بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

تازہ ترین خبریں

آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا اور ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔جنرل راحیل شریف نے ملکی کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے متعلق آگاہ کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا اور ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے نجات دلانا ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں باقاعدہ فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان،آپریشن کو ”ضرب عزب“ کا نام دیا گیا ہے،گزشتہ رات کے آپریشن میں دہشتگروں کے 8ٹھکانے تباہ،105دہشتگرد ہلاک کئے گئے،آئی ایس پی آر،شمالی وزیرستان کو علیحدہ کرکے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے،مقامی آبادی کے انخلاء کیلئے اعلانات کئے جائیں گے،آئی ایس پی آر کی جانب سے شمالی وزیرستان آپریشن کی تازہ ترین معلومات جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کو بیس بنا کر پاکستان میں حملے کیے دہشت گردی سے پاکستان کی اقتصادی ترقی متاثر ہورہی ہے دہشت گردی کے واقعات میں بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے، خواجہ آصف،مذاکرات کے تقدس کو پامال کیا گیا ،دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے،آپریشن کا ردعمل آسکتا ہے، قوم کو تیار رہنا ہوگا،قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،جلد خوشخبری سنے گی ،میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیر ستان آپریشن ، پاک آرمی کو ہر طبقے، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کی زبردست حمایت حاصل ، پیپلزپارٹی ایم کیو ایم اور اے این پی نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے حکومتی فیصلے کو درست قراردیا

قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے، ضرورت پڑنے پر قوم بھی جان دینے سے گریز نہیں کرے گی، الطاف حسین ، اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے سب کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اشارہ کرے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ، مزید اس جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،سراج الحق ، وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا مسائل کا شکار ہے،بجٹ میں پچاس فیصد سے زائد فلاحی کاموں کے لئے رکھے ہیں،سب سے زیادہ خرچہ غریب عوام پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایا اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا چاہتے ہیں،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

کراچی ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے ازبک عسکریت پسندوں کی ٹریننگ کی ویڈیو اُردو پوائنٹ کو موصول

”غازی عبدالرشید قتل کیس“،مقدمہ کے چالان میں مرکز ی ملزم کو خانہ نمبر 2میں رکھنے پر پراسیکیوشن برانچ کا اعتراض ،پولیس اعتراضات کو دور کرنے کے بعد دوبارہ چالان پراسیکیوشن برانچ بھیجی گی‘ذرائع

افغان جہاد کے دوران پاکستانی شہریت پانیوالے غیر ملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اصولی فیصلہ،عمائدین کو ہدایات جاری‘ چھانٹی کا عمل شروع‘ حکام کی نشاندہی پر فوری بے دخلی کا عمل شروع ہوگا‘ ذرائع

20 جون کو ٹرین مارچ 8 بجے شروع ہوگا، ٹرین مارچ روکا گیا تو پشاور تا لاہور پندرہ سٹیشنز پر دھرنا دیں گے،شیخ رشید احمد ،گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں نہ ہی ان لوگوں میں سے جو تحریریں دے کرباہر جاتے ہیں‘ یہ سال فیصلہ کن ہوگا، نواز شریف چھا جائے گا یا گھر جائے گا،جمہوریت نہیں خاندانی سیاست کو خطرہ ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

پیپلز پارٹی جمہوری حکومت کے ساتھ ہے ،خورشید شاہ،حکومت نے طاہر القادری اور شیخ رشید کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تو اس کی مدت 5سال کے بجائے 6 ماہ رہ جائے گی،ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سندھ اور وفاقی حکومت کو لڑنے کے بجائے عوام اور اداروں کی حفاظت کا بندوبس کرنا چائیے،صحافیوں سے گفتگو

جسٹس تصدق حسین جیلانی اقلیتوں پر حملوں اور دیگر حوالوں سے سب سے زیادہ نوٹس لینے والے پہلے چیف جسٹس بن گئے

تھنک ٹینک کی تشکیل،جسٹس افتخار کو نوجوان سیاستدانوں سے رابطہ

اسحاق ڈار سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات ‘ مزید تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،وزیر خزانہ کی انسداد پولیو مہم میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کی تعریف،موثر اقتصادی پالیسیوں سے گزشتہ ایک سال سے ملکی معیشت میں تیزی آئی ہے،اسحاق ڈار

کنٹرول لائن پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک بھارت مذاکراتی کی کامیابی ناگزیر ہے، بھارتی وزیر دفاع

طاہر القادری کی آمد،پولیس کو فری ہینڈ دینے کافیصلہ،عوامی تحریک کا اپنے لیڈر کے تحفظ کیلئے فوج سے رجوع پر غور

پولیو سے چھٹکارے کیلئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اسلام آ با د میں شروع، اعلامیہ آج جاری کیا جائیگا، پاکستان کو فری پولیو ملک قرار دے کر رہیں گے، علماء کرام آگاہی مہم کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، سائرہ افضل تارڑ

تحریک منہاج القرآن نے ڈاکٹر طاہر القادری کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی،طاہر القادری تین روز میں اسلام آباد سے لاہورپہنچیں گے، جلسوں کا آغاز گوجرخان سے ہوگا،حکمرانوں کو قادری فوبیا ہو گیا ہے ،قومی اداروں کو توڑنے اور لڑانے والے جلد مکافات عمل کا شکا رہونگے ،ظلم و نا انصافی،کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ سبز انقلاب سے ہی ممکن ہے، بشارت جسپال

بجٹ میں نوجوانوں و معاشرے کے غریب طبقہ کی مدد کیلئے خصوصی سکیمیں متعارف کرائیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،امیر طبقے کے ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا‘میڈیا سے گفتگو

بھا رت نے پا کستا ن کو مہلک روسی ہتھیا ر فرا ہم کر نے کی مخا لفت کر دی، پاکستان کو جنگی ہیلی کاپٹر کی فروخت سے روسی حکام ریڈلائن عبور کرینگے،بھارت ،روسی نائب وزیراعظم کے 18جون کے دورہ نئی دہلی کے دورا ن بھا رتی تشویش سے باضابطہ آگا ہ کیا جا ئے گا ،برطانوی اخبار کا دعو ی ، پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد نہیں کی، بھا رتی تشو یش سے آ گا ہ ہیں ، روسی سفیر

برطانوی ادارے کی مالی امداد سے حکومت مخالف اشتہارات کی اشاعت پر حکومت پاکستان نے ادارے سے وضاحت طلب کرلی، عوام کا پیسہ کسی بھی حکومت کیخلاف مہم کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، برطانوی میڈیا،جولوگ اس پر خوش نہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر بچہ سکول جائے،مشرف زیدی

حکومت،طالبان مذاکرات کا آغازستمبر 2013میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران ہوا، نومبر میں حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت سے مذاکرات میں تعطل پیدا ہوا

خیبرپختونخوا کے بجٹ میں تحریک انصاف کا نیا پاکستان دکھائی نہیں دیتا،ہیر پھیر کے ذریعے بجٹ میں41ارب کا خسارہ چھپایا گیا ،پرویز رشید ،بجٹ میں ٹیکس عائد نہ کرنے کا دعویٰ بھی درست نہیں،آئندہ جلسے میں امید ہے عمران خان میرے سوالات کے جوابات دیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات کا صوبائی بجٹ پر رد عمل

وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمنٹ سے خطاب میں قوم اور پارلیمنٹ کو وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں لیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔