بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

تازہ ترین خبریں

14 اگست کو بتاؤں گا کہ ظلم کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو عوام کو بتاؤں گا کہ ظلم کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں مائیکرو ہائیڈل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد فرنگیوں سے آزاد کرایا لیکن ہم سے آزادی چھین لی گئی، 14 اگست کو ملک کو حقیقی معنوں میں آزادی کروائیں گے، بادشاہت کا خاتمہ کر کے ملک میں جمہوریت لائیں گے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک جیسا قانون ہوگا اور جہاں پر ہر کسی کے ساتھ انصاف کیاجائے گا۔ 14 اگست کو عوام کو بتاؤں گا کہ ظلم کے سامنے کیسے کھڑا ہوا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ کبھی بھی تاجر کو اپنا سربراہ مت بناؤ کیونکہ وہ تجارت کرے گا یا پھر عوام کی خدمت۔ نواز شریف جب ہندوستان کے دورے پر گئے تو اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لے گئے جہاں انھوں نے بھارت میں لوہے کے ایک بڑے تاجر سے اپنے بیٹے کی ملاقات کرائی

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف گھیرا تنگ ، عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج، 40کروڑ کے واجبات کی ادائیگی کا ایف بی آر نوٹس جاری ، حکومت پنجاب نے گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کر لیا ، پولیس کی بھاری نفری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا گھیراوٴ کر لیا

حکومت پنجاب نے طاہر القادری کی گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کر لیا اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کوگھیرے میں لے لیا ہے اورطاہر القادری کے گھر کو جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے ہیں

تمام جمہوری قوتوں کافرض ہے وہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام کریں ،وزیراعظم ،پاکستان کے تمام مسائل کاحل صرف مذاکرات اورجمہوریت کے ذریعے ہی نکل سکتاہے ،وزیراعظم سے سراج الحق کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، امیرجماعت اسلامی نے ملک میں سیاسی جمودختم کرنے کیلئے عمران کی تجاویزپیش کیں ، وزیراعظم سے سیاسی رہنماوٴں کی بھی ملاقاتیں

آزادی مارچ روکنے کے لئے کپتان نے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ الیکشن سمیت چار مطالبے پیش کر دئیے

تمام پارلیمانی جماعتیں متفق ہیں جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیا جائے گا، اسحاق ڈار،کوئی شخص بھی اٹھ کرپچاس ہزارافرادکو لے کر وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرلے تو کیا انہیں استعفیٰ دیدینا چاہئے ،ہرگز نہیں اسکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عام انتخابات میں نئی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی اب انتخابی اصلاحات پر کام جاری ہے،سوئٹزرلینڈ سے رقوم واپس لانے کیلئے کابینہ نے منظوری دیدی ہے جلد چیئرمین ایف بی آر کی قیادت میں ٹیم جائے گی،وزیرخزانہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

دس اگست سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے نام ہوگا ، ڈاکٹر طاہر القادری ، انقلاب مارچ کیلئے یوم شہداء کے بعد مشاورت ہوگی،کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو تمام تر ذمہ داری پنجاب کے حکمرانوں پر عائد ہوگی ، پنجاب حکومت کے شرارتی وزراء حکومت کو گمراہ کررہے ہیں ، یکم ستمبر کو نواز شریف نہ وزیراعظم اور نہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہونگے ، لاہور میں چوہدری برادران سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس،انقلاب سے ہی ملک کامقدر بدلے گا ،شجاعت

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک،2 زخمی ،گھر مسمار

سیالکوٹ‘ پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار‘ دستاویزات اور نقشے برآمد‘ تفتیش کیلئے حساس اداروں کے حوالے

مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اورطاقت ،دھونس ،دھمکی کا طرزعمل اختیارنہ کیاجائے ،الطاف حسین، دھونس دھمکی اورطاقت کااستعمال ملک کونقصان پہنچائے گا،حکومت زیادہ سے زیادہ ٹھنڈاپانی پیئے اورٹھنڈی رہے،تشدداورکسی قسم کے خون خرابے کے بغیر پرامن طریقے سے مسائل حل ہوجائیں توبہت اچھا ہوگا، ڈاکٹرطاہرالقادری اوران کے ساتھیوں کو گرفتارنہ کیاجائے اورانہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایاجائے، ایم کیوایم کی حکومت آئی تو نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی اور بلدیاتی نظام کو لازمی قراردیاجائیگا،پی پی او جیسے کالے قوانین کے سخت خلاف تھا اورخلاف ہوں ، رابطہ کمیٹی ، اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور شعبہ جات کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب

حکومت کا اختیار نہیں، حلقے کھولنے کا فیصلہ ٹربیونلز کرینگے، الیکشن کمیشن

حکومت کا مشرف کو معافی یا محفوظ راستہ نہ دینے کا فیصلہ،ملزم کی طرف سے تاخیری حربوں کے باوجود غداری کیس کا ٹرائل ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے پہلے دو ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے، حکومتی ذرائع

ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر شجاعت حسین کا عمران خان کو الگ الگ فون ،آزادی اور انقلابی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر القادری کا آزادی اور عمران خان کا انقلابی مارچ سے اتفاق، مگر راستے ابھی جدا ،حکمران گھر جانے کی تیاری کریں ،شجاعت

آصف زرداری اور طاہرالقادری میں ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے خلاف احتجاج طاہرالقادری کاحق ہے ،جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہوناچاہئے ،جمہوریت کوبچاناضروری ہے ،ڈاکٹرطاہرالقادری،جمہوریت کوبچانے کیلئے انقلاب مارچ کررہے ہیں،طاہرالقادری

ماہ اگست، سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر ، سیاسی رابطوں میں تیزی ،سراج الحق کی خورشیدشاہ، عمران اوروزیراعظم سے یکے بعددیگرے ملاقاتیں ،خورشید شاہ اسفندیار کے پاس پہنچ گئے، جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دیں ، ملکی استحکام کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، وزیراعظم نوازشریف ،انتخابات پر کسی کو تحفظات ہیں تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے،جمہوریت کو ہر قیمت پر مقدم رکھا جائیگا ، سراج الحق سے گفتگو، 1 سال سے زائد عرصہ انتظار کیا ، حکمرانوں نے ہٹ دھرمی ترک نہ کی مجبوراً عوام کے پاس جانا پڑا، نگران حکومت قائم کرکے انتخابات کرائے جائیں، آزادی مارچ میں جماعت اسلامی کے منتظر رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی، اب بھی وقت ہے حکومت حالات کی نزاکت کا احساس کرے، دھاندلی کے تما م راستے بند کئے جائیں، سراج الحق ، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور تصادم کی بجائے مفاہمت کو فروغ دیاجائے ، سیاستدان صفیں درست کر لیں تودستانے والے ہاتھ کچھ نہیں کر سکیں گے، خورشید شاہ

اسحاق ڈار اتفاق رائے سے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب، مسلم لیگ ن پر اعتما د کرتے ہو ئے سیاسی جماعتوں نے مجھے منتخب کیا ہے ،کمیٹی کا آئند اجلاس پیر ہو گا،سینیٹر اسحاق ڈار

آئین شکنی کیس،فروغ نسیم کی مقدمے کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا ، عدالت نے یقین دہانی کرادی،مشرف کی جانب سے تین نومبر2007کو کی گئی تقریر کا اصل متن طلب ، ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن پروکیل صفائی فروغ نسیم کی جرح

مشرف کو کسی ڈیل کے تحت باہر ملک سے بھیجنے کا تاثرغلط ہے، خواجہ آصف، حکومت کیجانب سے پرویز مشرف کو انتظامی ریلیف دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نجی ٹی وی سے گفتگو

بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ کی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور سیکرٹری داخلہ سے اعلی سطحی میٹنگ‘ کشمیر میں تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال‘ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمامتر اقدامات کئے جائیں گے‘ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ

چودہ اگست کو اسلام آباد بوٹوں والوں کے نہیں عوام کے حوالے کرینگے،عابد شیر علی،ملک میں انتشار پھیلانے والوں اورتخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، انتشار پھیلانے والی قوتیں طالبان کی نمائندہ ہیں ، قوم نواز شریف کے ساتھ ہے کوئی طاقت نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہیں کرسکتی،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر باتیں ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، میپکو ہیڈکوارٹر میں جشن آزادی کے شرکاء سے خطاب اور گفتگو

جاوید ہاشمی کا طیارہ سیالکوٹ میں نہ اترنے دینے اور عمر کوٹ میں دو ہندو بزنس مینوں کے قتل پر اپوزیشن کا احتجاج،خواجہ آصف نے جاوید ہاشمی کو تحریک استحقاق پیش کرنے کی پیشکش کردی، کبھی بھی صدر یا وزیراعظم کے عہدے کا خواہشمند نہیں رہا‘ حکمران مجھ سے کیوں خوفزدہ ہیں‘ 37 سال قبل ایک غلطی کی تھی جس کا ازالہ کررہا ہوں‘ جاوید ہاشمی، ملک میں آمریت نہیں آنے دیں گے چاہے پہلی ہتھکڑی مجھے ہی لگ جائے‘ اپنے سابقہ دوستوں کی تنقید کا جواب اپنی کتاب میں دوں گا‘ اسمبلی میں خطاب،آمر ہمیشہ سیاستدانوں سے ڈرتے ہیں‘ منتخب حکمران کیوں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،خورشید شاہ،عمر کوٹ میں ہندو بزنس مینوں کے قتل پر ایوان میں تحریک انصاف کا شدید احتجاج، شاہ محمود کا سپیشل کمیٹی بنانیکا مطالبہ‘ حکومت نے کمیٹی بنانے کیلئے تحریک جمع کرادی ، شاہ محمود قریشی ‘ ایاز سومرو اور شازیہ مری میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ڈپٹی سپیکر نے ایوان کے ڈیکورم کا خیال رکھنے کی تنبیہ کردی

6 سے 8 ارب کی گیس کرک میں چوری ہورہی ہے صوبائی حکومت چوری رکوائے، وزیرپٹرولیم، کچھ غیر متعلقہ افراد نہیں چاہتے کہ ملک میں ایل این جی آئے اور ایک مافیا قطر سے ایل این جی کی خریداری میں روڑے اٹکا رہا ہے اور میڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا منصوبہ تھا لیکن عالمی پابندیوں کے باعث یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا، آئندہ کی حکمت عملی کیلئے رواں ماہ اجلاس ہوگا، شہزادی عمر زادی ٹوانہ،جب تک امریکی و نیٹو افواج افغانستان میں موجود رہیں گی نیٹو کوسپلائی دی جائے گی،چوہدری جعفر اقبال، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

پاک چین دوستی میں ماضی میں نہ کوئی تبدیلی آئی نہ ہی مستقبل میں آئے گی،طارق فاطمی، ہماری منزل ایک ہے، اس دوستی کو عوامی جڑوں تک پہنچانا ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا، سیمینار سے خطاب

پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے،اقوام متحدہ ، گزشتہ سال مہنگائی میں سات اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی اور حالیہ مہینوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ،،مینوفیکچرنگ آپریشنز،متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، استعداد کار میں اضافے سے صنعتی پیداوار بڑھی، رپورٹ

جمہوریت کی خاطر عمران خان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ان کے گھرجانے کوتیار ہوں،شہباز شریف کی پیش کش ،طاہرالقادری پرمنی لانڈرنگ کے کیس ثابت ہوگئے ،پیسہ کہاں سے آیاتحقیقات ہو نی چاہئیے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی،لانگ مارچ کامعاملہ مذاکرات سے حل ہوناچاہئے ، ملک میں مارشل لاء لگنے کا دور دور تک کوئی خطر ہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔