بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

تازہ ترین خبریں

جسٹس ریٹائرڈ رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی کھیل کے اہم کھلاڑی ہیں،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امپائر کھڑے کیے۔الیکشن دھاندلی میں جسٹس رمدے، نجم سیٹھی اور ریاض کیانی نے بنیادی کردار ادا کیا۔ 2013ء میں تحریک انصاف کی سونامی کے بعد ن لیگ تحریک انصاف سے خائف ہوگئی، ن لیگ نے جسٹس ریاض کیانی نے مزاحمت کرنے پر پنجاب کے الیکشن کمشنر کی کراچی میں تقرری کر دی اور انور محبوب کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا۔بیورو کریسی نے مجھے بتایا کہ میچ فکس ہونے جا رہا ہے لیکن مجھے چیف جسٹس پر اعتماد تھا کیا پتا تھا کہ چیف جسٹس کس کے لیے بیٹنگ کریں گے۔ انتخابات کی دھاندلی میں دوسرا رول جسٹس رمدے نے ادا کیا جنہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیف جسٹس بھی مدعو تھے اور اسی تقریب میں الیکشن سیل بنا ۔ تیسرے کھلاڑی نجم سیٹھی تھے جنہوں نے اہم تبادلے کیے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ ڈویژن میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے،ہمارے پاس عینی شاہد بھی موجود ہے جس نے رات کو خواجہ سعد رفیق کے گھر بیلٹ پیپرز کے باکس پہنچتے دیکھے۔ریٹرننگ افسران کے موبائل فون سے سارا ریکارڈ مل جائے گا۔

اہم خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

طاہرالقادری کا 14اگست سے انقلاب مارچ شروع کرنے کا اعلان ،اگر قتل کردیا جاؤں تو شریف بردران کو نہیں چھوڑنا ‘خون کا بدلا لینا ،عہد کرواگر وہ میری جان لے لیں تو نوازشریف‘شہبازشریف سمیت ان کے خاندان کے کسی مرد فرد کو نہیں چھوڑنا،14اگست کو انقلاب مارچ اور آزادی مارچ ساتھ ساتھ ہوگا، سربراہ عوامی تحریک

انہوں نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ مجھے شہادت سے ڈر نہیں لگتا ، میں کسی کنٹینر میں نہیں بیٹھا ہوا جس کو مارنا ہے ابھی آجائے

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس، اگر آزادی مارچ سے قبل عمران خان کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور چودہ اگست سے قبل حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہونگے،اجلاس میں فیصلہ،حکمران تحریک انصاف کو روکنے کے لئے غیر جمہوری رویئے پر اتر آئے ہیں، کارکن رکاوٹوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،حکومت کسی صورت آزادی مارچ کو نہیں روک سکتی، مخدوم جاوید ہاشمی، اب کوئی طاقت حکومت کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، نواز شریف کو ہر صورت میں وزارت عظمی سے مستعفی ہونا پڑے گا، ڈاکٹر شیریں مزاری ودیگر کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

آرمی چیف نے کورکمانڈرزاجلاس آج طلب کرلیا،اہم فیصلوں کی توقع

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا

آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم نو، پرویز مشرف چیئرمین منتخب ‘ موجودہ ملکی اور سیاسی حالات پر مشرف کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید ‘ آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن کے دوران( ن) لیگ کے کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ‘ کنونشن بدنظمی کا شکار،موجودہ حکومت ہی ملک کے بدترین حال کی ذمہ دار ہے،پرویز مشرف،حکومت مسائل کا حل نہیں کر سکتی تو مستعفی ہوجائے ،اس نے اپنی نالائقیاں چھپانے کیلئے نہتے عوام کو پولیس اور رینجرز کے سامنے لاکھڑا کردیا،میں ان لوگوں میں سے نہیں جو ملک کو لوٹنے کے بعد ملک سے بھاگ جائیں یہ ملک میری جان ہے ،یہاں رہ کر اس کی خدمت کروں گا، اسلام آباد میں پارٹی کنونشن میں کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

ملک سے بادشاہت کے خاتمے کیلئے طاہر القادری کے ساتھ مل کر کوششیں کریں گے، عمران خان

حکومت عوامی تحریک کے یوم شہداء پرتشددکاراستہ اختیارکرنے سے گریزکرے اورایسے اقدامات نہ اٹھائے جن سے انتشارپھیلے،الطاف حسین،رابطہ کمیٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم شہداء کے موقع پرتمام شرکاء میں کھانااورپانی تقسیم کرے گی، رات گئے منہاج القرآن کے دفتراورطاہرالقادری کی رہائشگاہ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے حملہ اوربے ہوش کرکے گرفتاری کی اطلاعات پراظہارتشویش،دعاہے کہ یہ اطلاعات غلط اوربے بنیادثابت ہو،روکاٹیں ہٹانے پرحکومت پنجاب کامشکورہوں،قائد ایم کیو ایم

پاک فوج بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، سراج الحق ، اس وقت غزہ جل رہا ہے مسلمانوں کو ملی غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا،تمام اسلامی ممالک س آگے بڑھ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، امیر جماعت اسلامی اور دیگر کا ریلی سے خطاب ، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،سترہ اگست کو یوم فلسطین ملک بھر میں سرکاری سطح پر منائیں گے ، وفاقی وزیر اطلاعات

حکومت عمران خان سے مذاکرات کرناچاہتی ہے،چوہدری عابد شیر علی،عمران خان جمہوریت کو ڈی ریل کر نے پر تلے ہوئے ہیں مگر پاکستان کے غیور عوام عمران خان اور طاہر القادری کا یہ خواب کبھی بھی پورانہیں ہونے دیں گے یہ وقت پاکستان کو تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ یکجا ہوکر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے کا ہے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے ،نو منتخب عوامی حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے مخالفین ذاتی ایجنڈ ایک طرف رکھ کر قومی ایجنڈے پر بات کریں، وزیر مملکت پا نی وبجلی کا فیسکو ہیڈکوارٹرز فیصل آباد میں آزادی واک اور پرچم کشائی کے بعد خطاب

طارق فاطمی کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ، غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر عالم اسلام میں دکھ درد،غم و غصہ سے آگاہ کیا

بھارت پاکستان سے کوئلہ لیکر اسے بجلی فراہم کرے گا، انڈیاپاکستان مشترکہ بزنس فورم میں اتفاق،دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑی نان ٹیرف رکاوٹ ویزا کا معاملہ ہے، ،یاورعلی شاہ، بھارت کو ایم ایف این کا درجہ دینے کے حوالے سے کام مکمل ہوچکا ہے، صرف وقت کا انتظار ہے،پاکستانی نمائندہ کی میڈیا سے بات چیت

عمران خان کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات سے معذرت، آزادی مارچ سے متعلق اب با ت نہیں ہو گی ،وقت گزر چکا،عمران خان

لانگ مارچ ہونے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ نے کرنا ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا،خواجہ سعد رفیق

وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو بھی فری ہینڈ دے دیا، جلد عمران خان سے ملاقات متوقع

عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے پاس اسلحہ ہے نہ ہی کوئی جہادی ونگ ، ان کیخلاف اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی،حساس اداروں کی وفاقی وزارت داخلہ کو رپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے خلاف ریفرنس بھیجنے ، ان کے زیر استعمال ایک گاڑی اور اس پر ہونے والے لاکھوں روپے کے اخراجات واپس لینے ،ادارے کے بیرونی آڈٹ کے لئے نظام کی تشکیل کی سفارش کردی،سفارشات ذیلی کمیٹی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد پیش کیں ، پی اے سی نے منظوری دیدی،سفارشات کو اب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کیا جائیگا جو اس رپورٹ کو ایوان میں پیش کریں گے، آڈیٹر جنرل کے خلاف ریفرنس بھجوائے جانے کا امکان

قادری ،عمران گٹھ جوڑ پاکستان کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے،رانا مشہود ،کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ ان لوگوں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں،طاہرالقادری جیسا اداکار پاکستان کو”قتل گاہ“ بنانے کے بیرونی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، صوبائی وزیر قانون

میاں نواز شریف عوام کا صبرمزید نہ آزمائے اور ظلم کرنا بند کر دے ،پرویز خٹک،پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں بھر پور شریک ہوں اور رعایا پر ظلم و زیادتی کے پہاڑ توڑنے والے بادشاہ کا تختہ الٹنے کیلئے تیار ہوں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

نوازشریف کی گردن سے بہت جلداتفاق فاوٴنڈری کاسریانکلنے والاہے ،شیخ رشید

وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبے میں شدت، قومی سلامتی کے اجلاس میں شہباز شریف اور چودھری نثار کی عدم شرکت پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں

تحریک انصاف نے آخر کار اپنی خواہش کا اظہار کر ہی دیا،پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اقتدار میں آنے کے دعوے شروع کر دیئے، اقتدار میں آکر کنٹینرز مالکان اور آزادی مارچ کے دوران نقصان اٹھانے والوں کا نقصان پورا کیا جائے گا،شیریں مزاری

طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگیاں داوٴ پر لگا دی

دیربالا،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اہم طالبان کمانڈر سمیت تین ہلاک ،عسکریت پسنداور ا ن سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا

حکومت لانگ مارچ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،صدیق الفاروق

ایران نے گرفتار کیے گئے 45پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دئیے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔