بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات کے دوران آرمی چیف نے وزیر اعظم کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امن و استحکام پاکستان کی منزل ہے۔ پاک فوج کے جوان ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آپریشن ضرب عضب میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو ہر ہرممکن وسائل فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، ان کی بحالی اور دوبارہ آباد کاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس سلسلے میں ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

طالبان کا اہم کمانڈر عدنان رشید دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار

عدنان رشید، القاعدہ کے کمانڈر مفتی زیبر اور اس کے دو گارڈز دس جولائی جمعرات کے دن شکئی آئے تھے۔ گیارہ جولائی کو علی الصبح سیکورٹی فورسز نے خفیہ زرائع کی اطلاع پر کاروائی کی

آپریشن ضرب عضب، زمینی کارروائیوں کے دوران تازہ جھڑپوں میں کیپٹن سمیت6سیکورٹی اہلکار شہید ، 12دہشتگرد ہلاک ،مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 447ہوگئی،88ٹھکانے تباہ،26جوان شہید،میران شاہ کا 80فیصد علاقہ کلیئر ہوگیا ہے اور بازار کو کلیئر کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر،میران شاہ سے بارود کا بڑا ڈھیر او رسینکڑوں خودکش جیکٹیں برآمد ہوئیں،نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں، اخبار نویسوں کو بریفنگ

اب چار حلقو ں کی بجائے پورے انتخابات کا دوبارہ سے آڈٹ کروایا جائے، عمران خان کا مطالبہ، ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی جائے،حکومت آزادی مارچ کو ملٹری پریڈ کی آڑ میں سبوتاژ کرنا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہونے دیں گے، آزادی کی تقریب 14اگست کی صبح ہوگی،تحریک انصاف کا مارچ شام کو ہوگا جہاں اگلے لائحہ عمل کا اعلان، آزادی مارچ کے مقاصد اور اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے، قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے،موجودہ حکومت کی کاکردگی گزشتہ حکومت کی کاکردگی کی نسبت بدترین ہے،شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن، عابد شیر علی نے نندی پور،اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے حوالے سے جھوٹ بولنے اور نواز شریف نے آئی ڈی پیز کے معاملے پر استعفے کیوں نہیں دیئے۔آصف زرداری کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کو بادشاہت قرار دینا ہمارے موٴقف کی تائید ہے،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا‘،پاکستان تحریک انصاف کا چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ درست ہے۔ حکومت چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے سے کیوں خوفزدہ ہے، زرداری، عوام نے نواز شریف کو وزیراعظم کیلئے منتخب کیا ہے وہ شہنشاہ نہ بنیں، سابق صدر کا بیان

آپریشن ضرب عضب ملکی بقاء کی جنگ، بے گھر افراد کیلئے تمام وسائل کو بروئیکارلایا جائیگا،وزیراعظم،نواز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعت کا مشاورتی اجلاس، آپریشن ضرب عضب، آئی ڈی پیز کی امداد و بحالی، مجموعی سیاسی صورتحال پر غور، وزیر اعظم کا فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ،عوام تبدیلی اور انقلاب والوں کی پرواہ نہ کریں وہ ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،نواز شریف،چند ہزارلوگ کروڑوں افراد کے مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کرسکتے،80 ء اور 90 ء کی سیاست کا وقت گزرچکا ہے،حکومت کا کوئی کرپشن کا سکینڈل نہیں آیا عالمی ادارے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،چاہتے تو ڈالر50 یا 60 روپے تک لے جاسکتے تھے،تمام جماعتیں مل کر جمہو ریت کو مستحکم کریں اور ملک کو مضبوط بنائیں،وزیراعظم کاسب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو اعزازی کارڈ دینے کی تقریب سے خطاب

انقلاب کے بعد بے رحم احتساب اور پھر انتخابات ہونگے، طاہر القادری،ہزاروں ایکڑ پر مشتمل محلات اور بیرون ممالک پھیلی ہوئی ایمپائرز کا کڑا احتساب ہو گا،ہمارا دامن دودھ کی طرح پاک اور پانی کی طرح شفاف ہو ،فلسطین کے تحفظ کیلئے او آئی سی با مقصدکردار ادا کرے،ڈاکٹر طاہر القادری کا مرکزی سیکرٹریٹ میں سیالکوٹ اور ناروال سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران سے خطاب

بجلی بحران نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ،سرکلر ڈیٹ 300 ارب پر ، ریکارڈ شارٹ فال سے بدترین لوڈ شیڈنگ ،عوام بلبلاء اٹھے

80 سے زائد اراکین پارلیمان نے گوشوار وں میں اپنی آمدن صفر ظاہر کی ہے ، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ،تمام اراکین کمیٹی کو نیشنل ٹیکس نمبر جاری ہوچکے، تمام نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروا دیئے ہیں ، چار اراکین نے اپنے ٹیکس ریٹرن مقررہ مدت گزرنے کے باوجود جمع نہیں کرائے ، اجلاس کو بریفنگ ، تحریک انصاف کے عمر اسد کا اراکین پارلیمان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات مہیا کرنے کے مطالبہ پر دیگر اراکین کی شدید مخالفت ،کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ، اب قومی اسمبلی کو بجھوائی جائے گی،اراکین کمیٹی کااپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ

جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں کرلیتے علاقے کو کلیئر تصور نہیں کیا جائیگا، عبدالقادر بلوچ، ماضی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، قبائلی عوام کی قربانیاں ہماری نسلیں بھی یاد رکھیں گی، آپریشن جلد مکمل کرنے کی کوشش کرینگے مگر ٹائم فریم نہیں دے سکتے،عالمی برادری بھی اپنا قصور تسلیم کرے اورذمہ داری نبھائے،وفاقی وزیر سیفران، زرداری کا بیان افسوسناک، آج تک پی پی کے کسی مرکزی رہنما نے متاثرین کاحال بھی نہیں پوچھا، فی خاندان کو 52 ہزار روپے امداد دی گئی، عید کے بعد ماہانہ بنیادو ں پر 22ہزار روپے امداد دینگے، امدادی کاموں میں پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تقلید کریں، متاثرین میں کوئی وبائی مرض نہیں پھیلا میڈیکل ٹیمیں اپنا کام کررہی ہیں، پولیو ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

نواز شریف میرے وزیراعظم ہیں جس نے بادشاہ کہا جواب بھی ان ہی سے لیا جائے،سید قائم علی شاہ،کراچی میں قیام امن کیلئے تمام اختیارات رینجرز اور پولیس کو دے دئیے ہیں بڑے افسر تو دور کی بات ہے میں نے مداخلت کرکے کانسٹیبل یا پٹواری بھی تبدیل نہیں کرایا ، آئی ڈی پیز کی سندھ آمد پر چیکنگ کا مقصد شہر میں آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشتگردوں کی آمد کو روکنا تھا لیکن ا س بارے میں میرے متعلق منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ

سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے معلومات تک رسائی سے متعلق کا بل کے مسودے کی منظوری دیدی ،معلومات تک رسائی کا بل پاس ہونے کے باوجو د معلومات تک رسائی نہیں ہو سکے گی، اس پر عملدرآمد کی شق کو تبدیل کی اور مکمل عملدرآمد کمیٹی تشکیل دی جائے،فرحت اللہ بابر،معلومات تک رسائی کا بل منظوری کے بعد فوری بعد ممکن نہیں ہوگا ، پرویز رشید

چین کے تعاون سے قوم کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں گے ، ملک کو اندھیرو ں سے نکالیں گے ،شہباز شریف ،زراعت وصنعت کے فروغ او رمعیشت کی مضبوطی کے لئے بجلی ضروری ہے ،حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام تر ممکنہ کوششیں کررہی ہے ، ہائیڈل ، تھرمل کوئلے، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے 2017ء تک دس سے بارہ ہزارمیگاواٹ بجلی کے نئے منصوبے لگانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

نواز، شہباز شریف تیسری بار وزیراعظم بننے کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نہ بیچتے تو بجلی، گیس کا عذاب نہ ہوتا،پرویزالٰہی ،آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کی بجائے آئینی ترمیم میں پیداواری صوبہ کو زیادہ حصہ دینے کا سودا کیا، دیہات میں بجلی آتی ہی نہیں، ٹیوب ویل بند، فصلیں تباہ، لوگ بیمار حالات ہر طبقہ کے اجتماعی احتجاج کی طرف جا رہے ہیں، بجلی کی بجائے باتیں بنانے والے فیصل آباد میں (ن) لیگ والوں کے احتجاجی اشتہار دیکھیں، عوام کہتے ہیں جان چھوڑ دیں: پریس کانفرنس

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن کی معیاد ختم، ابھی بھی ہزاروں خاندان رجسٹریشن سے رہ گئے

ہیروئن کی سب سے زیادہ مانگ اس وقت امریکہ میں ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں انکشاف،افغانستان میں نیٹو اور ایساف کے آنے کے بعد پوست کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،حکام انسداد منشیات ڈویژن و انسداد منشیات فورس

ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں مضبوط کرانا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی ، آصف زرداری بھی 2013 ء کے انتخابات کو شفاف نہیں مانتے اور ہمارا موقف درست مانتے ہیں، آصف علی زرداری اور ہر وہ جماعت جو ہمارے موقف کو مانتی ہے آزادی مارچ میں شریک ہو،سابق صدر کے بیان پر ردعمل

یورپی یونین مبصرین نے عمران کے دھاندلی بارے الزامات مسترد کر دئیے،خواجہ آصف

افغان سوویت جنگ امریکی نہیں ،پاکستان کی جنگ تھی، امریکی جریدہ ،جنگ کے وقت سی آئی اے کی افغانستان میں عدم مو جو دگی کے با عث اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جنگ میں تمام خطرات اور قربانیاں افغانستان اور پاکستان کے لوگوں نے دیں، سعودی عرب نے مجاہدین کی مالی امداد کی تھی،افغان جنگ سے عالمی جہاد کا تصور پروان چڑھا، سا بق سی آ ئی اے اہلکا ر بروس ریڈل کے حوا لے سے جریدے ”فارن پالیسی کا انکشا ف

تحریک انصاف نے عام انتخابا ت کے نتائج تبدیل کرنے والوں کے نام بتا دیئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔