بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ، 2 افسروں سمیت 5 اہلکار شہید

فتح جھنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملے میں 2 فوجی افسروں سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق راوالپنڈی میں فتح جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی حساس ادارے کی ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ادارے کے 2 فوجی افسران اور 3 سویلین شہید ہو گئے جب کہ خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ خود کش حملے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شاہ  اور لیفٹیننٹ کرنل ارشد  کے ناموں سے ہوئی ہے۔خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ،سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی،درخواست ضمانت مسترد ،شواہد مضبوط ہونے کے باعث درخواست مسترد کی گئی ہے ، ذرائع، گرفتاری بارے حکومت پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا،الطاف حسین کے لندن چھوڑنے پابندی لگا دی گئی ،پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا،الطاف حسین کو نارتھ ویسٹ میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا،سپیشل برانچ نے یہ آپریشن کیا ، آپریشن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے پچاس سے ساٹھ اہلکاروں نے حصہ لیا ، دوران آپریشن گرفتاری کے مقام سے کچھ رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے،سکاٹ لینڈ یارڈ ، الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگئی،کے ایس ای 100انڈکس 29260 کی سطح پر آگیا،کراچی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بند ہوگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ سپیشل برانچ نے یہ آپریشن کیا ہے آپریشن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے پچاس سے ساٹھ اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ دوران آپریشن گرفتاری کے مقام سے کچھ رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے

39کھرب 45ارب روپے کا بجٹ پیش ، خسارے کا تخمینہ 1422 ارب روپے رکھا گیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد ایڈہاک ریلیف اور پنشن میں10فیصد اضافے ، مزدور کی کم سے کم اجرت 10 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار اور کم از کم پنشن 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار کر نے کااعلان ، گریڈ1 سے 15تک فکس میڈیکل الاؤنس حاصل کرنیوالے ملازمین کے الاؤنس میں دس فیصد اضافہ،سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ٹیکسوں کی مد میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا تاہم ٹیکس ریٹرن نہ جمع کروانے والوں پر گاڑی کی رجسٹریشن اور بنک سے رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس لاگو ہوگا، دفاع کیلئے 700 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ

بجٹ بہت اچھا ہے کوئی حکومت اپنے بجٹ کوبرا نہیں کہتی،نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محنت کرکے اچھا بجٹ دینے کی کوشش کی ہے حکومت مشکل ترین اہداف کے قریب پہنچنے تک کامیاب رہی ہے یہ سوچ کی بات ہے کہ نوے فیصد گلاس بھرا ہوا ہے یا دس فیصد خالی ہے، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر ملک کو چلنا چاہیے ،سینیٹ اجلاس میں کبھی کبھار آتا رہوں گا،سینیٹ اجلاس سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

کراچی ، بلدیہ یوسف گوٹھ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ و معاون پائلٹ سمیت5افراد جاں بحق، 3 افراد زخمی ، ٹرمینل پر کھڑی متعدد بسوں میں آگ لگ گئی، قریبی آبادی کو خالی کرا لیا گیا ، طیارہ تربیتی پرواز پر تھا گیارہ ہزار کے وی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حکام

کرم ایجنسی، بارودی سرنگ کا دھماکہ مسافر گاڑی تباہ ، آٹھ افراد جاں بحق ، خاتون اور دو بچوں سمیت سات افراد ز خمی ، فوری طور کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف ، شوکت ترین سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد،ساہیوال اور پیراں غائب ریٹنل پاور پراجیکٹ میں خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات،ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار،شوکت ترین اور اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواستیں مسترد

جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی اہلیہ نے کبھی حکومت پنجاب کو اراضی فروخت کرنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا،ریونیو بورڈ نے جبراً رِنگ روڈ کیلئے اراضی حاصل کی،وکیل ، دی گئی رقم پر بھی فاضل جج اوران کی اہلیہ کو اطمینان نہیں تھااور یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب جسٹس جواد ایس خواجہ کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، الزامات عدلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ ہیں،نجی چینل کے پروگرام کے بارے میں پیمرا کو وضاحت جمع کرادی گئی

الطاف حسین کی گرفتاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل، کاروبار بند ہونا شروع ہوگیا ،مختلف علاقوں میں 11گاڑیاں اور 5چنگچی رکشوں کو آگ لگا دی گئی، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 9افراد ززخمی ،کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کمی واقع ،اعلیٰ حکام کے کراچی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات ،برطانوی قونصل خانہ عارضی بند کردیا گیا ،شہریوں نے راشن جمع کرنا شروع کر دیا ،سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ غائب ،بیشتر علاقوں میں ٹی وی کیبل بند کردی گئی ،جامعات اور انٹر بورڈ کے تحت تمام امتحانات ملتوی

بجٹ اعدادوشمارکاگورکھ دھندہ و وقت کاضیاع ہے ،اپوزیشن ،حکومت نے اس سال بھی اہداف پورے نہیں کئے ،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصداضافہ کچھ بھی نہیں ،عوامی خواہشات کے برعکس بجٹ پیش کیاگیا،یہ صرف سرمایہ کاروں اورآئی ایم ایف کابجٹ ہے ،حکومت بتائے اہداف کیسے حاصل ہونگے،شیخ رشید،اسد عمر،جمشید دستی ،عارف علوی و سعید غنی کا ردعمل ، بجٹ متوازن اورعوام دوست ہے،حکومت

وفاقی حکومت کا الطاف حسین کی حراست کے بعدکراچی میں ردعمل پرافسوس کااظہار

بیس ہزاربجلی کابل دینے والاماہانہ 12لاکھ سیل کرتاہے اسحاق ڈار،بل ایک لاکھ ماہواربل ہے توساڑھے سات ہزارٹیکس دینے میں حرج نہیں،امیدہے ہم اہداف حاصل کرلیں گے ،الطاف حسین کی حراست افسوسناک ہے ،حکومت ان سے ہرممکن تعاون کریگی،نجی ٹی وی کو انٹرویو

الطاف حسین کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،حکومت انہیں ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘عرفان صدیقی، حکومت لندن میں اپنے سفارتخانے سے اس واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ ۔ الطاف حسین ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، حکومت اس مشکل وقت میں ان کی جماعت اور کارکنوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم کے خصوصی معاون کی گفتگو

سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست بنائے، آصف علی زرداری،بجٹ میں انفرااسٹرکچر، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خواتین واقلیتوں کو مزید بااختیار بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں۔ تمام صوبائی وزراء اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ کسی وزیر کے خلاف آئندہ کسی اجلاس میں کوئی شکایت سامنے آئی تو اسے عہدے سے ہٹادیا جائے گا، اجلاس سے خطاب

طاہر القادری کی کل پاکستان آمد متوقع ، پاکستان پہنچنے کے بعد ہی موجودہ حکومت اور نظام کیخلاف انقلابی تحریک کا اعلان کرینگے، اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہونگی

سینٹ کمیٹی کی سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کمیونٹی ویلفیئر فنڈ میں اضافہ کی سفارش،تارکین وطن اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت،کنوینئر کمیٹی سینیٹر سحر کامران کا دورہ سعودی عرب کے دورا ن قو نصلر جنرل کے ناروا رویے اور ممبران پارلیمنٹ کے بارے میں ریمارکس پر شدید تحفظات کا اظہار

غداری کیس ،تحقیقاتی رپورٹ سمیت مقدمہ سے متعلق دیگر دستاویزات پرویز مشرف کے وکلاء کو فراہم کردی گئیں، اگر کوئی گواہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کرے گا تو عدالت سمن جاری کرے ،جسٹس فیصل عرب

الطاف حسین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ، ترجمان ایم کیو ایم کی تصدیق ، قائد تحریک کو گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ ان کے گھر پر ان کا بیان قلمبند کیا گیا ہے، رابط کمیٹی لندن کا موقف

تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عمران خان

جوہری سلامتی قومی ذمہ داری ہے،پاکستان اسے تمام پہلوؤں سے اہم ترجیح دیتا ہے،جنرل راشد محمود ، اس حوالے سے ہمارا معیار انتہائی قابل تحسین ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پی سی ای این ایس کا دورہ

سیکرٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی عہدے کاچارج سنبھالتے ہی متحرک ،بھاگاشیخاں،روات سب ڈویژن اورکلرسیداں سب ڈویژن کے اچانک دورے،غیرحاضرملازمین اورشکایات رجسٹرکی عدم دستیابی پرملازمین کی سرزنش

امریکا کا ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معاشی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ سائنس وتکنیکی تعاون مشترکہ کاوشیں پاکستان معیشت کو مزید مستحکم ،فعال اور ٹیکنالوجی اور جدت سے روشناس کرنے میں مدد یں گی

الطاف حسین کی گرفتاری کی خبردنیا بھر کے میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پرجاری کی گئی، بی بی سی نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی، آج ضمانت کرائے جانے کا امکان

سپریم کورٹ کا فیصل آباد میں سرکاری زمین کے نجی ملز اور فیکٹریوں کو انتقال پر سخت ردعمل کا اظہار،حکومت پنجاب نے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی، مقدمہ انتہائی اہم ہے‘ ضروری ہوا تو سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں گے‘جسٹس جواد خواجہ،سارا گندحکومت پنجاب کا خود پیدا کردہ ہے، وہ خود صاف کرے، جسٹس گلزار احمد،حکومت پنجاب نے کسی ذمہ دار کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی‘سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح نہیں کرنا چاہئے،ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ ، فرزانہ بی بی قتل بارے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی بجٹ کی منظوری

وزیراعظم کی سارک سیکرٹری جنرل سے ملاقات، جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے اپنے ویژن کی نشاندہی ،یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل اور آسیان کی طرز پر سارک کو فعال علاقائی تنظیم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،نوازشریف

برطانوی ہائی کمیشن کا الطاف حسین کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں‘ہائی کمشنر فلپ بارٹن،پاکستانی راہنماء کی گرفتاری میٹرو پولیٹن پولیس نے کی‘ یہ ادارہ سیاسی اثرو رسوخ سے پاک اور خودمختار ہے‘ حکومت اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی‘ برطانوی سفیر کی گفتگو

وزیراعظم کو الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی گئی، معاملہ انتہائی حساس ہے،ارکان بیان بازی سے گریز کریں،نوازشریف کی ہدایت

ایم کیو ایم کے مزید دو رہنماؤں کی گرفتاری کی تیاری، وارنٹ گرفتاری حکام نے حاصل کر لئے،نجی ٹی وی

وزیراعظم کی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو الطاف حسین کو قونصلر سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

الطاف حسین کی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی کراچی میں قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیاگیا تھا،تمام عملہ پچھلی رات کو ہی برطانیہ روانہ ہوگیا تھا

موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں،ڈار بجٹ ہے،شیخ رشید،سارا بجٹ آئی ایم ایف کا ہے،جو رکن اپنا1کروڑ نہیں مانگ سکتا وہ عوام کی کیا بات کرے گا،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے،مولانا فضل الرحمن،وہ اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرینگے،قیادت یا عوام کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی ضرورت نہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین کی گرفتاری پر متحدہ کے کارکنان سے ہمدری ہے،عمران خان ،تحریک انصاف اس معاملے کا سنجیدگی جائزہ لے رہی ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنان کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ، شیری مزاری

قبائلی علاقہ جات میں پولیو سے زیادہ خطرناک بارودی سرنگیں، 2009سے اب تک سینکڑوں افراد عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
برطانوی پولیس نے لندن میں‌ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے جس سے ملکی سیاست میں‌بھونچال آ گیا ہے جبکہ کراچی میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا برطانوی حکومت الطاف حسین پر ٹھوس الزامات ثابت کر پائے گی اور کیا الطاف حسین کو برطانوی عدالت سے رہائی مل پائے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
برطانوی پولیس نے ٹھوس شواہد کی بنا پر الطاف حسین کو گرفتار کیا۔ الطاف حسین کا بچنا مشکل نظر آتا ہے۔
الطاف حسین پہلے ہی الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم انہیں مشکلات سے نکال لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔