بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پہیہ جام کر دیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دینا ہوگا۔ اگر ثابت ہو جائے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو نواز شریف واپس اپنے عہدے پر آ جائیں۔ انتخابات سے متعلق تحقیقات میں جو چیز آئے گی وہ ہمیں منظور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سُنا ہے کہ نواز شریف آج مذاکرات کیلئے آج اپنی ٹیم کو بھیج رہے ہیں۔ نواز شریف مذاکراتی ٹیم کو بھیجنے سے پہلے کنٹینرز ہٹا دیں کیونکہ کنٹینرز لگوا کر لوگوں کے روزگار کو ختم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف رکاوٹیں کھڑی کرکے غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔ یہ رکاوٹیں اور کنٹینرز ان کا کا اقتدار نہیں بچا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی تحریک اب پورے پاکستان میں پھیلنے والی ہے۔ نواز شریف نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتے۔ نواز شریف کے استعفے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ نواز شریف کے استعفے تک ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

نوازشریف اور آصف زرداری کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات،آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی سب سے مقدم ہے‘ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی،ملاقاتوں میں اتفاق،سابق صدر نے نوازشریف کو مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیدیا، ذرائع،وفاقی وزراء نے اب تک کے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی،رحمان ملک کی کئی تجاویز،نوزشریف زرداری ملاقات مثبت رہی،آئین کے دفاع کا عزم کیا،حکومتی وزراء،ہمارے دل میں کوئی چور نہیں ہے ہمارے دل میں کوئی چور ہوتا یا ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو ہم کمیشن نہ بناتے،اسحاق ڈار،د ھرنے والوں کا حملہ حکومت پر نہیں بلکہ جمہوریت پر ہے،سعد رفیق،زرداری نے کہا وزیراعظم کا استعفیٰ ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،خواجہ آصف

ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی جس میں وفاقی وزراء نے سابق صدر کو حکومت کی طرف سے اس صورتحال پرقابو پانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ سابق صدر نے اپنے تجربات کی روشنی میں انہیں مشورے دیئے

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈلاک دور نہ ہوسکا ،تحریک انصاف وزیراعظم کے ایک ماہ کیلئے استعفیٰ کے مطالبہ پر ڈٹ گئی،یہ بات تو زیرغور ہی نہیں،کسی مائنس ون فارمولہ کو قبول نہیں کریں گے،احسن اقبال،حکومت نے تحریک انصاف کے وزیراعظم کے استعفے کے علاوہ تمام مطالبات مان لئے پاکستانی عوام ،وکلاء،تاجر برادری اور سول سوسائٹی سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ،حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے،شاہ محمود،مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتے،میڈیا گفتگو

بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باوٴنڈری پر گولہ باری سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، درجنوں مکانات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا،نھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا،پاکستانی جانب سے جموں و کشمیر کے 22 مقامات پر سرحدی فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی‘ فائرنگ کے ان واقعات میں دو بھارتی شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں‘بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل راکیش کمار کا دعویٰ

آئینی مدت پوری کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے میں پاکستان اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہوں ، زرداری ،وزیراعظم سے کہا کہ صبر وتحمل سے کام لیں اور معاملات سیاسی طور پر حل کریں ، تھرڈ امپائر کی بات ہوگی تو دور تک جائے گی ، ہماری کوشش ہے بحران ٹل جائے ہم سب مل کر کوئی نہ کوئی حل نکالیں گے ، وقت آپس میں لڑائی کا نہیں ہے ، ہم اپوزیشن میں ہیں اپوزیشن میں رہیں گے بدتمیزی کی سیاست نہیں کرینگے ،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

آصف زرداری کی چوہدری برادران ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقاتیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن ظلم ہے انصاف ہونا چاہئے، آصف زرداری، طاہر القادری کا پیغام بھی سابق صدر مملکت کو پہنچایا گیا ،دونوں فریقین کے مذاکرات کی میز پر آنے سے جہاز رن وے پر آ گیا ہے،سراج الحق

علی بابا چالیس چور کہنے والے جمہوریت کے 2 غازی اکٹھے ہوگئے، عمران خان، جب تک نواز شریف استعفیٰ نہ دیدیں ا اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا، جوڈیشل کمیشن ثابت کر دے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم قبول کرلیں گے،سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع ہوگئی ہے،مارچ کے شرکاء سے خطاب

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے ،سراج الحق ،جوڈیشل کمیشن کی حکومتی تجویز ماننا جمہوریت کیلئے راستے ہموار کرنے کا ذریعہ ہے، جماعتی مفادات سے بالا تر ہوکر جمہوریت کیلئے سرگرم ہے، سپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کریں،جمہوری نظام کو کسی صورت بھی ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

حکومت نے ریڈزون میں دہشتگرد داخل کر ا دئیے، طاہر لقادری کا الزام ، پانی میں زیریلا مواد ملانے کے بعد اب موبائل سروس بھی بند ہوگئی، حکومت کے عزائم خطرنا ک ہو چکے، سربراہ عوامی تحریک کا دھرنے سے خطاب، قائد عوامی تحریک کی اپیل پر تمام شرکاء نے قبلہ رخ ہو کر اذان دی ،کسی شخصیت کی نہیں آئین و قانون اور انسانی حقوق کی ثالثی کو مانتا ہوں، شریف برادران چل کر آجائیں، مذاکرات کیلئے تیار ہوں،طاہرالقادری ،فی الوقت معاملات نو ریٹرن پر پر کھڑ ے ہیں مگر ڈیڈلاک کبھی مستقل نہیں ہوتا جمود ضرور ختم ہوگا،وزیراعظم کا استعفیٰ، چھٹی کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سمیت 21 افراد کیخلاف قتل کے مقدمے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، اگر یہ مطالبہ پورا ہوبھی جائے تو قومی حکومت کے قیام تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکمرانوں کیخلاف دستاویزی ثبوت کوئی ملکی ادارہ نہیں بلکہ میرے اپنے بین الاقوامی ذرائع دیتے ہیں، برطانیہ میں قانون پیش بعد میں ہوتاہے، پہلے میرے پاس کاپی پہنچ جاتی ہے، پرنٹ میڈیا کے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات

ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنوں کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا 12صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب دائر کردیا ، یہ ایک سیاسی معاملہ ہے جس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی، عدالت سے استدعا ہے وہ اس درخواست کو مسترد کردیں،پاکستان عوامی تحریک کا موقف ،اگر عوام سمجھتے ہوں موجودہ حکومت غیر قانونی ہے کیونکہ مینڈیٹ چرایا گیا ہے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کرسکتی ، دن رات لوٹ مار کا بازار گرم ہو ، کرپشن عام ہو ، نظام ناکام ہوچکا ہو تو پھر عوام کا حکومت سے کیا مطالبہ ہونا چاہیے ؟بیرسٹر سید علی ظفر کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں اٹھائے گئے سوالات

قوم کے سامنے دھاندلی ہونے پر تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے‘ بلاول بھٹو زرداری ،عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں اور کمیشن کی تحقیقات کا انتظار کریں ،ٹویٹر پر پیغام

پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر کوئی پریشانی نہیں ہے‘ بھرپور جوابی کارروائی کر رہے ہیں‘ بھارتی ایئر چیف

عمران کا ایک اور غیر قانونی اعلان‘ تارکین وطن کو رقوم ہنڈی سے بھیجنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد کی وکلاء برادری نے بھی جمہوریت کے حق میں متفقہ قرار دادیں منظور کر لیں ، ہر قسم کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیسہ پلائی ہوئے دیوار بننے کا اعادہ، عمران خان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، وہ پاکستان دشمن قوتوں کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے عدم استحکام اور داخلی انتشار پیدا کرنے کی سیاست کر رہے ہیں،چوہدری اشرف گجر

نیویارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات نہیں ہوگی‘ بھارت،پاکستان اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعال نہ ہونے بارے وعدے پورے کرے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں‘ ترجمان وزارت خارجہ، پاکستان کیساتھ بات چیت منسوخ کرنے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے سوچ سمجھ کر کیا، بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں، بھارت تیسرے فریق کو مسئلہ کشمیر میں ٹانگ اڑانے کی اجازت نہیں دے گا۔صحافیوں سے گفتگو

کیا تحریک انصاف نے عوامی تحریک سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں؟،تحریک انصاف نے قومی حکومت کے قیام،اسمبلیوں کے تحلیل اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے مطالبات کی مخالفت کر دی

خود کر لبرل کہنے والے بے معنی دھرنے دیکر ریا ست اور سر کار پر حملہ کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن،پشاور میں با رش سے تبا ہی سے صف ما تم بچ گئی لیکن صوبے کے حکمران سڑکوں پر مست جھوم کر اپنی لا پر واہی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں،مرکزی امیر جے یو آئی

اہم عہدوں پر فوری اور اچانک تبدیلی بارے غیرملکی میڈ یا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں،حکومتی ترجمان

پاکستانیو!نیا پاکستان اسلئے بنانا چاہتا ہوں کہ جلد شادی کرلوں،عمران خان

لانگ مارچ کے منفی اثرات تادیر پیچھا کریں گے‘ ماہرین،تعلیمی ادارے بند ہیں، سرکاری دفاتر اور وزارتوں میں کام ٹھپ ، سیکورٹی فورسز خاص کر پولیس کی اکثریت دھرنوں کی حفاظت پر مامور ، جرائم بڑھ رہے ہیں،’لانگ مارچ‘ کے منفی اثرات لمبے عرصے تک پاکستان کی معیشت کا پیچھا کرتے رہیں گے‘ مالی نقصان اگر پورا ہوا بھی تو اس میں کئی سال لگ جائیں گے، تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر کئی نقصانات ایسے ہیں جن کی شاہد کبھی تلافی نہ ہوسکے،امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ،لانگ مارچ کے باعث ملکی معیشت کو یومیہ 150 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے‘ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔