بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

تازہ ترین خبریں

لاہورمیں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کی 2 خواتین سمیت 8 کارکن جاں بحق

تحریک منہاح القرآن سیکرٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کے معاملے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت8 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔  گزشتہ رات پولیس کی جانب سے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تو عوامی تحریک کے کارکنوں کی  بڑی تعداد نے پولیس کو رکاوٹیں ہٹانے سے روک دیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان رات بھر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا اور پھر مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج  اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے بھی پولیس پر فائرنگ کی گئی  اور پٹرول بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 2 پاکستان عوامی تحریک کی خواتین سمیت 8 کارکن جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 84 افراد زخمی ہو گئے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

آپریشن ضرب عضب سے متعلق کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی قائم، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن امن کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،نوازشریف،مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،اب کوئی راستہ نہیں بچا تھا،دہشتگردی کی بھاری قیمت ادا کرچکے ہیں،عبادتگاہیں، فوجی تنصیبات ، گھر ، بازار کچھ بھی محفوظ نہیں، کھیل کے میدان خالی ہیں، پہاڑ بھی ویران ہیں،سیر گاہوں اور بازاروں میں خوف کے سائے ہیں، معیشت کو 103ارب ڈالر کا نقصان پہنچا،قوم سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مسلح افواج اور حکومت کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے،اب انسانی جان کی تکریم ہوگی اس ملک کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا،ایسا پاکستان تعمیر رینگے جہاں خوشحالی کا راج ہوگا اور قتل و غارت گری نہیں ہوگی،علماء کرام بھی اپنی تعلیمات کے ذریعے ملک کی عوام کی رہنمائی کریں،نوازشریف کاسینٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ خطاب اور میڈیا سے بات چیت

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر شمالی وزیرستان آپریشن کے امور کا جائزہ لے گی،کمیٹی وزیراعظم کو آپریشن کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھے گی

ضرب عضب:شمالی وزیرستان میں مزید34دہشتگرد ہلاک،8سیکورٹی اہلکار شہید، شمالی وزیرستان ایجنسی میں منصوبے کے تحت آپریشن جاری ہے،دہشتگردوں کے مواصلاتی مراکز میں سے بڑے مرکز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر، آپریشن بہادر قبائل نہیں، ریاست دشمن دہشتگردوں کے خلاف ہے، جنرل راحیل شریف

طالبان نے غیرملکی سرمایہ کاروں، فضائی کمپنیوں اور ملٹی نیشنل اداروں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، حملوں کی دھمکی،پاکستان بھر میں کوئی بھی اہم حکومتی تنصیب یا ادارہ مجاہدین کا ہدف بن سکتا ہے، ترجمان شاہد اللہ شاہد کا بیان

فوجی آپریشن کسی کے کہنے پر نہیں کررہے ، سرد جنگ کا حصہ نہ بنتے تو آج حالات اس نہج پر نہ ہوتے ، غلطیوں کو درست کرنا ہوگا، خواجہ آصف،خواہش تھی امن قائم ہو مگر اسے ریاست کی کمزوری سمجھا گیا ۔ میڈیا بھی دہشت گردوں کو ہیرو مت بنائیں ، مذہبی ، سیاسی اور قبائلی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے ،اسمبلی میں خطاب،جب تک داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ایوان میں نہیں بنتیں دہشت گردی ختم نہ ہوگی،امریکہ کو بتائیں وہ نہیں کرینگے جو ماضی میں کرتے تھے،محمود خان اچکزئی، دیکھنا ہے کہ جس طرح مصر ، لیبیا میں کیا گیا ایسے ہمیں پھنسا کر پابندیاں نہ لگا دی جائیں،قرآن پر لکھ کر دیتا ہوں کہ باجوڑ ایجنسی سے سوات تک کے لوگوں کو بلا کراعتماد میں لیں تو وہ ان خارجی لوگوں کو نکال باہر کردینگے، جن لوگوں پر کروڑوں کا انعام ہے وہ یہاں سیاسی جلسے کررہے ہیں ، وزیراعظم کے خطاب پر اظہار خیال

حکومت کا دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں میڈیا کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی جائے گی‘ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ،سپریم کورٹ کے بعد اللہ کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، اگر ہم کوئی غلط فیصلہ کرینگے تو اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہونگے بلوچستان کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ کا ریگولر بنچ کوئٹہ بھجوائیں گے ،عدلیہ کی آزادی قانون کی بالادستی اور ہمارے پختہ عزم کو کوئی بھی ٹی وی اینکر پرسن یا پروگرام سبوتاژ نہیں کرسکتا، بلوچستان کے مسائل کا بخوبی احساس ہے صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ریکوڈک دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ ہے اگر ہم اس کو استعمال میں لائیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، بلوچستان کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے تو دنیا کے بڑے بڑے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکیں گے جس سے پاکستان ترقی کرے گا،تقریب سے خطاب

پاک بحریہ سمندری مفادات کی حفاظت اور سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری طرح چوکس ہے،نوازشریف،حکومت پاک بحریہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی،نیول ہیڈکوارٹر کے دورہ میں اظہار خیال

تحریک انصاف آپریشن کے اعلان پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراض ،فوج کی حمایت کا اعلان، وزیر اعظم نے مذاکرات پر توجہ دی نہ ہی مذاکراتی کمیٹیوں کو اختیارات دیئے جس کے باعث مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہیں ، اب جبکہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تو اس کی حمایت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ، تحریک انصاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان کی میڈیا سے بات چیت

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت میں یکجا ہوگئے، بجٹ کے معاملہ پر دونوں کے درمیان اختلاف رائے کا سلسلہ جاری ،بعض ارکان اپنی اپنی جماعتوں اور رہنماؤں کی وکالت بھی کرتے رہے، بعض کا سرے محل کی نیلامی کاپیسہ پاکستان لانے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی ، جماعت الدعوة ، شیعہ علماء کونسل کا وزیرستان آپریشن کی حمایت کا اعلان

تمام سیاسی قیادت کی رائے کے عین مطابق فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا،خواجہ آصف،خلوص کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کئے تھے جو ناکام رہے، سات ماہ کے طویل انتظار کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا‘ صحافیوں سے گفتگو

قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان کے آپریشن ضربِ عضب کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور،جماعت اسلامی ، جے یو آئی اور شیخ رشید نے قرارداد پر دستخط نہ کئے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بے گھر ہونیوالوں کی گھروں کو واپسی تک مالی معاونت جاری رکھنے کا مطالبہ

شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے آپریشن کو پاکستانی کی سلامتی ،استحکام اور دفاع کیلئے عظیم جہاد قرار دیتا ہوں،طاہرالقادری ، دہشت گردوں کے خلاف جہاد کی حمایت شرعی طور پر پوری قوم پر فرض ہو چکی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان یونین کونسل سطح تک دفاع پاکستان کمیٹیاں قائم کریں، 23جون کو پاکستان بچانے اور عوام کو جبر سے نجات دلانے کیلئے آ رہا ہوں، بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب

شمالی وزیرستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی دہشتگرد موجود ہیں ،گورنر خیبر پختونخواہ ،ہم دہشتگردوں کو مزید مہلت نہیں دینگے کہ وہ قبائلی ڈھانچے کو تباہ کریں ، دہشتگردوں نے مذاکرات کے دوران بھی اہم حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز پر حملے کئے ،سردار مہتاب کی میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن کے تحفظات کودورکریں گے،اعتمادمیں لیاجائے گا،احسن اقبال کی یقین دہانی، آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیزکوخیبرپختونخواہ حکومت سے مل کرتمام سہولیات دیں گے ، جتنے بھی فنڈزدرکارہوں گے وفاقی حکومت فراہم کریگی،اسمبلی میں خطاب، خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کا اعتماد میں نہ لینے کے شکوہ کے باوجود فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اظہار، حکومت سیاسی قیادت اور عوام کو اعتماد میں لے ،ایک بار پھر مطالبہ

سپریم کورٹ،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظو ر ، رواں ہفتے درخواست کو سماعت کیلئے لگایا جائے،سپریم کورٹ آفس کو حکم،مقدمات کو کسی بھی بنچ میں مقرر کرنا چیف جسٹس آف پاکستان کا اختیار ہے وہ آجائیں تو اس کی سماعت کرلیں گے،جسٹس ثاقب نثار، معاملہ نئے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوادیا گیا

شمالی وزیرستان آپریشن : امریکہ ،برطانیہ سمیت سفارتی حلقے مانیٹر کررہے ہیں، باقاعدہ رپورٹس اپنے اپنے ممالک میں ارسال کرنے لگے، خصوصی ٹیمیں بھی مرتب کر دی گئیں، امریکہ ،برطانیہ، یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے، نقل و حرکت محدود کرنے کی بھی ہدایت کر دی

حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا بھی امکان ،گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھنے کی ہدا یت

پاکستان پر مجموعی قرضوں کا بوجھ 18 ہزار 795 ارب روپے ہوگیا،موجودہ حکومت نے 4ہزار795ارب روپے قرضہ لیا ، ہر شہری 93ہزار 975 روپے کا مقروض ہوگیا

کراچی ایئرپورٹ پرحملے کی تحقیقات کرنے والا تفتیشی افسر تبدیل

تحریک انصاف نے 22 جولائی کو بہاولپور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت تھی،شرجیل انعام میمن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری پاکستانی قوم آج پاک فوج کے ساتھ ہے۔ ہم وفاقی حکومت کو اپنے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ سندھ حکومت نے پورے صوبے میں ریڈ الرٹ کردیا ہے ،ہماری کوشش ہوگی کہ آپریشن کے دوران نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کو صوبہ سندھ کی بجائے دیگر صوبوں میں رکھا جائے صوبہ سندھ اس وقت ان آئی ڈی پیز کو رکھنے کا متحمل نہیں ہے۔ مذہبی جماعتوں کو بھی اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عوام کا ساتھ دیں یا پھر ان کرایہ کے قاتلوں کا جو اس ملک میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ جو ہتھیار ڈالے گا ان سے رعایت ہوگی اور جو ہتھیار اٹھائے گا اس کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں منعقدہ اجلا س میں آپریشن کے حوالے سے صوبہ سندھ میں سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے حتمی فیصلے اور اعلانات کئے جائیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

”ضربِ عضب“ شمالی وزیرستان آپریشن کا نام میڈیا میں زیربحث،اس طرح کے نام میدان جنگ میں سپاہیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سوچ سمجھ کر رکھے جاتے ہیں، فیصلہ جی ایچ کیو ہی کرتا ہے،راشد قریشی

شمالی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی میتیں بنوں منتقل، نماز جنازہ ادا کردی گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔