بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

تازہ ترین خبریں

فارمیشن کمانڈرز اجلاس،دہشت گردوں کو کچلنے کا عزم، فوجی جوانوں کو خراج عقیدت، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہونیوالے فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس میں حالیہ فوجی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعدان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ ملک اور قوم کے دفاع کے لئے دہشت گردی کو کچل دیا جائیگاجبکہ آرمی چیف نے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز اجلاس ہوا جس میں اعلی عسکری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں قبائلی آپریشن کمانڈر اور کور کمانڈر علاقوں کے اندر کارروائیوں کا غور سے جائزہ لیا گیا اور قبائلی علاقوں میں ابتدائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جونشانہ بنایا گیا اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے جو ٹھکانے ہیں ان کو تباہ کیا جائیگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

قومی سلامتی کااجلاس ،سیاسی وعسکری قیادت کادہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی پراتفاق ، دہشتگردوں کوکھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی، نوازشریف

اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردوں کوکھلی چٹھی نہیں دی جاسکتی ،حکومت عوام کے جان ومال اورسرکاری اثاثوں کاتحفظ یقینی بنائے گی اورمعصوم لوگوں کی مزیدجانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے

کراچی ایئر پورٹ سے ملحقہ اے ایس ایف اکیڈمی پر دہشت گردوں نے ایک اور حملہ،تین اہلکار زخمی، سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی ، حملہ پسپا ،دہشت گرفرد فرار ہونے میں کامیاب،جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے پہلوان گوٹھ کی جانب سے اکیڈمی اورلیڈیز ہاسٹل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی،حملہ پسپا کردیا،تین سے چار دہشت گردوں نے اے ایس ایف اکیڈمی پر حملہ کیا،منہ توڑ جواب ملنے پر فرار ہوگئے،آئی ایس پی آر،کالعدم تحریک طالبان نے اے ایس ایف پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 25 دہشت گرد ہلاک،وادی تیراہ میں فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا

قومی اسمبلی میں سانحہ کراچی اور سانحہ تفتان پر مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور،بہادر افواج اور بہادر سپوتوں کے باعث ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،خراج تحسین،تحقیقات کی جائے گی کہ کراچی میں بھاری اسلحہ والے دہشت گردوں کو کیوں نہیں روکا گیا،سیکورٹی فورسز نے پونے دو گھنٹے میں آپریشن مکمل کر لیا تھا،چوہدری نثار،دہشت گرد خدوخال سے غیر ملکی لگتے ہیں مگر پڑوسی ممالک کے بھی نہیں لگتے،آپریشن میں کوئی ٹینک استعمال نہیں ہوا البتہ بلٹ پروف گاڑیاں ضرور استعمال ہوئیں،مارچ میں دی گئی انٹیلی جنس رپورٹ میں اس گیٹ تک کا بھی ذکر تھا کہ یہاں سے حملہ ہو سکتا ہے یہ سیکورٹی رسک ہے،ہم حالت جنگ میں ہیں میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، اگر الزام تراشی ہوگی تو ہم بتانے پر مجبور ہوں گے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کراچی سانحہ پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

کراچی ائر پورٹ کے کولڈ سٹوریج سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی،لاشیں جھلس چکی ہیں ،شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ۔ گمشدہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعدورثاء اور لواحقین غم سے نڈھال دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

تحریک انصاف کی انتخابی اصلاحات کیلئے جاری احتجاجی تحریک کا توڑ، وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا،تمام پارلیمانی جماعتوں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ،کمیٹیاں تین ماہ میں حتمی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کریں اور ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے مستقبل میں دھاندلی ممکن نہ رہے،خط کا متن

بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری کے بغیر نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا،وزیراعظم،نجکاری کا عمل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے آئندہ جون تک مکمل ہونا چاہئے،نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین نجکاری کمیشن نے وزیراعظم کو بریفنگ دی

آپریشن و مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں ، کالعدم تحریک طالبان ، آج طالبان2007ء کے نہیں بلکہ 2014ء کے طالبان ہیں ، اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن یہ جنگ ہفتے، مہینوں ، سالوں پر محیط نہیں ہو گی ، ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد کی اُردو پوائنٹ سے گفتگو

ڈاکٹرطاہرالقادری نے 23جون کوپاکستان آنے کااعلان کردیا،وطن واپسی کا حتمی اعلان آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کریں گے ،آمدکے ساتھ ہی پہلے ہفتے میں ہی عوامی تحریک اورق لیگ کامشترکہ اجلاس اسلام آبادہوگا

سپریم کورٹ پاکستان نے دہشت گردی کے مقدمے میں مصالحت قبول کرنے کی درخواست پر محکمہ پراسکیوشن کو معاونت کیلئے طلب کرلیا، دہشت گردی ریاست کیخلاف جرم ہوتی ہے، اس میں مصالحت کیسے قبول کی جا سکتی ہے ،چیف جسٹس پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کودومنصوبوں کیلئے 70کروڑڈالرفراہم کرنے کی منظوری دیدی ،60کروڑڈالرداسوڈیم ،10کروڑسندھ میں نہری نظام کیلئے بطورقرض فراہم کیاجائیگا،پاکستان کو2فیصدشرح سودکے ساتھ 25سالوں میں قرض واپس کرناہوگا

وزیراعظم محمد نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ،مالیاتی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا

توقع ہے آئندہ چند برسوں میں بجلی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا، عوام کی جان لوڈ شیڈنگ سے چھوٹ جائے گی،ممنون حسین،حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، روپے کی قیمت میں استحکام آرہا ہے،چین کے تعاون سے بجلی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں،نائیجیریا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطا ب

جسٹس جواد ایس خواجہ کی اہلیہ روبینہ جواد نے اپنے خلاف الزامات پرنجی چینل اور اینکر پرسن کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس، تمام الزامات کو مسترد کردیا، وہ مدعا علیہان کے خلاف فوجداری اور دیوانی دعویٰ دائر کروں گی،لیگل نوٹس

حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،خواجہ محمد آصف ، مختلف قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث پچھلے سالوں کی نسبت امسال لوڈشیڈنگ کم ہو رہی ہے ، وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی

پارلیمنٹ سکیورٹی امور انجام دینے والوں کے پاس ایس او پیز ہی نہیں ، سپیکرکا اظہارتشویش، پارلیمنٹ دہشتگردوں کا بڑا ہدف ہے،وہ پارلیمنٹ کو گھیر لیں تو کوئی باہر نہیں نکل سکتا ،سکھ کس طرح پریس کلب کی بجائے پارلیمنٹ پہنچ گئے یہ سیکورٹی نقص تھا،ایک روپے کی کرپشن ساری زندگی نہیں کی اس کے باوجود تنقید کو اپنی اصلاح سمجھتا ہوں ،سپیکر کی قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی کی کاپیاں صحافیوں کو دینے کے موقع پر گفتگو

کراچی ائیر پورٹ حملے پر ہر محب وطن پاکستانی کو دکھ ہوا ،دعا ہے امن کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں،مریم نواز ،تعلیمی اخراجات واپسی کی سکیم کا پروگرام کسی پر احسان نہیں ہے،ہماری کوشش ہے وسائل کی کمی کے باعث کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، حکومت نوجوانوں کے لئے یکساں تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے ،عوام کے خادم ہیں ،خدمت کرتے رہیں گے،ملتان میں پاکستان کی سب سے بڑی میٹرو ہوگی، شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں،ملتان میں تعلیمی اخراجات واپسی سکیم کے تقریب سے خطاب

تعلیم کے شعبے کیلئے موجودہ بجٹ میں 3سو ارب رکھے گئے ہیں، سیکریٹری خزانہ،پچھلے سال رقم 2سو ارب تھی آئندہ سال 3سو ارب کا مزید اضافہ کیا جائیگا،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو زیادہ وسائل کی فراہمی کے بعد صوبوں میں سوشل سیکٹر میں اخراجات بڑھا دیے گئے،پیڑولیم مصنوعات میں حکومت ڈیزل پر 8روپے پیڑول پر 10روپے لیوی وصول کر رہی ہے، پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات پر ٹیکس کم ترین ہے، ڈاکٹر وقار مسعود کا قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اظہار خیال ،پچھلے سال 7لاکھ گیارہ ہزار ٹیکس ریٹرن جمع ہوئیں اس سال 8لاکھ سے زائد کی امید ہے اور ہر سال ایک لاکھ کا اضافہ ہو گا، چیئر مین ایف بی آ ر،اجلاس میں مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے بجٹ بارے سفارشات پیش کی گئیں

حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں، بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے یونٹ ، گیس کی قیمتوں میں100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کرنیکا فیصلہ،ذرائع

”کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ“ شہباز شریف کاپنجاب کے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے مالی معاونت اور آشیانہ میں گھردینے کا اعلان، شہدا کے بچوں اور بچیوں کے تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی ، لواحقین کوعلاج معالجہ کی فری سہولت دستیاب ہوگی،کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گروں کا حملہ انتہائی اندوہناک واقعہ ہے،بربریت کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،سکیورٹی اہلکاروں نے دلیری سے دہشتگردوں کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

مغوی رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل حسن مردان سے بازیاب،اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، بھائی وکیل حسن کی تصدیق

کراچی ائر پورٹ پر طالبان حملے کے بعد غیر فعال طالبان رابطہ کار کمیٹی ایک بار پھر سرگرم ، رابطہ کارکمیٹی کاغیر معمولی اجلاس،پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ کے درمیان طویل مشاورت،فیصلوں اور مشاورت کو انتہائی خفیہ رکھا گیا،یہ ذاتی روابط کا اجلاس تھا،معمول کے روابط ہیں کبھی ہم جاتے ہیں اور کبھی یہ،پروفیسر ابراہیم

صوبوں میں تفریق نہ کی جائے، وزیر اعظم نواز شریف ملک کو بچائیں،سید خورشید احمد شاہ ، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تب تک فیڈریشن مضبوط نہیں ہو گی، افتخار محمد چوہدری دو وزیر اعظم کھا گیا ،ریونیو بڑھانے پر توجہ دی جا ئے۔ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں ملک بھر میں مردم شماری اس وقت کی ضرورت ہے، انتخابی اصلاحات کی جائیں ، قائد حز ب اختلاف کا قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں اظہار خیال ، پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی ہیٹرک کی ، اپوزیشن قوم کو گمراہ نہ کرے اور حقائق کی بات کرے ،دانیال عزیز ،وفاقی ادارہ شماریات کو آزاد اور خود مختار بنایا جائے،اسد عمر، ملک میں بہتری لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہونگے، خبروں کی نہیں نظام کی تبدیلی لاناضروری ہے ،محبوب عالم

ترکی کے وزیراعظم کا کراچی میں ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار ،ترکی کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کی جدوجہد میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،طیب اردوان کا وزیراعظم نواز شریف کو فون

حکومت طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں کررہی ۔ عوام اور میڈیا کے حقائق سے آگاہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمن، جب تک اسٹیبلیشمنٹ راضی نہیں ہوتی ۔مذاکرات نہیں ہو سکتے ہیں۔کراچی ائیر پورٹ حملے میں طالبان پیغام د ینے آئے جس میں وہ کامیاب ہوئے،میڈیا سے گفتگو

سینیٹ قوائدو ضوابط اور استحقاق قائمہ کمیٹی کا زاہد خان کے خصوصی فنڈ سے گیس فراہمی منصوبے کی رقم کے استعمال کی اجازت نہ ملنے پر شدید غصے اور برہمی کا اظہار ،پچھلے اجلاس میں شیخ آفتاب اور حسن اقبال نے پانچ دنوں میں فنڈزکی وزیر اعظم سے منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی،اگلے اجلاس میں وزیر پیڑولیم ، چیئر مین اوگرا ، ایم ڈی ایس این جی پی ایل اور آگاہی حاصل کریں گے اب تک سکیم کی منظوری وزیر اعظم سے کیوں حاصل نہیں کی جا سکی ،چیئرمین کمیٹی

کراچی ائرپرٹ حملے کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے ، عابد شیر علی ، وزیراعظم جلد واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینگے ، حکومت ہر جگہ پر اپنی رٹ قائم کرے گرے گی ، کولڈ سٹوریج میں آٹھ افراد کا مرنا افسوسناک ہے ، صحافیوں سے گفتگو

آئی آیس آئی کے القاعدہ رہنما کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اسامہ آپریشن بارے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا،ہیلری کلنٹن

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، داسو ڈیم منصوبے میں امریکہ سے مدد مانگ لی ،امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی

سرتاج عزیز سے روسی سفیر کی ملاقات،دونوں ملکوں کا تمام شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق ،روس پاکستان کو ایم آئی35 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے، پاکستان کی درخواست موصول ہوچکی ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے،روسی سفیر

ملک بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں ،ایم کیو ایم،اگر کراچی کو نہ بچایا گیا تو قومی اثاثوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،رابطہ کمیٹی

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام غیرحاضرتھے

کراچی ائیرپورٹ پر حملہ: امریکا کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش ، حکومت پاکستان کو ہی اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے یا نہیں؟ ترجمان وائٹ ہاؤس

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں‌کے خوفناک حملے اور بعد ازاں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد حالات قدرے بہتر ہو گئے ہیں۔ لیکن اس حملے نے ایک بار پھر بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ آپ کی اس سانحہ پر کیا رائے ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
جب تک سیکورٹی کا ایک منصوبہ نہیں بنایا جاتا تب تک ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔
طالبان کے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کے بعد طالبان کو ختم کرنا چاہئے۔ ملک میں امن طالبان کے خاتمہ سے ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔