بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

تازہ ترین خبریں

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 14فلسطینی شہید ,تعداد 124ہوگئی,سینکڑوں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک , ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ، زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کے اپیل

صیہونی فورسز کی مقبوضہ غزہ کی پٹی میں سفاکانہ کارروائیاں مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہیں , اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 14فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 124ہوگئی , سینکڑوں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے , ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی , زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کے اپیل کی گئی ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہونے اقوام متحدہ کی پر امن رہنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ حملے کئے جائینگے غزہ پر حملوں کو روکنے کیلئے کوئی عالمی دباوٴ نہیں , اگر کوئی ایسا دباوٴ ڈالا گیا تو مزاحمت کی جائیگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ کی پٹی پر مسلسل پانچویں روز بھی شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 14مزید فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وفاقی حکومت نے جشن آزادی بھرپورقومی جذبے سے منانے کافیصلہ،2ہفتے تک جاری رہنے والی تقاریب میں فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ قوم کے اتحادکاپیغام دیاجائیگا

جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب 2ہفتے تک جاری رہیں گی ،جن میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اورآپریشن ضرب عضب میں جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کوخراج تحسین پیش کیاجائیگا

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کا معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوچکاتھا ، یو سف رضا گیلانی ،نوازشریف کو ان کے خلاف قدم نہیں اٹھانا چاہئے ، مشرف سے معاہدے میں نواز شریف کوبھی اعتماد میں لیا گیا، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے وقت کا تعین جنرل اشفاق پرویز کیانی خود کرنا چاہتے تھے، عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی لیکن پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری سازش کا حصہ نہیں بنے گی ،موجود حکومت نے پارلیمنٹ پر توجہ نہیں دی اگر پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو ملک کے تمام ادارے مضبوط ہوں گے، موجودہ وفاقی حکومت کو آئی جی سندھ کی تعیناتی صوبائی حکومت کی مرضی کے مطابق کرنا چائیے،صحافیوں سے گفتگو ،مشرف سے ڈیل، پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان سے لاتعلقی کااظہار کردیا ،یوسف رضاگیلانی کابیان سن کرخودبھی حیرانی ہوئی ان کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرہے پارٹی نے اس وقت دوٹوک موٴقف اپنایاتھا، جہانگیربدر

صوبہ کو ہارڈ ایریا قراردیاجائے اور اسے تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ کیاجائے،وزیر اعلی پرویز خٹک کا مرکز سے مطالبہ ،صوبہ کو بجلی کے خالص منافع اور مارک اپ کے 157 ارب فوری طور پر ادا کئے جائیں،خیبرپختونخو امیں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پرتشویش کاا ظہار ، 16 جولائی کو صوبائی وزراء اور شہریوں کے ہمراہ واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کا ااعلان

اسرائیل کی بربریت چوتھے روز بھی جاری، اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید،شہید فلسطینیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی،عالمی برادری غزہ میں تشدد کو رکوانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے، بان کی مون ، او آئی سی کا غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے سلامتی کونسل پر زور ، اسرائیل اپنی ھٹ دھرمی پر قائم ، فلسطین پر حملے جاری رہیں گے، وزیر اعظم نتن یاہو ،حماس کی اسرائیل کے بڑے ہوائی اڈے پر حملے کی دھمکی

تحفظ پاکستان بل نافذ ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بعد صدر کے بھی دستخط ،تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء بن گیا ، اطلاق آئندہ 2 سال کیلئے اور فوری نافذ العمل ہوگا

الطاف حسین کی کور کمانڈر سے ٹیلی فونک گفتگو ، آرمی چیف کوخط موخر

چین پاکستان کا مخلص تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم ، بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سمیت نئی صنعتیں لگیں گی، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب ، گڈانی میں جیٹی پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر تیزکیا جائے، وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

ارسلان افتخار نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی اور سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی نقول حاصل کر لی ،عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں ناجائز اولاد کو چھپایا ہے، ارسلان افتخار ،عمران خان سے ذاتی نہیں قانونی لڑائی ہے۔ریفرنس منطقی انجام تک پہنچاؤں گا، پریس کانفرنس

امریکا کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر اعتمادکا اظہار ، پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر کوئی تشویش نہیں نہ ہی پا کستا ن میں عرا ق جیسی صورتحال ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ملک کے تین بڑے مالیاتی اداروں کا گذشتہ15 برس سے بھی زائد المعیادقرضہ جات کی ادئیگیوں کے معاملات پر اتفاق ،یہ امر افسوسناک ہے کہ دونوں اہم ریاستی اداروں کی بیلنس شیٹس نہایت کمزور ہیں اور اداروں کی کارکردگی اپنی توقعات کے مطابق نہیں ہے، زرعی قرضوں کا اجراء اور مستقل زرعی پیداوار میں اضافہ حکومت کی بجٹ کی حکمت عملی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال،چوہدری نثار نے شمالی وزیرستان آپریشن اور شہباز شریف نے متاثرین کے امداد کے حوالے سے نوازشریف کو بریفنگ دی

ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو ایک دن پیشی سے استثنیٰ مل گیا ، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم

یوسف رضا گیلانی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو ئی ہو گی اسمیں مسلم لیگ ن کا کوئی لینا دینا نہیں،پرویز رشید، ہم اس کو غیر آئینی سمجھتے ہیں، پرویز مشرف کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی حکومت 14اگست کو ڈی چوک میں جلسہ کر ے گی، اس کا فیصلہ ایک سال پہلے کیا تھا عمران خان یوم آزادی کو یوم فساد نہ بنائیں اور ہٹ دھرمی سے باز آجائیں ،میڈیا سے گفتگو

عوام اور حکمرانوں کے درمیان معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری،اقتدار میں دس لاکھ افراد کو شریک کر کے شراکتی جمہوریت کی بنیاد رکھوں گا،یوم انقلاب کا دن حکمرانوں کے اقتدار کا آخری دن ہو گا ، پاکستان عوامی تحریک بہاولپور اور ملتان کے یوسی سطح کے ہزاروں عہدیداران سے خطاب

پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت، ایسے حملے ہماری خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف ،خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر برا اثر ڈالتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

آرٹیکل245کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مددکیلئے کاروائی کرسکتی ہے،عابد شیر علی ، انقلاب اورلانگ مارچ کاڈھول بجانے والی تانگہ پارٹیوں کوحالات کی سنگینی کاادراک اور عوام کودرپیش مشکلات کا احساس تک نہیں ہے، قوم کی دعاؤں اوروفاؤں سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے امکانات واضح ہوتے جارہے ہیں،آئی ڈی پیزہمارے مہمان ہیں ،ان کی میزبانی اوربحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،کارکنوں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کیا جائے گا ،وفد سے ملاقات

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات میں اہم انکشاف، سیکیورٹی انچارج نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دیا،ایس ایچ او سبزہ زار شیخ عامر سلیم نے سیکیورٹی انچارج کو فائرنگ نہ کرنے کی شکایت بھی کی

ایف آئی اے کا طاہرالقادری کے مالی وسائل کی تحقیقات کیلئے انٹرپول کو خط،طاہر القادری نے غیرآئینی اقدام سے منتخب حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی ، خط کامتن

پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں، موقف

عالمی بینک کا حکومت پاکستان کی کی اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اطمینان ، ختم ہونے والا مالی سال پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں ایک شاندار سال تھا ، ایگزیکٹو بورڈ

سیکیورٹی خدشات، بلوچستان میں آپریشن ضرب عضب کا کنٹرول روم قائم

شہداء کا مشن جاری رکھنے کا عزم ،کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری کل یوم شہدائے کشمیر منائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی‘ مظفرآباد میں جہاد کونسل کے زیر اہتمام کشمیر پر خصوصی سیمینار ہوگاسید صلاح الدین اہم خطاب کریں گے،اسلام آباد میں حریت قائدین اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یادداشت پیش کریں گے

جمہوریت کوڈی ریل کرنے والے ملک دشمن ہیں،آمریت کوکبھی قبول نہیں کرسکتے،وزیراعلی بلوچستان،یہ سوچناغلط ہوگاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہواوراسکے اثرات کوئٹہ اور کراچی میں نہ پڑیں،تحفظ پاکستان بل کوغلط ہاتھوں میں جانے نہیں دیں گے،میڈیاسے بات چیت

خانہ کعبہ میں جھوٹ بولنے والے 15 بیگناہوں کے قتل کیس میں دنیا و آخرت میں نہیں بچ سکیں گے: چودھری شجاعت ،جج صاحبان المیہ ماڈل ٹاؤن کا نوٹس لیں یہاں سموسہ پر سوموٹو ہوتا رہا، شہباز شریف مجرمانہ آرڈر کی ذمہ داری قبول کر لیں ،بیان

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں رمضان بازار کا اچانک دورہ،اشیائے ضروریہ ،پھلوں اورسبزیوں کے معیاراورقیمتوں کا جائزہ لیا،رمضان بازاروں کے ذریعے ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں،حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ،عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کے لئے رمضان بازاروں کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں:شہباز شریف، گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ، منتخب نمائندے اور انتظامیہ کے افسران تسلسل کے ساتھ قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں:وزیراعلیٰ کی ہدایت

حکومت پنجاب نے بیرون ملک جانیوالے سرکاری ملازمین پر کلیئرنس کی پابندی کو44 سال بعد ختم کر دیا ، بھارت جانے والوں کو سپیشل برانچ سے کلیئرنس لینا ہوگی

سعودی حکومت نے ایک کروڑ سے زائد پولیو ویکسین پاکستان کو فراہم کر دی

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اراکین کا بنگلہ دیش میں نیشنل بنک کے آپریشنزمیں بے ضابطگیوں بارے شدید ردعمل، چیئر مین نیشنل بنک سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ طلب ، بنک انتظامیہ سے ضبط یا نیلام کردہ تمام جائیدادوں کی فہرستیں و دیگر تفصیلات بھی طلب

مشرف کے خلاف مقدمہ حکومت نے نہیں بلکہ عدالت کی ہدایت پر درج کرایا تھا ، خواجہ سعد رفیق

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا،پاکستان اپنی فکر کرے، بی جے پی ترجمان مختار عباس ، آئندہ پانچ سال میں آزاد کشمیر بھی پاکستان سے چھین لیں گے، بیان

تین دہائیوں میں پاکستان آبادی میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائیگا،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔