بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

تازہ ترین خبریں

لاہور: عوامی تحریک کے کارکنوں کا پولیس پر دھاوا، خوشاب میں تھانے کو آگ لگا دی

طاہر القادری کی للکار پر گیس ماسک پہنے، ڈھالوں اور ڈنڈوں سے لیس افراد نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ، کرین سنبھال کر کنٹینرز ہٹا دئیے۔ پولیس اہلکار تصادم سے بچنے کے لئے پسپا۔ خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور تھانے کو آگ لگا دی۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانے والے راستوں پر کنٹینر لگائے گئے تھے جنہیں عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے مزاحمت کر کے ہٹا دیا۔ عوامی تحریک کے مشتعل کارکنان کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے فیصل ٹاؤن اور جناح چوک پر لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا دیا اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی تمام رکاوٹیں بھی توڑ دیں جبکہ اس دوران عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ کارکنان نے علاقے میں موجود پولیس کی گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

طاہر القادری کو 16یا 3ایم پی او کے تحت نظر بند کئے جانے کا امکان ، میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ انقلاب کی پہلی فتح ہے،طاہر القادری ،انقلاب کے بغیر پاکستان سے نہیں جاؤں گا۔مجھے کینیڈا کا طعنہ دینے والے خود امریکہ فرار ہو رہے ہیں ۔شریف فیملی نے امریکہ میں پناہ کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے اور انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔یکم ستمبر کو حکومت نہیں رہے گی،لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر القادری کو تھری ایم پی او کے یا 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جائے گا ۔ اگر طاہر القادری کو 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تو نظر بندی ایک ماہ کیلئے ہوگی اگر 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تو نظر بندی 3ماہ ہوگی

سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت، حکومت نے جماعت اسلامی کی تجاویز پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا، 8 حلقے کھولنے پر اتفاق، طریقہ طے کرنے پر غور، وزیراعظم کی سراج الحق سے ایک اور ملاقات کی خواہش کا اظہار، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور خواجہ سعد رفیق کے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے، خورشید شاہ کا سراج الحق کو ٹیلیفون، جماعت اسلامی نے تصدیق کردی،امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے ایک دو روز میں ملاقات ہوگی، امیر العظیم

14اگست کو بادشاہت ختم کر کے ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرینگے۔عمران خا ن،عوام اپنے بچوں اور ملک کے مستقبل کی خاطر 14اگست کو باہر نکلیں، جب تک انصاف نہیں ملے گا سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،مٹہ سوات میں150کلو واٹ کے مائیکرو ہائیڈل پاورسٹیشن کے افتتاح کے موقع پرخطاب

گیند اس وقت حکومت کے کورٹ میں ہے، ہم نے وزیراعظم کو چار نکاتی فارمولا پیش کر دیا ہے ، سراج الحق،فارمولا میں سب کے لئے باعزت اور قابل قبول حل موجود ہے، قوم کی نجات اور بحران سے نکلنے کا راستہ ہے، عمران خان متاثرہ فریق ہیں ان کے کارکن مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں ، اگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے، پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے برعکس قرار دیدیا، لگتا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء کی صورتحال سے واقف نہیں،دفتر خارجہ،افغانستان کے سرحد پار سے مداخلت کے الزامات مسترد، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرے‘ترجمان دفتر خارجہ کا ہفتہ وار بریفنگ میں مطالبہ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کوششوں میں تعطل، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے امکانات فی الحال معدوم ہوگئے، حکومت کا دیگر آپشنز پر غور

کراچی ،الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 93پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی حفیظ الدین شیخ کی کامیابی کالعدم قرار دیدی،جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق کامیاب

چین کا پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ چار برس کے دوران دس ہزار میگاواٹ سے زیادہ کے بجلی گھروں کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا اعلان،چین کی مدد سے ان بجلی گھروں پر تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور 2018 تک یہ پیداوار بھی شروع کر دیں گے۔وزیراعظم ہاوس،چینی حکومت کا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے: وزیراعظم نواز شریف

ترکمانستان کے نائب وزیراعظم کی وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں، پاکستان اور ترکمانستان کا گوادر سے ترکمانستان تک سڑک ،ٹرین اور گیس پائپ لائن بنانے پر اتفاق ، دو نو ں مما لک کا با ہمی تجارت کو بڑھانے‘ بجلی کے شعبے کے حوالے سے مشترکہ کمیشن قائم کرنے اور مختلف سیکٹرز میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کابھی فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو9اگست کوسیل کرناشروع کردیاجائیگا،اسلام آبادکے داخلی راستے کنٹینٹرزکے ذریعے بندکئے جائیں گے ،10اگست سے ریڈزون کی سیکورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی

آزادی مارچ اور انقلاب کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کے لئے وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ، آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس طلب بھی کر لیا،سیکیورٹی انتظامات کے لئے پنجاب پولیس کے چار ہزار جبکہ آزاد کشمیر پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی

حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ، انقلاب مارچ ضرور آئے گا،چوہدری شجاعت حسین، ملک میں کہیں جمہوریت نظر نہیں آتی ایسا لگتا ہے کہ حکمران ملک میں سول مارشل لاء لگا رہے ہیں، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے گھبرا کر جس طرح حکومت نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ علاقہ جلیانوالہ ٹاؤن ہے، پریس کانفرنس

غدا ر ی کیس ،سابق صدر کی تین نومبر2007کو کی گئی اصل تقریرعدالت میں پیش،اکرم شیخ نے مقدمے کا ریکارڈ تحویل میں لینے کی درخواست پر اپنا تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ، ریکارڈ ٹیمپرنگ کے الزامات و خدشات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں ، وکلاء صفائی کی درخواست مسترد کی جائے،اکرم شیخ ، سماعت بارہ اگست تک ملتوی

سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے اپنے وکلاء کو عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰ ی کے لیے عدلیہ سے رجوع کرنے کا حتمی ٹاسک دے دیا، وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائرکردی

تربت کے علاقے تمب میں ایف سی کے اہلکاران پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ، حملہ میں ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 2زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں 10شر پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان

پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کیلئے صلاح مشورے تیزہوگئے،بھارتی ہائی کمشنرکی ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیاسے ملاقات،خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کوزیادہ سے زیادہ موثربنانے پراتفاق

وزیراعظم کی لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت،لیبیا میں پھنسے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نواز شریف

کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے طاہر القادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا،جھوٹا الزام لگا کر طاہرالقادری نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے، احسن اقبال کے نوٹس کا متن،

پاکستان اور جمہوری نظام کو آزادی اور نام نہاد انقلاب مارچ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، خواجہ سعد رفیق ، عمران خان منتخب جمہوری لیڈر ہیں ان سے سیاسی طور پر ہی نمٹا جائے گا، عمران خان ریٹائرڈ سازشیوں سے بچیں اور خود کو بند گلی میں نہ لیکر جائیں، جمہوری نظام کا تحفظ پارلیمنٹ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی مطالبات کرنے والے سٹاک مارکیٹ کے گرنے کے ذمہ دار ہیں، ایک شخص کی خواہش پر نظام ختم نہیں کر سکتے، پارلیمنٹ کی کوئی جماعت مڈٹرم اور استعفے کا مطالبہ نہیں کر رہی، عمران خان اور طاہر القادری پرامن رہنے کی گارنٹی دیں تو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دے سکتے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پنجاب میں پولیس کا کریک ڈاوٴن،مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن گرفتار،طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے

پاکستان کے ساتھ فی الحال بات چیت نہیں ہو سکتی ،بھارت،کشمیر سے افسپا ہٹانے کے لئے موزوں وقت پر فیصلہ کیا جائیگا، اجناتھ سنگھ

بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے 13 بڑے ہائی وے ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں ،عابد شیر علی،25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، آئندہ سال تک پچاس فیصد سے قابو پا لیا جائیگا،آئی پی پیز کا موجودہ سرکلر ڈیٹ 207 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے،وزارت پانی و بجلی کو مختلف محکموں نے 129 ارب دینے ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

یو این او ڈی سی کا پاکستان سے انسداد منشیات کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار،خطہ کے تمام ممالک ایسی موٴثرحکمت عملی وضع کریں جس کی بدولت انسانی تجارت وتارکین وطن کی سمگلنگ جیسے جرائم کا قلع قمع کیا جاسکے،نمائندہ کا اجلاس سے خطاب

پاکستان کی اقوام متحدہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کیا جائے۔مسعود خان

پاکستان میں گرفتار اپنے فوجی کی واپسی کیلئے تمام تر کوششیں کرینگے ، بھارت

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔