بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

تازہ ترین خبریں

بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اللہ کی مدد کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سارے کام  اللہ کی مد سے ہی چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ کی مدد سے ہی سارے کام چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پہلے 10 سے 11 روزے بالکل ٹھیک گرزے لیکن گزشتہ 3 روز سے موسم شدید گرم اور خشک ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے ہونے کے باعث بہت سے فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، اگر موسم اسی طرح گرم اور خشک رہا تو ہمیں اس قسم کی صورت حال کا مزید سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایک سال ملا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے 3 سے 4 برس کے دوران 6 سے 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی جائے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔

عجیب و غریب -

آج کا اخبار

وزیراعظم کا رمضان المبارک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہمی کااظہار،فوری رپورٹ طلب،جن علاقوں میں پانی کی قلت کامسئلہ ہے حل کیاجائے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر فوری رپورٹ پیش کرے،سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں‘ نواز شریف

دوسری جانب رمضان المبارک میں سحرو افطار اور تراویح پر بھی بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں

پرویز مشرف نے ملک میں فوج کی حمایت سے عبوری سیٹ اپ قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی،اب پاکستان میں ملٹری ٹیک اوور کا دور گزر چکا ہے،ملک کی ساکھ یہ ہے کہ کل سری لنکا ہم سے مدد لے رہا تھا آج اس نے آمد پر ویزہ کی سہولت ختم کر دی ہے، جلد دوسری کتاب میں مزید انکشافات کروں گا، انٹرویو میں انکشافات

شمالی غزہ میں اسرائیل نے نہتے فلسطینیو ں کیخلا ف زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا، فلسطینی عسکر یت پسند و ں سے جھڑپ میں 4 صہیو نی فوجی زخمی ، غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 157ہو گئی،اقوام متحدہ کی اسرائیل، حماس سے جنگ بندی کی اپیل، فر یقین کشیدگی کو ختم کرکے امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں ،سلامتی کو نسل، عالمی برادری اسرائیل کی واضح مذمت اور فلسطینیوں کے بین الاقوامی تحفظ کو یقینی بنائے، فلسطینی مندوب ریاض منصور ، سعو دی عرب کا اسرائیل با رے نرم رویے پر احتجا ج ،اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلیا سے انڈونیشیاء تک ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے،پوپ فرانسیس کے زیر قیادت غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے دعائیہ تقریب

یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا نا ممکن ہو گا،قوم انتظار کرے تاریخ کا اعلان جلد ہو گا ، طاہر القادری،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ان کے اقتدار کی موت نوشتہ دیوار ہے، انقلاب کی کال کے بعد لٹیرے اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تھانوں کا ریکارڈ بد لا جارہا ہے سب جانتے ہیں ایسا پنجاب کے چھوٹے نمرود کے حکم پر ہو رہا ہے،پارٹی عہدیداران کے اجلاس کے موقع پر گفتگو

پرویز مشرف کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اپنے بیانات میں تضاد ہے، پرویز رشید، پاکستان مسلم لیگ(ن) کبھی ایسی کسی چیز کا حصہ بنی اور نہ آئندہ بنے گی جو ملک کے آئین و قانون سے متصادم ہو‘ طاقتوراور آزاد میڈیا ہی جمہوریت کیلئے نا گزیر ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

طالبا ن کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ کے بادجود افغانستان نے تاحال پاکستان کو کارروائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ، ذرائع

14اگست سے پہلے،پی پی اور ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،حکومت نے پیپلز پارٹی کو چار اور ایم کیو ایم کو تین وزرارتیں دینے کی حامی بھر لی ،ذرائع

ارسلان افتخار ، عمران خان کیخلاف ریفرنس رواں ہفتے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے،سپیکر 30دن میں اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے، ذرائع

اسٹیٹ بینک کا زرعی قرضوں کی تقسیم کے لیے 500 ارب روپے کا ہدف مقرر ،راعت کا شعبہ معیشت کا ایک لازمی جز ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ تقریباً 20 فیصد ہے ،حکومت نے زرعی شعبے کے لیے سہولتوں اور اعانت پر مبنی ایک پیکج کی بھی منظوری دی ہے جس میں چھوٹے اور پسماندہ کاشت کاروں کے لیے قرضہ ضمانت اسکیم، 25 ایکٹر تک زمین کی ہولڈنگ پر سی ایل آئی پریمیم واپسی کی وسعت میں اضافہ،10 مویشیوں تک فنانسنگ حاصل کرنے والے تمام کاشت کاروں کے لیے لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم، ویئرہاؤسنگ کلیئرنگ سسٹم اینڈ ریسیٹ فنانسنگ میکانزم کے قیام کے لیے ضوابطی طریقہ کار کا آغاز اور مکران ڈویژن، گلگت بلتستان، ضلع سوات اور فاٹا جیسے خصوصی علاقوں میں پروسیسنگ کی صنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف

یوم آزادی کی تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی، عمران خان جلسہ کی تاریخ بدل لیں،سعدرفیق،پرویز مشرف کے معاملے پر یوسف رضا گیلانی کا بیان افسوسناک ہے،عمران خان کو شیخ رشید اور پرویز الٰہی کی سازشوں سے محتاط رہنا چاہئے،پریس کانفرنس

ڈاکٹر طاہرالقادری اوران کے ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں مبینہ طورپرایمرٹس طیارے کی ہائی جیکنگ کیلئے باضابطہ شکایت دائر

مختلف ممالک میں عرصہ دراز سے تعینات ٹریڈ افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ، مارچ2015ء تک دنیا بھر میں درجنوں نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کامنصوبہ تیار،سلیکشن کا عمل سال رواں کے اختتام تک مکمل ہوگا، وزارت تجارت نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوادی

چودہ اگست کا آزادی مارچ مکمل پرامن اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ہوگا، شیریں مزاری ،مارچ کا مقصد ملک سے روایتی و خاندانی سیاست کو ختم کرنا بھی ہے تاکہ حقیقی جمہوریت لائی جا سکے،خواجہ سعد رفیق دھاندلی وزیر ہے اس لئے وہ درخواست کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں، بیان

پرویز مشرف سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، یوسف رضا گیلانی ، موجودہ حکومت عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرے ورنہ لانگ مارچ سے حکومتیں چلی جاتی ہیں، صدر زرداری کے دیئے ہوئے درس کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھیں، ہم نے حکومت بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے مذاکرات کئے، کشمیر اور فلسطین پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم نے مشرف کو قومی مفاہمت کے تحت اس ملک سے بھاگنے پر مجبور کیا ‘ پاکستان میں جمہوریت مستحکم نظر نہیں آرہی، افطار ڈنر کے موقع پر خطاب

عالمی پابندیاں، پاکستان نے ایران کیساتھ تجارت بڑھانے کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ، ادائیگیوں کا نیا قانونی طریقہ کار وضع کرنے پر کام شروع،ایک چھوٹا مقامی بنک صرف ادائیگیوں کے مقصد کیلئے قائم کرنے کی تجویزپر غور

پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا، پاکستان نے تحفظات سے چین کو آگاہ کر دیا،چین تحفظات کو دور کرنے پر تیار نہیں،ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ

خیبرپختونخوا میں ناروا لوڈ شیڈنگ اور بجلی بلوں کے فرسودہ نظام کے خلاف بدھ کو بھرپور احتجاج کرینگے، پرویز خٹک، احتجاجی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا بجلی کے ستائے عوام بدھ کے روز آرمی اسٹیڈیم پشاور پہنچ جائیں،وفاقی حکومت اور واپڈا حکام ہمارے صوبے کے عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک چھوڑ دیں اگر وفاقی حکومت پیسکو کا قبلہ درست نہیں کرسکتی تو ہمیں بجلی کی ترسیل ، پیدوار، اور خرید وفروخت کا مکمل اختیار حوالے کر دے صوبائی حکومت نہ صرف پیسکو سے کرپشن، کمیشن اور کالی بھیڑوں کاخاتمہ کردے گی بلکہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی سمیت انفراسٹرکچر اور فرسودہ نظام ایک سال کے اندر اندر درست کر دے گی، صحافیوں سے بات چیت

نواز لیگ کے قائدین کے درمیان اندرونی اختلافات کی بنیادی وجہ پرویز مشرف ہیں، وزیرداخلہ ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں دیگر وزراء کسی قسم کی رعایت دینے کے حق میں نہیں،تحفظات دور نہ ہو سکے،رپورٹ

ملک کا 90 فیصد علاقہ پولیو سے پاک ہو چکا ، سائرہ افضل تارڑ ، پو لیو کا مسئلہ اب صر ف ان علا قوں میں جہاں تک رسائی نہیں،شمالی وزیرستان سے نکلنے والے افراد کو ویکسین دینے کا ایک اچھا موقع ملا،ہیلتھ کارڈ پر کام جاری ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ پہلے ہی کام کر چکے، کارڈ غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والوں کو دیا جائیگا جس سے وہ مفت طبی سہولیات کر سکیں گے،سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی اسامیاں پْر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردیں، یو بی ایل، پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی سٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کی گئی‘رپورٹ

آزاد و مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کاروبارزندگی مکمل ،کشمیریوں کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے، بھارتی حکومت کے خلاف اوراسلام و آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی ،فوج کے تشدد سے درجنوں افراد زخمی

جے یو آئی ف نے قمر زمان کائرہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دیدیا،مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے جمعیت کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی مولانافضل الرحمن کسی ڈیل کا حصہ تھے ، پیپلزپارٹی خود معاملے پر تضادو ابہام کا شکار ہے، ترجمان جان اچکزئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔