بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

تازہ ترین خبریں

فوج نے تین برس قبل شمالی وزیرستان آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، جنرل کیانی کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی، اطہر عباس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سابق ڈائیریکٹرجنرل میجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس نے کہا ہے کہ فوج نے تین برس قبل شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا تاہم اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ہچکچاہٹ کے باعث یہ کارروائی نہ کی جا سکی،اس تاخیر کی وجہ سے شدت پسندوں کے قدم مضبوط ہو چکے ہیں، ان کی تعداد بڑھ گئی ہے، ان کے وسائل میں اضافہ ہو چکا ہے، معاملات زیادہ پیچیدہ ہو گئے ہیں، کارروائی 2011میں ہو جانی چاہیے تھی۔ ہم نے اس پر بہت وقت ضائع کر دیا ہے جس سے ہم سب کی مشکلات بڑھی ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا کہ فوجی قیادت نے 2010میں اس آپریشن کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا جس کے بعد ایک سال فوجی کارروائی کی تیاری کی گئی لیکن عین موقع پر جنرل کیانی کی جانب سے فیصلہ کرنے میں تذبذب کے باعث یہ آپریشن نہیں ہو سکا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس کا وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت متعددصوبائی وزراء اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکومتی مشنری کے ارکان سے استعفے کامطالبہ،سپریم کورٹ کے 3 سینئرجج صاحبان پرمشتمل کمیشن ،آپریشن میں ملوث حکومتی مشینری برطرف کیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس کے مطالبات

شہبازشریف اورسانحے میں ملوث دیگرصوبائی وزراء بھی مستعفی ہوجائیں،شہبازشریف اور متعلقہ وزراء خود کو قانون کے حوالے کریں،اگرمتعلقہ افراد مستعفی نہیں ہوتے تو صدر انہیں برطرف کردیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، فوجی آپریشن سے پیدا صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ ،شہبازشریف کی جاتی عمرہ میں نوازشریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال اورآئی ڈی پیزکے مسئلے پرپیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کا فیصلہ،،وزیر اعظم لیگی رہنماؤں کے ساتھ آصف زرداری سے ملنے سندھ جائیں گے،ذرائع

آپریشن ضرب عضب ‘ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

کوہاٹ ،نامعلوم دہشت گردوں کی مسافر گاڑی پر فائرنگ ،چار مسافر جاں بحق ،خاتون اور بچے سمیت چھ زخمی

مشترکہ اعلامیہ لانیوالے لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا،پرویز رشید، اگر نیا کمیشن بنایا جائے تو پھر بھی مشترکہ اعلامیہ والے احتجاج کرتے رہے گے کیونکہ انکی سیاست ایسی ہے کہ دن کو لاش دفن کرتے ہیں تو رات کو اسکا کفن نکال لیتے ہیں، جب لال مسجد کا واقعہ ہوا تو اس دوران وزیرداخلہ انکا عزیز تھا کیا اس دوران استعفیٰ وزیرداخلہ سے لیا گیا تھا، طاہر القادری نے مشرف کے ریفرنڈم میں بھنگڑے ڈالے تھے لیکن ہم نے پھر بھی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لیا تاکہ شفاف انکوائری ہو،گفتگو

تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگانے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین پر توجہ دیں،عابدشیرعلی،عمران کو تبدیلی کا جو نعرہ لگا رہے ہیں ،پہلے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں،میڈیا گفتگو

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، آج پہلا روزہ ہو گا ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان مسترد، پشاور اور بنوں میں آئی ڈی پیز نے اتوار کو پہلا روزہ رکھ لیا

پیٹرولیم قیمتوں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہو گئی، فیصلہ آج ہوگا

آل پارٹیز کانفرنس میں ایسی جماعتیں شامل تھیں جن کے نام طاہر القادری بھی نہیں جانتے ہوں گے،رانا مشہود احمد خان،استعفیٰ چاہنے والوں نے مشرف سے لال مسجد کے واقعہ پر استعفیٰ کیوں طلب نہیں کیا؟ میڈیا عوام کو ویڈیولنک پر طاہرالقادری کی اشتعال انگیز تقریر ضرور دکھائے جس میں کارکنوں کو تشدد پر اکسایا گیا، پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی جدوجہد ہمارا قصور ہے تو یہ قصور بار بار کریں گے،وزیرقانون کی پریس کانفرنس

فلاحی تنظیموں کو شمالی وزیر ستان آپریشن سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے رسائی فراہم نہیں کی جا رہی ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون ایک لاکھ متاثرہ اور بے گھر افراد کو تمام ضروریات فراہم کر سکتا ہے، ایک لاکھ متاثرین ان کے حوالے کر دئے جائیں، پریس کانفرنس

صدر پاکستان نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی، ملکی سلامتی ،استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں ،صدر کا جدہ پہنچنے پر نائب گورنر مکہ مکرمہ ، قائم مقام پاکستانی سفیر اور دیگر نے استقبال کیا

آئی ایم ایف سے 55کروڑ59 لاکھ ڈالرمالیت کی قسط (آج)ملنے کا امکان،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا، ذرائع وزارت خزانہ

خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 12 مشتبہ افراد گرفتار ، گرفتا ر افراد میں 3 دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ جبکہ 9 کم عمر لڑکے شامل ،پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ،انعا م اللہ ،عبید اللہ اورشر یف اللہ نا می افرادسرکاری سکولوں کے ان طالبعلموں کوسیر وتفریح کے بہانے دہشت گردی کی ٹرینگ دینے کیلئے لا رہے تھے، ایس ایچ او اٹک خورد

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور امریکا میں پہلا روزہ اتوار کو رکھا گیا، پاکستان میں پہلا رو زہ آج رکھا جائے گا ، جوش و خروش سے تیاریاں جاری،رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مساجد کی رونقیں بھی دوبالا ہوگئیں، صوبائی حکومتوں کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی،مساجد کا صرف ایک دروازہ آمد و رفت کیلئے مخصوص ہوگا، باقی دروازے بند رکھنے کا فیصلہ،مقامی تھانہ اپنے اہلکاروں کو علاقہ کی ساری مساجد پر تعینات کرنے کا پابند ہوگا

وزیراعظم کا آئرلینڈ سے لیز پر لئے گئے طیارے کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر معائنہ،طارق عظیم کی طیارے پر بریفنگ،وزیراعظم ائیرہوسٹسز اور عملہ سے گھل مل گئے، پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار، ایئر بس320 طیارہ (کل) سے کمرشل پروازیں شروع کریگا، اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ کے مسافر مستفید ہوں گے

دو سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی،خواجہ محمد آصف،شمالی وزیر ستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا‘ آئی ڈی پیزکی دیکھ بھال کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ضرب عضب آپریشن کے فوری بعد آئی ڈی پیز کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا،وزیر دفاع و پانی و بجلی

پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ روابط پر مشتمل ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا سلسلہ جاری، دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی وثقافتی روابطہ کو بڑھایا جائے بلکہ فوجی سربراہوں،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کی بھی آپس میں ملاقاتیں ہونی چاہئیں،ٹریک ٹو ڈپلو میسی کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام کا ملاقاتوں میں اتفاق

سانحہ ماڈل ٹاؤن،وفاقی حکومت نے تین ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا

رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا،شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پانچ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سات گھنٹے ہوگی

بی او آئی کے بعد ارسلان افتخار کو بلوچستان میں سونے کی کانوں کی رکھوالی بھی دے دی گئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا انتہائی درد ناک باب ہے، حکمرانوں نے پر امن کارکنوں اور نہتے سول سوسائٹی کے افراد کا قتل عام کر کے ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے خطابات

پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل ہونے والی جماعتیں اور قائدین

”خفیہ مداخلت“حکمران طاہر القادری کو واپس کینیڈا بھجوانا چاہتے تھے مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی ،حکومت صرف اسلام آباد سے لاہور بھیجنے تک ہی محدود رہ سکی ،باخبر ذرائع

سرکاری افطار پارٹیوں اور افطار ڈنرز پر پابندی عائد ،صوبائی وزراء‘ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز اور سرکاری افسران کے افطار ڈنر اور افطار پارٹی پر پابندی ہو گی

کئی ریٹائرڈ ججز کے جسٹس افتخار چوہدری کے تھنک ٹینک میں شمولیت کے لئے رابطے ،ججز میں خلیل الرحمن رمدے، شاکر اللہ جان سمیت39 ریٹائرڈ ججز شامل

حکومت ماڈل ٹاوٴن فائرنگ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے کوشاں ہے، خواجہ سعد رفیق،لاہور پولیس کے اعلیٰ حکام کی اُن کے عہدوں سے علیحدگی، وزیرداخلہ پنجاب کا استعفیٰ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دے دی گئی ، وفاقی وزیر ریلوے کا جاری بیان

شمالی وزیر ستان میں مقیم اقلیتی برادریوں کے درجنوں خاندانوں کی بھی نقل مکانی،دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان، چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو تاکہ وہ امن سے زندگی گزار سکیں،ہندو اور عیسائیوں کی گفتگو

گوادر، فری زون کے متا ثر ین کو چھ ارب روپے کے معا وضے ادا کئے جا ئیں گے ،وفاقی حکومت نے رقم جاری کر دی، جولائی سے معا وضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔