بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو کارروائی کا اختیار دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نوازشریف نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کو کارروائی کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں اہم وفاقی وزراء اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔ اہم اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو کارروائی کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے کارروائی کرے گی جبکہ سول انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کو طلب کرسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو کارروائی کا اختیار شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد ممکنہ رد عمل سے نمٹنے کے لئے دیا گیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ارسلان افتخار نے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، چند دن قبل سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا تھا ،کچھ سیاسی عناصر اور میڈیا ان کی تقرری کو بڑھا چڑھا کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے کے بعد وہ اس عہدے سے مستعفی ہوتے ہیں ، ارسلان افتخار ،کچھ سیاستدان بغیرتحقیق الزام لگاناشروع کردیتے ہیں ،میری تعیناتی وزیراعلیٰ بلوچستان کے قائم کردہ بورڈنے کی تھی ،اپنی ٹیم بناناوزیراعلیٰ کااستحقاق ہے ،عہدے سے استعفیٰ دیکرجواب دینے کیلئے آگیاہوں،نجی ٹی وی کوانٹرویو

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کوصوبے میں روزگارپیداکرنے کی تجاویزدی تھیں ۔بین الاقوامی کمپنیوں کوسرمایہ کاری کے لئے خط لکھے تھے طے ہواتھاجوکچھ ہوگاعوام کے سامنے ہوگا

ایکنک اجلاس، 440 ارب روپے سے زائد مالیت کے 12 بڑے منصوبوں کی منظوری،سکھر تاملتان موٹروے 259 ارب روپے لاگت سے اکتوبر 2017 تک مکمل کی جائیگی،وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم ،حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے ، گوادر فری ٹریڈ زون کی تعمیر،سندھ میں سیلاب کی روک تھام سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے 440 ارب روپے کی منظوری

افغانستان سے دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے،پاکستان کا افغانستان سے مطالبہ ،امریکہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کی جاسوسی کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا‘تسنیم اسلم، جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ‘ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے،پاکستان کا اس حوالے سے موقف واضح ہے‘ بھارت کی جانب سے دی جانے والی قیدیوں کی فہرست ہمارے پاس اعدادو شمار کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ عراق کی صورتحال پر گہری تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

پاک افغان فوجی افسران کا باہمی اعتماد سازی کے فروغ اور ہر حال میں بات چیت جاری رکھنے سمیت سرحد پر ٹھوس اور موثر رابطہ نظام قائم کرنے پر اتفاق، ہمیشہ اپنے دفاع میں ہی اس وقت کارروائی کی ہے، ہماری طرف سے کوئی بلااشتعال فائرنگ نہیں کی گئی،پاکستان

عنقریب یوم انقلاب کا اعلان کرنے والا ہوں،انقلاب کو سونامی کی کوئی ضرورت نہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری،حکومت چند روز کی مہمان ہے،100کھرب سونے کی کان پر چور کو رکھوالا بٹھا دیا ہے،دہشتگرد حکمرانوں کے نوکروں کی وردیاں نوچ لیں گے،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

ملک میں جمہوریت اورجمہوری کلچرکے فروغ کی ضرورت ہے ،آزادعدلیہ بھی جمہوریت کیلئے ناگزیرہے ،چیف جسٹس

سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا،25 سے 30فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کررہے ہیں،عابد شیر علی کا اعتراف،سابقہ دور حکومت میں گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کے لیے ملنے والے اربوں روپے استعمال نہ ہوئے اور غیر ملکی اداروں کو واپس چلے گئے،قائمہ کمیٹی میں انکشاف، بجلی کا نظام فرسودہ ہونے کی بنا پر 15 ہزار میگا واٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا جبکہ ڈیمانڈ 21ہزار میگا واٹ ہے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ، مسائل حل نہ ہوئے تو لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ ممکن نہیں بجلی چوری اور سست روی کی شکایت پر ایک لاکھ میٹر اتار لئے گئے ،قومی اسمبلی کی پانی و بجلی کمیٹی کو حکام کی بریفنگ

عمران خان کا حکومت مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، افطارڈنر پر متوقع غیر اعلانیہ اے پی سی میں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جانے لگا

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو زبردست خراج تحسین پیش، جسٹس تصدق حسین جیلانی دستوریت کا استعارہ ہیں ،فاضل چیف جسٹس غیر معمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں، ان کے بطور چیف جسٹس سنہرے دور کو پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا،ججز کا خطاب ، پانچ اپریل تا30 جون 2014 ء تک زیر التواء 3862 مقدمات میں سے 3533 مقدمات نمٹادیئے گئے، صرف 329 مقدمات باقی رہ گئے ، پچھلے 6 ماہ میں 3700 فوجداری مقدمات میں سے 2000 نمٹاد یئے گئے ،صرف 1700 باقی رہ گئے، شرکاء کو بریفنگ

مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت، استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند، مشرف کے دستخطوں کے ساتھ ایمرجنسی کے نافذ کا عبوری حکم نامہ اور پی سی او کا حکم نامے کا اصل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش

پشاور ‘ طیارہ فائرنگ کیس کا دوسرا ملز م کمانڈر ولی اللہ سلیمان خیل سے گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ،کمانڈر ولی اللہ بڈھ بیر مسجد حملہ کیس سمیت دیگر اہم بڑی وارداتوں میں مطلوب تھا

پی پی او ایک کالا قانون ہے ،ہم نے یہ کڑوا گھونٹ پیا ہے ،الطاف حسین،بسا اوقات جسم کو ٹھیک کرنے کیلئے کڑوا گھونٹ پینا پڑتا ہے،سربراہ ایم کیو ایم

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنا ہو گا ، امیرالبحر،تعلیمی ترقی بلوچستان کے احساس محرومی کو زائل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی، پا ک نیوی نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قا ئم کےئے ہیں جس سے یہاں کے لوگ استفا دہ حا صل کر رہے ہیں، ایڈمرل آصف سندیلہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات،آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، اسحاق ڈار ، برطانیہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے متاثرین کیلئے امداد جاری رکھے گا، ہائی کمشنر فلپ بارٹن

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 40 گروپ شہر میں موجود ہونے کا انکشاف ،تحریک طالبان سواتی گروپ کے 150 سے زائد دہشت گرد شہر قائد میں موجود ہیں،پولیس حکام

ٹی سی پی کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل نہیں ہے،خرم دستگیر خان ، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وزارت تجارت اور اس سے منسلکہ ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اٹیٹس ملنے کے بعد یورپی ممالک کو برآمدات میں700ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

شہبازشریف چوہدری نثارکومنانے میں ناکام ،وزیرداخلہ کے نہ ماننے پرشہبازشریف وزیراعظم سے ملاقات کے بعدلاہورروانہ

طاہر القادر ی کا انقلاب چوہدریوں کی کشتی میں سوار ہے، جس کا ملاح شیخ رشید ہے اسکی کشتی کی قسمت میں ڈوبنے کے سواکچھ بھی نہیں ، پرویز رشید ،حکومت دہشت گردی سمیت تمام قومی مسائل حل کرنے کے لیے مکمل صلاحیت رکھتی ہے ،میڈیا سے گفتگو

چمن، افغان فورسز کی ایف سی کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں خاموش ، واقعہ پرپا کستا ن کا احتجا ج

پاکستان کا پیپلز پارٹی کی جاسوسی کرنے پر امریکہ سے شدید احتجاج،جاسوسی بند کرنے کا بھی مطالبہ

ایم کیو ایم کے وفد کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات، 6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت

آئی ایم ایف کی جانب سے 55کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، سشما سوراج،دنیا میں حالات بدلنے اور سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر برصغیر کے ممالک کو بھی بدلنا ہوگا،پاکستان ہویا بنگلہ دیش سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی جائے گی ، پاکستان قریب ترین پڑوسی ہے ، اس کیسا تھ پڑوسی کی طرح ہی رہنا ہوگا،۔ہم ایک دوسرے کی مجبوریوں کو سمجھیں گے کہ تو پھر ہی آگے بڑھ سکیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا ا نٹرویو

بھارت مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ،امریکہ،خطے میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدام انتہائی اہم ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

شہباز شریف اپنے پرنسپل سیکرٹری کے بیان سے جھوٹے ثابت ہو گئے، استعفیٰ دیں،چودھری پرویزالٰہی ،خود میں اخلاقی جرأت پیدا کریں، نکسن جھوٹ سامنے آنے پر معافی مانگ کر امریکی صدارت چھوڑ گئے تھے، جھوٹ اور فراڈ سے تنگ ڈاکٹر، ٹیچر، نرسیں بھی سڑکوں پر ہیں ،انقلاب آئینی و قانونی ہو گا، مشترکہ جدوجہد پر سب متفق ہیں، عمران خان سے رابطے ہیں، ہم نے اپنے دور میں انقلابی اقدامات کیے، پریس کانفرنس

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے پونچھ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے،بھارتی وزیر اعظم آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے، سرینگر میں سخت خفاظتی اقدامات، مقبوضہ علاقے میں آج مکمل ہڑتال ہوگی

سری لنکا پاکستانی اقلیتی گروپ احمدیہ کے اراکین کو اقوام متحدہ پناہ گزین ادارے کی رسائی دیئے بغیر ملک بدر نہ کرے،امریکی حقوق انسانی گروپ

شمالی وزیرستان میں ایک اوربارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

میر علی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے سولہ افراد کی لاشیں برآمد ، پولیٹیکل انتظامیہ نے تحویل میں لیکر شناخت کا عمل شروع کردیا

سندھ کی12 قوم پرست جماعتوں نے سندھ بچاؤ کمیٹی بحال کر دی ،سندھ میں شمالی وزیر ستان آپریشن کے متاثرین کی صوبے میںآ باد کاری کے خلاف7روزہ احتجاج کا اعلان

فوجی آپریشن سے چند رو ز قبل ملافضل اللہ دو ہفتے شمالی وزیرستان میں رہا،رپورٹ، اہم عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور پھر واپس کنڑ روانہ ہوگیاتاہم ان ملاقاتوں میں اسے کسی نے بھی تعاون کی یقین دہانی نہ کرائی

اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،پرویزخٹک ،شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہمیں اکٹھارہناہے ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ آئی ڈی پیزکی مددکرناسب کافرض ہے ،وفاقی حکومت حلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اوردھاندلی کوچھپارہی ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

چیف جسٹس سپریم کورٹ انتخابی دھاندلیوں پرکمیشن بنادیں اور2ہفتوں میں نتائج سامنے لے آئیں تواحتجاج اورلانگ مارچ ختم کرنے کیلئے تیارہیں،عمران خان ، فراڈالیکشن سے آنے والی حکومت غیرقانونی ہے ،11مئی کے انتخابات میں سب سے بڑافراڈہوا،ہم انتخابی سسٹم کوٹھیک کرناچاہتے ہیں ،ملک میں جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے ،جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

یو این ڈی پی کی عمران خان کے دعوؤں کی تردید، کسی بھی مبصر کو ریٹرننگ افسران کے کمرے سے نکالا گیا اور نہ ہی کمپیوٹر بند کئے گئے‘کنٹری ڈائریکٹر

پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمزڈوبنر مستعفی ، ڈینئل فیلڈ مین ان کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔