بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، گلے شکوے دور کرانے کی کوششیں

اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منا لیا ہے ، اور ان کے گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کی لاہور میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ، جس میں ان کے گلے شکوے دور کر دئیے گئے ہیں، اور انہوں نے اپنی ناراضگی ختم کر لی ہے۔ نواز شریف نے فہم و فراست سے کام لیتے ہوئے ان کو راضی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ کا ایک وفد ان سے ملنے گیا تھا مگر ان کو منانے میں ناکام رہا تھا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی،اوروہ بھی ناکام رہے، تا ہم وہ وزیر داخلہ کو اسلام آباد سے لاہور اپنے ساتھ لے آئے تھے، جہاں ان کی ملاقات وزیر اعظم سے ہوئی،اور ان کی ناراضگی دور ہو گئی ہے۔ اس ملاقات میں شہباز شریف بھی موجود تھے.

آج کا اخبار

وزیر اعظم نے سول اداروں کی امداد کے لئے آئین کے آرٹیکل245 کے تحت فوج کو کارروائی کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا ، تحریک انصاف کے دھر نے سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم کی ارکان اسمبلی سے مشاورت ، بعض اراکین کی جانب سے اسلام آباد کو 14اگست کو فوج کے حوالے کرنے کا مشورہ

وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں سے نمٹنے کے لیے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے ان میں سے چند ایک ارکان اسمبلی نے وفاقی دارلحکومت کو 14اگست کو فوج کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا ہے

کراچی کے علاقے صدر میں مسجد کے باہر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی،دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایس پی جمشید ٹاوٴن

پاک فوج کی میرانشاہ میں زمینی کارروائی تیز، دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ، کمپاوٴنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں ، پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ

ریاستی ادارے قانون کی پاسداری نہ کریں تو عدالت کو مداخلت کا اختیار ہے‘ جسٹس ناصرالملک،ریاستی اداروں کے اپنے دائرہ کار میں کام کرنے سے حکمرانی کا ڈھانچہ مضبوط ہوگا‘ اداروں کو ایک دوسرے کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے‘ مقدمات کے التواء کا کلچر اب ختم ہونا چاہئے،عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر شہری کو انصاف تک رسائی دینا ہوگی‘ آئین صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں عوامی کی اجتماعی سوچ اور خواہشات کا مظہر ہے‘ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب ،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں‘ جو کچھ ہوسکا عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کیا‘ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کی کوشش کی، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

اسلام آباد،وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز میں فوری 2.28 ارب روپے کی 60,000 میٹرک ٹن گندم تقسیم کرنے کی منظوری ،وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی زیر قیادت کمیٹی قائم،کمیٹی بے گھر افراد میں گندم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے گی

شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں میں 4 ہزار 500 ٹن راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، پاک فوج، نقل مکانی کر کے آنے والے 44 ہراز 633 خاندان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، بریگیڈیئر آفتاب ، متاثرین شمالی وزیرستان میں راشن کی تقسیم کے لئے آرمی کے تحت 6 کیمپ لگائے گئے ، 3 کیمپ بنوں میں، 2 ڈی آئی خان اور ایک لکی مروت میں قائم کیا گیا ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بھی 5 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے ، 4 بنوں میں ایک ڈیرہ اسماعیل خان میں ہے، اس کے علاوہ آرمی کا ایک موبائل دسٹریبیوشن پوائنٹ بھی کام کر رہا ہے۔بنوں کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس، آئی ڈی پیز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار ہوگئی، اب تک متاثرین شمالی وزیرستان میں 30 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ، وفاقی حکومت کی جانب سے رقم ٹرانسفر ہوتے ہی آئی ڈی پیز کو 40، 40 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ کمشنر بنوں

آ پریشن ضرب عضب ضرب حق ہے، ملک کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان عوامی تحریک،افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ،افواج پاکستان ملکی امن کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت ناکام ہو ئی،پاکستان عوامی تحریک کا ہر کارکن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،چودھری افضل گجر،سلطان محمود چودھری، ارشاد طاہر،حافظ غلام فرید اوررحیق عباسی کا مختلف شہروں میں ریلیوں سے خطاب

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کیلئے تین ناموں کا پینل سندھ حکومت کو ارسال کردیا،سندھ حکومت کو بھجوائے جانے والے ناموں میں کیپٹن (ر) میر زبیر‘ رفیق حسین بٹ اور خان بیگ شامل ہیں،سندھ حکومت نے تینوں نام مسترد کردئیے

عمران خان کی جانب سے چار حلقوں کی تصدیق اور احتجاج کا پروگرام ملتوی کرنا مثبت پیشرفت ہے، پرویز رشید،تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ڈائیلاگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

بھارتی جیلوں میں قید 9 پاکستانی واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے،بھارتی جیلوں سے سزا پوری کر کے آنے والوں میں 5 ماہی گیر اور 4 سویلین شامل،قیدیوں کے واہگہ بارڈر پہنچنے پر رینجرز اہلکاروں نے کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے،دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 9پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کی تصدیق کردی، امیدہے بھارت وہ تمام پاکستانی قیدی رہا کرے گا جو اپنی سزا پوری کر چکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جموں و کشمیر کو بھارت کے ساتھ منسلک کرنا اٹل بہاری واجپائی کا خواب تھا،نریندر مودی،ترقی کے ذریعے کشمیریوں کے دل ودماغ جیتنا چاہتے ہیں،ریلوے لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر مکمل ہڑتال ، تمام دفاتر ، کاروباری و تعلیمی ادارے بند رہے ، ٹریفک کا نظام مفلوج ، بعض علاقوں میں کرفیو نافذ رہا ، حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا

پشاور،سعودی ائرلائن کا مزید چار دن پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان

لاہور، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں نے بھی جوڈیشل ٹربیونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بیانات قلمبند کرانے سے انکار کر دیا

پاکستان عوامی تحریک نے اندراج مقدمہ 22/A,22/B کے لیے درخواست دے دی،تحریک انصاف ، سنی اتحاد کونسل ، مسلم لیگ ق سمیت مختلف سیاسی جماعتیں بھی موجود،سیشن جج نے 8 جولائی کو SHO فیصل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی

تحفظ پاکستان بل جابرانہ ہے، واپس لیا جائے ،ہیومن رائٹس واچ ، نواز شریف اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اس قانون کی بجائے ایسا قانون لائیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرتا ہو، ڈائریکٹر فیلم کائن

عالمی برادری شمالی وزیرستان کے متاثرین کی امداد کرے‘ ملالہ یوسفزئی،متاثرین اس مشکل وقت میں امید نہ ہاریں ثابت قدم رہیں، پا کستا نی سوات آپریشن کی طرح، شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کر یں ، بیان

ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،عبدالقادر بلوچ ، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے سب دہشت گرد تھے‘انٹرویو

آئی ڈی پیز نے طالبان کیساتھ گزرا وقت ڈراوٴنا خواب قرار دیدیا،سماجی ڈھانچہ، روایات تباہ، بچوں کے ذہن پراثر پڑا، قبائلیوں کی امریکی اخبار سے بات چیت

اُردو پوائنٹ کا اعزاز برقرار

تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار چوہدری کو تھپڑ رسید کر دیئے

مجھ پرالزامات ثابت کریں ہرسزابھگتنے کوتیارہوں، ارسلان افتخارنے شیخ رشید،عمران خان کوچیلنج کردیا،بلوچستان کی ترقی کیلئے بیرونی سرمایہ کاری کرناچاہتاتھا،کچھ طاقتوں نے ذاتی مفادکی خاطرتنقیدکانشانہ بنایاتواپنے عہدے سے استعفیٰ دیا،افتخارچوہدری کی نظربندی کے وقت سیاستدانوں سے رابطے ہوئے تھے، مجھے اورمیرے والدکوبلاوجہ تنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے ،عمران خان نے مجھ پرالزام لگایاکہ میں اربوں پتی ہوں اگرمیرے اکاوٴنٹس میں 40کروڑنکل آئیں توہرسزاقبول کرنے کوتیارہوں،عمران مجھ پرالزام لگانے سے پہلے اپناہوم ورک مکمل کرلیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان 2لڑکوں کے ساتھ لڑائی کے الزام میں گرفتاری کے بعدضمانت پررہا،عامرخان کی دوستوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی ،پولیس نے پوچھ گچھ کے بعدرہاکردیا،والدشجادخان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔