بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پراکسانے کا مقدمہ درج کرادیا

پنجاب حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف درج مقدمہ پنجاب حکومت نے کرایا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری  تقاریر کے ذریعے اپنی جماعت کے کارکنوں کو تشدد پر اکسارہے ہیں اور ریاست کو اشتعال دلا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف ایک شہری کی جانب سے درخواست آئی ہے جس میں ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اتوار کے روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کو کہا تھا کہ یوم شہدا کے دن امن کی چوڑیاں پہن کر نہ آئیں بلکہ جو پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھسے کارکن جتھے کی صورت میں اس کے گھر میں گھس جائیں۔

آج کا اخبار

عمران خان کا وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے اعلان کا ایک بار پھر مطالبہ، حکومت الیکشن کمیشن کو فوری ختم اور دھاندلی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے،عمران خان،14 اگست کو ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے‘ یہ کارواں صرف مطالبات پورے ہونے پر ہی رُک سکتا ہے‘اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، طاہر القادری سے اتحاد بعید از قیاس نہیں ‘ سارے پتے ابھی شٰو نہیں کر سکتے، آزادی مارچ کو اب جنرل راحیل بھی نہیں روک سکتے‘ پنجاب پولیس نے گولی چلائی تو اس کا مقدمہ حکمرانوں کے خلاف درج کرائیں گے اور ان کو پھانسیوں تک پہنچائیں گے، جعلی وعدے ‘جعلی حکومت ‘ جعلی الیکشن اور جعلی خدمت کا دور گزر گیا اب حقیقی جمہوریت آکر رہے گی‘ میڈیا عدلیہ آزاد ہوچکے اب انتخابی نظام آزاد کراکے رہیں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اب جنرل راحیل بھی نہیں روک سکتے‘ پنجاب پولیس نے گولی چلائی تو اس کا مقدمہ حکمرانوں کے خلاف درج کرائیں گے اور ان کو پھانسیوں تک پہنچائیں گے

وزیراعظم سے سیاسی رہنماوٴں کی ملاقات ،سیاسی رہنماؤں کا غیرآئینی اقدام کی حمایت نہ کرنے پر اتفاق،حکومت سے آرٹیکل 245فوری واپس لینے کا مطالبہ

سابق صدر آصف زرداری کا وزیراعظم نواز شریف ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلیفون، دھاندلی کیخلاف عمران خان کے موٴقف کی حمایت ، وزیراعظم کو جمہوریت بچانے کی یقین دہانی

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی ،30دہشت گرد ہلاک،6 ٹھکانے تباہ

دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد سے آمدورفت کو روکنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا،سرتاج عزیز، پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز اور ایساف کی زیادہ موجودگی نہ ہونے سے پاکستان پر حملے ہورہے ہیں‘ اپنا دفاع کریں گے، اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے‘ مولوی فضل اللہ کی حوالگی با رے افغان حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے، شمالی وزیرستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کو ختم کرکے حکومتی رٹ قائم کرنا چاہتے ہیں ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔۔ انسداد دہشت گردی میں پاکستان اور چین مل کر کام کررہے ہیں، غیر ملکیوں کی پاکستان میں سکیورٹی حکومت کی ترجیح ہے،جمہوریت کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے، غزہ پر اسرائیلی جا رحیت قا بل مزمت ہے ، مشیر خا رجہ کا سیمینار سے خطاب

شریف برادران سن لیں، وہ اتنا ظلم کریں جتنا وہ برداشت کر لیں، طاہر القادری ، جتنے پرچے وہ ہمارے خلاف درج کرینگے اتنے پرچے انقلاب کے انکے لئے تیار ہونگے، اب انکا سامنا مشرف سے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہے جو بھاگنے نہیں دینگے، تمام اضلاع یوم شہداء کو ناکام بنانے کیلئے ڈی سی اوز نے ٹرانسپورٹر سے 8 اگست کو بسوں کی چابیاں روٹ پرمٹ اور ڈرائیوروں کے لائسنس مانگ لیے ہیں، موجودہ حکومت صرف 31 اگست تک کی مہمان ہے، ہم عوام کے حقوق اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملا قا ت ، باہمی دلچسپی کے اموراور فلسطین کی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل ،بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہری تشویش ، پاکستان اس حوا لے سے او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے،نواز شریف

فوج کو سیاسی مقاصد اور آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے استعمال نہیں کرینگے،خواجہ آصف،پارلیمنٹ ا گر متفق ہو گئی تو آرٹیکل 245 کو واپس لے لیا جائے گا، افواج اور حکومت اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں، دونوں میں کوئی تناؤ نہیں ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے گا، فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے تناظر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ان کو شہری علاقوں میں آئینی چھتری مل سکے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

پاکستان اور چین کو ترکستا ن اسلامی موومنٹ کے خلاف مشتر کہ کارروائی کرنی ہوگی،چینی سفیر ،دونوں ممالک ملکر دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان سے مل کر افغانستان مصالحت کے لئے کام کرتے رہیں گے،چین کو پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، سن وی ڈونگ کا سیمینار سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آسٹریلیامیں خارجہ وسیکورٹی گول میزکانفرنس میں شرکت،کانفرنس میں ضرب عضب آپریشن ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پرتبادلہ خیال کیاگیا

سعودی عرب نے داعش کے حملوں سے بچاؤ کے لئے پاکستان اور مصر سے مدد مانگ لی،کہ سعودی بادشاہت مصر اور پاکستان سے مد د کی خواہاں ہے، کسی کو یہ یقین نہیں کہ داعش کی کیا منصوبہ بندی ہے لیکن داعش کا ممکنہ ہدف مکہ مکرمہ ہے، سعودی مشیرکاخدشہ

وزیرداخلہ کا آرٹیکل 245کو آئین سے نکالنے کیلئے اپوزیشن سے تعاون کا مطالبہ، فوج کو کوئی احتجاج روکنے کیلئے استعمال کریں گے نہ اس کے ذریعے سیاسی جنگیں لڑیں گے،نثار،آرٹیکل 245کے نفاذ کا کسی سیاسی جلسے جلوس یا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں،ماضی میں صوبائی حکومتوں نے بھی اسے استعمال کیا حالانکہ اسے صرف وفاقی حکومت استعمال کر سکتی ہے،فوج اور حکومت نے مل کر فیصلہ کیا کہ جہاں پولیس اور سول اداروں کو ضرورت محسوس ہو گی فوج طلب کی جائے گی،وزیرداخلہ کا قومی اسمبلی میں آرٹیکل 245کے نفاذ بارے تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی شدید مذمت،پاکستان کاعالمی برادری سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ، اقوام متحدہ کا رویہ معذرت خواہانہ رہا تو اس کاحشر بھی نیشنز لیگ جیسا ہوگا،پرویز رشید،دہشت گردی میں ملوث غیر ریاستی عناصر کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا،دنیا غیر ریاستی عناصر کے خلاف اکٹھی ہے وہ اسرائیل کے خلاف بھی آواز اٹھائے اور زیادہ ذمہ داری ان ملکوں کی ہے جنہوں نے اسرائیل کو تحفظ دیا ،جب بڑے ممالک ایسے مواقع پر آنکھیں بند کرلیتے ہیں توخیال آتا ہے کہ ان کی دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ مقاصد کچھ اور ہیں،وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا مقامی ہوٹل میں پاکستان علماء کانفرنس سے خطاب

نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں استعفیٰ کیوں دیں، ڈاکٹر آصف کرمانی،وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے،عمران خان کو خیبرپختونخواہ حکومت اسی جمہوریت اور انہی انتخابات کی بدولت ملی،90دن میں کرپشن کے خاتمے کے دعویدار صوبہ خیبرپختونخواہ میں کچھ کر کے بھی دکھائیں،وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری کا عمران خان کے بیان پر تبصرہ

خواجہ سعد رفیق کا سراج الحق کو فون ، نوازشریف کی جانب سے ملاقات کی خواہش بارے بتایا،سراج الحق نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

عمران خان جمہوریت کا راستہ تنگ نہ کریں ۔ خواجہ سعد رفیق ، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام نے عمران کو ووٹ دیئے،عمران خان ان شہروں میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں، طاہر القادری ملک میں انارگی پھیلا رہے ہیں،بغاوت کرنے والوں سے نمٹ لیں گے ،میڈیا سے گفتگو

آئین شکنی کیس ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پر وکیل صفائی کی جرح مکمل ،تفتیشی ٹیم کے رکن مقصود الحسن کا بیان آج ریکارڈ ہوگا،اسلام آباد میں احتجاجی مارچوں کی وجہ سے سماعت 16 اگست کے بعدکرنے کی وکیل صفائی کی استدعا مسترد،مشرف کی تین نومبر 2007کو ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر کی گئی تقریر کے متن کا موازنہ جمعرات کو کیاجائیگا

پاکستان کا عالمی سطح پر سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون اور افغانستان سے الزامات بند کرنے کا مطالبہ ، افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی قیادت مخلص ہے مگر افغانستان سے دہشت گردوں کی حمایت کرکے پاکستان پر حملے کرائے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے،سیکرٹری خارجہ،بھارت سے سیکرٹری خارجہ ملاقات کے بعد مزید سفارشات دیں گے،صحافیوں سے گفتگو

افغان صدر کامولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون، دونوں ملکوں میں کشیدگی سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت

پاکستان علماء کونسل کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم امن فلسطین منانے کا اعلان ، اقوام متحدہ کے دفتر کو یاداشت پیش کرنے کا فیصلہ،اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے، اسلامی ممالک اس سلسلے میں مضبوط لابنگ کرکے صیہونیت سے مظلوم فلسطینی عوام کو چھٹکارا دلائیں،کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

قومی اسمبلی میں اپو زیشن اورحکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاذ کی مخالفت کردی،حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑے گا ورنہ عمران خان سے بھی بڑا احتجاج کرینگے،خورشید شاہ،طاہرالقادری نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان نظام کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں،حکومت نے خود اپوزیشن کو پوائنٹ آف نوریٹرن تک پہنچا یا، شیخ رشید،تحریک انصاف آئین اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔ اسلام آباد میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ڈاکٹر عارف علوی،انتخابی عمل پر ہمارے بھی تحفظات ہیں،تحریک انصاف کو کس حکیم نے مشورہ دیا کہ جنگ کے دوران اسلام آباد پر چڑھائی کرے،سعد رفیق، جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالے آئین سے غداری کے مرتکب ہیں ان کیخلاف 20 کروڑ عوام اکٹھے ہوں گے ،آرٹیکل 245 سے پارلیمنٹ کی سبکی ہوئی،محمود اچکزئی،اعجازالحق نے قومی یکجہتی کانفرنس بلانے کی تجویز دیدی، قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں آرٹیکل 245کے نفاذ کے بارے میں تحریک التواء پر بحث

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات آج بروز دبئی میں شروع ہو نگے، پاکستان کو 550 ملین ڈالرز کی پانچویں قسط ملنے کی توقع ،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ان مذاکرات میں شرکت کے لئے 8 اگست (بروز جمعہ) دبئی کے لئے روانہ ہوں گے

عوام ماورائے آئین تبدیلی برداشت نہیں کریں گے، جسٹس افتخار چودھری ،عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجا ہے ، قانون کا آدمی ہوں ، قانون کے مطابق چلوں گا‘ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ، لوگوں کو ان کے حقوق نہ ملیں تو وہ بدظن ہوجاتے ہیں‘سابق چیف جسٹس کا عید ملن پارٹی سے خطاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن ن لیگ کے تکبر کی تسکین ہے، پولیس ریاست کی ملازم ہے شریف برادران کے ذاتی ملازم نہ بنیں، پرویزالٰہی ،موجودہ بحران کی ذمہ دار ن لیگ خود ہے 15 سال سے یہ اقتدار پر قابض ہیں، 10 اگست کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرینگے : میڈیا سے گفتگو

عمران خان یوم آزادی کے موقع پرمارچ کر کے پاکستان کو شام ،عراق اور غزہ بنانا چاہتے ہیں، احسن اقبال ،حکومت انہیں انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تیار ہے لیکن ان کا ایجنڈا ایک منتخب حکومت کو گرانا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے ،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

آزادی مارچ کیخلاف حکمت عملی،جی ٹی روڈ پر تمام پٹرول پمپس اور موٹر وے بند رکھنے کا فیصلہ

داسو پاور پراجیکٹ‘ عالمی بینک سے معاہدہ 18 اگست کو ہوگا،سول ورک پلان کوفائنل کرنے بینک وفد پہنچ گیا، سائٹ کا دورہ، وفد لاہور میں واپڈا حکام سے بھی ملے گا، عالمی بینک کی طرف سے منظور کردہ قرضے میں سے 70 کروڑ ڈالر واپڈا کو دئیے جائینگے‘ ذرائع

دھاندلی ثابت، گوجرانوالہ کے حلقے پی پی 97کے نتائج کالعدم قرار ،حلقے میں 60روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

لیبیا سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششیں تیز،تمام پاکستانیوں کو سفارت خانے سے رابطہ کر کے اپنے کوائف کا اندارج کروانے کی ہدایت کر دی گئی ، لیبیا میں 18 ہزار پاکستانی موجود ہیں، اب تک 3,300 افراد نے خود کو سفارت خانے میں رجسٹر کروایا ہے، سرتاج عزیر

سکیورٹی پالیسی اپنے ابتدائی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، وزارتِ داخلہ کی اس قومی پالیسی میں طے کیا گیا تھا کہ پہلے چھ ماہ میں اس خصوصی وفاقی فورس کی تشکیل کے علاوہ انسداد دہشت گردی کا قومی ادارہ ’نیکٹا اور ملک کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل سکیورٹی بنے گا،ان میں سے ایک بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ہے،ماہرین

غزہ پر برطانو ی پالیسو ں کے خلا ف پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی احتجاجا عہدہ سے مستعفی ہوگئیں، برطانیہ کی غزہ سے متعلق پالیسی پر حمایت نہیں کرسکتی ،سعیدہ وارثی

آپریشن ضربِ عضب قابل تعریف ہے، جنرل کیمبل

پاکستان میں ہوا کی مدد سے 3 لاکھ 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کی جاسکتی ہے ،امریکی توانائی ادارہ رپورٹ

پا کستا ن ریلوے کا تحریک انصاف کو آزادی مارچ کیلئے خصوصی ٹرین دینے سے انکار،تحریک انصاف نے کراچی سے راولپنڈی کیلئے 14 بوگیاں مخصوص کرنے کی درخواست دی تھی

پاکستان نے 25ماہ بعدترکی کے پاورجنریشن جہاز”کیابے“کوآزادکردیا،ترکی کی کمپنی نے حکومت پاکستان کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت میں درخواست دائرکی تھی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔