بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جولائی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، " آپریشن ضرب عضب " پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ” ضرب عضب ” پر تبادلہ خیال کیا۔  وزیراعظم سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران فوج کو ملنے والی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی مہارت کی وجہ سے عوام کا نقصان نہیں ہورہا جبکہ فوج سمیت تمام اداروں کا مربوط انداز میں کام کرنا باعث اطمینان ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق آپریشن ضرب عضب پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کر کے بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں قائم خیموں میں قیام پذیر متاثرین کے لئے پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا جارہا ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم کی چوہدری نثار کو ملک بھر کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت،وزیر داخلہ نے نواز شریف کو امن وامان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ،مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی یا اجلاس جلد بلانے کی تجویز بھی دی

ملاقات کے دوران اہم اداروں میں سربراہوں کی تعیناتی کے معاملے پر بھی بات ہوئی اور فیصلہ کیاگیا یہ نادرا کے مستقل چئیرمین کا تقرر میرٹ پرکیا جائے گا

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں13 فلسطینی شہید ،60سے زائد زخمی ،اسرائیل کے جنوبی قصبوں میں غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد افراتفری کا عالم، حماس کی جانب سے اسرائیل کو جنگ بندی کی پیش کش کی اطلاع ،اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملے کی تیاری، چالیس ہزار ریزرو فوجی طلب ،عرب لیگ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں

شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن،سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری‘ 13 دہشت گرد ہلاک‘ 7 ٹھکانے تباہ

چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،11 مئی 2013ء کے انتخابات شفاف نہیں تھے‘ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ، 14 اگست کو ہر حال میں لانگ مارچ ہوگا‘پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے ذہنی مطابقت اور بہت سے نکات پر ہم آہنگی ہے، آئینی حدود میں آگے بڑھیں گے، وائس چیئرمین تحریک انصاف ، مذاکرات سے ڈاکٹر طاہر القادری کو آگاہ کرینگے،ملک میں جمہوریت ہے نہیں تو ڈی ریل کیسے ہوگی، یہ جمہوریت ہے کہ 15 افراد کے قتل پر ایف آئی آر درج ہوئی نہ کوئی گرفتاری: چودھری شجاعت ،شاہ محمود قریشی سے سانحہ ماڈل ٹاؤن، اے پی سی سمیت بہت سے امور پر بات چیت ہوئی، جمہوریت حکمرانوں کا نام ہے جو ڈی ریل ہو رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی، مشترکہ پریس کانفرنس

پرویز مشرف سنگین غداری مقدمہ،چوتھے گواہ کا بیان بھی ریکارڈ ،تین نومبر 2007کے ججز کے حلف نامے،ایمرجنسی کے نفاذ کے وقت پرویز مشرف کی طرف سے کی گئی تقریر کی اصل ٹیپ، اعلی عدلیہ کے ججز کو کام سے روکنے،چودہ دسمبر کو ایمرجنسی اٹھانے کے حلف نامے سمیت 19اہم دستاویزات خصوصی عدالت میں جمع کروا دی گئیں،مشرف کا 342 کابیان ریکارڈکرانے کیلئے قانوناعدالت میں حاضرہوناضروری ہے،وکیل استغاثہ

عدلیہ مخالف بینرزکیس، پولیس افسران کیخلاف انضباطی کارروائی اور ملزمان کیخلاف ہونے والی پیش رفت پر آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ 21 جولائی کو طلب،ملزم راشد نے بتایا کہ وہ خالد خواجہ جن کومار دیا گیا تھا ‘ کی تنظیم سے تعلق رکھتا ہے، وہ خود کو فرزندان اسلام کہتا ہے اور فکسر کے طور پر کام کرتا ہے، چار گزیٹڈ افسران کو شوکاز نوٹس ، تین افسران کو معطل ، 30 دیگر افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،آئی جی، کیا خالد خواجہ قبر سے نکل کر بینرز لگا گئے ہیں، ہمیں شہریوں کی سکیورٹی سے غرض ہے ہر شہری کو تحفظ اور سکیورٹی فراہم کرنا مملکت خداداد کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے ایک ماہ چودہ دن گزر گئے فرزندان اسلام کا پتہ نہیں چلایا جاسکا،جسٹس جواد ایس خواجہ، پولیس نے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے نااہلی دکھائی تو عدالت جوڈیشل ریویو کے تحت کارروائی کرے گی، پولیس کی نیت ٹھیک ہوئی تو اللہ ضرور کامیابی دے گا،ریمارکس

دیامیر بھاشا ،داسو ڈیم و کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی تکمیل کے بعد تیل سے مہنگی بجلی پیداکرنے والے بجلی گھروں کو بتدریج ختم کیا جائیگا، اسحاق ڈار، بونجی ،پتن ،تھا کوٹ ،مونڈا ڈیموں سمیت داسو ٹو منصوبوں کو بھی تعمیر کیا جائیگا،درآمدی بل میں کمی کیلئے حکومت کی توجہ سستی بجلی پیدا کرنے پر مرکوز ہے،دیامیربھاشا ڈیم کے تعمیری اخراجات سے متعلق اجلاس کی صدارت، سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ بجلی پانی سے پیدا کرنے کے منصوبوں کو یقینی بنایا جائے،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

غریبوں کو آٹے کی سستی فراہمی بارے عملی اقدامات پر وفاق اور صوبوں سے حتمی رپورٹ 17 جولائی تک طلب،وفاق اور صوبے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بارے کوئی ٹائم فریم نہ دے سکے، وافر اناج کے باوجود غریبوں کو بھوک سے نہیں مرنے دیں گے،امداد کا نظام آ ن لائن ہونا چاہئے، جسٹس جواد ایس خواجہ، لگتا ہے کہ ہم عام لوگوں کو سستے آٹے کی فراہمی میں پانی ”کچھ“(ماپ) رہے ہیں، عدالت کو طفل تسلیاں نہیں عملی اقدامات بتائے جائیں‘ افسران افسری چھوڑ کر خدمت خلق کو شعار بنائیں‘ غریبوں کی خدمت کیلئے ہوش کیساتھ جنون کی بھی شدید ضرورت ہے، سرکار چلانا عوامی نمائندوں کا کام ہے مگر آرٹیکل 9‘ 14 اور 38 پر عمل کرانا اور اس کے تقاضے پورے کرانا ہمارا کام ہے‘ریمارکس

وزیراعظم سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات، آئی ڈی پیز کی امداد سے متعلق بریفنگ‘ ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال،نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، نواز شریف

گورنرخیبرپختونخوا سے متاثرین شمالی وزیرستان کے نمائندہ قبائلی جرگے کی ملاقات، گورنر کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات سے آگاہ کیا گیا ،شمالی وزیرستان کے عوام نے اپنا گھربار ملک کی دفاع اور استحکام کی خاطر قربان کیا ہے، ان کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی،سردار مہتاب احمدخان ،ان کی ہرممکن مدد کی جائیگی،اس ضمن میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیاجائیگا ،گورنرخیبرپختونخوا کا موبائل سم کے ذریعے امدادی رقوم کی فراہمی کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اظہار خیال

ای او بی آئی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواستیں مسترد،عدالت نے ادارہ سے نکالے گئے 358ملازمین کی نظرثانی اپیلیں خارج کردیں،ہمیں ملازمین سے ہمدردی ہے مگر ہم کیس وسیع تناظر میں سن رہے ہیں،جسٹس ثاقب نثار،لوگ زمین جائیداد بیچ کر ایجنٹ کو پیسے دیتے ہیں جب پکڑے جاتے ہیں تو مظلوم بن جاتے ہیں، ملازمین بھی غلط کام میں شریک تھے مگر اب کمیٹی والوں کو ظالم کہہ رہے ہیں ہمیں ان سے کوئی ہمدردی نہیں،جسٹس آصف سعید کھوسہ

چیف الیکشن کمشنر کو بااختیار ہونا چاہیے ابھی اس کا کردار ایک ممبر جتنا ہے ،خورشید شاہ،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے صرف جج کے ہونے کی پابندی کے باعث آپشنز محدود ہیں موزوں جج نہ ملا تو چیف الیکشن کمشنر کہاں سے لائیں ،میڈیا سے گفتگو

عمران خان چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں کے ساتھ ملکر انقلاب نہیں لاسکتے، عابد شیر علی ،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،احتجاجی کی سیاست ہمیں بھی آتی ہے مگر ہم عوام کو اکسانا نہیں چاہتے، میڈیا سے گفتگو

چینی کمپنی نے پاکستان کو 75ریلوے انجنوں کی ایڈوانس رقم واپس کر دی، وزارت ریلوے نے نئے انجنوں کی خریداری کیلئے دوبارہ ٹینڈرنگ کا فیصلہ کر لیا

بھارت کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحد سے ہے‘ جنرل بکرم سنگھ،آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں دہشت گردی کا رخ بھی کشمیر کی جانب موڑا جاسکتا ہے‘ بیان

پاکستان میں 2013ء والے انتخابات صاف اورشفاف ہوئے ،مائیکل گیلر

پاکستان عوامی تحریک مشکل کی گھڑی میں پاک فوج اورIDPs کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، طاہر القادری ، ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے IDP,sکی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،متاثرین وزیرستان کے لئے سامان روانہ کرنے کے موقع پر گفتگو ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین وزیرستان کیلئے 12ہزار خوراک کے پیکٹ روانہ کر دئیے

پاک فوج اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے‘شہباز شریف ،دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں‘دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کیلئے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ معاشرتی، سماجی اور معاشی اقدامات بھی کرنے ہوں گے ،وزیراعلیٰ کی بیجنگ میں چینی میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد افغانستان نقل مکانی کرنے والے بڑی تعداد میں پاکستانی خاندانوں کو ہنگامی امدادی خوراک کی ضرورت ہے‘ اقوام متحدہ

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں ایوان بالا کی نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا ،سپیکر قومی اسمبلی کی واپسی کے بعد مشترکہ اجلاس بلا کر دونوں ایوانوں میں نمائندگی سے متعلق غور کیا جائے گا، اجلاس میں فارمولہ طے کیا جائے گا کہ کتنی نمائندگی ہوگی، راجہ ظفرالحق

پاکستان میں افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے،ناصردرانی

سوئی سدرن گیس کمپنی کو نجی سیکٹر میں دینے کی تیاریاں ،گریڈ 3سے 6کے ملازمین کوتحریری امتحان کے ذریعے ترقی دینے کیلئے نجی انسٹی ٹیوٹ کو70لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیدیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔