بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

تازہ ترین خبریں

کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 4اے ایس ایف اہلکار شہید ، دہشتگرد ایک طیارے میں داخل، وزیراعظم کا ڈی جی رینجرز کو ٹیلیفون

راچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس میں4اے ایس ایف اہلکار شہید ہو گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق 12سے 15دہشتگردوں کے گروپ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو ئے ، اس دوران دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے4اے ایس ایف اہلکار شہید ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی فائرنگ سے 1عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ دہشتگردوں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق 2طیاروں کو ان حملوں میں نقصان پہنچا ہے ۔ دہشتگرد ایک طیارے میں داخل ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیر کینٹ سے پاک فوج کے دستے ائیرپورٹ پہنچ چکے ہیں

اہم خبریں -

آج کا اخبار

قوم کے جذبے اور جنون کو کوئی نہیں روک سکتا، ملک میں حقیقی جمہوریت آنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ، عمران خان ،بیگ کھول کر ووٹ تبدیل ہوتے رہے ، چیف جسٹس صاحب ہم سڑکوں پر نہیں آئیں تو کدھر جائیں ؟جلسے سے خطاب ،22 جون کو سونامی بہاولپور میں جلسہ کریگا ،چیئر مین تحریک انصاف کااعلان ،وزیراعظم بھارت میں جا کر ہیما مالنی سے ملے ، کشمیری رہنماوٴں سے ملاقات نہیں کی ، شیخ رشید ،رات کے اندھیروں میں گڑ بڑ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی مزید دھاندلی ہونے دیں گے ،جہانگیر ترین

انہوں نے کہاکہ آزاد عدلیہ کیلئے 8 روز جیل میں گزارے۔ انہوں نے کہا ہمارے امیدوار حامد رضا نے انصاف کیلئے 57 لاکھ روپے خرچ کیے، مخالف امیدوار نادرا کے ذریعے سیل ہوئے بیگ کو کھلوا کر تبدیل کر رہا ہے

وزارت دفاع نے پیمرا کے جیو کی سزا بارے فیصلے کو مسترد کردیا ،وزارت سزا میں اضافے کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی، فوج اور آئی ایس آئی کے بھرپور دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں،خواجہ آصف ،فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف ڈیڑھ ماہ سے جاری مہم کا حساب کون دے گا ، جیو کو سزا کم اور تاخیر سے دی ،عسکری ذرائع

پاکستانی، افغانی عسکریت پسندوں کی جانب سے مہلک ہتھیار بنانے کا انکشاف ، مواد دبئی، ملائیشیا دیگر ممالک سے منگوایا جا رہا ہے

الطاف حسین دوبارہ جولائی میں برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہونگے،ضمانت کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگی، الطاف حسین،باطل کے سامنے ہر جگہ حسینیت کھڑی ہو گی،حق اور سچ کی بات کہنے والوں کو کبھی نقصان نہیں ہوتا، آخری سانس تک حق کے لئے لڑتا رہوں گا، جان کی پرواہ نہیں،قائدایم کیو ایم ، معاملے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا،ان کا شکر گزار ہوں اور انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرنے پر آصف زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتاہوں،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد اظہارخیال، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، انھیں مقررہ تاریخ اور وقت پر پولیس سٹیشن آنا ہوگا‘ ترجمان اسکاٹ لینڈ پولیس،ناقدین متحدہ میں گروپ بننے کے خواب دیکھنا چھوڑدیں، فاروق ستار

باجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، تحصیل ناوگئی کے علاقوں برہ کمانگرہ اور چہارمنگ میں ریموٹ کنڑول بموں کے زریعے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا، سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ اپریشن

غیرملکی سرمایہ کار و ں کو راغب کرنے کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی جائے، اسحاق ڈار ،پاکستان تیل اور گیس کے بے شمار ذخائر سے مالا مال، جلد فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ کی مشیر پیٹرولیم کو ہدایت ، حکومت کے عزم کی وجہ سے تیل کی مقامی پیداوار بڑھ کر ایک لاکھ بیرل سے زائد ہوگئی ،جو گزشتہ سال جولائی میں اڑسٹھ ہزار بیرول یومیہ تھی ، زائد مظفر کی بریفنگ

حکومت نے پیمرا سے لائسنس منسوخ اور سزا دینے کا اختیار واپس لینے کا اصولی فیصلہ،میڈیا شکایات کمیشن کو مستحکم بنایا جائے گا جوسپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم ہوگا اور اس میں حکومت اور پی بی اے کے نمائندے شریک ہوں گے،عرفان صدیقی

جمہوریہ ایران مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، سید علی گیلانی،ایران کشمیریوں کے ان کے پیدائشی حقوق کے لئے جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، ایرانی سفیر

قائم مقام چیئرمین پیمراپرویز راٹھور کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج،سنگل رکنی بنچ (کل)سماعت کرے گا،درخواست میں پیمرا کے جیو کے بارے میں فیصلہ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے،قائمقام چیئر مین کی تقرری اور جیو کے بارے میں فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات عدالتی مسئلہ ہے،سیاسی نہیں، پرویز رشید، یلغار کی سیاست جمہوریت کی خدمت نہیں ہے‘ ایسی سیاست ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کے مترادف ہے، جلسے جلوس عوامی حکومت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے،عمران خان تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں، وزیر اطلاعات کی گفتگو

قبائلی علاقوں میں آپریشن کی بجائے تعمیر و ترقی پر اخراجات کیے جائیں تو قبائلی علاقے پیس زون بن سکتے ہیں،سراج الحق ، قبائلی عوام نے پاکستان کے دفاع کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اسلام آباد کے بااختیار لوگوں نے قبائلیوں کے حقوق کبھی ادا نہیں کئے ہیں، قبائلی عوام کو دیوار سے لگانے کی بجائے دل لگانے کی ضرورت ہے،قبائلی مشران کے وفد سے ملاقات

گرینڈ قبائلی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں آپریشن روکنے، امن وامان قائم کرنے کیلئے حکومت کے طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع کرادی، قبائلی جرگہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد مشترکہ طورپر پریس ریلیز بھی جاری کردی

عوام اور میری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے،ڈاکٹر طاہر القادری،سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، انقلاب آئے گا یا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی نہیں ہو گی، پاکستان عوامی تحریک کا 10نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا،قائد پاکستان عوامی تحریک

حکومت توانانی بحران کے خاتمہ کے لیے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے، جام کمال خان، گیس بحران پر قابو پانے کے لیے ترکمانستان کے ساتھ جلد گیس کی درآمد کا معاہدہ کر رہے ہیں،حکومت کی شفاف سرمایہ کاری پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے بڑی تعداد میں سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کار ی کے لیے آرہے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے رہیں گے،بجٹ کے بعد بھی تیل کی قیمتیں نہیں بڑ ھائی جائیں گی،شیخوپورہ کے قریب ے آئل تنصیبات کے افتتاح کے موقع پر خطاب،میڈیا سے بات چیت

دنیا میں امن لانا ہے تو ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہوگا،مقررین ،علمائے کرام‘ بشپس‘ پنڈت‘ پادری جو باتیں ٹاک شو زمیں کرتے ہیں یہی اپنی عبادتگاہوں میں بھی کریں تو دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے، غلط بات کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے لگ جائیں گے تو دنیا میں کسی بھی مذہب کے ماننے والے ایکدوسرے سے نہیں لڑینگے، تمام مذاہب محبت‘ بھائی چارے‘ انسانیت دوست کا درس دیتے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب،پاکستان بارے دنیا پائے جانیوالے تاثرات درست نہیں، سیمینار میں شرکت اور لوگوں کے خیالات سن کر بے حد خوشی ہوئی،امید ہے آئندہ بھی پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہیں گے،ہم اپنے مذہب کو چھوڑیں اور دوسرے کے مذہب کو چھیڑیں نہ تب ہی خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ،امریکی بشپ کارس لی ڈیز کا بھی خطاب

برطانوی حکام نے الطاف حسین کو پناہ دے کر غلطی کی تھی، جارج گیلووے، الطاف حسین کراچی کے گاڈ فادر، لندن میں بیٹھ کر اپنے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں، گرفتاری کی خبر خوشی کا باعث ،کراچی کے خوفزدہ عوام سے ہمدردی بھی ہوئی، ایم کیو ایم قائد کو جرائم کا حساب دینا پڑے گا، رکن برطانوی پارلیمان

پاکستان اور بھارت کو تعلقات کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے ،امریکہ، پاکستان اور افغانستان اپنی سرحد کیساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے مل کر کام کریں، سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،نائب ترجمان محکمہ خارجہ

وزیر ریلوے سعد رفیق کا نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،متعلقہ سٹاف کی مزید تربیت پر زور

پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس،آر آئی یو جے ، اپنیک اور این پی سی کا جیو نیوز کے کارکنوں کا ساتھ دینے کاا علان، میڈیا ورکرز پوری طرح سے متحد ہیں اور آزادی اظہار رائے کی جد و جہد کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں،مقررین خطاب

جہلم میں پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت ، تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے

وفاقی حکومت نے مرس کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ہائی الرٹ کر دیا ، وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی گائیڈز لائن بھی جاری

انسانوں کی آبادی میں اضافہ روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام،جانوروں نے ”فیملی پلاننگ پالیسی “ اپنا لی،جاری مالی سال میں انسانوں کی شرح افزائش 19.5فیصد رہی جو جنوبی ایشیاء میں بلند ترین سطح ہے،اقتصادی سروے، گدھے ، گھوڑے ، خچر ، اونٹ اپنی آبادی کنٹرول کرکے مثال بن گئے،تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، مرغیوں نے ”انسانی رویہ “رکھا، کئی کروڑ بڑھ گئیں،رپورٹ

فیس بک نے پاکستانی راک بینڈ اور طالبان مخالف گروپ کے اکاؤنٹس بند کردئیے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
برطانوی پولیس نے لندن میں‌ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے جس سے ملکی سیاست میں‌بھونچال آ گیا ہے جبکہ کراچی میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا برطانوی حکومت الطاف حسین پر ٹھوس الزامات ثابت کر پائے گی اور کیا الطاف حسین کو برطانوی عدالت سے رہائی مل پائے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
برطانوی پولیس نے ٹھوس شواہد کی بنا پر الطاف حسین کو گرفتار کیا۔ الطاف حسین کا بچنا مشکل نظر آتا ہے۔
الطاف حسین پہلے ہی الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم انہیں مشکلات سے نکال لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔