بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن افسوس وہ ایسا نہیں کرتے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا  جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر ریلوے خراجہ سعد رفیق،وزیراعلیٰ پنجاب ،شہبازشریف،راجہ ظفر الحق اور حمزہ شہبازشریف دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

حکومت کو کسی لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،وزیراعظم ،حزب اختلاف کی بات سننے کو تیار ہیں، افسوس کہ بعض عناصر احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن میں شامل لوگوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے،بجلی کا بحران حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انٹرویو

وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ بعض عناصر احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا تاہم عوام ان کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں

پاکستان میں حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت قائم ہے، عمران خان ،بادشاہت میں حکمران عوام کا پیسہ اپنے اوپر خرچ کر سکتا ہے مگر جمہوریت میں حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے،نیا پاکستان بنانے تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے،نظربند کرنے کی کوشش کی گئی توپورا پاکستان بند کردیں گے، نواز شریف کے خاندان کے خلاف 71کیس نیب میں پڑے ہیں،پنجاب میں 1سال میں جرائم کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جب تک حقیقی جمہوریت اور میرٹ قائم نہیں ہو گا ملک خوشحال نہیں ہو سکتا،تحریک انصاف کے چیئرمین کا اجلاس سے خطاب

ڈاکٹر طاہر القادری کا شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں 10اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان،حکومت رکاوٹیں ڈالنے، گرفتاریوں اورٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے سے باز رہے ورنہ یہ یوم شہداء ہم جاتی امراء رائیونڈ میں جاکرمنائیں گے،انتباہ، اگست کے دوران وفاقی اور پنجاب حکومتیں ختم ہو جائیں گی، اب یہ فیصلہ خود نوازشریف کریں کہ پہلے انہوں نے گھر جانا ہے یا بھائی کو بھیجنا ہے، ایسی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں،ہم 14کے بدلے 14کے قرآنی قصاص کے فیصلہ پر قائم ہیں،مغربی ممالک جائزہ لیں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ جہاں 14قتل کی ایف آئی آر بھی لواحقین کو درج کرنے کا حق نہیں دیا گیا ، کیا ایسا کسی مغربی جمہوریت میں ہو سکتا ہے، منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں مختلف جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

غزہ میں 27 ویں روز بھی اسرائیلی جا رحیت جاری رہی ،بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید 150 سے زائد زخمی، اسرائیل نے زمینی فوج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ،حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا مشن تقریباً مکمل کرلیا ہے، حما س

کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا تو 60 دنوں میں ضمنی انتخابات کرادینگے،الیکشن کمیشن،چند ارکان کے استعفے سے عام انتخابات نہیں ہو سکتے،ترجمان

صوبوں سے قابل وصول رقوم کی وصولیوں اور بقایاجات کا معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل کے گذشتہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں60 روز کے اندر حل کرنے کو یقینی بنائیں، اسحاق ڈار کی وزارت پانی و بجلی کو ہدایت، ہمیں مستقبل میں بجلی کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور مستقبل میں ایسی پالیسیاں متعارف کروانا ہوں گی جو کہ بجلی کی مستقبل کی طلب کو پورا کر سکیں، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے انرجی مکس کو بہتر بنانا ہو گاتا کہ اس کا فائدہ متعلقہ صنعت اور عام عوام کو پہنچایا جا سکے، وفاقی وزیر کا اجلاس سے خطاب

سندھ حکومت کاآزادی اور انقلاب مارچ کو فری ہینڈ دینے کا اعلان، پیپلز پارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے کسی کو نہیں روکاجائے گا،شرجیل میمن ، مار چ میں شریک ہونا چاہے اسکے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی،امین فہیم

کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو گرانے کے حق میں ہیں نہ اسمبلیوں سے استعفوں کے ،سراج الحق،جمہوریت میں احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے،نواز شریف کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرکے احتجاج کرنے والوں کا ٹھنڈے مشروبات کی سبیلوں سے استقبال کرنا چاہئے ،پختون قوم کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے، قبائل میں آپریشن کا فیصلہ کس فورم پر کیا گیا ہے اس بات کا مرکز کو جواب دینا ہوگا ،قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد ہرمسلمان پر فرض ہے ،اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جرم ہے، نواز شریف اور زرداری اپنے رقوم بیرونی ممالک سے وطن واپس لائیں تو ملک کو کسی قرضے کی ضرورت نہیں رہیگی، عید ملن پارٹی سے خطاب

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ موٴقف اختیار کر نا ہو گا ورنہ مسلم امہ کے اختلاف سے اسرائیل فائدہ اٹھا تا رہے گا ،مو لا نا فضل الرحمن،اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اس نے ابھی تک اسرائیلی جار حیت روکنے کے لیئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے اسے پوری دنیا میں احتجاج نظر نہیں آرہا ہے ، پارٹی راہنماؤں سے گفتگو

حکومت بتائے آرٹیکل 245 کا نفاذ لانگ مارچ سے ڈر کر کیا ہے؟، حالات خراب ہیں تو مشترکہ اجلاس بلا یا جائے،خورشید شاہ

پاکستان کا فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ،پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس بلانے اور وزیراعظم کا مسلم ممالک کی قیادت سے رابطوں پر غور

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام14اگست سے پہلے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی شرکت و شمولیت کے ذریعے دو نکاتی مہم شروع کرنے کا اعلان،مہم کا پہلا بنیادی نکتہ ایک خود مختار ، موثر اور طاقت ور مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام جبکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کے خا تمے اور لینڈ ریفامز کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا مہم کا دوسرا نکتہ ہے ، کراچی کو وفاقی اور صوبائیحکومت سندھ اونر شپ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں،اگر ایوانوں میں عوامی مقدمے کا کوئی حل نہیں نکلتا تو پھر تنگ آمد بجنگ آمد کراچی اور سندھ کے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑا تو پاکستان کے 68ویں یوم آزادی 14اگست کے موقع پر کراچی اور سندھ کے عوام بھی اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخ دیں،فاروق ستار کی پریس کانفرنس

طاہر القادری ٹیکس چوروں کے ٹولے کا سربراہ ہے، وہ چوہدریوں کو قدموں میں بٹھا کر کس آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں،پرویزرشید،چوہدریوں کے کندھوں پر فساد کی سیاست کرنیوالا جلد کینیڈا بھاگنے والا ہے،وہ پہلے بھی کئی پیشگوئیاں کر چکے ہیں جو غلط ثابت ہوئی ہیں،بیان میں ردعمل

عمران خان اور طاہرالقادری غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، عابد شیر علی،عوام انہیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دئیے تو انہیں منظور کرکے ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے ، گفتگو

جعلی مارچ اور انقلاب میں غیر ملکی فنڈنگ شامل ہے،خواجہ سعد رفیق، ہماری حکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو آئندہ کوئی بھی حکومت نہیں کر سکے گا، 14 اگست کو ڈنڈا نہیں چلے گا ہم مذاکرات سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں ،شیخ رشید اس وقت بی جمالو اور پرویز الٰہی پھاپھے کٹنی کا کردار ادا کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

ممبئی حملہ کیس میں بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ،لشکر طیبہ کے خلاف ڈنڈورا پیٹنے والے بھارت کی 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ،آئی ایس آئی کا نام عدم ثبوت کی بناء پر شامل ہی نہیں،تحقیقاتی کمیٹی میں شامل سابق جاپانی پبلک پراسیکیوٹر آگ بگولا ہو گئے، بھارتی اخبار

سرحدی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان اور افغانستان میں تناوٴ میں اضافہ، باجوڑ ایجنسی کے ماموند قبائل کا افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان کے اندر آکر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار،افغان حکومت سے عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ،فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت،اپنے علاقوں میں امن لشکروں کے ذریعے کارروائی کا اعلان

جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز کو سختی سے رد کردیا ، خیبر پختونخوا اسمبلی صوبے کے عوام کی امانت ہے، عوام نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی تجویز کو پسند نہیں کیا ،سراج الحق ،پی ٹی آئی اگر صوبائی حکومت چھوڑنا چاہتی ہے تو یہ اسکا حق ہے اگر چہ اصولی طور پر پی ٹی آئی کو صوبائی حکومت توڑنے کے فیصلے سے قبل بھی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا تاہم اکثریتی جماعت ہونے کے ناطے اگر پی ٹی آئی صوبے کی حکومت توڑتی ہے تو ہم ان کا یہ حق تسلیم کرتے ہیں ،لیکن صوبائی اسمبلی کی توڑنے کی جہاں تک بات ہے جماعت اسلامی اور عوامی اتحاد اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں،مشترکہ میڈیا کانفرنس سے خطاب

مظلوم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،مذہبی و سیاسی قائدین و علماء کرام ،اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے، نواز شریف قائد اعظم کے وارث ہونے کا کردار ادا کریں‘سعودی عرب کو ساتھ ملاکر اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں اوراسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ وہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں اور مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اکٹھا کریں گے،بیت المقدس کی آزادی کیلئے کیاجانے والا جہاد سب سے بڑا جہاد ہو گا، مسلمان فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کرکے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں، جماعةالدعوة کے یکجہتی فلسطین کارواں اور جلسہ عام سے خطاب

انقلاب کے معاملے پر پی اے ٹی میں پھوٹ، راولپنڈی میں سینئر نائب صدر سمیت کئی عہدیدار مستعفی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی جان دیدیں گے استعفیٰ نہیں، خواجہ آصف، عمران خان کے نزدیک جمہوریت وہ ہے جو انہیں وزیراعظم بنائے،بیان

خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کر نے کا اندیشہ ، دو وزراء سمیت چھ اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے تحریک انصاف کے سربراہ کو ا رسال کر دیئے،آئندہ چند روز میں مزیدوزراء ، اراکین اور مشیر اپنے استعفے عمران خان کو ارسال کرینگے،جماعت اسلامی ، جمہوری اتحاد نے استعفوں کی مخالفت کر دی

کوئی کارکن تحریک انصاف نہیں چھوڑے گا، شیریں مزاری، پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،بیان

فلسطینیوں پر شدید مظالم کے باوجود عالم اسلام اورعرب ممالک کی خاموشی پر عالمی میڈیا کی سخت تنقید، اسرائیلی جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی برادری سے پہلے عرب ممالک اور مسلم دنیا میں اٹھایا جانا چاہیے ،زخم خوردہ عرب ملکوں نے کھوئے علاقے واپس لینے کے بجائے اسرائیل سے دوستانہ تعلقات میں عافیت سمجھی، دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس

قطر سے ایل این جی شپ یکم نومبر کو پورٹ قاسم پہنچے گا،اوگرا نے انتظامی اجلاس میں کراچی ولاہورمیں شکایتی مراکز قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی

عید الفطر پر طویل تعطیلات، ملکی معیشت کو محض برآمدات کی مد میں35ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔