بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

تازہ ترین خبریں

پیار سے کہہ رہا ہوں استعفیٰ دے دو، سونامی وزیراعظم ہاؤس بھی جا سکتا ہے، رات گزارنی ہے، بار بار خطاب کروں گا، وزیر داخلہ ضمیر کی آواز سنیں اور ہمارے ساتھ آ جائیں :کپتان کی دعوت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرا دی، بہت پیار سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف استعفیٰ دے دوں، غلط فہمی میں نہ رہیں، عوام کا سمندر وزیراعظم ہاﺅس بھی جا سکتا ہے۔ چوہدری نثار چوہدری نثار سن لیں، فیصلے کا وقت آ گیا ہے، کیا تمہیں بادشاہت کی غلامی کرنی ہے؟تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالر میں صبر نہیں ہوتا، رات گزارنی ہے، بار بار خطاب کروں گا، اس غلط فہمی میں نہ رہنا کہ ہفتوں بیٹھا رہوں گا، نواز شریف استعفیٰ دے دو، یہ نہ ہو سونامی ریڈزون سے ہوتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھنے والو سن لو یہ وقت گھر بیٹھنے کا نہیں ، سب باہر نکلو ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، قوم نے آواز نہ اٹھائی تو تباہی کی ذمہ دار ہو گی۔ عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا بادشاہوں کے؟ فیصلے کا وقت آ گیا ہے، کیا انہوں نے بادشاہت کی غلامی کرنی ہے؟ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹنے والی ہے، بڑے بادشاہ کا مستقبل بھی خطرے میں لگ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان عوام سے جھوٹ نہیں بولے گا

آج کا اخبار

آزادی اور انقلاب مارچ 35گھنٹے سے زائد طویل مسافت کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے،لگتا ہے کہ خدا نے اس ملک کی آزادی کا فیصلہ کرلیا ہے، عمران خان

،پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور عوامی تحریک کا انقلاب مارچ جو کہ جمعرات کو دن ڈیڑھ بجے کے قریب لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے،300کلومیٹر کا سفر35 گھنٹے سے زائد وقت میں طے کرنے کے بعد جمعہ کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوئے

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پاکستان تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم، دو کارکن زخمی،پتھراؤ سے عمران خان کے کنٹینر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،وزیر اعلی پنجاب کا واقعے کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلاب کرلی،ہم پر پتھراؤ کیا جارہا ہے ، پولیس کی گاڑیوں میں غنڈوں نے ہمارے پرامن کارکنوں پر فائرنگ کی،عمران خان ، حکمران سن لیں گھبرانے والے نہیں منزل تک پہنچ کر ہی دم لینگے ہمارا کوئی کارکن شہید ہوا تو ایف آئی آر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کٹوائی جائے گی،کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل، پتھراؤ سے ہمارے چار کارکن زخمی ہوئے ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،شیریں مزاری ، کارکن پرامن رہیں حکومت سونامی مارچ دیکھ کر بوکھلا گئی ہے، شاہ محمود قریشی ، واقعہ پر افسوس ہے پوری کوشش ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ،رانا مشہو د

ریاستی ادارے اور اہلکار کوئی غیرآئینی اقدام نہ اٹھائیں،سپریم کورٹ ، تمام ریاستی ادارے اور اہل کار آئین کے مطابق کام کریں،کسی ریاستی ادارے یا اہلکار نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی تو اس کو آئین سے غداری تصور کیاجائے گا ،عدالت کا ملک میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام روکنے سے متعلق درخواست پر عبوری فیصلہ، عدالت نے درخواست باضابطہ سماعت کیلئے بھی منظور کرلی، وفاق اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری،مقدمے کی سماعت اٹھارہ اگست کو ہوگی

پشاور،شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث درجنوں مکانات گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ،80 سے زائدزخمی ،صدر ،وزیراعظم کا خیبرپختونخواہ میں بارش سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، وزیراعظم کا جا ں بحق افراد کے لیے تین تین لاکھ اورزخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان ،خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں بارش سے زخمی و جاں بحق ہونیوالے افراد کے کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کردئیے

دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے،انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،جنرل راحیل شریف ، دہشتگرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں وہ مایوس ہیں،عوام کی مدد اور حمایت سے دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،سکیورٹی فورسز چوکس رہیں اور دہشتگردوں کی کارروائیوں کا فوری جواب دیں،چیف آف آرمی سٹاف کا کوئٹہ میں پی اے ایف سمنگلی اور خالد آرمی ایوی ایشن پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

انقلاب پرامن ہے اور رہے گا،ڈاکٹر طاہر القادری،پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں اتنا بڑا مارچ کبھی نہیں دیکھا ہوگا،عوامی تحریک پر حملے کیلئے پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو خرید لیا ہے‘ کارکن پرامن رہیں ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے‘ظلم کی تاریک رات ختم ہونے میں چند دن رہ گئے۔ عوام کی خوشحالی کے دن آنے والے ہیں۔ملک میں خزاں ختم ہوگی اور اب بہار آئے گی، پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،جہلم میں میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ ، سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 حملہ آور ہلاک ،14 اہلکار زخمی، دہشت گرد ایئربیس میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے، بیس پر موجود کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن کے دوران2مشتبہ افرادکو بھی گرفتارکیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،یکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا،کسی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے،آئی جی بلوچستان محمد عملیش کی میڈیا سے گفتگو،فورسز نے تمام دہشتگردوں کوہلاک کردیا،قومی تنصیبات محفوظ ہیں،آئی ایس پی آر

ڈیڈلائن عبور کرنیوالوں پر ربڑ کی گولی کے ساتھ فائرنگ بھی کی جاسکتی ہے، چوہدری نثار،سیکیورٹی کے لئے خیبرپختونخوا سے 3 ہزار ایف سی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا، 30 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد کی سیکیورٹی سنبھال لی،وزیر داخلہ

انقلاب و لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی مختلف اہم سیاسی راہنماوٴں کے وفاقی وزیر داخلہ سے رابطے، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے تک چودھری نثار سے مسلسل رابطے میں رہے ، عمران خان اور وزیر داخلہ میں بھی مارچ کے دوران رابطہ برقرار رہا

ای سی سی نے قطرسے ایل این جی کی فوری درآمد کی منظوری دیدی ،درآمدی ایل این جی کی قیمت کے تعین کیلئے سیکریٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل عابد سعید کی زیر قیادت نو رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی

انتظامیہ کو پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی،شہباز شریف

لانگ مارچ کی ناکامی پر عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ،پرویز رشید،عمران خان کو شیخ رشید سے خطرہ ہے ،شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود عمران خان کو شیخ رشید سے بچائیں ، شیخ رشید کو عمران خان کے ٹرک سے اتار دیا جائے تو عمران خان کا قافلہ امن و شنانتی سے اسلام آباد پہنچ جائے گا ، ، گوجرانوالہ واقعہ کی رپورٹ کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا ۔ میڈیا سے گفتگو

لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ،وفاقی حکومت کی اپوزیشن کویقین دھانی ،وزیراعظم نے گوجرانوالہ واقع کاسخت نوٹس لے لیاہے ،حکومت لانگ مارچ یادھرنوں سے گھبرانے والی نہیں ،البتہ کسی کوغیرآئینی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے،سعد رفیق کا خورشید شاہ کو ٹیلی فون

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ بحران کے حل کیلئے چار تجاویز پیش کردیں،موجودہ بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے سب مل کر روشن مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کریں ، سراج الحق،حکومت مارچ کے پہنچنے کا انتظار نہ کرے اور فوری مذاکرات شروع کئے جائیں ، فریقین مل بیٹھیں اور ایک دوسرے کو سنیں ، مذاکرات کے لئے سیاسی جماعتوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو

ہم چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ، ایئر چیف مارشل ،بزدلانہ حملے ہمارے مادر وطن کیخلاف دفا ع کے جذبے کو کمزور نہیں کرسکتے ، ایئر فورس کی ملکی ایئر بیسز اور انفراسٹرکچر کے ایک ایک رینج کا دفاع کیا جائے گا ، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر طاہر رفیق بٹ کی سکیورٹی فورسز کی تعریف

سانحہ ماڈل ٹاوٴن، جوڈیشل کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دیدی، واقعہ پولیس کی مس ہیندلنگ اور غفلت کے باعث پیش آیا، منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا،رپورٹ

تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو لیگل نوٹس بھجواء دیا گیا

عمران خا ن اور طا ہر القادری اپنا اور ہمارا وقت ضا ئع نہ کر یں اسلا م آ ا د میں جلسہ کریں اور گھروں کو جا ئیں ، سعد رفیق ،لا نگ ما رچ اور دھر نو ں سے بجلی نہیں آ ئے گی نہ ہی نعروں اور ایک دوسرے پر الز اما ت عائد کر نے سے ،عمران خان خیبر پختو نخو اہ کی خد مت کر یں اور ہمیں ملک چلا نے دیں گو جرا نو الہ میں عمران خان کے قا فلہ پر کو ئی فائر نگ نہیں ہو ئی وہ جھو ٹ بو ل رہے ہیں اگر ایسا کو ئی واقعہ ہو ا ہو تا تو میڈ یارپورٹ کر تا، یوم آ زادی پر پا کستان ریلوے نے کراچی سے 16فر یٹ ٹر ینیں چلائیں اور چار کروڑ روپے قو می خزانہ میں جمع کرائے راولپنڈ ی میں میٹرو بس سروس کا افتتاح 25دسمبر کو ہو گا ، عوام سے خطاب، میڈ یا سے با ت چیت

تحریک انصاف کے قافلے پر پتھراؤ کے نامزد ملزم پومی بٹ نے آٹھ دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دے دی،شریف آدمی ہوں ، گلو بٹ کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، پتھراؤ کاالزام ہے عمران خان بٹوں کی مخالفت میں انتقامی کارروائی کررہے ہیں،گفتگو

جنوبی ایشیائی ممالک خطے سے غریبی کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کریں اور غریبی مٹائیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وقت آ گیا ہے پڑوسی ممالک اپنے باہمی اختلافات پیچھے چھوڑ کر اپنی توجہ غریبی کے خاتمے پر مرکوز کریں،’ماضی کے ٹکراوٴ اور کشیدگی سے نکلنے کی ضرورت ہے، اگر بغیر ہتھیار کے برطانیہ جیسی عظیم سلطنت سے آزادی حاصل کی جا سکتی ہے تو متحد ہو کر خطے سے غریبی کو بھی مٹایا جا سکتا ہے، بھارت دنیا میں امن اور شانتی کے لیے کام کرے گا،یوم آزادی کے موقع پر دہلی کے لال قلعے میں خطاب

شہباز شریف نے موٹروے میں ڈالرز میں کک بیکس لئے، میجر ریٹائر خالد کا انکشاف ،گرفتاری کے بعد اٹکے قلعے میں نوازشریف،سیف الرحمان سارے روتے تھے کہ ہمیں کسی بھی طرح یہاں سے نکالو، شریف برادران جس طرح ملک چلاتے ہیں اس طرح کوئی گھر بھی نہیں چلاتا، نوازشریف کے سابق اے ڈی سی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

خیبرپختونخواہ کی صوبائی کابینہ کی موجودگی کے باوجود آبپارہ چوک میں پی ٹی آئی جلسے کے لئے تیاریاں رات گئے بھی مکمل نہ کی جاسکیں ،مرکزی قیادت کا انتظامات مکمل نہ کرنے پر اظہار ناراضگی

ہائی کورٹ نے غیر آئینی جلسہ اور دھرنا نہ کرنے کا کہا ہم نے سمجھا جھنڈے والا جلوس آئینی اور ڈنڈے والا غیر آئینی ہوتا ہے،شیخ رشید ،پھڈا ہوتا ہے تو ہونے دو پہلے ملک میں تھوڑے پھڈے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو

چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرد یا ،ملکی مفاد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے بھی تیا ر ہوں، قرضوں کی معافی کے حوالے سے شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں وہ ثبوت لے کر ٹی وی پر آئیں میں بھی آؤں گا،اگر وہ ثابت کرگئے تو ان سے اور قوم سے معافی مانگوں گا ورنہ وہ معافی مانگیں، مارشل لاء لگے گا نہ اس کے حامی ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

آزادی مارچ پر پتھراؤ ،جمائمہ شدید پریشان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔