بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

تازہ ترین خبریں

عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے ساتھ وزیراعظم کو 2 دن کی مہلت دے دی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو مستعفیٰ ہونے کیلئے دو دن کی مہلت دے دی ہے جبکہ انہوں نے عوام اور تاجرں کو بجلی،پانی، گیس سمیت ٹیکس ادا نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج اپنی قوم کو ایک امتحان میں ڈال رہا ہوں کیونکہ جو جذبہ،جنون اورنظریہ دیکھ رہا ہوں اگر قوم اس پر پورا اتری تو نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف وزیراعظم رہے تو پاکستان کا مستقبل کبھی روشن نہیں ہوسکتا، یہ لوگ قرضے لے کر اپنی جیبیں بھررہے ہیں اور قوم یہ قرضہ مہنگائی کے ذریعے ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی، لوگ غربت کی وجہ سے ایک دوسرے کو قتل کریں گے جس سے ملک میں انتشار ہوگا اور اس طرح معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کا ہر قانون توڑا ہے،عوام کے پیسے سے ججوں ، صحافیوں کو خریدا اور جرنیلوں کو بھی خریدنے کی کوشش کی کیونکہ وہ ضمیروں کے سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بہت بڑی میچ فکسنگ ہوئی جس میں سابق چیف الیکشن کمشنر،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری،ریٹرننگ افسران ،سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اور میر شکیل الرحمان کو خریدا

 

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -

آج کا اخبار

آج کا دن فیصلے کا دن ہے ، سہ پہر3بجے فائنل میچ ہو گا ، عمران خان کا اعلان ، وزیراعظم عمران خان قوم سے جھوٹ نہیں بولے گا،آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرادی،چھوٹے بادشاہ کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی ہے یا کٹ جائے گی،چھوٹے بادشاہ کو جیل جانا پڑے گا،بڑے مغل اعظم کا بھی مستقبل اندھیرے میں نظر آرہا ہے،اپنے مطالبات دھرنے میں پیش کروں گا،اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب

عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں عوام کا ایسا جذبہ نہیں دیکھا جو آج دیکھ رہا ہوں، آج کا دن فیصلے کا دن ہے کیونکہ آج سہ پہر 3 بجے فائنل میچ ہوگا اور اب عوام کے اس سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا

اسلام آباد،طاہر القادری نے مطالبات ماننے کیلئے حکومت کو48گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی،شریف برادران اور کابینہ مستعفی ،قومی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل،ہرکرپٹ سیاستدان و بیوروکریٹ کا بے رحم احتساب،تین سال کیلئے قومی حکومت قائم کی جائے،طاہرالقادری کا چارٹر آف ڈیمانڈ اور10 نکاتی اقتصادی پیکج واصلاحات پیش ،ہربے گھر کو گھر، مفت علاج، مفت لازمی تعلیم،آٹا، دودھ،چاول سمیت بنیادی ضرورتیں نصف قیمت پر فراہم کرنے، تنخواہوں کے سٹرکچر پر نظرثانی،کسی فرقہ کو کافر قراردینے پر آئینی پابندی، ہزاروں امن ٹریننگ سنٹرز کے قیام،اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقو ق کی فراہمی، ملک میں 23صوبوں کے قیام اور فوری مقامی حکومت انتخابات کے نکات شامل ہیں، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ اور گرفتاری تک انقلاب مارچ واپس نہیں جائے گا،مڈٹرم الیکشن کسی صورت قبول نہیں اس میں یہی لوگ واپس اقتدار میں آجائینگے، انقلاب کی جنگ امن کے ذریعے جیتیں گے،انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

پوری قوم نے دہشتگردی کو مسترد کردیا ہے وہ دہشتگردوں سے نجات چاہتی ہے ، جنرل راحیل شریف ، قوم اور سکیورٹی فورسز مل کر اس لعنت کا خاتمہ کرینگے، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پائیدار امن کو یقینی بنائینگے ، آرمی چیف کا پی اے ایف بیس سمنگلی اور خالد ایوی ایشن بیس کوئٹہ کا دورہ ، جوانوں سے بات چیت

سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سیشن عدالت کا وزیر اعظم ،وزیر اعلی پنجاب ، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق سمیت 21افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ،پنجاب حکومت کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کیخلاف مقدمے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

جن شرائط پر اسلام آباد میں جلسوں کی اجازت دی گئی ان کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی، چوہدری نثار ، ریڈ لائن کو کراس کیا گیا تو قانون بڑی تیزی سے حرکت میں آئے گا ، اعلی ترین ملٹری سیکیورٹی ایجنسیز نے جڑواں شہروں میں دو خود کش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع دی ہیں جن کا ٹارگٹ دونوں جماعتوں کے جلسے ہیں، اسلام آباد کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر دوست ممالک نے بھی خدشات سے آگاہ کیا ہے دعا ہے کہ یہ سارا معاملہ خیر خیریت سے اختتام پذیر ہو، بہادر افواج اس وقت تاریخ کی سخت ترین اور ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ہیں مگر سیاسی جماعتوں نے پوری قوم کی توجہ انتشار کی طرف لگا رکھی ہے جس کے باعث پاک فوج اور آئی ڈی پیز کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے،کسی کو اپنے جلسے کی دس لاکھ یا پانچ لاکھ کی تعداد پوری نہ ہونے پر اسلام آباد کی سیکیورٹی داوٴ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ابھی مذاکرات کے لئے کوئی بات چیت شروع نہیں ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی ٹو لاہور موٹروے پر فوری کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ،کراچی ٹو لاہور موٹروے پاکستانی قوم کو نئی ترقی کی منزل سے روشناس کرائے گی،بے روزگار عوام کو روزگار حاصل ہوگا ، میاں نواز شریف ،چین کے تعاون سے فلاحی، توانائی منصوبوں کو بہت جلد مکمل کرینگے پاکستان سے جلد اندھیرے ختم ہوجائیں گے ایک روشن پاکستان مستقبل میں عوام کو دیا جائے گا، انقلابی اور آزادی مارچ اور دوسرے مارچوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مارچ جاری رکھے گی ،پاک چائنہ مشترکہ کمیشن کی صدارت سے خطاب

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات ،اسلام آباد میں دھرنے کے بعد کی صورتحال سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیا ل،جمہوریت کے تحفظ اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی‘ جمہوری‘ آئینی اور قانونی حکمت عملی اختیارکی جائے گی،پی ٹی آئی ،عوامی تحریک کی قیادت سے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں سے مشاورت اورمدد لینے کا فیصلہ ،سیاسی ایجنڈے کیلئے احتجاج سے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنیوالوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ نواز شریف

بہت جلد موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائینگے ، چوہدری محمد سرور /سراج الحق ، افواج پاکستان سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں ، جلتی پر تیل چھڑکنے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا ، انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق ہیں ، گورنر پنجاب ، گورنر پنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے میں مثبت بات چیت کی ہے گوجرانوالہ واقعہ پر حکومت کافوری ایکشن لینا اچھی علامت ہے حکومتی وزراء کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے حکومت کو ردعمل کے طور پر ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے حالات خراب ہوں، سراج الحق

طاہر القادری کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بیان غیر جمہوری اور صوبائی خود مختاری کے منہ پر طمانچہ ہے، پرویز رشید، عدالت نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم نہیں دیا،بیان

گورنر پنجاب نے سیاسی بحران کے حل کیلئے رابطوں میں تیزی لائی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ ،موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ،سیاسی راہنماؤں سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی مسائل کے حل کی اپیل کردی

ملک میں آئین موجود ہے، آئین کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا،عرفان صدیقی

انقلاب مارچ کا ہر مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو رہا ہے: چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی ،حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کا انجام اچھا نہیں ہو گا، 77ء یاد رکھیں، روزانہ کارکن مارچ میں شامل ہونگے جوش و جذبہ بڑھتا جائے گا ،آج ہر پاکستانی انقلاب کیلئے دعا کر رہا ہے: مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں مختلف شہروں سے آنیوالے نئے قافلوں سے خطاب

قوم نے فیصلہ سنا دیا کہ عمران خان کے سواء کوئی قبول نہیں، رہنما تحریک انصاف، اب نوازشریف اور شہبازشریف کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی کیونکہ اب ہمارا وزیراعظم عمران خان ہے عوام کسی اور کا نام سننا نہیں چاہتے،جاوید ہاشمی،پنجاب میں جس طرح خون کی ہولی کھیلی گئی آج لوگ اسے (ن) لیگ نہیں بلکہ خون لیگ کہتے ہیں،شاہ محمود قریشی ،نوازشریف کا استعفیٰ لیے بغیر گھر واپس نہیں آئیں گے،شیخ رشید،غریب حکمرانوں کو کچل کر رکھ دیں گے،پرویز خٹک

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات،گورنر نے شہباز شریف کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سینیٹر رحمن ملک سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا ، وزیراعلی کو تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی تجویز بھی دی، شہباز شریف کا اتفاق

میری اطلا عات ہیں حکو مت عمران خان سے مذاکرات کے لیے تقریباً تیا ر ہے، خو رشید شاہ ، جب تک مذاکرات نہیں ہو تے عمران خان کو وزیر اعظم کے مستعفی ہو نے کے مطالبے پر قائم رہنا چاہیئے ورنہ ان کا شو فلاپ ہو جا ئے گا،مجھے یقین ہے عمران خان یا اس کے ساتھی کبھی اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے کہ ان کے ہا تھوں سے کو ئی ما ورائے آئین اقدام ہوان کا نام ہمیشہ کے لیے تا ریخ میں برے لفظوں میں لکھا جا ئے سکھر ائیر پو رٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ کا ریڈ زون کا دورہ ، ریڈ زون کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا تفصیلی معائنہ،سیکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات ، آئی جی اسلام آباد کو مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت

شریف برادران اگر شریف ہیں تو استعفیٰ دیدیں، شیخ رشید احمد،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، گو نواز شریف گو،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

عمران خان نے آرمی چیف پر بھی رشوت لینے کا الزام لگا دیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے بعد رانا ثناء اللہ نے فرار کی تیاریاں مکمل کرلیں ،لاہور سے دبئی اور 18اگست کو لندن روانہ ہوجائینگے ،بیرون ملک جانے کے پروگرام کی قریبی ساتھیوں نے بھی تصدیق کردی،پروگرام پہلے سے طے تھا،چار پانچ دن بعد وہ واپس آجائیں گے،ساتھیوں کا دعویٰ،ملک میں ہوں کہیں نہیں جا رہا،لندن جانے کی خبر بے بنیاد ہیں‘رانا ثناء اللہ

طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈہ کو غیر آئینی ہے،سینیٹر میر حاصل بزنجو ، اسلام آباد کے ڈیڑھ سیکٹر میں ہونے والے ناچ گانوں اور بھنگڑوں کے خوف سے حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مستعفیٰ نہیں ہونگے نئے ،پاکستان کی تشکیل آئین توڑکر کی جائے گی عمران کو اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک میں مارشل لاء لگوانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، خصوصی گفتگو

پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے،سیاسی مسائل مذاکرات کی میز پر طے کئے جاتے ہیں،شہباز شریف

حکومت کو مشورہ دیتا ہوں پیچھے ہٹے اور قربانی دینے کیلئے تیار ہوجائے،سراج الحق ،ایسا نظام دینا ہوگا جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے،انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

عمران خان نے خود کو وزیراعظم قرار دیدیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔