بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں فوج بلانے کا فیصلہ سیاسی نہیں حفاظتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فوج بلانے سے متعلق آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ دارالحکومت کی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج بلانے کا فیصلہ کیا تاہم سیاستدانوں کی جانب سے ہر چیز کو متنازع بنایا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا درست نہیں کہ تحریک انصاف کے مارچ کی وجہ سے اسلام آباد میں فوج طلب کی جارہی ہے بلکہ دارالحکومت میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ سمیت دیگرحساس مقامات کو دہشتگردوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 باہر سے نہیں لایا گیا بلکہ آئین کا حصہ ہے، حکومت نے اسلام آباد میں فوج بلانے کےلیے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا جس کے بعد حکومت، فوج اور چند اداروں کی جانب سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جی ایچ کیو میں ہوا اور اسی فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا

قومی خبریں -

آج کا اخبار

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس ، آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اسلام آباد میں فوج کی طلبی کی سخت مخالفت ، سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ، فوج کی طلبی کا فیصلہ سیاسی ہے ، اس سے حکومت کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے ،آرٹیکل 245کے تحت فوج بلانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں ، تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا حکومت تصادم میں بدلنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف کا اعلامیہ

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانا کسی طور پر بھی قبول نہیں تحریک انصاف کا آزادی مارچ پرامن ہوگا اور حکومت اس مارچ کو تصادم میں بدلنا چاہتی ہے

وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ، حکومتی مذاکراتی ٹیم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں تشکیل د ئیے جانے کا امکان،حکومت جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی رابطہ کرے گی

سانحہ ماڈل ٹاؤ ن ، وزیراعلی پنجاب نے ٹربیونل میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں موجود تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ منہاج القرآن کے باہر پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے حالات خراب ہوسکتے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پنجاب کابینہ کے وزراء کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، شہباز شریف

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں انسانی ہمدری کی بنیاد پر 12 گھنٹوں کی جنگ بندی کا آغاز ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا خان یونس میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 20افراد شہید،کئی بچے شامل،سرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کْل تعداد900 سے تجاوز کرگئی،فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کر دی

تحر یک انصاف کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی ہے،پرویز رشید ، سونامی کو نالہ لئی میں دفن کردیں گے، قوم نے گیارہ مئی کو انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا تھا ،انتشار کی کا سونامی مارچ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ، عمران خان وزیر اعظم بننے کے لیے معجزہ چاھتے ہیں، معجزے تو پیغمبر کرتے ہین اور یہ دونوں نہیں ہے، طاہر القادری کے بنک اکاونٹس میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اس کی تحقیقات ہو رہی ہے ،مڈٹرم انتخابات کوئی امکان نہیں ہے ،ٹیسٹ میچ 5 دن کا ہوتا ہے جبکہ عمران خان نے تو پہلے دن سے اپنے منفی ہتھکنڈوں سے 4 دن کاکھیل روکنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں،میڈیا سے گفتگو،بیان

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری،میرعلی میں فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،5 ٹھکانے تباہ ، فورسز کی میر علی کے علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد بھی حقانی نیٹ ورک کو دوبارہ منظم نہ ہونے دیا جائے: امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ،حقانی نیٹ ورک نے افغانستان میں 500 امریکی فوجی ہلاک کیے تاہم وزیرستان میں اس سے قبل ہونے والے کسی آپریشن میں اس کو ہاتھ نہیں لگایا گیا تھا، وائٹ ہاوٴس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینیئر اہلکار کا تقریب سے خطاب،حقانی نیٹ ورک کے دہشت گرد آپریشن سے پہلے ہی شمالی وزیرستان سے نکل چکے تھے۔ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے افغان سرحد سے متصل علاقوں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے،جلیل عباس جیلانی، حقانی نیٹ ورک کے شدت پسندوں کو محفوظ راستہ دیا گیا اور وہ پاکستان ہی میں دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔افغان سفیر کا الزام

پیپلز پارٹی کا آج ہیسکو کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان ،کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے،شرجیل میمن

اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج،وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وفاقی کابینہ آرٹیکل 245 کے بارے صدر مملکت کو کسی ایڈوائس کی مجاز نہیں،درخواست گزار کا موقف

کبھی بھی غیروں کی بنائی ہوئی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے،ملا محمد عمر ، افغانستان کی جنگ اس وقت ختم ہوگی جب تمام بیرونی جارحیت پسندافغانستان سے چلے جائیں،یہاں ایک آزاد وخودمختار اسلامی حکومت قائم ہوجائے،افغا ن فوج ،پولیس اور عوام مجاہدین سے مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف مقدس جہاد میں شریک ہوجائے،ہماری جنگ آزادانہ اسلامی نظام اوراپنے ملک کی آزادی کیلئے ہے پڑوسی ،خطے اورعالمی ممالک کے معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، دنیا خصوصا اسلامی ممالک اسرائیلی مظالم کی روک تھام کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں،عید پیغام

ملک میں مستقبل قریب میں مڈٹرم انتخابات کا کوئی امکان نہیں،پرویز رشید، فوج ایک ماہ سے اسلام آباد میں موجود ہے ۔اس کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کرنے یا نہ کرنے کی اجازت کا فیصلہ وزیر اعظم کی واپسی کے بعد ہوگا۔طاہر القادری کی بہت سی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ تشہیر پر کروڑوں خرچ کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تحقیقات کررہے ہیں، وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قراردادمنظورکر ے،پاکستان، اسرائیل کو مزید تاخیر کئے بغیر اپنی زمینی فضائی اور بحری جارحیت روک دینی چاہئے۔ مسعود خان

پاکستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، بھارت کاالزام

شہرقائد میں ٹارگیٹڈآپریشن کے باوجود بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں خاتون اور مردپولیس اہلکاروں اور مذہبی کارکنوں سمیت مزید9افراد جاں بحق ، 4افرادزخمی ہوگئے

ن لیگ مقابلہ کرنانہیں جانتی ،میری تربیت ہی مقابلہ کرنے کی ہے ،عمران خان ،پرامن احتجاج روکناخونی انقلاب کودعو ت دیناہے ،حکمران کاروباری ہیں سودے بازی شروع کردیتے ہیں ،افتخارچوہدری کے نوٹس پرخوشی ہے اب سب کچھ سامنے لاوٴں گا،دھاندلی سے جمہوریت نہیں آتی ،لیڈرکااحتساب جمہوریت میں ہوتاہے ،بادشاہت میں نہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کانجی ٹی وی وکوانٹرویو

فوج کو جتنا راستہ دیں گے وہ اتنا ہی آگے آئے گی،شیخ رشید، 14 اگست کی رات کسی نے پرچم کشائی کی تو اسکے خلاف پرچہ کٹواؤں گا ، 3 ماہ کیلئے دفعہ 245 کا نفاذ لمحہ فکریہ ، نواز شریف نااہل ٹولے کے ساتھ کھیل رہے ہیں، سربراہ عوامی لیک کی صحافیوں سے گفتگو

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل پیر کو چاند دیکھے گی ،مفتی منیب الرحمن صدارت کرینگے ،محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی پیشنگوئی کردی ہے

سیکرٹری دفاع آصف یاسین آج ریٹائر ہو جائینگے ،نئے سیکرٹری دفاع کیلئے لیفٹننٹ جنرل خالد نواز ، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور نرگس سیٹھی سمیت مختلف نام زیر غور

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔