹ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا،وزیراعظم کی ہدایت پر سیاسی رابطہ کار نے وزیراعظم کا اہم پیغام جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کی قیادت تک پہنچادیا ہے، حکومتی ذرائع

جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ایک وقفے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے،معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے پرزور، سراج الحق نے حکومت اور تحریک انصاف کو سیاسی بحران حل کرنے کیلئے درمیانی راہ دکھاتے ہوئے ایک نیا فارمولہ پیش کردیا ، راستے میں کوہ ہمالیہ بھی آجائے تو عبور کرجائینگے ، سراج الحق، مائنس ون فارمولے کی بات نہیں کی صرف وزیراعظم کو 30دن کیلئے اقتدار سے علیحدہ ہونے کا مشورہ دیا، شاہ محمود قریشی، ہم نے اپنے موقف میں لچک دکھائی ہے حکومت بھی لچک کا مظاہرہ کرے ،عدالتیں محترم ہیں ، عدلیہ کے راستوں سے رکاوٹیں دو کرینگے ، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں افواہیں بے بنیاد ہیں ،میڈیا سے گفتگو

عمران خان پاکستانی قوم کو ترقی کرنے دو ورنہ اٹھا کر باہر پھینک دے گی،حمزہ شریف، مخلصانہ مشورہ دیتا ہوں کہ آؤ پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کی بات کریں اور مل کر دہشت گردی کی جنگ لڑیں، پاکستان کی مسجدوں، گلیوں کو امن کا گہوارہ بنائیں، لیکن سن لو اب بندوق کی نوک پر استعفیٰ کی روایت نہیں چل سکتی اگر نواز شریف ، شہباز شریف سے گن پوائنٹ پر استعفیٰ مانگو گے تو عوام کا سمندر محاسبہ کرے گا،مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب

سابق صدر آصف علی زرداری کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون ، موجودہ ریاستی صورتحال پر بات چیت، ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں آپ کی خواہش پر کمیٹی قائم کردی ہے مذاکرات میں معاملات کو حل کیاجائے،آصف علی زرداری

پاک بھارت آبی ماہرین کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ، بھارت نے کشن گنگا ڈیم کی ڈیزائن اوراسپل ویز کی تبدیلی سے انکارکردیا،اب مذاکرات کا تیسرا اور ا آخری دور آج پھرہوگا،بھارت نے ہٹ دھرمی جاری رکھی توعالمی ثالثی عدالت جائیں گے ، آصف بیگ مرزا

طاہرالقادری کے اتحادی ہیں آئندہ بھی ساتھ چلیں گے، چودھری شجاعت،افضل خان کی گواہی سے ثابت ہو گیا سابق چیف جسٹس نے الیکشن پر کنٹرول کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیے ،میڈیا سے گفتگو

چین ہمارا آزمودہ دوست ہے جو ہماری ضروریات کو سمجھتا ہے،نواز شریف،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جوائنٹ چائنہ کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی

طاہرالقادری نے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنارکھاہے ،پرویزرشید،عدالت کے حکم کی تعمیل کرناان جماعتوں کابھی کام ہے ،جنہوں نے شاہراہ دستورکوبندکررکھاہے ، عمل نہ ہواتوقانون اپناراستہ لے گا،عمران کی معافی کے باوجودان کے مطالبات کوتسلیم کرتے ہیں ،لیکن وہ تحقیقات میں جانے کوتیارنہیں ،مائی کالعل برالفظ نہیں ،یہ تو پنجابی زبا ن میں پیارکالفظ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ملک میں خون خرابہ ہوتادیکھ رہاہوں ،عوام آج محتاط رہیں ،الطاف حسین ،سیاسی بحران کے حل کیلئے ایم کیوایم کے 25اراکین قومی اسمبلی کے استعفے حاضرہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سپریم کورٹ کاآزادکمیشن بنادیاگیاہے ،اب ریڈزون پرقبضہ ختم ہوناچاہئے ،احسن اقبال

متحدہ کو طاہر القادری کی 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن پر تشویش ،معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حیدرعباس رضوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات سپریم کورٹ کے تین رکنی کمیشن سے کرانے کی درخواست سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید کو مارک کر دی گئی،جسٹس مامون رشید انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے،قانونی حلقوں کے تحفظات،جسٹس مامون قاضی ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل یک رکنی کمیشن کی رپورٹ کو معطل کرکے معاملہ سپریم کورٹ کو بھیج سکتے ہیں،خدشات کا اظہار

سیاسی جماعتوں کا دباؤ ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کئے جائیں مگر زیادہ دیر انہیں نہیں لٹکاسکتا،سپیکر،اراکین سے رابطے کرونگا،استعفوں کی تعداد نہیں بتاسکتا مجھے 25کے بعد گنتی بھول جاتی ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صحافیوں سے مختصر گفتگو

الطاف حسین سے سعد رفیق کا فون پر رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، الطاف حسین

تحریک انصاف اور عوامی تحریک و حلیف جماعتوں کے دھرنوں سے پاکستانی معیشت کو 800 ارب روپے کا براہ راست نقصان ہو چکا ہے ،خرم دستگیر

لیبیا میں پھنسے 5700 پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کو فوری 40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دید ی ہے،اسحاق ڈار ، پی آئی اے نے جاری حج پروازوں اور 1200 امریکی ڈالرز فی کس پاکستانیوں کے انخلاء کے باعث ان کے انخلاء سے معذوری ظاہر کر دی ہے،اجلا س سے خطاب

خیبر ایجنسی‘ نیٹو آئل ٹینکر پر ایک اور حملہ، دو جا ں بحق ، ہلاک ہونے والوں میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں، ڈرائیور کا تعلق لکی مروت اور کلینر کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے‘ سکیو رٹی فو رسز نے علا قے کو گھیر ے میں لے کر سر چ آپر یشن شروع کر دیا

سیالکوٹ ، بھارتی فورسز کی تحصیل پسرور کے دیہات پر فائرنگ وشیلنگ ،ایک شخص جاں بحق،دوسرا شدید زخمی،متعدد مویشی ہلاک ،مکانات تباہ ، لوگوں کی نقل مکانی جاری

کراچی،سیاسی محاذ آرائی ،ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے روپیہ قدر کھوگیا،انٹر بینک میں ڈالر چھ ماہ بعد ایک سو تین روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 102روپے سے تجاوزکر گیا

ریاض کیانی کا انتخابات میں کمپیوٹرسسٹم کریش ہونے،مقناطیسی سیاسی کے ناقص ہونے کااعتراف، مقدمہ الیکشن ٹریبونل میں زیرسماعت ہے ،فیصلہ آنے تک کارروائی نہیں کرسکتے ،الیکشن کمیشن پردھاندلی کے الزامات بے بنیادہیں،ممبرالیکشن کمیشن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام‌آباد، پاکستانی عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری انقلاب مارچ کے دھرنے میں‌شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، پاکستانی عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری انقلاب مارچ کے دھرنے میں‌شرکا سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ کفن ..

اسلام آباد، انقلاب مارچ کے دھرنے میں شریک‌خواتین طاہر القادری کا خطاب سن رہی ہیں۔

اسلام‌آباد، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی پارلیمنٹ‌ ہاؤس کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر رہے ہیں۔

باجوڑ ایجنسی، تحصیل خار کے علاقے فرش میں نامعلوم افراد کے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد لیویز اہلکار علاقے کا سرچ آپریشن ..

اسلام آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، سیکرٹری اقتصادی اُمور سلیم سیٹھی اور ورلڈ‌بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود داسو ہائیڈرو پاور ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔