بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

تازہ ترین خبریں

فوج فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے، دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے،نواز شریف

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے جس میں دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے، آپریشن سے متاثرہ عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے، خیبر پختونخواہ میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین سمیت صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو تمام فنڈز مہیاء کرنے کیلئے تیار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر خود نگرانی کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو جبکہ وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعہ پر ذمہ داران کیخلاف غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری ہوگی اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب سمیت ماڈل ٹاؤن واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر خزانہ اسحق ڈار‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید‘ وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال‘ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیرریاست ہائے و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سب سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے ماڈل ٹاؤن لاہور واقعہ پر نواز شریف کو بریفنگ دی جس میں کہا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ملک کی اندرونی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیراعظم نواز شریف،سانحہ لاہور پر عدالتی ٹربیونل قائم کردیا ، رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین اور ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی، بیا ن

وزیراعظم نے لاہور سانحہ میں ضائع ہونے والی جانوں پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ریاست کی حیثیت سے پاکستان اس وقت ایک نہیں دو جنگیں لڑ رہا ہے

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ڈرون طیاروں نے درگاہ منڈی اور طوری خیل میں ایک مکان اور گاڑی پر 4 میزائل داغے،حملے کے بعد ڈرون طیاروں کی علاقے میں نچلی پروازیں علاقہ مکینوں میں خوس و ہراس پھیل گیا،دہشت گردوں سے شمالی وزیرستان کے40 فیصد سے زائد علاقے کو خالی کرالیا گیا،60فیصد سے زائد ٹھکا نے تبا ہ ،مربوط آپریشنل حکمت عملی کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے باعث ،طالبان ،ازبک ،چیچن اور دیگرعسکریت پسند گروپس کی کمر توڑ دی گئی ہے، ذرائع،تحصیل رزمک اور میرعلی میں کرفیو میں نرمی ، لوگوں نے علاقوں سے نقل مکانی شروع کردی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے سمیت 3 ہزار کارکنوں کیخلاف درج ،ماڈل ٹاوٴن واقعہ کیخلاف احتجاج پر عوامی تحریک کی گرفتار گیارہ خواتین اور ایک بزرگ کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کا حکم

لاہور ، ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، طاہرہ آصف کو لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طاہرہ آصف کی کمر میں دو گولیاں لگی ہیں انہیں آپریشن کے لئے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا،۔ترجمان ایم کیو ایم ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت، میاں شہباز شریف کی ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ ، طاہرہ آصف پر حملہ کی مذمت ، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی ،قومی اسمبلی کی رکن طاہرہ آصف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ،متحدہ اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ،معاملے پر سیاست چمکانے جیسے الفاظ استعمال کرنے پر ایم کیو ایم اراکین اور شیخ رشید کا شدید احتجاج،سپیکر نے متنازعہ الفاظ حذف کرادئیے،حکومتی واپوزیشن اراکین کی متفقہ طور پر واقعہ کی مذمت،غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

میری ایف آئی آر،کمیشن ،گواہ اور تفتیش الیکٹرانک میڈیا ہے،طاہرالقادری ،سیاسی بد معاشی ،دہشتگردی اور ظلم و جبریت کے خاتمے کا وقت قریب ہے ،ملک کو مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے،ناجائز اسلحہ جھوٹ اور بہتان ہے ،الیکٹرونک میڈیا کو موقع پر کیوں نہیں دکھایا گیا ،پولیس کے غنڈوں نے حفاظتی برئیر کو ہٹانے کی آڑ میں میرے گھر میں بیڈ رومز ،کھڑکیوں ،دروازوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے سند ھ ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کیخلا ف لارجر بنچ قا ئم،23 جون کو سماعت کرے گا‘ فریقین کو نوٹس جاری،سپریم کورٹ نے اس با رے وفاقی حکومت کی جلد سماعت کیلئے دی گئی درخواست مسترد کردی،عدالت پہلے ہی درخواست کی سماعت کرچکی‘ نئی درخواست دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں‘ چیف جسٹس کے ریمارکس

لاہورکے بدترین سانحہ کی مثال آمریت میں بھی نہیں ملتی ،عمران خان ،منہاج القرآن سیکرٹریٹ دہشتگردوں کاقلعہ نہیں تھاکہ پولیس رات ڈیڑھ بجے وہاں گئی ،جمہوریت جلسے جلوسوں سے نہیں اس طرح کی حرکتوں سے ڈی ریل ہوتی ہے ،شہبازشریف اورراناثناء اللہ استعفیٰ دیں اورراناثناء اللہ کوگرفتارکرکے جیل بھیجاجائے ،مشکل وقت میں تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہیں،میڈیاسے گفتگو

سنگین غداری کیس،سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کے شکایت کنندہ و وفاقی سیکرٹری داخلہ کا مکمل بیان ریکارڈ، وکلائے صفائی آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ (شکایت کنندہ) پر جرح کریں گے، مقدمہ کی سماعت 24جون تک ملتو ی

اسلام آباد،وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس سیکرٹری قانون وانصاف کے دفترمیں منعقدہوا،اجلاس میں وکلاء کے دیرینہ مطالبات پرغورکیا گیا

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی 16سے 18سال کی لڑکیوں کی شادی کیلئے عدالت سے اجازت لازمی قرار دینے اور گلگت بلتستان کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مزید قانون سازی کی سفارش، وزیرستان اپریشن کے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں اور رپورٹ ایوان میں بھی پیش کی جائے،رضا ربانی،بھاشا ڈیم کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 15 ارب جبکہ 10ارب روپے ڈیم کی تعمیر کیلئے رکھے گئے، ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی او ر آئندہ سالوں میں گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کی شاہراہ ہو گا،سیکرٹری امور کشمیر کی بریفنگ

ماضی کے67سال کا مسئلہ ایک دن میں حل کرنا ناممکن ہے، اسحاق ڈار ، 2200میگاواٹ کا ایک نیا بجلی کا منصوبہ لگایا جارہا ہے جو ماحول دوست ہوگا، ترسیل زر کی مد میں گزشتہ 11ماہ میں 14ارب 33کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سوئس اکاؤنٹس میں موجود 200ارب ڈالر واپس لانے کیلئے حکومت نے عملی اقدامات کئے ،میری پوری بجٹ تقریر میں سود کا لفظ کہیں استعمال نہیں ہوا میں نے منافع کا لفظ استعمال کیا ہے،نجکاری بارے کوئی نئی فہرست نہیں بنائی،پرانی فہرست میں شفافیت،ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، وزیراعظم کیلئے خریدی گئی بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو گاڑیاں کابینہ ڈویژن نے لی ہیں،آج بینظیر بھٹو شہید کی روح ان کی اپنی پارٹی کی بجائے ہم سے زیادہ خوش ہوگی،چند لوگوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اسحاق ڈار کو بہت شاباش ،جتنی بھی شاباش دیں کم ہے،خورشید شاہ ، قرضے کے معاملے میں اسحاق ڈار کا دل بہت کھلا ہے ،انکی فراخدلی کی انتہا دیکھیں وہ دل کھول کر کہتے ہیں کہ عالمی بینک،عالمی مالیاتی فنڈ،ایشائی ترقیاتی بینک اور سارے مالیاتی ادارے پاکستان آرہے ہیں، وزیر خزانہ کی بجٹ بحث سمیٹنے کی تقریر کے جواب میں اظہارخیال

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے ہمارے مہمان، ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے،پرویز خٹک،آپریشن کے حوالے سے دیر سے پتہ چلا تاہم محدود وقت میں صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنیوالوں کی دیکھ بھال کیلئے مناسب انتظامات کر لئے ہیں،صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے 35کروڑ روپے جاری کر دئے ہیں، تحریک انصاف پارٹی کی سطح پر بھی آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کریگی، پریس کانفرنس سے خطاب

ڈاکٹر طاہر القادری 21 جون کو لندن پہنچیں ، 22 جون کو پاکستان روانہ ہونگے،دورہ میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ ہونگے،اسلام آباد سے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے اور درجنوں مقامات پر جلسے کرنے کا فیصلہ دوبئی میں تین گھنٹے ٹرانزٹ قیام ہوگا، الامارات سے اسلام آباد روانہ ہوں گے

گردشی قرضہ 300سے بڑھ کر 480 بلین تک پہنچ چکا ہے مگر حکومت کیوں سچ نہیں بتاتی،پیپلز پارٹی سے جتنا اختلاف سہی لیکن انہوں نے عوام کو چھرا نہیں گھونپا، شیخ رشید،ثابت ہوجائے کہ میں ٹیکس چور ہوں توپھانسی کی سزا دیں،عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کریں تو کوئی انقلاب نہیں آئے گا،جمشید دستی،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پھر ملک کو بھی خطرہ ہوگا تاہم جمہوریت کسی پہناوے کا نہیں رویے کا نام ہے مگر افسوس یہاں الٹی گنگا بہتی ہے،غلام سرور خان، اخراجات سے لگتا ہے کہ پی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات پر کوئی کٹ نہیں لگا ، حکومتی دعوے صرف دعوے ہی رہے ہیں،شازیہ مری، قومی اسمبلی کے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی کٹوتی کی تحریکوں پر بحث

منہاج ٹرسٹ پر پولیس کو آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں کی ، رانا ثناء اللہ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انتہائی افسوس ہے ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی اور عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا ہے، فائرنگ کس طرف سے کی گئی فیصلہ کمیشن کرے گا ‘ کسی علاقے کو نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دینگے ،طاہر القادری عوام کی اجتماعی قبر کھودنے کے درپے ہیں، آئینی اور قانونی طریقے سے تبدیلی لائی جا ئے کسی کوبزور طاقت ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دینگے ،میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ (ق) کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،حکومت مخا لف اتحاد میں شمولیت کی دعوت،مولانا نے مہلت مانگ لی،چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمن کو طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈا بھی پیش کر دیا،لاہور آپریشن کے نام پر تخریب کاری کی گئی ، ملک مزید ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔مولانا فضل الرحمن، وزیراعلیٰ شہباز شریف پہلے عہدے سے مستعفی ہوں پھر کمیشن کے سامنے پیش ہوں،چوہدری شجاعت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر کی ملاقا ت،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سمیت دیگر اہم امو ر پر تبادلہ خیال، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملوں کوروکنے کیلئے اقدامات کرے، جنرل راحیل شریف ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرینگے،افغان سفیر

جیوکیخلاف ملک بھر میں قائم مقدمات منتقل کرنے کے معاملہ پر اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں سے 25جون تک جواب طلب،میری ذاتی رائے میں چاروں صوبوں میں درج کرائے گئے مقدمات کی منتقلی کے لئے مذکورہ صوبوں کی ہائی کورٹس سے رجوع کیا جائے ،جسٹس جواد ایس خواجہ

گورنرخیبرپختونخوا کی ذاتی دلچسپی پر وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد اور اعانت کیلئے 50 کروڑ روپے کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کردی، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اور متاثرین کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایاجائیگا، سردار مہتاب احمدخان

دھمکیوں سے ایم کیو ایم کو ڈرایا نہیں جاسکتا‘ الطاف حسین ،ڈر اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی ضد ہیں‘ طاہرہ آصف بہادری کے ساتھ بولتی ہیں انہیں شناخت کرکے گولیاں ماری گئیں‘ قائد ایم کیو ایم

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ حکومت نے قومی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ بنیادوں پر کیا ہے،سراج الحق ، آپریشن کے تمام تر نتائج اور ذمہ داری تنہا وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ،ملک بحرانوں کی زد میں ہے اور جمہوریت ،پارلیمانی نظام اور قومی وحدت کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں ،لاہور میں عوامی تحریک کے کارکنوں پر پنجاب پولیس کی فائرنگ اور بہیمانہ تشدد نے ماضی کی فوجی آمریتوں کے ظلم کو پچھاڑ دیا ہے ، داخلہ اور خارجہ محاذ کیلئے قومی ترجیحات کا تعین کیا جائے ،فوجی آپریشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے خاندانوں کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کے شروع کرنے کی ضرورت ہے ،قبائلی علاقوں کیلئے تین سو ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے،پریس کانفرنس سے خطاب

حکومت کا تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ6ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکافیصلہ ، فیصلہ رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم رکھنے کیلئے کیا گیا ، ذرائع وزارت پانی وبجلی

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،خواجہ سعد رفیق ، تمام مسالک طاہرالقادری کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں وہ اپنا نیا مسلک مسلط کرنے کی کوششوں میں ہیں، میڈیا سے گفتگو

سابق فوجیوں نے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا،کاروائی سے پاکستان میں امن کی راہ ہموار ہو گی، معیشت ترقی کرے گی،عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت،پیسا نے متاثرین کے لئے فنڈ قائم کر دیا ہے، پہلا امدادی قافلہ ہفتہ کو روانہ ہو گا

مبشر لقمان کے پروگرام کو روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ (آج)کریگی

یوتھ کیلئے پنجاب حکومت کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں، خصوصی ایلچی بانکی مون،سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک کی یوتھ کو کارآمد شہری بنانے کیلئے بھرپور کردار اداکیا ہے،پاکستان کی یوتھ انتہائی ٹیلنٹڈ اور ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں، احمد الہنداوی، یوتھ کیلئے پنجاب حکومت کی پالیسیاں قابل قدر ہیں ، یو این او آفیشل این کیننگ، رانا مشہود کی اقوام متحدہ کے وفد کے ساتھ پریس کانفرنس

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک سے آنیوالی فون کالز سستی

162 بدامن ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان کا 9واں نمبر ،شام دنیا کا سب سے زیادہ بے امنی کا شکار ملک افغانستان دوسرے نمبر پر ہے، عالمی ادار ے کی رپورٹ

بھارت نے سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات دینے سے انکار کردیا

ملتان، پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بھتیجے اور حساس ادارے کے ملازم عمر جیلانی کے ا غواء کاروں کے تصویری خاکے جاری کردئیے، پولیس نے چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔