بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

تازہ ترین خبریں

ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر وزیراعظم کی صدر ممنون حسین سے ملاقات،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن و دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال،وزیراعظم کی مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں، افواج پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، پوری قوم ملکی سلامتی بالخصوص آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے،نوازشریف

یوان صدر میں ملک کے نئے چیف جسٹس ناصر الملک کی حلف برداری تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف نے صدر ممنون حسین سے ملاقات جس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ وزیراعظم کی مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں جن میں وزیراعظم نے افواج پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات میں ملکی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کے روز چیف جسٹس ناصر الملک کی تقریب حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں نواز شریف نے صدر کو شمالی وزیرستان آپریشن اور دیگر ملکی حالات سے آگاہ کیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف چوہدری نثار کو منانے کیلئے رائیونڈ میں طویل ملاقات میں چند باتوں پر اتفاق ہوگیا،کچھ معاملات پرڈیڈ لاک بدستوربرقرار ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی،پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی حل ہونا چاہئیں‘ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تحفظات کو دور کیا جائیگا، نواز شریف، چوہدری نثار علی خان نے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا وہ ہمارے بھائی ہیں کچھ غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوگئی ہیں، شہباز شریف ، ذاتی طورپر آیا ہوں کوئی گلہ نہیں ،کچھ بھی ہو حکومت اور پارٹی کے مفاد میں ہوناچاہیے،چوہدری نثار

وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر ہی حل ہونا چاہئیں‘ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ان کے تحفظات کو دور کیا جائیگا

شمالی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے درجنوں دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ ، میران شاہ سے بارودی سرنگوں کا بہت بڑا ذخیرہ بر آمد،شہید ہونے والے نائیک فیاض محمد کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کردی گئی

”الوداع مسٹر چیف جسٹس“،چیف جسٹس تصدق جیلانی ریٹائرہوگئے،ناصر الملک آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے،جسٹس تصدق جیلانی کو اہم فیصلوں اور ”انصاف سب کیلئے“ کے ترانہ سے تادیر یاد رکھا جائیگا

کارکنوں کو 14دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوانا انسانی حقوق کا قتل ہے، طاہر القادری ،پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے،شریف برادران ہٹلر اور مسولینی کا راج نافذ کئے ہوئے ہیں،عوامی انقلاب کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ عوام لیں گے ، پارٹی عہدیداران سے خطاب

ارسلان افتخار کی تقرری معمول کی بات ‘ استعفے کے بعد پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے ،میر حاصل بزنجو ،طاہر القادری کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں ، اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں، سربراہ نیشنل پارٹی ، ماضی کی نسبت بلوچستان کے حالات بہتر ہیں ، وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتری آئیگی، ارسلان افتخار کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کی، میاں رضا ربانی کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، جمہوری قوتوں کے اکٹھ کا وقت آن پہنچا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک

ایم کیوایم کے جلسے کا مقصد افواج سے اظہار یکجہتی اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم کر کھڑا کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار، اب کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے امن استحکام پاکستان کی عوام کا حق ہے افواج کے حوصلوں کو بڑھانا ہوگا، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو

کراچی،پریڈی اسٹریٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد نکلے،صدر دھماکے میں قوم پرست تنظیم ملوث ہے،آئی جی

پاک بھارت وزرائے تجارت کے درمیان 24 جولائی کو ایک اہم ملاقات ہوگی ، تجارت کو نئی جہت دینے اور اس میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے متوقع

جمہوریت کے لیے خطرناک کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے، خورشید شاہ ، لو گوں کو بے روزگا ری غر بت اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، افواج دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار عوام کے متحد ہو نے سے پا ک افواج کو بہت بڑا سہا را مل جا ئے گا،پی پی پی نواز شریف کا نہیں جمہوریت کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے انہوں نے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا جس کی سزا انہیں دی، اپوزیشن لیڈر

انقلاب بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر نہیں آیا کرتے،چودھری اعتزاز احسن،ایک لمحے کیلئے محسوس ہوا کہ شائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کوئی انقلاب لانے والے ہیں لیکن جب انکے دائیں جانب چودھری شجاعت حسین اور بائیں جانب چودھری پرویز الٰہی اور شیخ رشید احمد کو دیکھا تواس بات کا اندیشہ ہوا کہ وہ ٹورنٹو ہی واپس جائیں گے، مقررین کا سیمینار سے خطاب

منہاج القرآن پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں ، ضلعی انتظامیہ لاہور،تجاوزات ہٹانے کا معاملہ معمول کے مطابق تھا ،دو بار پتھراؤ سے معاملہ خراب ہوا ، انتظامیہ اور منہاج القرآن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر تصادم ہوا ، جوڈیشل کمیشن کو جواب

ارسلان افتخار چوہدری نے تھپڑ مارے جانے کی تردید کر دی

پااکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے 5کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے‘ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایف پی نے بنوں اور لکی مروت کے اضلاع میں بے گھر خاندانوں کو پندرہ دن کا راشن فراہم کیا ہے‘مس کاسترو

حکومت جانے والی ہے ،قوم 15دن انتظار کرے،شیخ رشید،موجودہ اسمبلیوں میں کچھ نہیں رکھا ،پاکستان کے مسائل کا واحد حل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے،حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ، مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا ذمہ دار عمران خان ہونگے ، ارسلان افتخار ،بے بنیاد الزام تراشی پر عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے ، نوکری کیلئے کبھی وفاق سے رابطہ نہیں کیا ،مراد سعید سے تلخ کلامی ہوئی پتھر مارتا تو میں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی تھی ، 2007ء سے آئی ٹی شعبے سے وابستہ رہا ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیو ں کو خط لکھے، ملک ریاض سے زندگی بھر نہیں ملا ، پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں میرا اکاؤنٹ نہیں ہے ، انٹرویو

شمالی وزیرستان میں خاندانوں کے ہاں بچوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہونا معمول ہے،انکشاف،گلزارخان نامی شخص نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، بچوں اور پوتوں کی تعداد 100سے بڑھ گئی، سرکٹ ہاؤس طلب کرکے خصوصی امدادی پیکج دیا گیا، تین بیویاں ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کی بھی اجازت دے رکھی ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی،گلزار خان کی میڈیا سے بات چیت

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام‌آباد، نامزد چیف جسٹس ناصر الملک دیگر جج صاحبان کے ہمراہ ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو اعزازی ..

لاہور، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم ہسپتال کیلئے امداد اکٹھی کرنے کیلئے منعقدہ عشائیے سے خطاب کر رہے ..

کراچی، باغ جناح گرائونڈ میں پاک فوج کے حق میں‌ ہونے والے جلسہ عام کیلئے تیاریاں‌جاری ہیں۔

بنوں، چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل سید علیم آئی ڈی پی کیمپ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، سینیٹر حاصل بزنجو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی ہمراہ ..

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک عوام کو سستا گھی فراہم کرنے کے منصوبے بارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ..

مکہ مکرمہ، شدید گرمی کے باعث مسجد نبوی کے بیرونی حصے میں نصب شدہ پانی پھینکنے والے پنکھے زائرین پر پانی کی پھوار ..

لاہور، ایل ڈی اے کی طرف سے 165 دن کی مختصر مدت میں تعمیر کئے جانے والے آزادی چوک انٹر چینج کا ایک دلکش منظر۔

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔