بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

تازہ ترین خبریں

سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کی اندرونی سلامتی کسی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ریاست کی حیثیت سے پاکستان ایک نہیں دو جنگیں لڑ رہا ہے، ایک جانب مسلح افواج دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہیں تو دوسری جانب حکومت تباہ حال معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں سانحہ لاہور میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لاہور میں ملوث ذمہ داروں کے تعین کے لئے ہائی کورٹ کا ٹریبونل قائم کر دیا گیا ہے، ٹریبونل کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ، 8 افراد جاں بحق ، 97 کے قریب زخمی ، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، طاہر القادری ، جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 30لاکھ روپے امداد کا اعلان ،واقعہ کیخلاف ایکشن ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپر یشنز راکواوایس ڈی بنادیا ،لاہور ہائیکورٹ نے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 مقامی لوگ اور راہگیر اس ہنگامہ آرائی کے بعد سے لاپتہ ہیں اور گھروں کو نہیں پہنچے۔منہاج القرآن یونیورسٹی کے طلبہ اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مزاحمت کی اور پتھراوٴ کر کے پولیس کو بھگا دیا۔

ماڈل ٹاوٴن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر دل خون کے آنسو رورہا ہے ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرسخت رنجیدہ ہیں،سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدری ہے،واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے،ظلم کرنے والے قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔شہباز شریف،عدالت عالیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ عدالتی کمیشن روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے اورحقائق جلد سے جلد قوم کے سامنے لائے جائیں، حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا، تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،میں ظالموں کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا ہوں اوراس واقعہ میں بھی جنہوں نے ظلم کیا ان کے خلاف بھی سیسہ پلائی دیوار بنوں گا،یقینا افسوسناک واقعہ سے عوام میں اضطراب اورغصہ ہے میری اپیل ہے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ،ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،کوئی ظلم کرے اورسزا سے بچ جائے شہباز شریف کے دور میں ایسا کبھی نہیں ہوسکتا ،وزیراعلیٰ کی ماڈل ٹاوٴن میں ہنگامی پریس کانفرنس

انقلاب دیر سے آنا تھا وہ اب جلد آئے گا ، میری آمد کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ڈاکٹر طاہر القادری ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔شہید کارکنان کا قصاص لینگے، ایک کے بدلے ایک اور ساٹھ کے بدلے ساٹھ کا قصاص لیا جائے گا ۔ 83کارکنان زخمی ہیں سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہیں براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں بعض کی لاشیں تک غائب کی گئی ہیں، شہید ہونے کے لئے تیار ہوں کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی ریاست میں خلاف راشدہ کا نظام نافذ کرنے کی جنگ لڑوں گا، بدعنوان لوگوں کو حکومت سے نکال باہر کرینگے، آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے، ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس

دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن، مزید 25 دہشت گرد ہلاک ، 6 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ،ہلاک شدگان میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں،فوج اپنا گھیرا مزید تنگ کررہی ہے۔،آئی ڈی پیز کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر

آئی جی پنجاب نے ماڈل ٹاون واقعہ پر تین سینئر پولیس ا فسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی،قیمتی جانوں کے ضیاع پر پنجاب پولیس گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے، پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا ہے،مشتاق سکھیرا، جو اہلکار ذمہ دار ہوں گے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پریس کانفرنس

غداری مقدمہ سے متعلق تمام دستاویزات اور ثبوت موجود ہیں،سیکرٹری داخلہ کا عدالت میں بیان،خصوصی عدالت نے وکیل صفائی کے مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کے اعتراض پر شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل روک دیا، اگر استغاثہ کا یہی رویہ رہا تو عدالت کاروائی ختم کر دے گی، جسٹس فیصل عرب کی تنبیہ

لاہور واقعہ انتہائی شرمناک ہے ،واقعہ پر جوڈیشل انکوائری کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیر اعلی پنجاب، وزیر قانون پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب فوری طور استعفی دیں،عمران خان ، آئی جی پنجاب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ایک سال کاکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف لیڈر نہیں وگرنہ وہ خود مذاکرات و دھاندلی کے مسائل حل کرتے اور مذاکراتی عمل کو لیڈ کرتے، شمالی وزیرستان آپریشن کا اعلان بھی حکومت نے نہیں بلکہ آئی ایس پی آر نے کیا۔دھاندلی کے خلاف جلسے انتخابی اصلاحات کے لئے کر رہے ہیں، تحریک انصاف کسی گرینڈ الائنس کا نہ تو حصے بنے گی اور نہ ہی کوئی گرینڈ الائنس بنائے گی ،بہالپور کے جلسے میں حکومت کو چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ڈیڈ لائن دیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب

یہ سرمایہ داروں،صنعت کاروں یا کاروباری بجٹ نہیں کسانوں ، کاشتکاروں اور مزدوروں کا بجٹ ہے،اسحاق ڈارکادعویٰ،پیپلزپارٹی نے معیشت کے ساتھ سیاست کھیلی ہے اور15 مارچ تک نیپرا کے ٹیرف کو اوپر نہیں کیا،آج بھی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں کی جارہی،ٹوٹی پھوٹی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں،شاباش نہیں دے سکتے تو دعا ہی دیدو،آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے،اسمبلی میں خطاب، اسحاق ڈار کا بہت بڑا پرستار ہوں،یہ قتل بھی کرتے ہیں لیکن ہم مسکراتے رہتے ہیں، وزیرخزانہ کا رحم ہلاکو خان والا ہے جو کم ہونے کی بجائے زیادہ ہی ہوتا ہے،خورشید شاہ

کیتھے پیسیفک کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان، سکیورٹی وجوہات کے باعث ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 28 جون کو پاکستان سے آخری فلائٹ آپریشن مکمل کیا جائیگا، جنرل منیجر سیلز سہیل یونس ،کسی ایئرلائن نے تحریری طور پر فلائٹ آپریشن بند کرنے کا نہیں کہا، ترجمان سول ایوی ایشن

ٹڈاپ اسکینڈل‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات معطل، 12 مقدمات میں ضمانت منظور،12 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم، یوسف رضا گیلانی کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت میں خو د پیش ہو ئے ، کارکنو ں کی عدالت کے با ہر ان کے حق میں نعر ے با زی ،مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، اپنے 5 سالہ دور حکومت میں ایک بھی سیاست دان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا مسلم لیگ ن کی حکومت میں پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی

تحر یک منہاج القر آن کی2خواتین سمیت6افراد کی نمازجنازہ اداکر دی گئی ‘حکو متی نمائندوں کی عدم شر کت، چو ہدری پر ویز الٰہی‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید ‘پیپلزپارٹی کے خرم جہا نگیر وٹو سمیت اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی شر کت ، عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈ یولنک کے ذریعے دعا کروائی‘جاں بحق افرادکیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی

قومی اسمبلی نے 106 کھرب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی،قومی اسمبلی ، سینٹ ، ملکی قرضہ جات کی واپسی ، مصارف بیرونی قرضہ جات ، بیرونی قرضہ جات کی واپسی ، عدالت عظمیٰ ، انتخابات ، ریلوے و دیگر محکموں کے اخراجات شامل

خورشید شاہ کا حکومت سے لاہور کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ، پنجاب حکومت کی طرف سے بڑی غلطی کے اعتراف اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ،حکومت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں مگر خود حکومت شاید اس فضاء کو خراب کررہی ہے‘ شہباز شریف وضاحت پیش کریں ،اسمبلی میں خطاب، ڈاکٹر عارف علوی‘ جماعت اسلامی کے طارق اللہ کی بھی واقعہ کی شدید مذمت، معاملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جوڈیشل انکوائری کروا کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،احسن اقبال، پہلے پولیس کی کارروائی میں مزاحمت ، پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی‘ خواتین کو شیلٹر کے طور پر استعمال کیاگیا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، اسمبلی میں وضاحتی بیان

طاہر القادری جیسے بہروپیوں کوقوم اچھی طرح جانتی ہے،بدقسمتی سے لاہور واقعہ نے طاہر القادری کے مقصد کو تقویت دی، سعد رفیق،سول انتظامیہ میں ایسے عناصر ہوسکتے ہیں جنہوں نے سازش کے تحت یہ سانحہ کرایا ہو تاکہ طاہر القادری کو شور مچانے کا جواز دیا جاسکے،الطاف حسین نے یوم سوگ منانے کا اعلان کرکے احسان فراموشی کی اعلیٰ مثال قائم کی، رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے پھر بھی یہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، اپوزیشن باتیں جبکہ حکومت بجلی بنا رہی ہے،خرم دستگیر، شمالی وزیرستان کے پناہ گزینوں کوخیموں میں رکھا جارہا ہے وہ ان میں نہیں رہیں گے، آفتاب شیر پاؤ، لوگوں کو میٹرو بس اور لیپ ٹاپ نہیں تعلیم اور پینے کیلئے صاف پانی چاہیے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،بتایا جائے کہ کیا دہشت گرد صرف قبائلی علاقہ میں ہیں قبائلی عوام کو دہشت گرد نہ کہا جائے،امیر حیدر ہوتی، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے میں جلدی کی صرف الیکشن کا خرچہ نکالا ہے ،مستقبل میں ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھے گی،نوید قمر،تحریک انصاف کی رکن کو تقریر کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ

شیخ رشید نے 20جون کو ہونے والا ٹرین مارچ ملتوی کردیا ، جی ایم ریلوے نے واضح کردیا ہے کہ کہ وہ ٹرین مارچ کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔ جی ایم ریلوے نے خط لکھ کر آگاہ کیا ، اب طاہر القادری کا استقبال کرینگے، طاہر القادری کی مشاورت سے نئی ٹرین مارچ کی تاریخ کا اعلان کرینگے،میڈیا سے گفتگو

قاتلوں کا قائم کردہ کمیشن نہیں مانتے، بیگناہوں کا خون خود انصاف کریگا، چودھری پرویزالٰہی ،زخمیوں کی عیادت کی، ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر گولیوں کے نشانات اور شہید قرآن پاک دیکھے ،عوامی تحریک کیخلاف خونی ایکشن، پاکستان میں سفاکی و بربریت کی ایسی کوئی مثال نہیں،فوج کا ساتھ دینے کا بدلہ لینے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی کو روکنے کیلئے نواز، شہباز شریف کے حکم پر بچوں اور خواتین کو سینوں میں گولیاں ماری گئیں ،وحشیانہ کارروائی سے حکمرانوں کے جانے کی ابتدا ہو گئی، محب وطن جماعتیں اور لوگ حکمرانوں کی ایسی حرکتوں سے پاک فوج کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے ،بدلہ کی سیاست کرنیوالے ظالم حکمرانوں اور غیر قانونی حکم ماننے والے پولیس والوں کا جلد محاسبہ ہو گا، طاہر القادری کا بھرپور ساتھ دینگے، ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

شمالی وزیرستان آپریشن‘ آرمی چیف نے دورہ سری لنکا ملتوی کردیا،جنرل راحیل شریف نے 19 جون کو چار روزہ دورے پر کولمبو روانہ ہونا تھا،آئی ایس پی آر

منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کے حلف لئے جا رہے تھے، رانا ثنااللہ،کوئی ہمیں کسی کے خوف سے نہ ڈرائے، ڈاکٹرطاہر القادری نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا انہوں نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی تھی،، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی ،میڈیا سے بات چیت

عوامی تحریک کے کارکنوں کا متعدد شہروں میں احتجاج، میٹرو بس ، ایکسپریس وے بلاک،.پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

لاہورواقعہ غیرملکی شرپسندوں کی کارروائی سمجھاجائے،مریم نواز

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔