بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوجی افسر ضمانت پر رہا

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ہاتھوں بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوج کے میجر کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔  راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار امریکی فوج کے میجر کو امریکی سفارت خانے کے اعلی افسر کی شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔اے ایس ایف نے راولپنڈی ایئرپورٹ سے براستہ ابو ظہبی امریکا جانے والے غیر ملکی شخص کو حراست میں لیا جس کے سامان سے ایک 9 ایم ایم پستول اور 15 گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شخص کی شناخت امریکی فوج کے میجر ولیم جونز کے نام سے ہوئی جس کے بعد امریکی فوجی کو تحقیقات کے لئے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا۔ فوجی افسر کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی امریکی سفارت خانہ حرکت میں آگیا اور پھر سفارت خانے کے ایک اعلی افسر کی ضمانت پر ولیم جونز کو رہا کر دیا گیا۔

آج کا اخبار

مشرقی یوکرین میں ملائشیا کا مسافر طیارہ تباہ‘295 افراد ہلاک ،طیارے کو شاید مار گرایا گیا ہے ، یوکرائنی صدر،طیارے پر حملے کی خبر سے دھچکا لگا ہے ،حادثے پر رنجیدہ ہوں ،تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ،نجیب رزاق ،طیارے کو زمین سے میزائل پھینک کر تباہ گیا کیا ہے،روسی میڈیا

روسی خبررساں ا دارے کے مطابق طیارے کو زمین سے میزائل پھینک کر تباہ گیا کیا ہے ،یوکرائنی وزارت داخلہ کے مطابق طیارے کو باغیوں نے نشانہ بنایا ہے

قوم ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے ، وزیراعظم ،قوم اور فوج مل کر پاکستان کو امن اور استحکام کا گہوارہ بنائینگے ،فو ج کوہرجنگ لڑنے میں تمام وسائل فراہم کریں گے ، ،فوجی آپریشن کامقصدریاست میں رٹ کاقیام ہے، وزیراعظم کی وفاقی وزراء کے ہمراہ دورہ جی ایچ کیو کے موقع پر گفتگو ، چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا، اعلیٰ فوجی افسران نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی

وزیراعظم کی رائیونڈ میں رہائش سے صرف اڑھائی کلومیٹر کے فیصلہ پر پنڈ آرائیاں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،2دہشتگرد ہلاک،1پولیس اہلکار شہید، چار زخمی، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس‘ بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، دہشت گرد وزیراعظم ہاؤس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوجانا چاہئے،شجاع خانزادہ کی میڈیا سے گفتگو، کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا پولیس اہلکاروں کو مبارکباد

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات، قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال،مسلح افواج پر فخر ہے، پوری قوم ان کی پشت پر ہے،نواز شریف

ہنگو میں یکے بعد دیگرے 2بم دھماکے ، 8افراد جاں بحق ، 4زخمی

ای سی سی اجلاس، ملک میں آلو کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے کے لئے بیرون ملک سے ایک لاکھ میٹرک ٹن آلوؤں کی درآمد کی منظوری،وزارت تحفظ خوراک وتحقیق کی جانب سے آلوؤں کی درآمد پر زیرو ڈیوٹی برقرار رکھنے کی تاریخ میں توسیع کی سمری کی بھی منظور ی دید ی گئی ،مبارک ماہ میں ضروری اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ،اسحاق ڈا ر

افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ، اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، افغانستان بھی اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے روکے،دفتر خارجہ،ممبئی حملہ کیس زیر سماعت ہے،سمجھوتہ ا یکسپریس کیس میں پاکستانیوں کوبھی انصاف ملنا چاہیے، پاک بھارت مذاکرات کیلئے کوئی شرائط نہیں ہونی چاہئیں، دفتر خارجہ کے ترجمان کی اخبار نویسوں کو ہفتہ وار بریفنگ

بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، پنجاب رینجرز کا بھرپور جواب

آٹا قیمتوں کا کیس،سندھ اور بلوچستان کی رپورٹس مسترد،سپریم کورٹ نے مستحق افراد کے حوالے سے پروگرام اور ٹائم فریم طلب کرلیا، شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، جسٹس اعجازافضل،جب تک پیپرورک کی بجائے عملی اقدامات کرکے ثمرات عام لوگوں تک نہیں پہنچتے، وفاق او رصوبوں کے تمام اقدامات بے فائدہ ہیں ، وفاق اور صوبے عام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کریں،مجسٹریسی نظام ختم ہونے سے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں،ریمارکس

پنجاب بھر میں عیدالفطر پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز،سیکورٹی پلان تیار

28 جولائی کو پاکستان کے جنوبی علاقوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں‘محکمہ موسمیات

پاکستان کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں،بھارت،اسلام آباد کو بھی اپنی سرزمین نئی دہلی کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے کے وعدے کو پورا کرنا چاہیے، وزیر مملکت برائے امور خارجہ

حکومت کسی بھی لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں : پرویز رشید، حکومت کے پاس چار حلقوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کوئی اختیار نہیں ہے،کسی کو کوئی شکایت ہے تو اسے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے،مسلح افواج ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے شمالی وزیرستان میں جنگ لڑ رہی ہیں، اس اہم مرحلے پر کسی قسم کا اختلاف قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا،انٹرویو

مقبوضہ کشمیر‘ 7 کشمیریوں کی شہادت کیخلاف احتجاجی ہڑتال اور مظاہرے،روزمرہ زندگی مفلوج‘ فلسطینی عوام کے قتل عام کیخلاف (آج) پرامن مظاہرے کئے جائینگے، مسلم ممالک اقوام متحدہ کی بے عملی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے اس ادارے سے اپنے اپنے ملکوں کی رکنیت کو فوری معطل رکھیں، اسرائیل کے ساتھ تمام تر سفارتی رابطے ختم کریں،سید گیلانی

زرداری اور عمران خان کی موجودگی،لندن پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا،دونوں جماعتوں کے مشترکہ دوستوں نے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کر دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے امکانات روشن ہوگئے،الطاف حسین کی بھی زرداری سے ملاقات متوقع ، ان کی ملاقات حکومت پاکستان کے لئے خطرہ کا الارم ثابت ہو سکتی ہے، سیاسی مبصرین

آئی ڈی پیز دہشت گرد نہیں بلکہ انہیں دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا،عبدالقادر بلوچ ،ہم غیرملکی امداد پرنہیں بلکہ ملک کے18کروڑ سے زائد عوام پر نگاہیں جمائے ہوئے ہیں کہ وہ25لاکھ آئی ڈی پیز کی مدد کریں،آئی ڈی پیز کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت پنکھوں،واٹر کولر اور خیموں کی ہے جبکہ عورتوں اور بچوں کوسلے سلائے کپڑوں کی بھی شدید ضرورت ہے، فیڈریشن چیمبر میں ممبران سے خطاب

عدلیہ مخالف بیانات پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر،آئین کے آرٹیکل 204کے تحت اسمبلی رکنیت معطل کرنے کی استدعاء

شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ، صحت سے متعلق شعبوں میں اقدامات نا کیے گئے تو ان شہروں میں مختلف بیماریاں بالخصوص پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں وباء کی صورت اختیار کر سکتی ہیں‘جبار احمد خان ،دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں،یونیسف،والدین اپنے بچوں کو بغیر ہچکچاہٹ کے پولیو کے قطرے پلوا رہے ہیں، ڈاکٹر بلال

طاہر القادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ مستر د کر دیا

14اگست کوآزادی مارچ کی خودقیادت کروں گا،عمران خان ،10لاکھ افرادکواسلام آبادلاوٴں گا،پنجاب پولیس نے ہمارے کارکنوں پربندوق اٹھائی توانہیں نہیں چھوڑوں گا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

نوازشریف بتائیں استعفیٰ کہاں پہنچاؤں، بے وقعت اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں، قوم ان اسمبلیوں سے مایوس ہوچکی،شیخ رشید ،آرمی چیف کیساتھ تصاویر کھنچوانے سے نوازشریف فوج کی ناراضگی دور نہیں کرسکتے، 14 اگست کو عمران،قادری اکٹھے ہونگے، حکومت ، فو ج میں 5 بنیادی اختلافات ہیں، نوازشریف کا دل آج بھی طالبان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل پر پھانسی ہوسکتی ہے تو14 قتلوں پر شہبازشریف نہیں بچ سکتے،طاہر القادری پاکستان کا در جلی ہے ،احمد رضا قصوری،انقلاب کے قریب پہنچ چکے، قائد کی کال کا انتظار ہے، سرکاری ادارے ہماری راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں اب ہمارے صبر پیمانہ لبریز ہوچکا، خرم نواز گنڈ ا پور، نوازشریف آمریت کی گود میں پلے ہیں جمہوریت کا نام ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا، جے سالک ، جمشید دستی، سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کا آبپارہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب

خیبر پختونخوا حکو مت بے بس ، صو با ئی محکمہ تعلیم کے تمام اختیارات برطانوی کمپنی نے سنبھا ل لئے ،محکمے کا سارادارومدار اسی کمپنی کی مرہون منت ہو کر رہ گیا، مخلوط حکومت میں شامل ایک سیاسی پارٹی نے بھی چپ سادھ لی

آزادی مارچ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے کیاجارہا ہے ،جاوید ہاشمی ، تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں کو دعوت دیتے ہیں وہ اس آزادی مارچ میں ہمارا ساتھ دیں ہم قوم کو آزاد کروانے جارہے ہیں، نواز شریف کو اب بھی لیڈر مانتا ہو ں مگر میرا لیڈر کئی کھو گیا ہے ،کرکٹر حلیمہ کی موت کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں، پیپلز پارٹی کا انتشار کھل کر سامنے آچکا ہے گیلانی ، زرداری صاحب اور رضا ربانی کے بیان ایک دوسرے سے متصادم ہیں وہ ایک دن ہی میں ہمارے موقف کی تائید کرکے پیچھے ہٹ گئے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

پی آئی اے کے 50 فیصد ملازمین اضافی ہیں، وزیر مملکت ِ نجکاری،حکومت ان اضافی ملازمین کو ملازمتوں سے علیحدہ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنا رہی ہے ،موجودہ حکومت قومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرے گی، محمد زبیر کی بی بی سی سے گفتگو

مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیموں کی طرف سے فلسطین پراسرائیلی جارحیت کیخلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، اسرائیل اپنے قیام کے بعد سے ہی مظلوم فلسطینیوں پر اذیت ناک مظالم ڈھا رہا ہے، امریکہ و یورپ اسرائیل کی پشت پناہی کر کے صرف مشر ق وسطیٰ ہی نہیں پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دو چار کر رہے ہیں، مقررین کا خطاب

چین سے منگوائے گئے 6 ریلو ے انجن ناقابل استعمال قرار،75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، 28 جولائی تک سیٹوں کی بکنگ بند

حکو مت کا نصف ما ہ بعد ہی نیا بجٹ سا منے آ گیا، عوا م بے خبر ،صابن اور خام مال پرٹیکس چھوٹ ختم، شیمپو اور ویکیوم فلاسک پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔ آزاد کشمیر کے لیے ٹائلٹ سوپ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد پر دی جانے والی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ، درآمد کے لیے کسٹمزڈیوٹی کی شرح بھی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردی گئی

امریکا جانے والے پاکستانی مسافروں کی تلاشی میں اضافہ، پاکستانی مسافروں کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ڈیٹا کی بھی پڑتال ہوگی

کراچی اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ،سرمایہ کاری مالیت میں77ارب14کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر400.94پوائنٹس اضافے سے 30177.11پوائنٹس پر بندہوا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔